واضح ہو کہ امام علی رضاؑ کیلئے بہت سی زیارتیں ہیں۔ آپ کی مشہور زیارت وہی ہے جو معتبر کتب میں ہے اور اس کو شیخ محمد بن حسن بن ولید کی طرف نسبت دی گئی ہے جو شیخ صدوقؒ کے اساتذہ میں سے تھے۔ ابن قولویہؒ کی کتاب المزار سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ زیارت ائمہؑ سے بھی روایت ہوئی ہے اور کتاب من لا یحضرہ الفقیہ کے مطابق اس کی کیفیت اس طرح ہے کہ جب امام علی رضاؑ کی زیارت کا ارادہ ہو تو گھر سے سفر زیارت پر جانے سے قبل غسل کرے اور غسل کرتے وقت یہ پڑھے:

اَللّٰھُمَّ طَہِّرْنِیْ وَطَہِّرْ لِیْ قَلْبِیْ
1
اے معبود! مجھے پاک کر دے، میرا دل پاک کر دے
1
وَاشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ
2
اور میرے سینے کو کھول دے
2
وَٲَجْرِ عَلٰی لِسَانِیْ مِدْحَتَكَ وَالثَّنَاءَ عَلَیْكَ
3
میری زبان پر اپنی مدح و ستائش جاری کر دے
3
فَاِنَّہٗ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِكَ
4
کیونکہ نہیں ہے قوت مگر تجھی سے اے معبود
4
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْہُ لِیْ طَھُوْرًا وَشِفَاءً۔
5
اس غسل کو میرے لیے پاکیزگی و شفا کا ذریعہ بنا
5

جب گھر سے سفر زیارت پر روانہ ہو تو یہ کہے:

بِسْمِ ﷲِ، وَبِاللّٰهِ وَاِلَی ﷲِ
6
خدا کے نام سے، خدا کی ذات کے واسطے سے چلا ہوں خدا کی طرف
6
وَاِلَی ابْنِ رَسُوْلِ ﷲِ
7
اور رسولؐ خدا کے فرزند کی طرف
7
حَسْبِیَ ﷲُ، تَوَكَّلْتُ عَلَی ﷲِ
8
میرے لیے خدا کافی ہے، بھروسہ کیا ہے میں نے خدا پر
8
اَللّٰھُمَّ اِلَیْكَ تَوَجَّھْتُ وَاِلَیْكَ قَصَدْتُ
9
اے معبود میں نے تیری طرف رخ کیا اور تیری طرف چلا ہوں
9
وَمَا عِنْدَكَ ٲَرَدْتُ۔
10
اور جو کچھ تیرے ہاں ہے اس کی خواہش رکھتا ہوں۔
10

اپنے گھر کے دروازے سے باہر آ کر یہ دعا پڑھے:

اَللّٰھُمَّ اِلَیْكَ وَجَّھْتُ وَجْھِیْ
11
اے معبود میں نے اپنا رخ تیری طرف کیا
11
وَعَلَیْكَ خَلَّفْتُ ٲَھْلِیْ وَمَالِیْ
12
اور میں نے تیرے سپرد کیا اپنا مال، اپنا کنبہ
12
وَمَا خَوَّلْتَنِیْ، وَبِكَ وَثِقْتُ
13
اور جو کچھ تو نے دیا ہے سب کچھ، اور تجھ پر بھروسہ کیا ہے
13
فَلَا تُخَیِّبْنِیْ یَا مَنْ لَا یُخَیِّبُ مَنْ ٲَرَادَھٗ
14
پس تہی دست نہ کر اے وہ جو تہی دست نہیں کرتا جو اس کی طرف آئے
14
وَلَا یُضَیِّعُ مَنْ حَفِظَہٗ
15
وہ گم نہیں ہوتا جس کی وہ حفاظت کرے
15
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مَحُمَّدٍ
16
حضرت محمدؐ اور آل محمدؐ پر رحمت فرما
16
وَاحْفَظْنِیْ بِحِفْظِكَ
17
اور مجھ کو اپنی نگرانی میں رکھ
17
فَاِنَّہٗ لَا یَضِیْعُ مَنْ حَفِظْتَ۔
18
کیونکہ جو تیری حفاظت میں ہو وہ ضائع نہیں ہوتا۔
18

جب خیریت کے ساتھ مشہد مقدس پہنچ جائے اور جب وہاں زیارت کرنے کا قصد کر لے تو پہلے غسل کرے اور اس وقت یہ پڑھے:

اَللّٰھُمَّ طَہِّرْنِیْ وَطَہِّرْ لِیْ قَلْبِیْ
19
اے معبود مجھے پاک کر دے، میرے دل کو پاک کر دے
19
وَاشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ
20
اور میرے سینے کو کھول دے
20
وَٲَجْرِ عَلٰی لِسَانِیْ مِدْحَتَكَ وَمَحَبَّتَكَ وَالثَّنَاءَ عَلَیْكَ
21
میری زبان پر اپنی ستائش، محبت اور تعریف جاری فرما دے
21
فَاِنَّہٗ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِكَ
22
کہ یقیناً نہیں کوئی قوت مگر جو تجھ سے ملتی ہے
22
وَقَدْ عَلِمْتُ ٲَنَّ قِوَامَ دِیْنِی التَّسْلِیْمُ لِاَمْرِكَ
23
اور میں جانتا ہوں کہ میرے دین کی اصل تیرے حکم کا ماننا،
23
وَالْاِتِّبَاعُ لِسُنَّۃِ نَبِیِّكَ
24
تیری نبیؐ کی سنت کی پیروی کرنا
24
وَالشَّھَادَۃُ عَلٰی جَمِیْعِ خَلْقِكَ
25
اور تیری مخلوقات پر گواہ بننا ہے
25
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْہُ لِیْ شِفَاءً وَنُوْرًا
26
اے معبود اس غسل کو میرے لیے شفا و روشنی کا ذریعہ بنا
26
اِنَّكَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔
27
کیونکہ تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔
27

اس کے بعد پاک و پاکیزہ لباس پہنے اور ننگے پاؤں خدا کو یاد کرتے ہوئے آرام و وقار سے حرم مبارک کی طرف چلے اور یہ پڑھتا جائے:

اَللّٰهُ اَكْبَرُ، لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ
28
خدا بزرگ تر ہے، خدا کے سوا کوئی معبود نہیں
28
وَسُبْحَانَ ﷲِ، وَالْحَمْدُ ﷲِ
29
خدا پاک تر ہے اور ہر تعریف خدا کے لیے ہے۔
29

چلتے ہوئے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھائے اور روضۂ اقدس میں داخل ہو تو یہ پڑھے:

بِسْمِ ﷲِ وَبِاللّٰهِ
30
خدا کے نام سے، خدا کی ذات کے واسطے سے
30
وَعَلٰی مِلَّۃِ رَسُوْلِ ﷲِ
31
اور رسولؐ خدا کے طریقے پر، خدا رحمت کرے ان پر اور ان کی آلؑ پر
31
ٲَشْھَدُ ٲَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ وَحْدَھٗ لَا شَرِیْكَ لَہٗ
32
میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، جو یکتا ہے کوئی اس کا شریک نہیں
32
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُھٗ وَرَسُوْلُہٗ
33
میں گواہی دیتا ہوں کہ محمدؐ اس کے بندے اور رسول ہیں
33
وَٲَنَّ عَلِیًّا وَلِیُّ ﷲِ۔
34
اور یہ کہ علیؑ خدا کے ولی ہیں
34

پھر ضریح پاک کے قریب جائے، پشت بہ قبلہ ہو کر حضرت امام رضاؑ کی طرف رخ کرے اور کہے:

ٲَشْھَدُ ٲَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ وَحْدَھٗ لَا شَرِیْكَ لَہٗ
35
میں گواہی دیتا ہوں کہ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں
35
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُھٗ وَرَسُوْلُہٗ
36
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمدؐ اس کے بندے اور رسول ہیں
36
وَٲَنَّہٗ سَیِّدُ الْاَوَّلِیْنَ وَالْاٰخِرِیْنَ
37
وہ اولین کے اور آخرین کے سردار ہیں
37
وَٲَنَّہٗ سَیِّدُ الْاَنْبِیَاءِ وَالْمُرْسَلِیْنَ
38
اور وہ سب نبیوں اور رسولوں کے سردار ہیں
38
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ
39
اے معبود حضرت محمدؐ پر رحمت کر جو تیرے بندے،
39
وَرَسُوْلِكَ وَنَبِیِّكَ وَسَیِّدِ خَلْقِكَ ٲَجْمَعِیْنَ
40
تیرے رسول، تیرے نبی اور تیری ساری مخلوق کے سردار ہیں
40
صَلَاۃً لَا یَقْوٰی عَلٰی اِحْصَائِہَا غَیْرُكَ۔
41
ایسی رحمت جس کا حساب تیرے سوا کوئی نہ لگا سکے
41
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی ٲَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ عَلِیِّ بْنِ ٲَبِیْ طَالِبٍ
42
اے معبود! حضرت امیر المؤمنین علیؑ بن ابی طالبؑ پر رحمت فرما
42
عَبْدِكَ وَٲَخِیْ رَسُوْلِكَ، الَّذِی انْتَجَبْتَہٗ بِعِلْمِكَ
43
جو تیرے بندے اور رسولؐ کے بھائی ہیں کہ انہیں خاص کیا تو نے علم دے کر
43
وَجَعَلْتَہٗ ہَادِیًا لِمَنْ شِئْتَ مِنْ خَلْقِكَ
44
اور ان کو رہبر بنایا اس کیلئے جسے تو نے اپنی مخلوق میں سے چاہا
44
وَالدَّلِیْلَ عَلٰی مَنْ بَعَثْتَہٗ بِرِسَالَاتِكَ
45
اور رہنما بنایا اس کی طرف جس کو تو نے اپنا پیغام دے کر بھیجا
45
وَدَیَّانَ الدِّیْنِ بِعَدْلِكَ
46
اور ان کو مقرر کیا کہ تیرے عدل کے مطابق جزائے عمل دیں
46
وَفَصْلِ قَضَائِكَ بَیْنَ خَلْقِكَ
47
اور تیری مخلوق میں تیری مرضی سے فیصلے دیں
47
وَالْمُھَیْمِنَ عَلٰی ذٰلِكَ كُلِّہٖ
48
اور وہ ان تمام کاموں کے ذمہ دار ہیں
48
وَاَلسَّلَامُ عَلَیْہِ وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ۔
49
سلام ہو ان پر اور خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں
49
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی فَاطِمَۃَ بِنْتِ نَبِیِّكَ وَزَوْجَۃِ وَلِیِّكَ
50
اے معبود فاطمہؑ پر رحمت نازل کر جو تیرے نبیؐ کی دختر اور تیرے ولیؑ کی زوجہ ہیں
50
وَٲُمِّ السِّبْطَیْنِ الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ سَیِّدَیْ شَبَابِ ٲَھْلِ الْجَنَّۃِ
51
نیز وہ نبی کے دو نواسوں حسنؑ و حسینؑ کی ماں ہیں جو جوانان جنت کے سردار ہیں
51
الطُّھْرَۃِ الطَّاھِرَۃِ الْمُطَہَّرَۃِ
52
وہ بی بی پاک، پاکیزہ، پاک شدہ ہیں
52
التَّقِیَّۃِ النَّقِیَّۃِ الرَّضِیَّۃِ الزَّكِیَّۃِ
53
پرہیزگار، باصفا، پسندیدہ، بے عیب،
53
سَیِّدَۃِ نِسَاءِ ٲَھْلِ الْجَنَّۃِ ٲَجْمَعِیْنَ
54
