یہ وہ زیارت جامعہ ہے جس کے ذریعے کسی وقت کسی دن اور کسی بھی مہینے میں ائمہ معصومین علیہ السلام میں سے کسی بھی بزرگوار کی زیارت پڑھی جا سکتی ہے۔ اس زیارت کو سید بن طاؤس نے مصباح الزائر میں ائمہ کرامؑ سے روایت کیا ہے اور اس کے کچھ مقدمات یعنی زیارت کیلئے روانگی کے وقت کی دعا اور غسل وغیرہ بھی تحریر فرمائے ہیں۔
چنانچہ آپ نے ارشاد فرمایا ہے کہ جب زیارت کیلئے غسل کرے تو کہے:
بِسْمِ ﷲِ وَبِاللّٰهِ
1
خدا کے نام سے، خداکی ذات کے واسطے سے
1
وَفِیْ سَبِیْلِ ﷲِ، وَعَلٰی مِلَّۃِ رَسُوْلِ ﷲِ
2
خداکے مقرر راستے پر اور رسولؐ خدا کے دین پر چلتے ہوئے
2
اَللّٰھُمَّ اغْسِلْ عَنِّیْ دَرَنَ الذُّنُوْبِ، وَوَسَخَ الْعُیُوْبِ
3
اے معبود! مجھ سے گناہوں کا میل اور عیبوں کی کثافت دور کر دے
3
وَطَہِّرْنِیْ بِمَاءِ التَّوْبَۃِ، وَٲَلْبِسْنِیْ رِدَاءَ الْعِصْمَۃِ
4
مجھے توبہ کے پانی سے پاک فرما، مجھے حفاظت کی چادر اوڑھا دے
4
وَٲَیِّدْنِیْ بِلُطْفٍ مِنْكَ یُوَفِّقُنِیْ لِصَالِحِ الْاَعْمَالِ
5
اپنے لطف وکرم سے میری تائید کر اور مجھ کو اعمال صالح کی توفیق عطا فرما
5
اِنَّكَ ذُوالْفَضْلِ الْعَظِیْمِ
6
بے شک تو بڑے فضل اور بزرگی والا ہے۔
6
جب حرم مبارک کے قریب پہنچے تو یہ کہے:
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ وَفَّقَنِیْ لِقَصْدِ وَلِیِّہٖ
7
حمد اس خدا کے لیے ہے جس نے توفیق دی اپنے ولی کے پاس آنے کی
7
وَزِیَارَۃِ حُجَّتِہٖ وَٲَوْرَدَنِیْ حَرَمَہٖ
8
اور اپنی حجت کی زیارت کرنے کی اور مجھے ان کے حرم تک پہنچایا
8
وَلَمْ یَبْخَسْنِیْ حَظِّیْ مِنْ زِیَارَۃِ قَبْرِھٖ
9
اور اس نے میرا حصہ کم نہیں کیا ان کی قبر کی زیارت،
9
وَالنُّزُوْلِ بِعَقْوَۃِ مُغَیَّبِہٖ، وَسَاحَۃِ تُرْبَتِہٖ
10
آستانۂ مقدسہ پر حاضری اور دربار عالی پر آمد میں
10
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ لَمْ یَسِمْنِیْ بِحِرْمَانِ مَا ٲَمَّلْتُہٗ
11
حمد اس خدا کے لیے جس نے مجھ کو میری آرزو میں محروم نہیں کیا
11
وَلَا صَرَفَ عَنِّیْ مَا رَجَوْتُہٗ
12
مجھے میری امید سے پلٹایا نہیں
12
وَلَا قَطَعَ رَجَائِیْ فِیْمَا تَوَقَّعْتُہٗ
13
اور نہ اس تمنا میں ناکام کیا جو میں لے کے آیا تھا
13
بَلْ ٲَلْبَسَنِیْ عَافِیَتَہٗ، وَٲَفَادَنِیْ نِعْمَتَہٗ، وَاٰتَانِیْ كَرَامَتَہٗ۔
