یہ وہ وداع ہے جس کے ذریعے ہر امامؑ سے وداع کیا جا سکتا ہے۔ معلوم ہو کہ آداب زیارت جو اپنی جگہ پر ذکر ہو چکے ہیں ان میں یہ بھی ہے کہ جب کسی بھی امامؑ کی زیارت کے بعد اپنے وطن واپس جانا چاہے تو ان کا وداع پڑھے جیسا کہ ہم نے بھی ہر امامؑ کی زیارت کے ساتھ ہی ان کا وداع بھی تحریر کیا ہے، اور امام حسینؑ کے وداع کے سلسلے میں اس وداع پر اکتفاء کیا ہے جو اعمال حرم امام حسینؑ میں گزر چکا ہے۔ یہاں ہم اس وداع کو نقل کرتے ہیں جسے شیخ محمد بن المشہدیؒ نے اپنی کتاب مزار کبیر میں باب وداع کے ذیل میں لکھا ہے جب کہ سید بن طاؤسؒ نے اسے سابقہ زیارت جامعہ کے بعد نقل فرمایا ہے اور ہم اسے مصباح الزائر سے نقل کر رہے ہیں۔

پس جب کوئی زائر کسی بھی امامؑ کے شہر سے واپس ہونا چاہے تو اس وقت مزار پر حاضر ہو کر یہ دعا پڑھے:

اَلسَّلَامُ عَلَیْكُمْ یَا ٲَھْلَ بَیْتِ النُّبُوَّۃِ، وَمَعْدِنَ الرِّسَالَۃِ
1
آپ پر سلام ہو اے اہل بیتؑ نبوت اور خزینہ داران رسالت
1
سَلَامَ مُوَدِّعٍ لَا سَئِمٍ وَلَا قَالٍ
2
سلام ہو وداع کرنے والے کا جو نہ تھکا، نہ اکتایا
2
وَرَحْمَۃُ ﷲُ وَبَرَكَاتُہٗ عَلَیْكُمْ ٲَھْلَ الْبَیْتِ، اِنَّہٗ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ
3
خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں آپ پر اے اہل بیتؑ، بے شک وہ تعریف والا شان والا ہے
3
سَلَامَ وَلِیٍّ غَیْرِ رَاغِبٍ عَنْكُمْ
4
سلام ہو اس محب کا جو آپ سے روگرداں نہیں ہے
4
وَلَا مُنْحَرِفٍ عَنْكُمْ، وَلَا مُسْتَبْدِلٍ بِكُمْ
5
نہ آپ سے پھرا ہے نہ ہی اس نے آپ کی جگہ کسی کو قرار دیا
5
وَلَا مُؤْثِرٍ عَلَیْكُمْ، وَلَا زَاھِدٍ فِیْ قُرْبِكُمْ
6
نہ کسی کو آپ پر مقدم رکھا اور نہ آپ کے قرب میں بے توجہ ہوا
6
لَا جَعَلَہُ ﷲُ اٰخِرَ الْعَھْدِ مِنْ زِیَارَۃِ قُبُوْرِكُمْ
7
خدا اس کے لیے اسے آپ کے مقبروں کی زیارت کا آخری موقع قرار نہ دے
7
وَاِتْیَانِ مَشَاھِدِكُمْ، وَاَلسَّلَامُ عَلَیْكُمْ
8
اور نہ ہی آپ کی بارگاہوں میں حاضری کا (آخری موقع قرار دے)۔ آپ پر سلام ہو
8
وَحَشَرَنِیَ ﷲُ فِیْ زُمْرَتِكُمْ، وَٲَوْرَدَنِیْ حَوْضَكُمْ
9
اور خدا مجھے آپ کے گروہ میں اٹھائے آپ کے حوض کوثر پر اتارے
9
وَٲَرْضَاكُم عَنِّیْ وَمَكَّنَنِیْ فِیْ دَوْلَتِكُمْ
10
آپ کو مجھ سے خوشنود فرمائے، مجھے آپ کی حکومت میں عزت دے
10
وَٲَحْیَانِیْ فِیْ رَجْعَتِكُمْ، وَمَلَّكَنِیْ فِیْ ٲَیَّامِكُمْ
11
آپ کی رجعت میں زندہ کرے مجھے آپ کے دور میں اقتدار بخشے
11
وَشَكَرَ سَعْیِیْ لَكُمْ، وَغَفَرَ ذُنُوْبِیْ بِشَفَاعَتِكُمْ
12
آپ کی خاطر میری اس کوشش کو قبول کرے آپ کی شفاعت سے میرے گناہ بخش دے
12
وَٲَقَالَ عَثْرَتِیْ بِحُبِّكُمْ، وَٲَعْلٰی كَعْبِیْ بِمُوَالَاتِكُم
13
آپ سے محبت کے ذریعے خطائیں معاف کرے آپ کی محبت کے طفیل مجھے بلند مقام بخشے
13
وَشَرَّفَنِیْ بِطَاعَتِكُمْ، وَٲَعَزَّنِیْ بِھُدَاكُمْ
14