نیز جنت میں تمام عورتوں کی سردار ہیں
54
صَلَاۃً لَا یَقْوٰی عَلٰی اِحْصَائِہَا غَیْرُكَ
55
اتنی رحمت فرما جسے تیرے سوا کوئی شمار نہ کر سکتا ہو
55
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ سِبْطَیْ نَبِیِّكَ
56
اے معبود! دونوں بھائیوں حسنؑ اور حسینؑ پر رحمت فرما جو تیرے نبیؐ کے دو نواسے
56
وَسَیِّدَیْ شَبَابِ ٲَھْلِ الْجَنَّۃِ
57
اور جوانان جنت کے سید و سردار ہیں
57
الْقَائِمَیْنِ فِیْ خَلْقِكَ
58
تیری مخلوق میں قائم و نگران ہیں
58
وَالدَّلِیْلَیْنِ عَلٰی مَنْ بَعَثْتَ بِرِسَالَاتِكَ
59
اور رہنمائی کرتے ہیں اس ذات کی طرف جسے تو نے پیغمبر بنا کے بھیجا
59
وَدَیَّانَیِ الدِّیْنِ بِعَدْلِكَ
60
وہ تیرے عدل کے تحت اعمال کی جزا دینے والے
60
وَفَصْلَیْ قَضَائِكَ بَیْنَ خَلْقِكَ۔
61
اور تیری مخلوق میں تیرے احکام کے مطابق فیصلے دینے والے ہیں
61
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی عَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ
62
اے معبود علیؑ بن الحسینؑ پر رحمت فرما
62
عَبْدِكَ الْقَائِمِ فِیْ خَلْقِكَ
63
جو تیرے بندے ہیں، تیری مخلوق کی نگہداری کرتے ہیں
63
وَالدَّلِیْلِ عَلٰی مَنْ بَعَثْتَ بِرِسَالَاتِكَ
64
اور رہنمائی کرتے ہیں اس ذات کی طرف جسے تو نے پیغمبر بنا کے بھیجا
64
وَدَیَّانِ الدِّیْنِ بِعَدْلِكَ
65
وہ تیرے عدل کے تحت اعمال کی جزا دینے والے
65
وَفَصْلِ قَضَائِكَ بَیْنَ خَلْقِكَ، سَیِّدِ الْعَابِدِیْنَ۔
66
اور تیری مخلوق میں تیری مرضی سے فیصلے دینے والے، عبادت گزاروں کے سردار ہیں
66
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ عَبْدِكَ
67
اے معبود! محمد بن علیؑ پر رحمت فرما جو تیرے بندے
67
وَخَلِیْفَتِكَ فِیْ ٲَرْضِكَ، بَاقِرِ عِلْمِ النَّبِیِّیْنَ۔
68
اور تیری زمین میں تیرے نائب ہیں، نبیوں کے علوم کی اشاعت کرنے والے
68
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ الصَّادِقِ
69
اے معبود جعفرؑ صادق بن محمد پر رحمت فرما
69
عَبْدِكَ وَوَلِیِّ دِیْنِكَ
70
جو تیرے بندے ہیں، تیرے دین کے مددگار
70
وَحُجَّتِكَ عَلٰی خَلْقِكَ ٲَجْمَعِیْنَ، الصَّادِقِ الْبَارِّ
71
اور تیری مخلوق پر تیری طرف سے حجت ہیں، وہ صادق اور نیک ہیں
71
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُوْسَی بْنِ جَعْفَرٍ عَبْدِكَ الصَّالِحِ
72
اے معبود موسٰیؑ بن جعفرؑ پر رحمت فرما جو تیرے نیک بندے
72
وَلِسَانِكَ فِیْ خَلْقِكَ النَّاطِقِ بِحُكْمِكَ
73
اور تیری مخلوق میں تیرے حکم سے بولنے والی زبان ہیں
73
وَالْحُجَّۃِ عَلٰی بَرِیَّتِكَ۔
74
اور تیری مخلوق پر تیری حجت ہیں
74
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی عَلِیِّ بْنِ مُوْسَی الرِّضَا الْمُرْتَضٰی
75
اے معبود! علیؑ بن موسٰیؑ پر رحمت فرما جو تجھ سے راضی ہیں
75
عَبْدِكَ وَوَلِیِّ دِیْنِكَ، الْقَائِمِ بِعَدْلِكَ
76
