ان دونوں ائمہؑ کیلئے الگ الگ زیارتیں بھی منقول ہیں۔ اگر کوئی زائر اس کیلئے آمادہ ہو تو یہاں زیارت جامعہ کبیرہ پڑھنی چاہیے جو آئندہ صفحات میں نقل کی جائے گی، اس زیارت کے جملوں میں ائمہؑ کی بزرگی و بڑائی کا ذکر اور ان کی بندگی کا اقرار موجود ہے، نیز یہ زیارت امام علی نقیؑ سے صادر شدہ ہے۔
علاوہ ازیں سید ابن طاؤس نے مصباح الزائرین میں ان دونوں ائمہؑ کیلئے الگ الگ مفصل زیارت مع صلوات اور مخصوص دعا کے ساتھ نقل کی ہے، لہٰذا ہم بھی فوائد اور ثواب کثیرہ کے پیش نظر وہ زیارتیں یہاں درج کیے دیتے ہیں۔ سید ابن طاؤس نے فرمایا ہے کہ زائرین جب سرمن رای ﴿سامرہ﴾ پہنچیں تو سب سے پہلے غسل کریں، پاکیزہ لباس پہنیں اور پھر وقار کے ساتھ زیارت کیلئے روانہ ہوں۔ جب حرم شریف کے دروازے پر پہنچیں تو وہاں کھڑے ہو کر اندر داخل ہونے کی اجازت طلب کرتے ہوئے یہ پڑھیں:
أَٲَدْخُلُ یَا نَبِیَّ ﷲِ
1
کیا میں اندر آ جاؤں اے خدا کے نبیؐ
1
ٲَٲَدْخُلُ یَا ٲَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ
2
کیا میں اندر آ جاؤں اے مومنوں کے امیرؑ
2
ٲَٲَدْخُلُ یَا فَاطِمَۃُ الزَّھْرَاءُ سَیِّدَۃَ نِسَاءِ الْعَالَمِیْنَ
3
کیا میں اندر آ جاؤں اے سیدہ فاطمہ زہراؑ، اے تمام جہانوں کی عورتوں کی سردار
3
ٲَٲَدْخُلُ یَا مَوْلَایَ الْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ
4
کیا میں اندر آ جاؤں اے میرے آقا حسنؑ ابن علیؑ
4
ٲَٲَدْخُلُ یَا مَوْلَایَ الْحُسَیْنَ بْنَ عَلِیٍّ
5
کیا میں اندر آ جاؤں اے میرے آقا حسینؑ ابن علیؑ
5
ٲَٲَدْخُلُ یَا مَوْلَایَ عَلِیَّ بْنَ الْحُسَیْنِ
6
کیا میں اندر آ جاؤں اے میرے آقا علیؑ ابن الحسینؑ
6
ٲَٲَدْخُلُ یَا مَوْلَایَ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ
7
کیا میں اندر آ جاؤں اے میرے آقا محمدؑ ابن علیؑ
7
ٲَٲَدْخُلُ یَا مَوْلَایَ جَعْفَرَ بْنَ مُحَمَّدٍ
8
کیا میں اندر آ جاؤں اے میرے آقا جعفرؑ ابن محمدؑ
8
ٲَٲَدْخُلُ یَا مَوْلَایَ مُوْسَی بْنَ جَعْفَرٍ
9
کیا میں اندر آ جاؤں اے میرے آقا موسٰیؑ ابن جعفرؑ
9
ٲَٲَدْخُلُ یَا مَوْلَایَ عَلِیَّ بْنَ مُوْسٰی
10
کیا میں اندر آ جاؤں اے میرے آقا علیؑ بن موسٰیؑ
10
ٲَٲَدْخُلُ یَا مَوْلَایَ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ
11
کیا میں اندر آ جاؤں اے میرے آقا محمدؑ ابن علیؑ
11
ٲَٲَدْخُلُ یَا مَوْلَایَ یَا ٲَبَا الْحَسَنِ عَلِیَّ بْنَ مُحَمَّدٍ
12
کیا میں اندر آ جاؤں اے میرے آقا اے ابو الحسن علیؑ ابن محمدؑ
12
ٲَٲَدْخُلُ یَا مَوْلَایَ یَا ٲَبَا مُحَمَّدٍ الْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ
13
کیا میں اندر آ جاؤں اے میرے آقا ابو محمد حسنؑ ابن علیؑ
13
ٲَٲَدْخُلُ یَا مَلَائِكَۃَ ﷲِ الْمُوَكَّلِیْنَ بِہٰذَا الْحَرَمِ الشَّرِیْفِ۔
14
کیا میں اندر آ جاؤں اے خدا کے فرشتو کہ جو اس حرم شریف پر مقرر کیے گئے ہو؟
