شیخ نے معتبر سند کے ساتھ امام حسن عسکریؑ سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا: سرمن رائے میں میری قبر دونوں جانب کے لوگوں کیلئے آفات و عذاب الہی سے امان کا ذریعہ ہے۔ مجلسی اول نے دو جانب سے شیعہ و سنی مراد لئے ہیں، یعنی حضرتؑ کا وجود پاک اپنے اور بیگانے، ہر کسی کیلئے باعث برکت ہے جیسا کہ کاظمین کا مزار اقدس اہل بغداد کیلئے امان کا ذریعہ ہے۔

سید ابن طاؤس کا ارشاد ہے کہ جو شخص امام حسن عسکریؑ کی زیارت کا ارادہ کرے اسے وہ سب عمل کرنا چاہییں جو ان کے والد گرامی کی زیارت سے قبل انجام دیئے جاتے ہیں۔

پھر ضریح مبارک کے نزدیک کھڑے ہو کر کہے:

اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مَوْلَایَ یَا ٲَبَا مُحَمَّدٍ
1
آپ پر سلام ہو اے میرے آقا اے ابو محمد
1
الْحَسَنِ بْنَ عَلِیٍّ الْہَادِی الْمُھْتَدِیْ
2
حسنؑ ابن علیؑ الہادی جو ہدایت یافتہ ہیں
2
وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ
3
آپ پر خدا کی رحمت و برکات ہوں
3
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَلِیَّ ﷲِ وَابْنَ ٲَوْلِیَائِہٖ
4
آپ پر سلام ہو اے ولئ خدا اور اولیائے خدا کے فرزند
4
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا حُجَّۃَ ﷲِ وَابْنَ حُجَجِہٖ
5
آپ پر سلام ہو اے حجت خدا و حجت ہائے خدا کے فرزند
5
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا صَفِیَّ ﷲِ وَابْنَ ٲَصْفِیَائِہٖ
6
آپ پر سلام ہو اے پسندیدۂ خدا، پسندیدگان خدا کے فرزند
6
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا خَلِیْفَۃَ ﷲِ وَابْنَ خُلَفَائِہٖ وَٲَبَا خَلِیْفَتِہٖ
7
آپ پر سلام ہو اے خلیفۂ خدا، خلفائے خدا کے فرزند اور خلیفۂ خدا کے والد
7
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ
8
آپ پر سلام ہو اے خاتم انبیاءؐ کے فرزند
8
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ سَیِّدِ الْوَصِیِّیْنَ
9
آپ پر سلام ہو اے سردار اوصیاء کے فرزند
9
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ ٲَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ
10
آپ پر سلام ہو اے امیر المؤمنینؑ کے فرزند
10
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ سَیِّدَۃِ نِسَاءِ الْعَالَمِیْنَ
11
آپ پر سلام ہو اے زنان عالم کی سردار کے فرزند
11
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ الْاَئِمَّۃِ الْھَادِیْنَ
12
آپ پر سلام ہو اے ہدایت کرنے والے ائمہ کے فرزند
12
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ الْاَوْصِیَاءِ الرَّاشِدِیْنَ
13
آپ پر سلام ہو اے ہدایت کرنے والے اوصیاء کے فرزند
13
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا عِصْمَۃَ الْمُتَّقِیْنَ