مجھے آپ کی پیروی سے آبرو عطا کرے اور آپ کی رہبری سے معزز بنائے
14
وَجَعَلَنِیْ مِمَّنْ یَنْقَلِبُ مُفْلِحًا مُنْجِحًا سَالِمًا
15
مجھے ان لوگوں میں رکھے جو لوٹتے ہیں کامیاب، کامگار، سلامت،
15
غَانِمًا مُعَافًى غَنِیًّا فَائِزًا بِرِضْوَانِ ﷲِ وَفَضْلِہٖ وَكِفَایَتِہٖ
16
بہرمند، با امن، تونگر، کامران، خدا کی خوشنودی اور اس کے فضل و کمک کے ساتھ
16
بِٲَفْضَلِ مَا یَنْقَلِبُ بِہٖ ٲَحَدٌ مِنْ زُوَّارِكُمْ
17
ایسے بہترین انداز میں جس طرح پلٹتا ہے کوئی ایک آپ کے زائروں،
17
وَمَوَالِیْكُمْ وَمُحِبِّیْكُمْ وَشِیْعَتِكُمْ
18
آپ کے غلاموں، آپ کے دوستوں اور آپ کے شیعوں میں سے
18
وَرَزَقَنِیَ ﷲُ الْعَوْدَ ثُمَّ الْعَوْدَ ثُمَّ الْعَوْدَ
19
اور خدا مجھے نصیب کرے یہاں دوبارہ اور سہ بارہ آنا
19
مَا ٲَبْقَانِیْ رَبِّیْ بِنِیَّۃٍ صَادِقَۃٍ وَاِیْمَانٍ وَتَقْوٰی
20
جب تک میرا رب مجھے زندہ رکھے خالص نیت، ایمان و تقویٰ
20
وَاِخْبَاتٍ وَرِزْقٍ وَاسِعٍ حَلَالٍ طَیِّبٍ۔
21
اور عاجزی کے ساتھ آنے کا موقع دے اور کشادہ اور حلال و پاکیزہ روزی دے
21
اَللّٰھُمَّ لَا تَجْعَلْہُ اٰخِرَ الْعَھْدِ
22
اے معبود اس کو قرار نہ دے میرے لیے
22
مِنْ زِیَارَتِھِمْ وَذِكْرِھِمْ وَالصَّلَاۃِ عَلَیْھِمْ
23
ان کی آخری زیارت، ان کی آخری یاد اور ان پر آخری درود
23
وَٲَوْجِبْ لِیَ الْمَغْفِرَۃَ وَالرَّحْمَۃَ وَالْخَیْرَ وَالْبَرَكَۃَ
24
اور میرے لیے بخشش لازم فرما، رحمت اور سلامتی اور اضافہ
24
وَالنُّوْرَ وَالْاِیْمَانَ وَحُسْنَ الْاِجَابَۃِ
25
روشنی اور ایمان اور بہترین قبولیت
25
كَمَا ٲَوْجَبْتَ لِاَوْلِیَائِكَ الْعَارِفِیْنَ بِحَقِّھِم الْمُوْجِبِیْنَ طَاعَتَھُمْ
26
جیسے تو نے اپنے ان پیاروں کیلئے لازم کیا جو ان کے حق کی پہچان والے، ان کی پیروی کو واجب سمجھنے والے
26
وَالرَّاغِبِیْنَ فِیْ زِیَارَتِھِمْ، الْمُتَقَرِّبِیْنَ اِلَیْكَ وَاِلَیْھِمْ
27
اور زیارت کا شوق رکھنے والے تھے کہ وہ تیرا اور ان کا قرب چاہتے تھے
27
بِٲَبِیْ ٲَنْتُمْ وَٲُمِّیْ وَنَفْسِیْ وَمَالِیْ وَٲَھْلِیْ
28
قربان آپؑ پر میرے ماں باپ میری جان ومال اور میرا کنبہ
28
اجْعَلُوْنِیْ مِنْ ھَمِّكُمْ، وَصَیِّرُوْنِیْ فِیْ حِزْبِكُمْ
29
مجھے اپنے زیر توجہ رکھیں اور اپنے گروہ میں داخل کریں
29
وَٲَدْخِلُوْنِیْ فِیْ شَفَاعَتِكُمْ، وَاذْكُرُوْنِیْ عِنْدَ رَبِّكُمْ
30
اپنی شفاعت میں شامل فرمائیں اور اپنے رب کے ہاں میرا نام پیش کریں
30
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
31
اے معبود محمدؐ و آل محمدؐ پر درود بھیج
31
وَٲَبْلِغْ ٲَرْوَاحَھُمْ وَٲَجْسَادَھُمْ عَنِّیْ تَحِیَّۃً كَثِیْرَۃً وَسَلَامًا
32
اور پہنچا ان کی روحوں اور ان کے جسموں کو میری طرف سے بہت بہت درود وسلام
32
وَاَلسَّلَامُ عَلَیْكُمْ وَرَحْمَۃُ ﷲُ وَبَرَكَاتُہٗ۔
33
اور آپ پر سلام ہو خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں
33