14
بلکہ اس نے مجھے لباسِ امن پہنایا، اپنی نعمت سے فائدہ دیا اور مجھے اپنی طرف سے عزت دی۔
14
جب حرم پاک میں داخل ہو جائے تو ضریح مقدس کے مقابل کھڑے ہو کر کہے:
اَلسَّلَامُ عَلَیْكُمْ ٲَئِمَّۃَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَسَادَۃَ الْمُتَّقِیْنَ
15
آپ پر سلام ہو کہ آپ مومنوں کے پیشوا، پرہیزگاروں کے سردار
15
وَكُبَرَاءَ الصِّدِّیْقِیْنَ وَٲُمَرَاءَ الصَّالِحِیْنَ
16
صدیقوں کے بزرگ، نیکوکاروں کے حاکم،
16
وَقَادَۃَ الْمُحْسِنِیْنَ وَٲَعْلَامَ الْمُھْتَدِیْنَ
17
خوش کرداروں کے سالار اور ہدایت یافتگاں کے نشان
17
وَٲَنْوَارَ الْعَارِفِیْنَ وَوَرَثَۃَ الْاَنْبِیَاءِ
18
عارفوں کو روشنی دینے والے، نبیوں کے وارث،
18
وَصَفْوَۃَ الْاَوْصِیَاءِ وَشُمُوْسَ الْاَتْقِیَاءِ
19
اوصیاء میں پسندیدہ، خدا ترسوں کے آفتاب،
19
وَبُدُوْرَ الْخُلَفَاءِ وَعِبَادَ الرَّحْمَانِ
20
خلفاء میں روشن چاند ،خدائے رحمن کے بندے،
20
وَشُرَكَاءَ الْقُرْاٰنِ وَمَنْھَجَ الْاِیْمَانِ
21
قرآن کے ہم پایہ، ایمان کا راستہ
21
وَمَعَادِنَ الْحَقَایِقِ وَشُفَعَاءَ الْخَلَائِقِ
22
حقیقتوں کے خزانے اور لوگوں کی شفاعت کرنے والے ہیں
22
وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ
23
آپ پر سلام خدا کی رحمت اور اس کی برکات ہوں میں
23
ٲَشْھَدُ ٲَنَّكُمْ ٲَبْوَابُ ﷲِ
24
گواہ ہوں کہ آپ خدا کے دروازے،
24
وَمَفَاتِیْحُ رَحْمَتِہٖ وَمَقَالِیْدُ مَغْفِرَتِہٖ
25
اس کی رحمت کی کلیدیں، اس کی طرف سے بخشش کے وسیلے،
25
وَسَحَائِبُ رِضْوَانِہٖ وَمَصَابِیْحُ جِنَانِہٖ
26
اس کی خوشنودی کے بادل، اس کی جنت کے چراغ،
26
وَحَمَلَۃُ فُرْقَانِہٖ وَخَزَنَۃُ عِلْمِہٖ
27
اس کے قرآن کے حامل، اس کے علم کے خزانے،
27
وَحَفَظَۃُ سِرِّہٖ وَمَھْبِطُ وَحْیِہٖ
28
اس کے راز کے نگہبان اور اس کی وحی کے مقام ہیں
28
وَعِنْدَكُمْ ٲَمَانَاتُ النُّبُوَّۃِ وَوَدَائِعُ الرِّسَالَۃِ
29
نبوت کی امانتیں اور رسالت کے علوم آپ ہی کے پاس ہیں
29
ٲَنْتُمْ ٲُمَنَاءُ ﷲِ وَٲَحِبَّاؤُھٗ وَعِبَادُھٗ وَٲَصْفِیَاؤُھٗ
30
آپ خدا کے امین، اس کے پیارے، اس کے بندے ،اس کے چنے ہوئے،
30
وَٲَنْصَارُ تَوْحِیْدِھٖ وَٲَرْكَانُ تَمْجِیْدِھٖ وَدُعَاتُہٗ اِلٰی كُتُبِہٖ
31