14
اس کے بعد حرم کے اندر داخل ہو جائے، مگر داخل ہوتے ہوئے پہلے دایاں پاؤں اندر رکھے۔ پھر امام علی نقیؑ کی ضریح پاک کی طرف منہ کرے، پشت قبلے کی جانب کر کے کھڑا ہو جائے اور سو مرتبہ کہے:
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا ٲَبَا الْحَسَنِ عَلِیَّ بْنَ مُحَمَّدٍ
16
آپ پر سلام ہو اے ابو الحسن علیؑ ابن محمدؑ
16
الزَّكِیَّ الرَّاشِدَ، النُّوْرَ الثَّاقِبَ
17
آپ پاک، ہدایت یافتہ اور چمکتا ہوا نور ہیں
17
وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ
18
آپ پر خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں
18
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا صَفِیَّ ﷲِ
19
آپ پر سلام ہو اے خدا کے برگزیدہ
19
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا سِرَّ ﷲِ
20
آپ پر سلام ہو اے خدا کے راز دان
20
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا حَبْلَ ﷲِ
21
سلام ہو آپ پر اے خدا کی مضبوط رسی
21
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا اٰلَ ﷲِ
22
آپ پر سلام ہو اے خدا کے پیارے
22
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا خِیَرَۃَ ﷲِ
23
آپ پر سلام ہو اے خدا کے چنے ہوئے
23
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا صَفْوَۃَ ﷲِ
24
آپ پر سلام ہو اے خدا کے برگزیدہ
24
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا ٲَمِیْنَ ﷲِ
25
آپ پر سلام ہو اے خدا کے امانتدار
25
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا حَقَّ ﷲِ
26
سلام ہو آپ پر اے خدا کے بھیجے ہوئے حق
26
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا حَبِیْبَ ﷲِ
27
آپ پر سلام ہو اے خدا کے حبیب
27
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نُوْرَ الْاَنْوَارِ
28
آپ پر سلام ہو اے روشنیوں کی روشنی
28
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا زَیْنَ الْاَبْرَارِ
29
آپ پر سلام ہو اے نیکوں کی زینت
29
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا سَلِیْلَ الْاَخْیَارِ
30
آپ پر سلام ہو اے اولادِ نیکوکاران
30
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَاعُنْصُرَ الْاَطْہَارِ
31
آپ پر سلام ہو اے جزوِ پاکاں
31
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا حُجَّۃَ الرَّحْمٰنِ
32
آپ پر سلام ہو اے خدائے رحمٰن کی حجت
32
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَارُكْنَ الْاِیْمَانِ
33
آپ پر سلام ہو اے جزو ایمان
33
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مَوْلَی الْمُؤْمِنِیْنَ
34
آپ پر سلام ہو اے مومنوں کے مولا
34
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَلِیَّ الصَّالِحِیْنَ
35
آپ پر سلام ہو اے نیکوں کے مددگار
35