14
آپ پر سلام ہو اے پرہیزگاروں کے محافظ
14
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا اِمَامَ الْفَائِزِیْنَ
15
آپ پر سلام ہو اے کامیاب لوگوں کے امام
15
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رُكْنَ الْمُؤْمِنِیْنَ
16
آپ پر سلام ہو اے مومنوں کے ستون
16
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا فَرَجَ الْمَلْھُوْفِیْنَ
17
آپ پر سلام ہو اے دکھیوں کے دکھ دور کرنے والے
17
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَارِثَ الْاَنْبِیَاءِ الْمُنْتَجَبِیْنَ
18
آپ پر سلام ہو اے برگزیدہ نبیوںؑ کے وارث
18
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا خَازِنَ عِلْمِ وَصِیِّ رَسُوْلِ ﷲِ
19
آپ پر سلام ہو اے وصئ رسولؐ کے علم کے خزینہ دار
19
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا الدَّاعِیْ بِحُكْمِ ﷲِ
20
آپ پر سلام ہوکہ آپ حکم خدا سے تبلیغ کرنے والے ہیں
20
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا النَّاطِقُ بِكِتَابِ ﷲِ
21
آپ پر سلام ہو کہ آپ قرآن کریم کی تشریح کرنے والے ہیں
21
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا حُجَّۃَ الْحُجَجِ
22
آپ پر سلام ہو اے حجتوں کی حجت
22
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا ھَادِیَ الْأُمَمِ
23
آپ پر سلام ہو اے قوموں کے رہنما
23
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَلِیَّ النِّعَمِ
24
آپ پر سلام ہو اے نعمتوں کے وسیلے
24
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا عَیْبَۃَ الْعِلْمِ
25
آپ پر سلام ہو اے گنجینۂ علوم
25
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا سَفِیْنَۃَ الْحِلْمِ
26
آپ پر سلام ہو اے بردباری کے جامع
26
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا ٲَبَا الْاِمَامِ الْمُنْتَظَرِ
27
آپ پر سلام ہو اے امام منتظرؑ کے والد
27
الظَّاھِرَۃِ لِلْعَاقِلِ حُجَّتُہٗ
28
کہ اہل عقل کے لئے ان کی حجت ظاہر ہے
28
وَالثَّابِتَۃٖ فِی الْیَقِیْنِ مَعْرِفَتُہٗ
29
یقین والوں کو ان کی معرفت حاصل ہے
29
الْمُحْتَجَبِ عَنْ ٲَعْیُنِ الظَّالِمِیْنَ
30
وہ ستمگاروں کی آنکھوں سے اوجھل
30
وَالْمُغَیَّبِ عَنْ دَوْلَۃِ الْفَاسِقِیْنَ
31
اور بے دین حکمرانوں سے پوشیدہ ہیں
31
وَالْمُعِیْدِ رَبُّنَا بِہِ الْاِسْلَامَ جَدِیْدًا بَعْدَ الْاِنْطِمَاسِ
32
ہمارا پروردگار ان کے ذریعے اسلام کو زندہ کرے گا اس کے فراموش ہونے کے بعد
32
وَالْقُرْاٰنَ غَضًّا بَعْدَ الْاِنْدِرَاسِ
33
اور قرآن کو زندہ کرے گا اس کے ترک ہو نے کے بعد
33
ٲَشْھَدُ یَامَوْلَایَ ٲَنَّكَ ٲَقَمْتَ الصَّلَاۃَ، وَاٰتَیْتَ الزَّكَاۃَ