تیرے پسندیدہ بندے ہیں، تیرے دین کے مددگار، تیرے عدل پر کاربند
76
وَالدَّاعِیْ اِلٰی دِیْنِكَ وَدِیْنِ اٰبَائِہِ الصَّادِقِیْنَ
77
اور تیرے دین کی طرف بلانے والے ہیں جو ان کے صاحب صدق بزرگوں کا دین ہے
77
صَلَاۃً لَا یَقْوٰی عَلٰی اِحْصَائِہَا غَیْرُكَ۔
78
اتنی رحمت کر جس کا شمار سوائے تیرے کوئی نہ کر سکتا ہو
78
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ عَبْدِكَ وَوَلِیِّكَ
79
اے معبود محمدؑ بن علیؑ پر رحمت فرما جو تیرے بندے اور تیرے ولی ہیں
79
الْقَائِمِ بِٲَمْرِكَ، وَالدَّاعِیْ اِلٰی سَبِیْلِكَ۔
80
تیرا حکم پہنچانے والے اور تیرے راستے کی طرف بلانے والے
80
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی عَلِیِّ بْنِ مُحَمَّدٍ
81
اے معبود! علیؑ بن محمدؑ پر رحمت نازل کر
81
عَبْدِكَ وَوَلِیِّ دِیْنِكَ۔
82
جو تیرے بندے اور تیرے دین کے ولی ہیں
82
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ
83
اے معبود حسنؑ بن علیؑ پر رحمت نازل فرما
83
الْعَامِلِ بِٲَمْرِكَ، الْقَائِمِ فِیْ خَلْقِكَ
84
جو تیرے حکم پر عمل کرنے والے، تیری مخلوق میں نگران،
84
وَحُجَّتِكَ الْمُؤَدِّیْ عَنْ نَبِیِّكَ
85
تیرے نبی کی طرف حجت پیش کرنے والے،
85
وَشَاھِدِكَ عَلٰی خَلْقِكَ، الْمَخْصُوْصِ بِكَرَامَتِكَ
86
تیری مخلوق پر تیرے گواہ، تیری طرف سے بزرگی میں منتخب شدہ،
86
الدَّاعِیْ اِلٰی طَاعَتِكَ وَطَاعَۃِ رَسُوْلِكَ
87
تیری اطاعت اور تیرے رسولؐ کی فرمانبرداری کا حکم دینے والے ہیں
87
صَلَوَاتُكَ عَلَیْھِمْ ٲَجْمَعِیْنَ۔
88
تیری رحمتیں ہوں ان سب پر
88
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی حُجَّتِكَ وَوَلِیِّكَ، الْقَائِمِ فِیْ خَلْقِكَ
89
اے معبود اپنی حجتؑ اور اپنے ولی پر رحمت نازل فرما جو تیری مخلوق میں نگہبان ہیں
89
صَلَاۃً تَامَّۃً نَامِیَۃً بَاقِیَۃً
90
وہ رحمت جو کامل، بڑھنے والی، باقی رہنے والی ہے
90
تُعَجِّلُ بِہَا فَرَجَہٗ وَتَنْصُرُھٗ بِہَا
91
اس سے انہیں کشادگی دے اور ان کی مدد فرما
91
وَتَجْعَلُنَا مَعَہٗ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ۔
92
اور ہمیں ان کے ساتھ رکھ دنیا اور آخرت میں
92
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَتَقَرَّبُ اِلَیْكَ بِحُبِّھِمْ
93
اے معبود! میں تیرا قرب چاہتا ہوں ان کی محبت کے واسطے سے
93
وَٲُوَالِیْ وَلِیَّھُمْ وَٲُعَادِیْ عَدُوَّھُمْ
94
ان کے دوستوں کا دوست اور ان کے دشمنوں کا دشمن ہوں
94
فَارْزُقْنِیْ بِھِمْ خَیْرَ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ
95
پس عطا کر ان کے صدقے دنیا کی بھلائی اور آخرت کی فلاح
95
وَاصْرِفْ عَنِّیْ بِھِمْ شَرَّ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ
96
اور ان کے واسطے سے دنیا و آخرت کی تنگی سے مجھے بچائے رکھ
96
وَٲَھْوَالَ یَوْمِ الْقِیَامَۃِ
97
اور قیامت میں ہر خوف سے محفوظ فرما۔
97