اس کی توحید کے مددگار، اس کی بزرگی کے نشان، اس کی کتب کی طرف بلانے والے
31
وَحَرَسَۃُ خَلَائِقِہٖ وَحَفَظَۃُ وَدَائِعِہٖ
32
اس کی مخلوق کے نگہدار اور اس کے علوم کے پاسدار ہیں
32
لَا یَسْبِقُكُمْ ثَنَاءُ الْمَلَائِكَۃِ فِی الْاِخْلَاصِ وَالْخُشُوْعِ
33
ثنائے الہی میں خلوص و خوف کے لحاظ سے فرشتے آپ سے بڑھ نہیں سکتے
33
وَلَا یُضَادُّكُمْ ذُوابْتِہَالٍ وَخُضُوْعٍ
34
اور نہ کوئی زاری و عاجزی کرنے والا آپ سے آگے نکل سکتا ہے
34
ٲَنّٰی وَلَكُمُ الْقُلُوْبُ الَّتِیْ تَوَلَّی ﷲُ رِیَاضَتَہَا بِالْخَوْفِ وَالرَّجَاءِ
35
یہ کیسے ہو جب کہ آپ کے دل وہ ہیں کہ خوف ورجا میں خدا ان کی سرپرستی کرتا رہا
35
وَجَعَلَہَا ٲَوْعِیَۃً لِلشُّكْرِ وَالثَّنَاءِ
36
اور ان کو شکر اور ثناء کے مرکز اور مقام قرار دیا
36
وَاٰمَنَہَا مِنْ عَوَارِضِ الْغَفْلَۃِ وَصَفَّاہَا مِنْ سُوْءِ الْفَتْرَۃِ
37
ان کو کاہلی کے اثرات سے بچائے رکھا اور فطری برائی سے پاک کر دیا
37
بَلْ یَتَقَرَّبُ ٲَھْلُ السَّمَاءِ بِحُبِّكُمْ
38
بلکہ اہل آسمان قرب الٰہی کا وسیلہ بناتے ہیں آپ کی محبت کو،
38
وَبِالْبَرَائَۃِ مِنْ ٲَعْدَائِكُمْ
39
اور آپ کے دشمنوں سے بیزاری،
39
وَتَوَاتُرِ الْبُكَاءِ عَلٰی مُصَابِكُمْ
40
آپ کے مصائب پر لگاتار گریہ کرنے
40
وَالْاِسْتِغْفَارِ لِشِیْعَتِكُمْ وَمُحِبِّیْكُمْ
41
اور آپ کے شیعوں اور دوستوں کے لیے طلب مغفرت کو۔
41
فَٲَنَا ٲُشْھِدُ ﷲَ خَالِقِیْ وَٲُشْھِدُ مَلَائِكَتَہٗ
42
پس میں خدا کو گواہ بناتا ہوں اس کے فرشتوں
42
وَٲَنْبِیَائَہٗ وَٲُشْھِدُكُمْ یَا مَوَالِیَّ
43
اور نبیوں کو گواہ بناتا ہوں اور اے میرے سردار آپ کو گواہ قرار دیتا ہوں
43
ٲَنِّیْ مُؤْمِنٌ بِوِلَایَتِكُمْ مُعْتَقِدٌ لِاِمَامَتِكُمْ
44
کہ میں آپ کی ولایت کو مانتا ہوں، آپ کی امامت کا عقیدہ رکھتا ہوں
44
مُقِرٌّ بِخِلَافَتِكُمْ عَارِفٌ بِمَنْزِلَتِكُمْ
45
آپ کی خلافت کا اقرار کرتا ہوں، آپ کے مرتبے کو پہچانتا ہوں
45
مُوْقِنٌ بِعِصْمَتِكُمْ خَاضِعٌ لِوِلَایَتِكُمْ
46
آپ کی عصمت پر یقین رکھتا ہوں اور آپ کی ولایت کے سامنے جھکتا ہوں
46
مُتَقَرِّبٌ اِلَی ﷲِ بِحُبِّكُمْ وَبِالْبَرَائَۃِ مِنْ ٲَعْدَائِكُمْ
47
آپ کی محبت اور آپ کے دشمنوں سے نفرت کے ذریعے خدا کا قرب چاہتا ہوں
47
عَالِمٌ بِٲَنَّ ﷲَ قَدْ طَہَّرَكُمْ مِنَ الْفَوَاحِشِ مَا ظَھَرَ مِنْہَا وَمَا بَطَنَ