34
میں گواہ ہوں اے میرے آقا کہ یقیناً آپ نے نماز قائم کی اور زکوٰۃ ادا کرتے رہے
34
وَٲَمَرْتَ بِالْمَعْرُوْفِ، وَنَھَیْتَ عَنِ الْمُنْكَرِ
35
آپ نے نیک کاموں کا حکم دیا اور برے کاموں سے منع فرمایا
35
وَدَعَوْتَ اِلٰی سَبِیْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَۃِ وَالْمَوْعِظَۃِ الْحَسَنَۃِ
36
آپ نے لوگوں کو اپنے رب کے دین کی طرف بلایا دانشمندی اور بہترین نصیحت سے
36
وَعَبَدْتَ ﷲَ مُخْلِصًا حَتّٰی ٲَتَاكَ الْیَقِیْنُ
37
اور آپ نے خدا کی عبادت کی خلوص کے ساتھ یہاں تک کہ آپ انتقال فرما گئے
37
ٲَسْٲَلُ ﷲَ بِالشَّٲْنِ الَّذِیْ لَكُمْ عِنْدَھٗ
38
سوال کرتا ہوں خدا سے اس شان کے واسطے سے جو آپ اس کے ہاں رکھتے ہیں
38
ٲَنْ یَتَقَبَّلَ زِیَارَتِیْ لَكُمْ، وَیَشْكُرَ سَعْیِیْ اِلَیْكُمْ
39
یہ کہ میری زیارت قبول فرمائے، میری آپ کے ہاں حاضری کو پسند کرے
39
وَیَسْتَجِیْبَ دُعَائِیْ بِكُمْ
40
آپ کے واسطے سے میری دعا قبول کرے
40
وَیَجْعَلَنِیْ مِنْ ٲَنْصَارِ الْحَقِّ وَٲَتْبَاعِہٖ
41
اور مجھے قرار دے حق کے مددگاروں، پیروکاروں میں
41
وَٲَشْیَاعِہٖ وَمَوَالِیْہِ وَمُحِبِّیْہِ
42
حق کے ساتھیوں، دوستوں اور چاہنے والوں میں
42
وَاَلسَّلَامُ عَلَیْكَ وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ۔
43
اور سلام ہو آپ پر، خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں۔
43

اب ضریح پاک پر بوسہ دے اور اپنا دایاں بایاں رخسار باری باری قبر مبارک پر رکھے اس کے بعد یہ پڑھے:

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَٲَھْلِ بَیْتِہٖ
44
اے معبود! ہمارے سردار محمدؐ پر اور ان کے خاندان پر رحمت فرما
44
وَصَلِّ عَلَی الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ
45
اور رحمت بھیج حسنؑ ابن علیؑ پر
45
الْہَادِیْ اِلٰی دِیْنِكَ، وَالدَّاعِیْ اِلٰی سَبِیْلِكَ
46
جو تیرے دین کی طرف رہبری کرنے والے، تیرے سیدھے راستے پر بلانے والے،
46
عَلَمِ الْھُدٰی، وَمَنَارِ التُّقٰی
47
ہدایت کے نشان، تقویٰ کے مینار،
47
وَمَعْدِنِ الْحِجٰی، وَمٲْوَی النُّھٰی
48
عقل و خرد کے خزانے، دانائی کے مرکز،
48
وَغَیْثِ الْوَرٰی، وَسَحَابِ الْحِكْمَۃِ
49
لوگوں کے لئے باران رحمت، دانش کے بادل،
49
وَبَحْرِ الْمَوْعِظَۃِ، وَوَارِثِ الْاَئِمَّۃِ
50
نصیحت کے سمندر، ائمۂ حق کے وارث،
50
وَالشَّھِیْدِ عَلَی الْأُمَّۃِ
51
امت پر گواہ و شاہد،
51
الْمَعْصُوْمِ الْمُھَذَّبِ، وَالْفَاضِلِ الْمُقَرَّبِ
52
گناہوں سے محفوظ، نیک کردار، صاحب فضیلت، مقربِ خدا
52
وَالْمُطَہَّرِ مِنَ الرِّجْسِ
53
اور ہر آلائش سے پاک ہیں
53
الَّذِیْ وَرَّثْتَہٗ عِلْمَ الْكِتَابِ