پھر حضرت کے سرہانے کی طرف بیٹھ جائے اور کہے:

اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَلِیَّ ﷲِ
98
آپ پر سلام ہو اے خدا کے ولی
98
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا حُجَّۃَ ﷲِ
99
آپ پر سلام ہو اے حجت خدا
99
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نُوْرَ ﷲِ فِیْ ظُلُمَاتِ الْاَرْضِ
100
آپ پر سلام ہو اے وہ جو زمین کی تاریکیوں میں نور خدا ہیں
100
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا عَمُوْدَ الدِّیْنِ
101
آپ پر سلام ہو اے دین کے ستون
101
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَارِثَ اٰدَمَ صَفْوَۃِ ﷲِ
102
آپ پر سلام ہو اے آدمؑ کے وارث جو خدا کے برگزیدہ ہیں
102
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَارِثَ نُوْحٍ نَبِیِّ ﷲِ
103
آپ پر سلام ہو اے نوحؑ کے وارث جو نبئ خدا ہیں
103
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَارِثَ اِبْرَاھِیْمَ خَلِیْلِ ﷲِ
104
آپ پر سلام ہو اے ابراہیمؑ کے وارث جو خدا کے خلیل ہیں
104
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَارِثَ اِسْمَاعِیْلَ ذَبِیْحِ ﷲِ
105
آپ پر سلام ہو اے اسماعیلؑ کے وارث جو ذبیح خدا ہیں
105
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَارِثَ مُوْسٰی كَلِیْمِ ﷲِ
106
آپ پر سلام ہو اے موسٰیؑ کے وارث جو خدا کے کلیم ہیں
106
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَارِثَ عِیْسٰی رُوْحِ ﷲِ
107
آپ پر سلام ہو اے عیسٰیؑ کے وارث جو خدا کی روح ہیں
107
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَارِثَ مُحَمَّدٍ رَسُوْلِ ﷲِ
108
آپ پر سلام ہو اے محمدؐ کے وارث جو خدا کے رسول ہیں
108
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَارِثَ ٲَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ عَلِیٍّ
109
آپ پر سلام ہو اے امیر المؤمنین علیؑ کے وارث
109
وَلِیِّ ﷲِ وَوَصِیِّ رَسُوْلِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
110
جو خدا کے ولی اور رب کائنات کے رسولؐ کے جانشین ہیں
110
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَارِثَ فَاطِمَۃَ الزَّھْرَاءِ
111
آپ پر سلام ہو اے فاطمہ زہراؑ کے وارث
111
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَارِثَ الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ
112
آپ پر سلام ہو اے وارث حسنؑ وحسینؑ
112
سَیِّدَیْ شَبَابِ ٲَھْلِ الجَنَّۃِ
113
جو جوانان بہشت کے سید و سردار ہیں
113
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَارِثَ عَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ زَیْنِ الْعَابِدِیْنَ
114
سلام ہو آپ پر اے علیؑ بن الحسینؑ کے وارث جو عبادت گذاروں کی زینت ہیں
114
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَارِثَ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ
115
آپ پر سلام ہو اے محمدؑ بن علیؑ کے وارث
115
بَاقِرِ عِلْمِ الْاَوَّلِیْنَ وَالْاٰخِرِیْنَ
116
جو ظاہر کرنے والے ہیں اولین و آخرین کے علم کو
116
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَارِثَ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ الصَّادِقِ الْبَارِّ
117
سلام ہو آپ پر اے جعفرؑ بن محمدؑ کے وارث جو صاحب صدق اور نیک ہیں
117
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَارِثَ مُوْسَی بْنِ جَعْفَرٍ
118
آپ پر سلام ہو اے وارث موسٰیؑ بن جعفرؑ
118
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا الصِّدِّیْقُ الشَّھِیْدُ
119
آپ پر سلام ہو اے صاحب صدق شہید
119
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا الْوَصِیُّ الْبَارُّ التَّقِیُّ
120
سلام ہو آپ پر اے وصی، نیک اور پرہیزگار
120
ٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ قَدْ ٲَقَمْتَ الصَّلَاۃُ وَاٰتَیْتَ الزَّكَاۃَ
121
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے نماز قائم کی اور زکوٰۃ دی
121
وَٲَمَرْتَ بِالْمَعْرُوْفِ وَنَھَیْتَ عَنِ الْمُنْكَرِ
122
آپ نے نیکیوں کا حکم دیا اور برائیوں سے منع کیا
122
وَعَبَدْتَ ﷲَ مُخْلِصًا حَتّٰی ٲَتَاكَ الْیَقِیْنُ
123
آپ خدا کی بندگی کرتے رہے یہاں تک کہ شہید ہو گئے
123
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا ٲَبَا الْحَسَنِ، وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ
124
آپ پر سلام ہو اے ابو الحسن اور خدا کی رحمت اور اس کی برکات ہوں
124