48
میں جانتا ہوں کہ اللہ نے آپ کو برائیوں سے پاک رکھا ہے جو ان میں سے ظاہر ہیں اور جو پوشیدہ ہیں
48
وَمِنْ كُلِّ رِیْبَۃٍ وَنَجَاسَۃٍ وَدَنِیَّۃٍ وَرَجَاسَۃٍ
49
اس نے آپ کو ہر شک، ہر آلودگی، ہر پستی اور ہر ناپاکی سے بچایا
49
وَمَنَحَكُمْ رَایَۃَ الْحَقِّ
50
اور آپ کو حق کا علم بردار بنایا
50
الَّتِیْ مَنْ تَقَدَّمَہَا ضَلَّ، وَمَنْ تَٲَخَّرَ عَنْہَا زَلَّ
51
کہ جو اس سے آگے بڑھا گمراہ ہوا اور جو اس سے پیچھے رہا وہ پھسل گیا
51
وَفَرَضَ طَاعَتَكُمْ عَلٰی كُلِّ ٲَسْوَدَ وَٲَبْیَضَ
52
نیز اس نے ہر سیاہ و سفیدپر آپ کی پیروی واجب قرار دی
52
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّكُمْ قَدْ وَفَیْتُمْ بِعَھْدِ ﷲِ وَذِمَّتِہٖ
53
میں گواہ ہوں کہ آپ نے خدا کا عہد و پیمان اور ذمہ داری پوری کی
53
وَبِكُلِّ مَا اشْتَرَطَ عَلَیْكُمْ فِیْ كِتَابِہٖ
54
اور ہر بات نبھائی جو اس کی کتاب میں آپ پر عائد کی گئی
54
وَدَعَوْتُمْ اِلٰی سَبِیْلِہٖ وَٲَنْفَذْتُمْ طَاقَتَكُمْ فِیْ مَرْضَاتِہٖ
55
آپ نے اس کے راستے کی طرف بلایا اور اس کی رضا میں پوری قوت صرف کر دی
55
وَحَمَلْتُمُ الْخَلَائِقَ عَلٰی مِنْہَاجِ النُّبُوَّۃِ وَمَسَالِكِ الرِّسَالَۃِ
56
آپ نے لوگوں کو نبوت کے روشن راستے اور رسالت کی گزر گاہ سے باخبر کیا
56
وَسِرْتُمْ فِیْہِ بِسِیْرَۃِ الْاَنْبِیَاءِ وَمَذَاھِبِ الْاَوْصِیَاءِ
57
اور آپ نے اس عمل میں نبیوں کی روش اور اوصیاء کا طریقہ اختیار کیا
57
فَلَمْ یُطَعْ لَكُمْ ٲَمْرٌوَلَمْ تُصْغَ اِلَیْكُمْ ٲُذُنٌ
58
تاہم انہوں نے آپ کی بات نہ مانی اور آپ کی طرف دھیان نہ دیا
58
فَصَلَوَاتُ ﷲِ عَلٰی ٲَرْوَاحِكُمْ وَٲَجْسَادِكُمْ۔
59
پس آپ کی روحوں اور آپ کے جسموں پر خدا کی رحمتیں ہوں۔
59
اس کے بعد خود کو قبر مبارک سے لپٹائے اور کہے:
بِٲَبِیْ ٲَنْتَ وَٲُمِّیْ یَاحُجَّۃَ ﷲِ
60
میرے ماں باپ آپ پر قربان اے حجت خدا
60
لَقَدْ ٲُرْضِعْتَ بِثَدْیِ الْاِیْمَانِ وَفُطِمْتَ بِنُوْرِ الْاِسْلَامِ
61
یقیناً آپ نے سر چشمۂ ایمان سے دودھ پیا، نور اسلام کے بدلے آپ کی دودھ بڑھائی ہوئی
61
وَغُذِّیْتَ بِبَرْدِ الْیَقِیْنِ وَٲُلْبِسْتَ حُلَلَ الْعِصْمَۃِ
62
یقین کی خنکی سے آپ نے غذا پائی، عصمت کے پیراہنوں کا لباس پہنا