54
وہی کہ جن کو تو نے علم کتاب کا وارث بنایا
54
وَٲَلْھَمْتَہٗ فَصْلَ الْخِطَابِ
55
ان کو فیصلہ کرنے کا طریقہ بتایا
55
وَنَصَبْتَہٗ عَلَمًا لِاَھْلِ قِبْلَتِكَ
56
انہیں اہل قبلہ کے لئے نشان قرار دیا
56
وَقَرَنْتَ طَاعَتَہٗ بِطَاعَتِكَ
57
اور ان کی پیروی کو اپنی پیروی کے ساتھ لازم رکھا
57
وَفَرَضْتَ مَوَدَّتَہٗ عَلٰی جَمِیْعِ خَلِیْقَتِكَ
58
اور ان کی محبت ساری مخلوق پر واجب کی ہے
58
اللّٰھُمَّ فَكَمَا ٲَنَابَ بِحُسْنِ الْاِخْلَاصِ فِیْ تَوْحِیْدِكَ
59
پس اے معبود جیسے وہ دنیا سے گئے تیری توحید میں خلوص کے ساتھ
59
وَٲَرْدٰی مَنْ خَاضَ فِیْ تَشْبِیْھِكَ
60
تجھے کسی چیز سے تشبیہ دینے والوں کی تردید کرتے ہوئے
60
وَحَامٰی عَنْ ٲَھْلِ الْاِیْمَانِ بِكَ
61
اور تجھ پر ایمان رکھنے والوں کی حمایت کرتے ہوئے
61
فَصَلِّ یَا رَبَّ عَلَیْہِ صَلَاۃً یَلْحَقُ بِہَا مَحَلَّ الْخَاشِعِیْنَ
62
اسی طرح اے پروردگار ان پر رحمت کر، ایسی رحمت کہ جس سے وہ تجھ سے ڈرنے والوں میں جا ملیں
62
وَیَعْلُوْ فِی الْجَنَّۃِ بِدَرَجَۃِ جَدِّھٖ خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ
63
جنت میں ان کا درجہ بلند ہو کہ وہ اپنے نانا خاتم الانبیاءؐ کے پاس پہنچ جائیں
63
وَبَلِّغْہُ مِنَّا تَحِیَّۃً وَسَلَامًا
64
اور ہماری طرف سے ان کو درود و سلام پہنچا
64
وَاٰتِنَا مِنْ لَدُنْكَ فِیْ مُوَالَاتِہٖ فَضْلًا وَاِحْسَانًا
65
اور ان کی محبت کی وجہ سے ہم پر احسان و فضل فرما
65
وَمَغْفِرَۃً وَرِضْوَانًا
66
اور نجات و خوشنودی نصیب کر
66
اِنَّكَ ذُوْ فَضْلٍ عَظِیْمٍ وَمَنٍّ جَسِیْمٍ
67
کہ بے شک تو بڑے فضل و احسان والا ہے
67

پھر نماز زیارت بجا لائے اور اس سے فارغ ہونے کے بعد یہ کہے:

یَا دَائِمُ یَا دَیْمُوْمُ، یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ
68
اے ہمیشگی والے، اے ہمیشہ رہنے والے، اے زندہ، اے پائندہ
68
یَا كَاشِفَ الْكَرْبِ وَالْھَمِّ، وَیَا فَارِجَ الْغَمِّ
69
اے تکلیف و پریشانی دور کرنے والے، اے غم مٹانے والے
69
وَیَا بَاعِثَ الرُّسُلِ، وَیَا صَادِقَ الْوَعْدِ
70
اے رسولوں کو مامور کرنے والے اور اے وعدے میں سچے
70
وَیَا حَیُّ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ
71
اے زندہ کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں
71
ٲَتَوَسَّلُ اِلَیْكَ بِحَبِیْبِكَ مُحَمَّدٍ
72
وسیلہ بناتا ہوں تیرے حضور تیرے حبیب محمدؐ کو
72
وَوَصِیِّہٖ عَلِیٍّ، ابْنِ عَمِّہٖ وَصِھْرِھٖ عَلَی ابْنَتِہٖ
73
ان کے وصی و چچا زاد علیؑ کو جو ان کے داماد ہیں
73
الَّذِیْنَ خَتَمْتَ بِھِمَا الشَّرَائِعَ
74
ان دونوں کی ذات پر تو نے شریعتیں تمام کیں
74
وَفَتَحْتَ بِھِمَا التَّٲْوِیْلَ وَالطَّلَائِعَ