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا عَلَمَ الْھُدٰی
36
آپ پر سلام ہو اے نشان ہدایت
36
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا حَلِیْفَ التُّقٰی
37
آپ پر سلام ہو اے تقویٰ کے ساتھی
37
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا عَمُوْدَ الدِّیْنِ
38
آپ پر سلام ہو اے دین کے ستون
38
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ
39
آپ پر سلام ہو اے خاتم انبیاء کے فرزند
39
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ سَیِّدِ الْوَصِیِّیْنَ
40
آپ پر سلام ہو اے اوصیاء کے سردار کے فرزند
40
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ فَاطِمَۃَ الزَّھْرَاءِ سَیِّدَۃِ نِسَاءِ الْعَالَمِیْنَ
41
آپ پر سلام ہو اے فاطمہ زہراؑ کے فرزند جو زنان عالم کی سردار ہیں
41
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا الْاَمِیْنُ الْوَفِیُّ
42
آپ پر سلام ہو کہ آپ باوفا اور امانتدار ہیں
42
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا الْعَلَمُ الرَّضِیُّ
43
آپ پر سلام ہوکہ آپ پسندیدہ نشان ہیں
43
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا الزَّاھِدُ التَّقِیُّ
44
آپ پر سلام ہو کہ آپ سیر چشم پرہیزگار ہیں
44
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا الْحُجَّۃُ عَلَی الْخَلْقِ ٲَجْمَعِیْنَ
45
آپ پر سلام ہو کہ آپ ساری مخلوق پر خدا کی حجت ہیں
45
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا التَّالِیْ لِلْقُرْاٰنِ
46
آپ پر سلام ہو کہ آپ عظیم قرآن خوان ہیں
46
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا الْمُبَیِّنُ لِلْحَلَالِ مِنَ الْحَرَامِ
47
آپ پر سلام ہو کہ آپ حلال و حرام کو بیان کر نے والے ہیں
47
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا الْوَلِیُّ النَّاصِحُ
48
آپ پر سلام ہو کہ آپ خیر خواہ اور مددگار ہیں
48
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا الطَّرِیْقُ الْوَاضِحُ
49
آپ پر سلام ہو کہ آپ واضح راستہ ہیں
49
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا النَّجْمُ اللَّائِحُ
50
آپ پر سلام ہو کہ آپ چمکتا ستارہ ہیں
50
ٲَشْھَدُ یَا مَوْلَایَ یَا ٲَبَا الْحَسَنِ
51
میں گواہ ہوں اے میرے آقا اے ابو الحسنؑ
51
ٲَنَّكَ حُجَّۃُ ﷲِ عَلٰی خَلْقِہٖ، وَخَلِیْفَتُہٗ فِیْ بَرِیَّتِہٖ
52
کہ آپ خلق خدا پر اس کی حجت، اس کی مخلوق پر اس کے خلیفہ،
52
وَٲَمِیْنُہٗ فِیْ بِلَادِھٖ، وَشَاھِدُھٗ عَلٰی عِبَادِھٖ
53
اس کے شہروں میں اس کے نمائندہ اور اس کے بندوں پر اس کے گواہ ہیں
53
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ كَلِمَۃُ التَّقْوٰی
54
میں گواہ ہوں کہ آپ روح پرہیزگاری ہیں
54
وَبَابُ الْھُدٰی، وَالْعُرْوَۃُ الْوُثْقٰی
55
ہدایت کے دروازہ، مضبوط ترین وسیلہ