62
وَاصْطُفِیْتَ وَوُرِّثْتَ عِلْمَ الْكِتَابِ
63
آپ چنے گئے اور علم کتاب کے وارث بنے
63
وَلُقِّنْتَ فَصْلَ الْخِطَابِ
64
آپ کو بے لاگ فیصلے کرنے کا علم دیا گیا
64
وَٲُوْضِحَ بِمَكَانِكَ مَعَارِفُ التَّنْزِیْلِ وَغَوَامِضُ التَّٲْوِیْلِ
65
آپ کی ذات سے قرآن کے حقائق واضح ہوئے اور تاویل وتشریح کی باریکیاں عیاں ہوئیں
65
وَسُلِّمَتْ اِلَیْكَ رَایَۃُ الْحَقِّ، وَكُلِّفْتَ ھِدَایَۃَ الْخَلْقِ
66
حق کا جھنڈا آپ کے سپرد کیا گیا، آپ کو مخلوق کی ہدایت کی ذمہ داری سونپی گئی
66
وَنُبِذَ اِلَیْكَ عَھْدُ الْاِمَامَۃِ، وَٲُلْزِمْتَ حِفْظَ الشَّرِیْعَۃِ
67
امامت کا فرمان آپ کے نام لکھا گیا اور شریعیت کی حفاظت آپ کے ذمہ ڈالی گئی
67
وَٲَشْھَدُ یَا مَوْلَایَ ٲَنَّكَ وَفَیْتَ بِشَرَائِطِ الْوَصِیَّۃِ
68
اور میں گواہ ہوں اے میرے آقا کہ آپ نے قائم مقامی کے فرائض پورے کیے
68
وَقَضَیْتَ مَا لَزِمَكَ مِنْ حَدِّ الطَّاعَۃِ
69
اطاعت کی جو حد آپ کے لیے مقرر تھی وہ پوری کی
69
وَنَھَضْتَ بِٲَعْبَاءِ الْاِمَامَۃِ
70
اور امامت کا سنگین بار اپنے کندھوں پر لیا
70
وَاحْتَذَیْتَ مِثَالَ النُّبُوَّۃِ فِی الصَّبْرِ وَالْاِجْتِہَادِ
71
اور ایک حامل نبوت کی مانند نظر آئے صبر و قرار میں، سعی و کوشش میں،
71
وَالنَّصِیْحَۃِ لِلْعِبَادِ وَكَظْمِ الْغَیْظِ وَالْعَفْوِ عَنِ النَّاسِ
72
لوگوں کی نصیحت وخیرخواہی میں، غصے پر قابو رکھنے، لوگوں کی خطائیں معاف کرنے،
72
وَعَزَمْتَ عَلَی الْعَدْلِ فِی الْبَرِیَّۃِ وَالنَّصَفَۃِ فِی الْقَضِیَّۃِ
73
انسانوں کے درمیان عدل قائم کرنے، فیصلہ دیتے ہوئے انصاف برتنے میں
73
وَوَكَّدْتَ الْحُجَجَ عَلَی الْأُمَّۃِ
74
نیز آپ نے امت پر حجت قائم کی
74
بِالدَّلَائِلِ الصَّادِقَۃِ وَالشَّرِیْعَۃِ النَّاطِقَۃِ
75
سچے اور قوی دلائل اور زندہ پائندہ شریعت کے ساتھ
75
وَدَعَوْتَ اِلَی ﷲِ بِالْحِكْمَۃِ الْبَالِغَۃِ وَالْمَوْعِظَۃِ الْحَسَنَۃِ
76
اور آپ نے خدا کی طرف انتہائی دانشمندی اور عمدہ نصیحت کے ساتھ بلایا
76
فَمُنِعْتَ مِنْ تَقْوِیْمِ الزَّیْغِ وَسَدِّ الثُّلَمِ
77
لیکن آپ کو روکا گیا کجی کے دور کرنے، رخنے بند کرنے،
77
وَاِصْلَاحِ الْفَاسِدِ وَكَسْرِ الْمُعَانِدِ
78
برائیوں کی اصلاح، دشمن کی سر کوبی،
78
وَاِحْیَاءِ السُّنَنِ وَاِمَاتَۃِ الْبِدَعِ
