معبتر سند سے نقل ہوا ہے کہ امام موسیٰ کاظمؑ نے ابراہیم بن ابی البلاد سے فرمایا کہ جب تم امام حسینؑ کی زیارت کو جاتے ہو تو وہاں کیا پڑھتے ہو؟ اس نے کہا کہ میں یہ کہا کرتا ہوں:
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا ٲَبَا عَبْدِ ﷲِ
1
آپ پر سلام ہو اے ابو عبد اللہ
1
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ رَسُوْلِ ﷲِ
2
آپ پر سلام ہو اے رسولؐ خدا کے فرزند
2
ٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ قَدْ ٲَقَمْتَ الصَّلَاۃَ وَاٰتَیْتَ الزَّكَاۃَ
3
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے نماز قائم کی، زکوٰۃ ادا کی ہے
3
وَٲَمَرْتَ بِالْمَعْرُوْفِ وَنَھَیْتَ عَنِ الْمُنْكَرِ
4
آپ نے نیک کاموں کا حکم دیا اور برائیوں سے منع فرمایا
4
وَدَعَوْتَ اِلٰی سَبِیْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَۃِ وَالْمَوْعِظَۃِ الْحَسَنَۃِ
5
آپ نے لوگوں کو اپنے رب کے راستے کی طرف بلایا دانشمندی اور بہترین نصیحت کے ساتھ
5
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّ الَّذِیْنَ سَفَكُوْا دَمَكَ وَاسْتَحَلُّوْا حُرْمَتَكَ
6
میں گواہی دیتا ہوں یقیناً جن لوگوں نے آپ کا خون بہایا اور آپ کی بے احترامی کی
6
مَلْعُوْنُوْنَ مُعَذَّبُوْنَ عَلٰی لِسَانِ دَاوُوْدَ وَعِیْسَی بْنِ مَرْیَمَ
7
وہ لعنتی اور عذاب والے ہیں داؤدؑ اور عیسٰیؑ بن مریم کی زبان مبارک پر
7
ذٰلِكَ بِمَا عَصَوْا وَكَانُوْا یَعْتَدُوْنَ
8
نافرمانی اور ظلم کی وجہ سے۔
8
اس پر حضرتؑ نے فرمایا یہ صحیح ہے۔