55
وَالْحُجَّۃُ عَلٰی مَنْ فَوْقَ الْاَرْضِ وَمَنْ تَحْتَ الثَّرٰی
56
اور حجت ہیں ہر چیز پر جو زمین کے اوپر اور جو اس کے نیچے ہے
56
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ الْمُطَہَّرُ مِنَ الذُّنُوْبِ
57
میں گواہ ہوں اس پر کہ آپ گناہ و خطا سے پاک
57
الْمُبَرَّٲُ مِنَ الْعُیُوْبِ
58
وَالْمُخْتَصُّ بِكَرَامَۃِ ﷲِ
59
خدا کی دی ہوئی بزرگی میں خاص
59
وَالْمَحْبُوُّ بِحُجَّۃِ ﷲِ
60
وَالْمَوْھُوْبُ لَہٗ كَلِمَۃُ ﷲِ
61
اور خدا کے کلام سے مشرف ہیں
61
وَالرُّكْنُ الَّذِیْ یَلْجَٲُ اِلَیْہِ الْعِبَادُ
62
آپ وہ ستون ہیں کہ لوگ جس کی پناہ لیتے ہیں
62
وَتُحْیِیْ بِہِ الْبِلَادُ
63
اور شہر جس سے آباد رہتے ہیں
63
وَٲَشْھَدُ یَا مَوْلَایَ ٲَنِّیْ بِكَ وَبِاٰبَائِكَ وَٲَبْنَائِكَ مُوْقِنٌ مُقِرٌّ
64
میں گواہ ہوں اے میرے آقا میں آپ پر، آپ کے بزرگوں پر اور فرزندوں پر اعتقاد رکھتا ہوں
64
وَلَكُمْ تَابِعٌ فِیْ ذَاتِ نَفْسِیْ، وَشَرَائِعِ دِیْنِیْ
65
میں تابع ہوں آپ کا اپنی ذات میں، دینی احکام میں
65
وَخَاتِمَۃِ عَمَلِیْ، وَمُنْقَلَبِیْ وَمَثْوَایَ
66
اپنے عمل کے انجام میں اور لوٹ کر جانے کی جگہ میں
66
وَٲَنِّیْ وَلِیٌّ لِمَنْ وَالَاكُمْ، وَعَدُوٌّ لِمَنْ عَادَاكُمْ
67
اور میں دوست ہوں آپ کے دوستوں کا اور دشمن ہوں آپ کے دشمنوں کا
67
مُؤْمِنٌ بِسِرِّكُمْ وَعَلَانِیَتِكُمْ وَٲَوَّلِكُمْ وَاٰخِرِكُمْ
68
ایمان رکھتا ہوں آپ کے باطن و ظاہر پر اور آپ کے اول و آخر پر
68
بِٲَبِیْ ٲَنْتَ وَٲُمِّیْ، وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ۔
69
قربان آپ پر میرے ماں باپ، اور آپ پر سلام ہو، خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں۔
69
پھر قبر مبارک پر بوسہ دے، پہلے دایاں پھر بایاں رخسار اس پر رکھے۔ اس کے بعد کھڑے ہو کر کہے:
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
70
اے معبود محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
70
وَصَلِّ عَلٰی حُجَّتِكَ الْوَفِیِّ، وَوَلِیِّكَ الزَّكِیِّ
71
اور اپنی اس باوفا حجت اور اپنے اس پاکباز ولی پر رحمت فرما
71
وَٲَمِیْنِكَ الْمُرْتَضٰی، وَصَفِیِّكَ الْھَادِیْ
72
اپنے پسندیدہ امانتدار اور باصفا رہبر پر رحمت کر
72
وَصِرَاطِكَ الْمُسْتَقِیْمِ
73
اپنے مقرر کردہ سیدھے راستے پر رحمت کر
73
وَالْجَادَّۃِ الْعُظْمٰی، وَالطَّرِیْقَۃِ الْوُسْطٰی
74
عظیم تر شاہراہ اور راہ و روشِ عدل پر رحمت کر
74
نُوْرِ قُلُوْبِ الْمُؤْمِنِیْنَ
75
کہ جو مومنوں کے دلوں کی روشنی،
75
وَوَلِیِّ الْمُتَّقِیْنَ وَصَاحِبِ الْمُخْلِصِیْنَ۔
76
پرہیزگاروں کے دوست اور خلوص والوں کے ہمدم ہیں
76
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَٲَھْلِ بَیْتِہٖ
77
اے معبود رحمت نازل فرما ہمارے آقا محمدؐ اور ان کے خاندان پر
77