75
اور ان کے ذریعے تشریح قرآن و پیش گوئیوں کا آغاز کیا
75
فَصَلِّ عَلَیْھِمَا صَلَاۃً یَشْھَدُ بِھَا الْاَوَّلُوْنَ وَالْاٰخِرُوْنَ
76
پس ان دونوں پر رحمت کر وہ رحمت جسے سب اولین و آخرین اپنی آنکھوں سے دیکھیں
76
وَیَنْجُوْ بِھَا الْاَوْلِیَاءُ وَالصَّالِحُوْنَ
77
اور تیرے دوستوں اور نیکوں کی نجات کا باعث ہو
77
وَٲَتَوَسَّلُ اِلَیْكَ بِفَاطِمَۃَ الزَّھْرَاءِ
78
وسیلہ بناتا ہوں تیرے حضور فاطمہ زہراؑ کو
78
وَالِدَۃِ الْاَئِمَّۃِ الْمَھْدِیِّیْنَ، وَسَیِّدَۃِ نِسَاءِ الْعَالَمِیْنَ
79
جو ہدایت یافتہ ائمہ کی والدہ اور زنان عالم کی سردار ہیں
79
الْمُشَفَّعَۃِ فِیْ شِیْعَۃِ ٲَوْلَادِھَا الطَّیِّبِیْنَ
80
اپنے پاک و پاکیزہ فرزندوں کے شیعوں کے بارے میں ان کی شفاعت قبول ہے
80
فَصَلِّ عَلَیْہَا صَلَاۃً دَائِمَۃً ٲَبَدَ الْاٰبِدِیْنَ وَدَھْرَ الدَّاھِرِیْنَ
81
پس ان بی بی پر رحمت کر، وہ رحمت جو ہمیشہ ہمیشہ رہے جب تک زمانہ قائم و باقی ہے
81
وَٲَتَوَسَّلُ اِلَیْكَ بِالْحَسَنِ الرَّضِیِّ الطَّاھِرِ الزَّكِیِّ
82
وسیلہ بناتا ہوں تیرے سامنے حسنؑ کو جو پسندیدہ، پاکیزہ اور خوش کردار ہیں
82
وَالْحُسَیْنِ الْمَظْلُوْمِ الْمَرْضِیِّ الْبَرِّ التَّقِیِّ
83
اور حسینؑ کو جو ستم رسیدہ، پسند شدہ اور نیک پرہیزگار ہیں
83
سَیِّدَیْ شَبَابِ ٲَھْلِ الْجَنَّۃِ
84
یہ دونوں جوانان جنت کے سید و سردار ہیں
84
الْاِمَامَیْنِ الْخَیِّرَیْنِ الطَّیِّبَیْنِ
85
دونوں امام ہیں پسند کردہ، پاک پاکیزہ
85
التَّقِیَّیْنِ النَّقِیَّیْنِ الطَّاھِرَیْنِ
86
پرہیزگار، پاک شدہ اور پاکیزہ ہیں
86
الشَّھِیْدَیْنِ الْمَظْلُوْمَیْنِ الْمَقْتُوْلَیْنِ
87
دونوں شہید ہیں، ستم دیدہ ہیں، قتل شدہ
87
فَصَلِّ عَلَیْھِمَا مَا طَلَعَتْ شَمْسٌ وَمَا غَرَبَتْ
88
پس ان دونوں پر رحمت کر جب تک سورج چڑھتا ڈوبتا رہے
88
صَلَاۃً مُتَوَالِیَۃً مُتَتَالِیَۃً
89
ایسی رحمت جو پے در پے ہو، لگاتار ہو
89
وَٲَتَوَسَّلُ اِلَیْكَ بِعَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ سَیِّدِ الْعَابِدِیْنَ
90
میں وسیلہ بناتا ہوں تیرے حضور علیؑ ابن الحسینؑ کو جو عبادت گزاروں کے سید و سردار ہیں
90
الْمَحْجُوْبِ مِنْ خَوْفِ الظَّالِمِیْنَ
91
کہ ستمگاروں کے ڈر سے گوشہ نشین ہو گئے
91
وَبِمُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الْبَاقِرِ الطَّاھِرِ النُّوْرِ الزَّاھِرِ
92
اور وسیلہ بناتا ہوں محمدؑ بن علیؑ کو جو علم پھیلانے والے، پاکیزہ ہیں، چمکتا ہوا نور
92
الْاِمَامَیْنِ السَّیِّدَیْنِ
93
یہ دونوں امامؑ ہیں، دونوں سردار ہیں
93
مِفْتَاحَیِ الْبَرَكَاتِ وَمِصْبَاحَیِ الظُّلُمَاتِ
94
برکتوں کا ذریعہ اور تاریکیوں کے چراغ ہیں
