شیخ مفیدؒ، شیخ شہیدؒ اور محمد بن المشہدی نے فرمایا ہے کہ زائر جب امام موسیٰ کاظمؑ کی زیارت سے فارغ ہو تو پھر امام محمد تقیؑ کی طرف متوجہ ہو کہ جو اپنے جد بزرگوار امام موسیٰ کاظمؑ کی پشت کی جانب مدفون ہیں۔
پس ان کی قبر شریف کے سامنے کھڑے ہو کر یہ زیارت پڑھے:
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَلِیَّ ﷲِ
1
آپ پر سلام ہو اے ولئ خدا
1
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا حُجَّۃَ ﷲِ
2
آپ پر سلام ہو اے حجت خدا
2
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نُوْرَ ﷲِ فِیْ ظُلُمَاتِ الْاَرْضِ
3
آپ پر سلام ہو کہ آپ زمین کی تاریکیوں میں خدا کا نور ہیں
3
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ رَسُوْلِ ﷲِ
4
آپ پر سلام ہو اے رسولؐ خدا کے فرزند
4
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ وَعَلٰی اٰبَائِكَ
5
آپ پر سلام ہو اور آپ کے پاکیزہ آباء پر
5
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ وَعَلٰی ٲَبْنَائِكَ
6
آپ پر سلام ہو اور آپ کے فرزندوں پر
6
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ وَعَلٰی ٲَوْلِیَائِكَ
7
آپ پر سلام ہو اور آپ کے اولیاء پر
7
ٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ قَدْ ٲَقَمْتَ الصَّلَاۃَ، وَاٰتَیْتَ الزَّكَاۃَ
8
میں گواہی دیتا ہوں کہ یقیناً آپ نے نماز قائم کی اور زکوٰۃ دی
8
وَٲَمَرْتَ بِالْمَعْرُوْفِ، وَنَھَیْتَ عَنِ الْمُنْكَرِ
9
آپ نے نیک کاموں کا حکم دیا اور برے کاموں سے روکا
9
وَتَلَوْتَ الْكِتَابَ حَقَّ تِلَاوَتِہٖ
10
آپ نے تلاوت قران کا حق ادا کر دیا
10
وَجَاھَدْتَ فِی ﷲِ حَقَّ جِہَادِھٖ
11
آپ نے خدا کے لیے جہاد کیا جو حق جہاد ہے
11
وَصَبَرْتَ عَلَی الْاَذٰی فِیْ جَنْبِہٖ
12
اور خدا کی خاطر تکلیفوں پر صبر کرتے رہے
12
حَتّٰی ٲَتَاكَ الْیَقِیْنُ
13
یہاں تک کہ شہید ہو گئے
13
ٲَتَیْتُكَ زَائِرًا، عَارِفًا بِحَقِّكَ
14
میں آپ کی زیارت کو آیا ہوں، آپ کا حق پہچانتا ہوں
14
مُوَالِیًا لِاَوْلِیَائِكَ، مُعَادِیًا لِاَعْدَائِكَ
15
آپ کے دوستوں سے دوستی، آپ کے دشمن سے دشمنی رکھتا ہوں
15
فَاشْفَعْ لِیْ عِنْدَ رَبِّكَ۔
16
پس اپنے رب کے ہاں میری شفاعت کریں۔
16
پھر اپنے چہرے کو قبر مطہر سے مس کرے اس پر بوسہ دے۔ بعد میں دو رکعت نماز زیارت بجا لائے۔ اس کے بعد وہاں جس قدر چاہے نماز پڑھے۔ جب فارغ ہو تو سجدے میں جائے اور کہے:
اِرْحَمْ مَنْ اَسَاءَ وَاقْتَرَفَ، وَاسْتَكَانَ وَاعْتَرَفَ
17
رحم فرما اس پر جس نے گناہ اور جرم کیا اور اب بے چارگی میں اس کا اعتراف کیا ہے
17
اب دایاں رخسار زمین پر رکھے اور پڑھے:
اِنْ كُنْتُ بِئْسَ الْعَبْدُ فَاَنْتَ نِعْمَ الرَّبُّ
18
اگر میں ایک بد ترین بندہ ہوں تو تو کیا ہی اچھا رب ہے
18
پھر بایاں رخسار زمین پر رکھے اور کہے:
عَظُمَ الذَّنْبُ مِنْ عَبْدِكَ
19
تیرے بندے نے بہت گناہ کیے ہیں
19
فَلْیَحْسُنِ الْعَفْوُ مِنْ عِنْدِكَ یَاكَرِیْمُ
20
لیکن تیری طرف سے درگذر ہی مناسب ہے اے بخشنے والے
20
اب سر سجدے میں رکھے اور سو مرتبہ کہے:
شُكْرًا شُكْرًا
21
شکر ہے، شکر ہے
21
اور اس کے بعد اپنے کاموں میں مصروف ہو جائے۔