وَصَلِّ عَلٰی عَلِیِّ بْنِ مُحَمَّدٍ الرَّاشِدِ
78
اور امام علیؑ نقیؑ بن امام محمد تقیؑ پر رحمت فرما جو ہدایت والے،
78
الْمَعْصُوْمِ مِنَ الزَّلَلِ وَالطَّاھِرِ مِنَ الْخَلَلِ
79
خطا ولغزش سے محفوظ، پریشان خیالی سے پاک
79
وَالْمُنْقَطِعِ اِلَیْكَ بِالْاَمَلِ
80
سب سے کٹ کر تیری آرزو رکھنے والے
80
الْمَبْلُوِّ بِالْفِتَنِ، وَالْمُخْتَبَرِ بِالْمِحَنِ
81
آزمائشوں میں پڑنے والے، مشکلوں میں گھرنے والے
81
وَالْمُمْتَحَنِ بِحُسْنِ الْبَلْوٰی وَصَبْرِ الشَّكْوٰی
82
سختیوں میں آزمائے ہوئے اور رنج میں صبر کرنے والے امام
82
مُرْشِدِ عِبَادِكَ، وَبَرَكَۃِ بِلَادِكَ
83
تیرے بندوں کے رہبر، تیرے شہروں کی برکت
83
وَمَحَلِّ رَحْمَتِكَ، وَمُسْتَوْدَعِ حِكْمَتِكَ
84
تیری رحمت کی قرار گاہ، تیری حکمت کے حامل
84
وَالْقَائِدِ اِلٰی جَنَّتِكَ، الْعَالِمِ فِیْ بَرِیَّتِكَ
85
تیری جنت میں لے جانے والے، تیری مخلوق میں صاحب علم
85
وَالْھَادِیْ فِیْ خَلِیْقَتِكَ
86
اور تیری خلق کے رہنما ہیں
86
الَّذِی ارْتَضَیْتَہٗ، وَانْتَجَبْتَہٗ
87
کہ جن کو تو نے پسند فرمایا، برگزیدہ بنایا
87
وَاخْتَرْتَہٗ لِمَقَامِ رَسُوْلِكَ فِیْ ٲُمَّتِہٖ
88
اور امت رسولؐ میں ان کا جانشین قرار دیا
88
وَٲَلْزَمْتَہٗ حِفْظَ شَرِیْعَتِہٖ
89
اور ان کی شریعت کا ذمہ دار ٹھہرایا
89
فَاسْتَقَلَّ بِٲَعْبَاءِ الْوَصِیَّۃِ نَاھِضًا بِھَا
90
پس انہوں نے وصیت کا بار اٹھا لیا اور اسے بلند کیا
90
وَمُضْطَلِعًا بِحَمْلِہَا
91
اور وہ اسے اٹھانے کی طاقت بھی رکھتے تھے
91
لَمْ یَعْثُرْ فِیْ مُشْكِلٍ، وَلَا ھَفَا فِیْ مُعْضِلٍ
92
کسی مسئلہ میں غلطی نہ کی اور کسی الجھن میں عاجز نہ ہوئے
92
بَلْ كَشَفَ الْغُمَّۃَ، وَسَدَّ الْفُرْجَۃَ
93
بلکہ ہر پردہ ہٹایا، ہر رخنہ بند کیا
93
وَٲَدَّی الْمُفْتَرَضَ۔
94
اور ہر ذمہ داری پوری فرمائی۔
94
اَللّٰھُمَّ فَكَمَا ٲَقْرَرْتَ نَاظِرَ نَبِیِّكَ بِہٖ
95
اے معبود جس طرح تو نے ان کو اپنے نبیؐ کی آنکھوں کا نور بنایا
95
فَرَقِّہٖ دَرَجَتَہٗ، وَٲَجْزِلْ لَدَیْكَ مَثُوْبَتَہٗ
96
پس انہیں بلند درجہ بھی دے، انہیں اپنے حضور ثواب کثیر عطا کر
96
وَصَلِّ عَلَیْہِ، وَبَلِّغْہُ مِنَّا تَحِیَّۃً وَسَلَامًا
97
ان پر رحمت کر، ہماری طرف سے ان کو درود و سلام پہنچا
97
وَاٰتِنَا مِنْ لَدُنْكَ فِیْ مُوَالَاتِہٖ فَضْلًا وَاِحْسَانًا
98
اور ان کی محبت کے ذریعے ہم پر فضل و احسان فرما
98
وَمَغْفِرَۃً وَرِضْوَانًا
99
ہمیں بخش دے اور ہم سے راضی ہو جا
99
اِنَّكَ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ
100
کہ یقیناً تو بڑا ہی فضل کرنے والا ہے۔
100
یَا ذَا الْقُدْرَۃِ الْجَامِعَۃِ، وَالرَّحْمَۃِ الْوَاسِعَۃِ
101
اے تمام تر قدرت کے مالک وسیع رحمت والے،
101
وَالْمِنَنِ الْمُتَتَابِعَۃِ، وَالْاٰلَاءِ الْمُتَوَاتِرَۃِ
102
لگاتار احسان کرنے والے، پے درپے عطا کرنے والے،