94
فَصَلِّ عَلَیْھِمَا مَا سَرٰی لَیْلٌ وَمَا ٲَضَاءَ نَہَارٌ
95
پس ان دونوں پر رحمت کر جب تک رات ہوتی اور دن آتا رہے
95
صَلَاۃً تَغْدُوْ وَتَرُوْحُ
96
ایسی رحمت جو صبح و شام جاری رہے
96
وَٲَتَوَسَّلُ اِلَیْكَ بِجَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ
97
وسیلہ بناتا ہوں تیرے حضور جعفرؑ بن محمدؑ کو
97
الصَّادِقِ عَنِ ﷲِ، وَالنَّاطِقِ فِیْ عِلْمِ ﷲِ
98
جو خدا کی طرف سے سچ کے ساتھ آئے اور خدائی علوم ظاہر کرتے رہے
98
وَبِمُوْسَی بْنِ جَعْفَرٍ الْعَبْدِ الصَّالِحِ فِیْ نَفْسِہٖ وَالْوَصِیِّ النَّاصِحِ
99
اور وسیلہ بناتا ہوں موسٰیؑ بن جعفرؑ جو بندۂ نیک ہیں اپنی ذات میں اور وصی ہیں نصیحت گو
99
الْاِمَامَیْنِ الْہَادِیَیْنِ الْمَھْدِیَّیْنِ الْوَافِیَیْنِ الْكَافِیَیْنِ
100
یہ دونوں امامؑ ہیں ہدایت دینے والے، ہدایت پائے ہوئے، وفا کرنے والے اور پوری طرح رہبری کرنے والے
100
فَصَلِّ عَلَیْھِمَا مَا سَبَّحَ لَكَ مَلَكٌ، وَتَحَرَّكَ لَكَ فَلَكٌ
101
پس ان دونوں پر رحمت کر جب تک فرشتے تیری تسبیح کریں اور آسمان تیرے حکم سے حرکت میں رہیں
101
صَلَاۃً تُنْمٰی وَتَزِیْدُ، وَلَا تَفْنٰی وَلَا تَبِیْدُ
102
ایسی رحمت جو بڑھے اور زیادہ ہو، ختم نہ ہو اور نابود نہ ہو
102
وَٲَتَوَسَّلُ اِلَیْكَ بِعَلِیِّ بْنِ مُوْسَی الرِّضَا
103
وسیلہ بناتا ہوں تیرے سامنے علیؑ بن موسٰیؑ کو جو رضا ہیں
103
وَبِمُحَّمَدِ بْنِ عَلِیٍّ الْمُرْتَضَی
104
اور محمدؑ بن علیؑ کو جو پسند شدہ ہیں
104
الْاِمَامَیْنِ الْمُطَہَّرَیْنِ الْمُنْتَجَبَیْنِ
105
یہ دونوں امام ہیں، دونوں پاک ہیں دونوں پاک اصل ہیں
105
فَصَلِّ عَلَیْھِمَا مَا ٲَضَاءَ صُبْحٌ وَدَامَ
106
پس ان دونوں پر رحمت کر جب تک صبح روشن ہوتی رہے
106
صَلَاۃً تُرَقِّیْھِمَا اِلٰی رِضْوَانِكَ فِی الْعِلِّیِّیْنَ مِنْ جِنَانِكَ
107
وہ رحمت جو ان کو بلند کرے تیری خوشنودی کی طرف تیرے جنت کے مقام علیین میں
107
وَٲَتَوَسَّلُ اِلَیْكَ بِعَلیِّ بْنِ مُحَمَّدٍ الرَّاشِدِ
108
وسیلہ بناتا ہوں تیرے حضور علیؑ بن محمدؑ کو جو ہدایت یافتہ ہیں
108
وَالْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ الْہَادِیْ
109
اور حسنؑ بن علیؑ کو جو رہبر ہیں
109
الْقَائِمَیْنِ بِٲَمْرِ عِبَادِكَ
110
یہ دونوں تیرے بندوں کے معاملات میں مستعد ہیں
110
الْمُخْتَبَرَیْنِ بِالْمِحَنِ الْہَائِلَۃِ
111
یہ دونوں سخت آزمائشوں میں پڑے
111
وَالصَّابِرَیْنِ فِی الْاِحَنِ الْمَائِلَۃِ
112
اور وہ دونوں مصیبتوں پر صبر کرتے رہے
112
فَصَلِّ عَلَیْھِمَا كِفَاءَ ٲَجْرِ الصَّابِرِیْنَ وَاِزَاءَ ثَوَابِ الْفَائِزِیْنَ
113
پس ان دونوں پر رحمت کر صبر کرنے والوں کے اجر اور کامیاب ہونے والوں کے ثواب کے مساوی و برابر