پھر خود کو ضریح پاک سے لپٹائے اور کہے:

اَللّٰھُمَّ اِلَیْكَ صَمَدْتُ مِنْ ٲَرْضِیْ
125
اے معبود! میں تیری طرف آیا ہوں اپنا وطن چھوڑ کر
125
وَقَطَعْتُ الْبِلَادَ رَجَاءَ رَحْمَتِكَ
126
اور کئی شہروں سے گزر کر تیری رحمت کی آرزو میں
126
فَلَا تُخَیِّبْنِیْ وَلَا تَرُدَّنِیْ بِغَیْرِ قَضَاءِ حَاجَتِیْ
127
پس مجھے ناامید نہ کر اور مجھے میری حاجت روائی کے بغیر نہ پلٹا
127
وَارْحَمْ تَقَلُّبِیْ عَلٰی قَبْرِ ابْنِ ٲَخِیْ رَسُوْلِكَ
128
اور رحم فرما جبکہ میں تیرے رسولؐ کے بھائی کے فرزند کی قبر پر پڑا تڑپتا ہوں
128
صَلَوَاتُكَ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
129
ان پر اور ان کی آل پر تیری رحمتیں ہوں
129
بِٲَبِیْ ٲَنْتَ وَٲُمِّیْ یَا مَوْلَایَ
130
قربان آپ پر میرے ماں باپ اے میرے آقا
130
ٲَتَیْتُكَ زَائِرًا وَافِدًا عَائِذًا مِمَّا جَنَیْتُ عَلٰی نَفْسِیْ
131
آپ کی زیارت کرنے حاضر ہوا ہوں، پناہ لینے اس جرم سے جو میں نے اپنی جان پر کیا
131
وَاحْتَطَبْتُ عَلٰی ظَھْرِیْ
132
اور اس کا بار میری گردن پر ہے
132
فَكُنْ لِیْ شَافِعًا اِلَی ﷲِ یَوْمَ فَقْرِیْ وَفَاقَتِیْ
133
پس بن جائیں میرے لئے شفاعت کرنے والے خدا کے سامنے میری غربت و ناداری کے دن
133
فَلَكَ عِنْدَ ﷲِ مَقَامٌ مَحْمُوْدٌ وَٲَنْتَ عِنْدَھٗ وَجِیْہٌ۔
134
کیونکہ آپ خدا کے ہاں بلند مرتبہ رکھتے ہیں اور اس کے نزدیک آپ باعزت ہیں۔
134

پس اپنا دایاں ہاتھ بلند کرے بایاں ہاتھ قبر مبارک پر رکھے اور یہ کہے:

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَتَقَرَّبُ اِلَیْكَ بِحُبِّھِمْ وَبِوِلَایَتِھِمْ
135
اے معبود! میں تیرا قرب چاہتا ہوں ان کی محبت اور ان کی ولایت کے ذریعے
135
ٲَتَوَلّٰی اٰخِرَھُمْ بِمَا تَوَلَّیْتُ بِہٖ ٲَوَّلَھُمْ
136
محب ہوں ان میں سے آخری کا جیسے محب تھا ان میں سے پہلے کا
136
وَٲَبْرَٲُ مِنْ كُلِّ وَلِیْجَۃٍ دُوْنَھُمْ۔
137
اور بیزار ہوں ہر گروہ سے سوائے ان کے
137
اَللّٰھُمَّ الْعَنِ الَّذِیْنَ بَدَّلُوْا نِعْمَتَكَ
138
اے معبود لعنت بھیج ان لوگوں پر جنہوں نے تیری نعمت کو اس کی جگہ سے ہٹایا
138
وَاتَّھَمُوْا نَبِیَّكَ، وَجَحَدُوْا بِاٰیَاتِكَ، وَسَخِرُوْا بِاِمَامِكَ
139
تیرے پیغمبر کو الزام دیا، تیری آیتوں کا انکار کیا، تیرے مقرر کردہ امام کا مذاق اڑایا
139
وَحَمَلُوْا النَّاسَ عَلٰی ٲَكْتَافِ اٰلِ مُحَمَّدٍ۔
140
اور دوسرے لوگوں کو آلِ محمدؑ پر حاکم و مختار بنایا
140
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَتَقَرَّبُ اِلَیْكَ بِاللَّعْنَۃِ عَلَیْھِمْ
141
اے معبود میں تیرا قرب چاہتا ہوں ظالموں پر لعنت کر کے
141
وَالْبَرَائَۃِ مِنْھُمْ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ یَا رَحْمٰنُ
142
اور ان سے بیزاری کرتے ہوئے دنیا اور آخرت میں، اے بہت رحم والے
142

پھر حضرت کی پائنتی کی طرف جائے اور کہے:

صَلَّی ﷲُ عَلَیْكَ یَا ٲَبَا الْحَسَنِ
143
خدا آپ پر رحمت کرے اے ابو الحسن
143
صَلَّی ﷲُ عَلٰی رُوْحِكَ وَبَدَنِكَ
144
خدا آپ کی روح پر رحمت فرمائے اور آپ کے بدن پر
144
صَبَرْتَ وَٲَنْتَ الصَّادِقُ المُصَدَّقُ
145
کہ آپ نے صبر کیا اور آپ ہیں تصدیق کرنے والے، تصدیق شدہ
145
قَتَلَ ﷲُ مَنْ قَتَلَكَ بِالْاَیْدِیْ وَالْاَلْسُنِ۔
146
خدا قتل کرے اسے جس نے آپ کے قتل میں ہاتھ اور زبان سے کام لیا۔
146