79
سنتوں کو قائم کرنے اور بدعتوں کو مٹانے سے
79
حَتّٰی فَارَقْتَ الدُّنْیَا وَٲَنْتَ شَھِیْدٌ
80
یہاں تک کہ آپ دنیا سے چلے گئے اور درجہ شہادت پا کر
80
وَلَقِیْتَ رَسُوْلَ ﷲِ صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
81
حضرت رسولؐ کے پاس پہنچے، ان پر اور ان کی آلؑ پر خدا رحمت کرے
81
وَٲَنْتَ حَمِیْدٌ صَلَوَاتُ ﷲِ عَلَیْكَ تَتَرَادَفُ وَتَزِیْدُ۔
82
اور آپ تعریف والے ہیں، آپ پر خدا کی رحمت ہو لگاتار اور بڑھنے والی
82
اس کے بعد پاؤں مبارک کی طرف ہو کر کہے:
یَا سَادَتِیْ یَا اٰلَ رَسُوْلِ ﷲِ
83
اے میرے سرداران اے رسولؐ خدا کے فرزندانؑ
83
اِنِّیْ بِكُمْ ٲَتَقَرَّبُ اِلَی ﷲِ جَلَّ وَعَلَا
84
میں آپ کے ذریعے خدائے بزرگ و برتر کا تقرب چاہتا ہوں
84
بِالْخِلَافِ عَلَی الَّذِیْنَ غَدَرُوْا بِكُمْ
85
ان کی مخالفت کرتے ہوئے جنہوں نے آپ سے بے وفائی کی،
85
وَنَكَثُوْا بَیْعَتَكُمْ وَجَحَدُوْا وِلَایَتَكُمْ
86
آپ کی بیعت توڑی، آپ کی ولایت سے انکار کیا،
86
وَٲَنْكَرُوْا مَنْزِلَتَكُمْ وَخَلَعُوْا رِبْقَۃَ طَاعَتِكُمْ
87
آپ کے مقام پر حسد کیا، آپ کی پیروی کے حلقے سے نکل گئے،
87
وَھَجَرُوْا ٲَسْبَابَ مَوَدَّتِكُمْ
88
آپ سے دوستی کے طریقے چھوڑ دیے
88
وَتَقَرَّبُوْا اِلٰی فَرَاعِنَتِھِمْ بِالْبَرَائَۃِ مِنْكُمْ وَالْاِعْرَاضِ عَنْكُمْ
89
اور آپ سے علیحدہ ہو کر اور آپ سے رو گردانی کر کے سرکش حکمرانوں سے مل گئے۔
89
وَمَنَعُوْكُمْ مِنْ اِقَامَۃِ الْحُدُوْدِ وَاسْتِیْصَالِ الْجُحُوْدِ
90
انہوں نے آپ کو روکا حدود الہی قائم کرنے، منکروں کی جڑیں کاٹنے،
90
وَشَعْبِ الصَّدْعِ وَلَمِّ الشَّعَثِ وَسَدِّ الْخَلَلِ
91
شکستگی دور کرنے ،اتحاد مسلمین کے قیام ،تفرقہ مٹانے،
91
وَتَثْقِیْفِ الْأَوَدِ وَاِمْضَاءِالْاَحْكَامِ
92
ٹیڑھاپن کو دور کرنے ،احکام دین کے رائج کرنے،
92
وَتَھْذِیْبِ الْاِسْلَامِ وَقَمْعِ الْاٰثَامِ
93
اسلام کو خالص بنانے اور بتوں کو توڑنے سے (روکا)۔
93
وَٲَرْھَجُوْا عَلَیْكُمْ نَقْعَ الْحُرُوْبِ وَالْفِتَنِ
94
ان لوگوں نے آپ پر جنگیں مسلط کیں، فساد مچایا
94
وَٲَنْحَوْا عَلَیْكُمْ سُیُوْفَ الْاَحْقَادِ
95
اور آپ پر حسد و کینے کی تلواریں کھینچ لیں
95
وَھَتَكُوْا مِنْكُمُ السُّتُوْرَ وَابْتَاعُوْا بِخُمْسِكُمُ الْخُمُوْرَ