113
صَلَاۃً تُمَہِّدُ لَھُمَا الرِّفْعَۃَ
114
ایسی رحمت جو ان کی بلندی کا ذریعہ بنے
114
وَٲَتَوَسَّلُ اِلَیْكَ یَارَبَّ بِاِمَامِنَا وَمُحَقِّقِ زَمَانِنَا
115
اور وسیلہ بناتا ہوں تیری بارگاہ میں اے پروردگار ان کو جو ہمارے امام، ہمارے آج کے زمانے میں حق نما ہیں
115
الْیَوْمِ الْمَوْعُوْدِ وَالشَّاھِدِ الْمَشْھُوْدِ
116
وعدہ شدہ اور شاہد و مشہود ہیں
116
وَالنُّوْرِ الْاَزْھَرِ وَالضِّیَاءِ الْاَنْوَرِ
117
وہ چمکتی ہوئی روشنی اور روشن تر اجالا ہیں
117
الْمَنْصُوْرِ بِالرُّعْبِ وَالْمُظَفَّرِ بِالسَّعَادَۃِ
118
رعب و دبدبہ والے خوش بخت و کامیاب ہیں
118
فَصَلِّ عَلَیْہِ عَدَدَ الثَّمَرِ، وَٲَوْرَاقِ الشَّجَرِ
119
پس ان پر رحمت فرما درختوں کے پھلوں اور ان کے پتوں کی تعداد کے برابر
119
وَٲَجْزَاءِ الْمَدَرِ، وَعَدَدَ الشَّعْرِ وَالْوَبَرِ
120
ریت کے ذرات اور جانوروں کے بالوں اور ان کے پروں کے برابر
120
وَعَدَدَ مَا ٲَحَاطَ بِہٖ عِلْمُكَ وَٲَحْصَاھُ كِتَابُكَ
121
ان چیزوں کی تعداد میں جو تیرے علم میں ہیں اور تیری کتاب میں درج ہیں
121
صَلَاۃً یَغْبِطُہٗ بِھَا الْاَوَّلُوْنَ وَالْاٰخِرُوْنَ۔
122
ایسی رحمت جس پر سبھی پہلے اور پچھلے رشک کریں
122
اَللّٰھُمَّ وَاحْشُرْنَا فِیْ زُمْرَتِہٖ
123
اے معبود ہمیں ان کی جماعت میں اٹھانا
123
وَاحْفَظْنَا عَلٰی طَاعَتِہٖ
124
ہمیں ان کی اطاعت پر قائم رکھنا
124
وَاحْرُسْنَا بِدَوْلَتِہٖ، وَٲَتْحِفْنَا بِوِلَایَتِہٖ
125
ہمیں ان کی حکومت آنے تک باقی رکھنا، ان کی سلطنت دکھانا
125
وَانْصُرْنَا عَلٰی ٲَعْدَائِنَا بِعِزَّتِہٖ
126
ان کی عزت کے واسطے سے ہمارے دشمنوں کے خلاف ہماری مدد کرنا
126
وَاجْعَلْنَا یَارَبِّ مِنَ التَّوَابِیْنَ، یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔
127
اور اے پروردگار ہمیں توبہ کرنے والوں میں قرار دینا، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
127
اَللّٰھُمَّ وَاِنَّ اِبْلِیْسَ الْمُتَمَرِّدَ اللَّعِیْنَ
128
اے معبود بے شک ابلیس جو سرکش اور ملعون ہے
128
قَدِ اسْتَنْظَرَكَ لِاِغْوَاءِ خَلْقِكَ فَٲَنْظَرْتَہٗ
129
اس نے تجھ سے زندگی مانگی کہ تیری مخلوق کو گمراہ کرے پس تو نے اسے زندگی دی
129
وَاسْتَمْھَلَكَ لِاِضْلَالِ عَبِیْدِكَ
130
اس نے تیرے بندوں کو بہکانے کے لئے مہلت مانگی
130
فَٲَمْھَلْتَہٗ بِسَابِقِ عِلْمِكَ فِیْہِ
131
تو تُو نے [مہلت] دی کہ تو پہلے ہی سے جانتا تھا
131
وَقَدْ عَشَّشَ، وَكَثُرَتْ جُنُوْدُھٗ، وَازْدَحَمَتْ جُیُوْشُہٗ
132
اس نے یہاں ٹھکانہ بنایا اور اس کے لشکر بہت بڑھ گئے، اس کی فوج اکٹھی ہو گئی
132
وَانْتَشَرَتْ دُعَاتُہٗ فِیْ ٲَقْطَارِ الْاَرْضِ