102
وَالْاَیَادِی الْجَلِیْلَۃِ، وَالْمَوَاھِبِ الْجَزِیْلَۃِ
103
بڑی بڑی نعمتوں کے مالک، اور بھاری انعام دینے والے
103
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ الصَّادِقِیْنَ
104
محمدؐ و آلؑ محمدؐ پر رحمت فرما جو سچے ہیں
104
وَٲَعْطِنِیْ سُؤْلِیْ، وَاجْمَعْ شَمْلِیْ
105
اور میری مراد پوری کر، مجھے سکون بخش
105
وَلُمَّ شَعَثِیْ، وَزَكِّ عَمَلِیْ
106
پریشانی دور کر اور میرے عمل کو پاک فرما
106
وَلَا تُزِغْ قَلْبِیْ بَعْدَ اِذْ ھَدَیْتَنِیْ
107
نیز میرے دل کو ٹیڑھا نہ ہونے دے جب مجھے ہدایت دے دی ہے
107
وَلَا تُزِلْ قَدَمِیْ
108
میرے قدم نہ اکھڑنے دے
108
وَلَا تَكِلْنِیْ اِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ ٲَبَدًا
109
مجھے ایک لمحہ بھر بھی اپنے نفس پر نہ چھوڑنا
109
وَلَا تُخَیِّبْ طَمَعِیْ، وَلَا تُبْدِ عَوْرَتِیْ
110
مجھے بری خواہش سے بچا، میری چھپی باتیں ظاہر نہ کر
110
وَلَا تَھْتِكْ سِتْرِیْ، وَلَا تُوْحِشْنِیْ
111
میرا پردہ فاش نہ ہونے دے، مجھے خوفزدہ نہ کر
111
وَلَا تُؤْیِسْنِیْ، وَكُنْ بِیْ رَؤُوْفًا رَحِیْمًا
112
اور ناامید نہ ہونے دے، مجھ پر نرمی اور مہربانی فرما
112
وَاھْدِنِیْ وَزَكِّنِیْ وَطَہِّرْنِیْ
113
مجھے ہدایت دے، اور پاک و صاف رکھ،
113
وَصَفِّنِیْ وَاصْطَفِنِیْ وَخَلِّصْنِیْ
114
مجھے پسندیدہ بنا اور اپنا بنالے، مخلص بنا
114
وَاسْتَخْلِصْنِیْ وَاصْنَعْنِیْ وَاصْطَنِعْنِیْ
115
اور نجات عطا فرما، مجھے نیک بنا اور خاص کر
115
وَقَرِّبْنِیْ اِلَیْكَ، وَلَا تُبَاعِدْنِیْ مِنْكَ
116
مجھے اپنا قرب عطا کر اور خود سے دور نہ کر
116
وَالْطُفْ بِیْ وَلَا تَجْفُنِیْ، وَٲَكْرِمْنِیْ وَلَا تُھِنِّیْ
117
مجھ پر مہربانی فرما اور سختی نہ کر، مجھے عزت دے اور خوار نہ کر
117
وَمَا ٲَسْٲَلُكَ فَلَا تَحْرِمْنِیْ
118
جو کچھ میں نے مانگا ہے اس سے محروم نہ رکھ
118
وَمَا لَاٲَسْٲَلُكَ فَاجْمَعْہُ لِیْ
119
جو تجھ سے مانگا ہے وہ عطا فرما
119
بِرَحْمَتِكَ یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
120
اپنی رحمت کے واسطے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
120
وٲَسْٲَلُكَ بِحُرْمَۃِ وَجْھِكَ الْكَرِیْمِ
121
میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری کریم ذات کے واسطے سے
121
وَبِحُرْمَۃِ نَبِیِّكَ مُحَمَّدٍ صَلَوَاتُكَ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
122
تیرے نبی محمدؐ کے واسطے سے، کہ ان پر اور ان کی آلؑ پر تیری رحمتیں ہوں
122
وَبِحُرْمَۃِ ٲَھْلِ بَیْتِ رَسُوْلِكَ ٲَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ عَلِیٍّ
123
تیرے رسولؐ کے اہل بیتؑ کے واسطے سے کہ وہ ہیں امیر المؤمنین علیؑ،
123
وَالْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ وَعَلِیٍّ وَمُحَمَّدٍ وَجَعْفَرٍ
