معاویہ بن عمار سے نقل ہوا ہے کہ انہوں نے امام جعفر صادقؑ سے عرض کی کہ جب میں امام حسینؑ کی زیارت کرنے جاؤں تو وہاں کیا پڑھوں؟ آپ نے فرمایا کہ جب تم حضرت کی قبر مبارک پر جاؤ تو وہاں یہ زیارت پڑھو:
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا ٲَبَا عَبْدِ ﷲِ
1
آپ پر سلام ہو اے ابو عبد اللہ
1
صَلَّی ﷲُ عَلَیْكَ یَا ٲَبَا عَبْدِ ﷲِ
2
خدا آپ پر درود بھیجے اے ابو عبد اللہ
2
رَحِمَكَ ﷲُ یَا ٲَبَا عَبْدِ ﷲِ
3
خدا آپ پر رحمت فرمائے اے ابو عبد اللہ
3
لَعَنَ ﷲُ مَنْ قَتَلَكَ
4
خدا لعنت کرے اس پر جس نے آپ کو قتل کیا
4
وَلَعَنَ ﷲُ مَنْ شَرِكَ فِیْ دَمِكَ
5
خدا لعنت کرے اس پر جو آپ کا خون بہانے میں شریک ہوا
5
وَلَعَنَ ﷲُ مَنْ بَلَغَہٗ ذٰلِكَ فَرَضِیَ بِہٖ
6
خدا لعنت کرے اس پر جو آپ کی شہادت کا سن کر خوش ہوا
6
ٲَنَا اِلَی ﷲِ مِنْ ذٰلِكَ بَرِیْءٌ۔
7
میں خدا کے سامنے اس جرم سے اظہار بے زاری کرتا ہوں۔
7