اس کے بعد بہت گریہ و زاری کرے اور امیر المؤمنینؑ، امام حسنؑ، امام حسینؑ اور دیگر افراد اہلبیت کے قاتلوں پر بے شمار لعنت کرے۔

پھر حضرت کے سرہانے کی طرف ہو کر دو رکعت نماز زیارت بجا لائے کہ پہلی رکعت میں سورۂ حمد کے بعد سورۂ یٰسین اور دوسری رکعت میں سورۂ حمد کے بعد سورۂ رحمٰن پڑھے۔ جب نماز سے فارغ ہو جائے تو خدا کے حضور گریہ و زاری کرتے ہوئے اپنے لیے، اپنے والدین اور تمام مومنوں کے لیے زیادہ سے زیادہ دعائیں مانگے، اور اس کے بعد جب تک چاہے وہاں ذکر الٰہی میں مشغول رہے۔ اور مناسب ہو گا کہ اپنی واجب نمازیں بھی حضرت کے روضۂ مبارک کے نزدیک ہی بجا لائے۔

مؤلف کہتے ہیں مندرجہ بالا زیارت حضرت کی تمام زیارتوں میں سے بہتر ہے جو آپ کیلئے نقل ہوئی ہیں۔ من لا یحضرہ الفقیہ، عیون الاخبار اور علامہ مجلسی کی کتابوں میں سَخِرُوْا بِاِمَامِكَ کا جملہ آیا ہے ، جو زیارت کے آخر میں ہے اور اس کے معنی یہ ہیں کہ خدایا لعنت کر ان لوگوں پر جنہوں نے اپنی زندگی میں تیرے معین کردہ امام کا مذاق اڑایا۔ لیکن مصباح الزائر میں یہ جملہ اس طرح ہے وَسَخِرُوْا بِاَیَّامِك۔ تاہم یہ بھی معنی کے لحاظ سے درست ہے، بلکہ ہو سکتا ہے کہ یہ زیادہ بہتر ہو کیونکہ ایام سے بھی امام ہی مراد ہیں، جیسا کہ پہلے باب کی پانچویں فصل میں صقر بن ابی دلف سے مروی ایک حدیث گزر چکی ہے۔ یہ بات بھی واضح رہنا چاہئے کہ ائمہؑ کے قاتلوں پر جس زبان میں بھی لعنت کی جائے وہ درست ہے۔ ذیل کے جملے جو بعض دعاؤں سے ماخوذ ہیں اگر ائمہؑ کے قاتلوں پر لعنت کرنے میں یہ جملے دوہرائے جائیں تو اور بھی بہتر ہے۔

اَللّٰھُمَّ الْعَنْ قَتَلَۃَ ٲَمِیْرِالْمُؤْمِنِیْنَ
147
اے معبود امیر المؤمنینؑ کے قاتلوں پر لعنت بھیج
147
وَقَتَلَۃَ الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ عَلَیْھِمُ اَلسَّلَامُ
148
اور حسنؑ و حسینؑ کے قاتلوں پر لعنت بھیج
148
وَقَتَلَۃَ ٲَھْلِ بَیْتِ نَبِیِّكَ
149
اور اپنے نبی کے اہلبیتؑ کے قاتلوں پر لعنت بھیج
149
اَللّٰھُمَّ الْعَنْ ٲَعْدَاءَ اٰلِ مُحَمَّدٍ وَقَتَلَتَھُمْ
150
اے معبود آلؑ محمدؐ کے دشمنوں اور ان کے قاتلوں پر لعنت بھیج
150
وَزِدْھُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ، وَھَوَانًا فَوْقَ ھَوَانٍ
151
ان کیلئے عذاب پر عذاب بڑھا، خواری پر خواری
151
وَذُلًّا فَوْقَ ذُلٍّ، وَخِزْیًا فَوْقَ خِزْیٍ
152
ذلت پر ذلت اور رسوائی پر رسوائی دے
152
اَللّٰھُمَّ دُعَّھُمْ اِلَی النَّارِ دَعًّا
153
اے معبود! ان کو آگ میں سختی سے جھونک دے
153
وَٲَرْكِسْھُمْ فِیْ ٲَلِیْمِ عَذَابِكَ رَكْسًا
154
اور انہیں سخت عذاب میں اوندھے منہ ڈال دے
154
وَاحْشُرْہمْ وَٲَتْبَاعَھُمْ اِلٰی جَھَنَّمَ زُمَرًا۔
155
اور ان کو اور ان کے پیروکاروں کو جہنم میں اکٹھا کر دے۔
155