124
حسنؑ، حسینؑ، علیؑ، محمدؑ، جعفرؑ،
124
وَمُوْسٰی وَعَلِیٍّ وَمُحَمَّدٍ وَعَلِیٍّ وَالْحَسَنِ
125
موسٰیؑ، علیؑ، محمدؑ، علیؑ، حسنؑ
125
وَالْخَلَفِ الْبَاقِیْ صَلَوَاتُكَ وَبَرَكَاتُكَ عَلَیْھِمْ
126
اور خلف باقی و قائم ﴿عج﴾، ان پر تیری رحمتیں اور برکتیں ہوں
126
ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلَیْھِمْ ٲَجْمَعِیْنَ
127
کہ تو ان سب پر رحمت نازل فرما
127
وَتُعَجِّلَ فَرَجَ قَائِمِھِمْ بِٲَمْرِكَ
128
اور اپنے حکم سے قائم کے ظہور میں جلدی کر
128
وَتَنْصُرَھٗ وَتَنْتَصِرَ بِہٖ لِدِیْنِكَ
129
ان کی مدد فرما، ان کے ذریعے اپنے دین کی نصرت کر
129
وَتَجْعَلَنِیْ فِیْ جُمْلَۃِ النَّاجِیْنَ بِہٖ
130
مجھے قرار دے ان کے پیروکاروں میں
130
وَالْمُخْلِصِیْنَ فِیْ طَاعَتِہٖ
131
اور ان کے سچے فرمانبرداروں میں۔
131
وٲَسْٲَلُكَ بِحَقِّھِمْ لَمَّا اسْتَجَبْتَ لِیْ دَعْوَتِیْ
132
میں سوال کرتا ہوں تجھ سے ان کے حق کے واسطے سے میری دعا قبول کر
132
وَقَضَیْتَ لِیْ حَاجَتِیْ، وَٲَعْطَیْتَنِیْ سُؤْلِیْ
133
میری حاجت پوری فرما، جو مانگا ہے عطا کر
133
وَكَفَیْتَنِیْ مَا ٲَھَمَّنِیْ مِنْ ٲَمْرِ دُنْیَایَ وَاٰخِرَتِیْ
134
جس کا ڈر ہے اس میں مدد فرما دنیا و آخرت کے بارے میں
134
یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ، یَا نُوْرُ یَا بُرْہَانُ
135
اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے، اے نور، اے دلیل
135
یَا مُنِیْرُ یَا مُبِیْنُ یَارَبِّ
136
اے تابندہ، اے بیان والے، اے پروردگار
136
اكْفِنِیْ شَرَّ الشُّرُوْرِ، وَاٰفَاتِ الدُّھُوْرِ
137
میری مدد کر سختیوں کے حملے اور زمانے کی مصیبتوں میں
137
وٲَسْٲَلُكَ النَّجَاۃَ یَوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ
138
سوالی ہوں نجات کا جس دن صور پھونکا جائے گا۔
138
یَا عُدَّتِیْ عِنْدَ الْعُدَدِ
139
اے ذخیروں کے شمار میں میرے ذخیرہ
139
وَیَا رَجَائِیْ وَالْمُعْتَمَدَ، وَیَا كَھْفِیْ وَالسَّنَدَ
140
اے میری امید، اے میرے سہارے۔ اے میری پناہ و نگہبان
140
یَا وَاحِدُ یَا ٲَحَدُ، وَیَا قُلْ ھُوَ ﷲُ ٲَحَدٌ
141
اے یکتا، اے یگانہ، اے وہ جو خدائے یگانہ ہے
141
ٲَسْٲَلُكَ اَللّٰھُمَّ بِحَقِّ مَنْ خَلَقْتَ مِنْ خَلْقِكَ
142
سوال کرتا ہوں اے معبود ان کے واسطے سے جنہیں تو نے اپنی مخلوق میں پیدا کیا
142
وَلَمْ تَجْعَلْ فِیْ خَلْقِكَ مِثْلَھُمْ ٲَحَدًا
143
اور مخلوق میں کسی کو ان جیسا نہیں بنایا
143
صَلِّ عَلٰی جَمَاعَتِھِمْ، وَافْعَلْ بِیْ كَذَا وَكَذَا
144
ان سب پر رحمت فرما اور میری فلاں فلاں حاجت پوری کر۔
144
روایت ہے کہ حضرتؑ نے فرمایا: میں نے خدا سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسے کسی شخص کو مایوس نہ کرے جو میرے انتقال کے بعد میرے روضے پر یہ دعا پڑھے جو اوپر ذکر ہوئی ہے۔