133
اور اس کے گماشتے ساری زمین میں پھیل گئے
133
فَٲَضَلُّوْا عِبَادَكَ، وَٲَفْسَدُوْا دِیْنَكَ
134
پس انہوں نے تیرے بندوں کو بہکایا، تیرے دین میں بگاڑ پیدا کیا،
134
وَحَرَّفُوا الْكَلِمَ عَنْ مَوَاضِعِہٖ
135
تیرے کلام و احکام کو تبدیل کیا
135
وَجَعَلُوْا عِبَادَكَ شِیَعًا مُتَفَرِّقِیْنَ وٲَحْزَابًا مُتَمَرِّدِیْنَ
136
اور تیرے بندوں کو دھڑوں میں بانٹ دیا اور سرکش گروہوں میں تقسیم کر دیا
136
وَقَدْ وَعَدْتَ نَقْضَ بُنْیَانِہٖ وَتَمْزِیْقَ شَٲْنِہٖ
137
لیکن تو نے وعدہ کیا تھا کہ جڑ سے اکھاڑے گا اور اس کا زور توڑے گا
137
فَٲَھْلِكْ ٲَوْلَادَھٗ وَجُیُوْشَہٗ
138
پس تباہ کر ابلیس کی اولاد اور اس کی فوجوں کو
138
وَطَہِّرْ بِلَادَكَ مِنِ اخْتِرَاعَاتِہٖ وَاخْتِلَافَاتِہٖ
139
اپنے شہروں کو ان کی بدعتوں اور جھگڑوں سے پاک کر دے
139
وَٲَرِحْ عِبَادَكَ مِنْ مَذَاھِبِہٖ وَقِیَاسَاتِہٖ
140
اور اپنے بندوں کو ان کے غلط عقیدوں اور خیالوں سے بچا لے
140
وَاجْعَلْ دَائِرَۃَ السَّوْءِ عَلَیْھِمْ
141
شیطانوں کا گھیرا تنگ کر
141
وَابْسُطْ عَدْلَكَ، وَٲَظْھِرْ دِیْنَكَ
142
اور اپنے عدل کا سلسلہ جاری فرما، اپنے دین کو عیاں کر
142
وَقَوِّ ٲَوْلِیَائَكَ، وَٲَوْھِنْ ٲَعْدَائَكَ
143
اپنے دوستوں کو قوت دے، اپنے دشمنوں کو بے بس کر دے
143
وَٲَوْرِثْ دِیَارَ اِبْلِیْسَ وَدِیَارَ ٲَوْلِیَائِہٖ ٲَوْلِیَائَكَ
144
اور ابلیس اور اس کے دوستوں کے مقبوضہ شہر اپنے دوستوں کو دلا
144
وَخَلِّدْھُمْ فِی الْجَحِیْمِ، وَٲَذِقْھُمْ مِنَ الْعَذَابِ الْاَلِیْمِ
145
ابلیس اور اس کے دوستوں کو ہمیشہ دوزخ میں رکھ اور انہیں سخت عذاب کا مزا چکھا
145
وَاجْعَلْ لَعَائِنَكَ الْمُسْتَوْدَعَۃَ فِیْ مَنَاحِسِ الْخِلْقَۃِ
146
اور قرار دے ان پر اپنی لعنتیں جو تو نے مخلوق میں سے نجس چیزوں کیلئے قرار دے رکھی ہیں
146
وَمَشَاوِیْہِ الْفِطْرَۃِ دَائِرَۃً عَلَیْھِمْ وَمُوَكَّلَۃً بِھِمْ
147
اور فطری بدیاں بھی ان کے سروں پر ڈال دے جو ان پر چھائی رہیں
147
وَجَارِیَۃً فِیْھِمْ كُلَّ صَبَاحٍ وَمَسَاءٍ وَغُدُوٍّ وَرَوَاحٍ
148
اور ہر صبح و شام اور ہر چاشت و ظہر میں ان پر پھٹکاریں پڑتی رہیں
148
رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَفِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً
149
اے ہمارے رب ہمیں دنیا میں فلاح اور آخرت میں کامیابی دے
149
وَقِنَا بِرَحْمَتِكَ عَذَابَ النَّارِ، یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔
150
اور اپنی رحمت سے ہمیں دوزخ کی آگ سے بچا، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
150

اس کے بعد اپنے بھائی بہنوں اور مومنوں کے لئے جو دعا چاہے مانگے۔