96
انہوں نے آپ کی عزت کا پاس نہ کیا اور آپ کے حق ﴿خمس﴾ کو شراب پر خرچ کیا
96
وَصَرَفُوْا صَدَقَاتِ الْمَسَاكِیْنِ اِلَی الْمُضْحِكِیْنَ وَالسَّاخِرِیْنَ
97
محتاجوں کیلئے صدقات کی رقمیں مسخروں اور ظالم افراد کو دے دیں
97
وَذٰلِكَ بِمَا طَرَّقَتْ لَھُمُ الْفَسَقَۃُ الْغُوَاۃُ وَالْحَسَدَۃُ الْبُغَاۃُ
98
یہ سب اس لیے ہوا کہ نافرمانوں، گمراہوں، حاسدوں اور باغیوں نے اس راہ کو کھولا
98
ٲَھْلُ النَّكْثِ وَالْغَدْرِ وَالْخِلَافِ وَالْمَكْرِ
99
جو بیعت توڑنے والے، دھوکہ دینے والے، وعدہ خلافی کرنے والے، دغا دینے والے تھے
99
وَالْقُلُوْبِ الْمُنْتِنَۃِ مِنْ قَذَرِ الشِّرْكِ
100
اور ان کے دل شرک کی ناپاکی سے بھرے ہوئے
100
وَالْاَجْسَادِ الْمُشْحَنَۃِ مِنْ دَرَنِ الْكُفْرِ
101
اور ان کے جسم کفر کی آلودگی میں لتھڑے ہوئے تھے
101
الَّذِیْنَ ٲَضَبُّوْا عَلَی النِّفَاقِ وَٲَكَبُّوْا عَلٰی عَلَائِقِ الشِّقَاقِ
102
وہ نفاق میں محفوظ اور بدبختی کی راہوں میں دور نکل گئے
102
فَلَمَّا مَضَی الْمُصْطَفٰی صَلَوَات ﷲِ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
103
پس جونہی حضرت رسولؐ کا وصال ہوا، ان پر اور ان کی آلؑ پر خدا کی رحمتیں ہوں،
103
اخْتَطَفُوا الْغِرَّۃَ وَانْتَھَزُوا الْفُرْصَۃَ
104
تو دھوکے باز جمع ہو گئے، انہوں نے اس کو موقع کو غنیمت جانا
104
وَانْتَھَكُوا الْحُرْمَۃَ وَغَادَرُوْھُ عَلٰی فِرَاشِ الْوَفَاۃِ
105
انہوں نے آپؐ کا احترام نہ کیا اور آپؐ کی میت چھوڑ کے چل دیے
105
وَٲَسْرَعُوْا لِنَقْضِ الْبَیْعَۃِ وَمُخَالَفَۃِ الْمَوَاثِیْقِ الْمُؤَكَّدَۃِ
106
انہوں نے بیعت توڑنے میں جلدی کی، تاکید شدہ پیمان کی مخالفت کرنے،
106
وَخِیَانَۃِ الْاَمَانَۃِ الْمَعْرُوْضَۃِ عَلَی الْجِبَالِ الرَّاسِیَۃِ
107
اور اس امانت کو ضائع کرنے میں سرعت دکھائی جو بلند پہاڑوں کے سامنے لائی گئی
107
وَٲَبَتْ ٲَنْ تَحْمِلَہَا وَحَمَلَھَا الْاِنْسَانُ الظَّلُوْمُ الْجَھُوْلُ
108
تو انہوں نے اسے اٹھانے سے انکار کیا اور انسان نے اسے اٹھا لیا جو ستم گار ،نادان،
108
ذُوالشِّقَاقِ وَالْعِزَّۃِ بِالْاٰثَامِ الْمُؤْلِمَۃِ
109
تفرقہ باز، گناہوں میں ڈوبا ہوا،
109
وَالْاَنَفَۃِ عَنِ الْاِنْقِیَادِ لِحَمِیْدِ الْعَاقِبَۃِ
110
دل تنگ اور اچھے انجام کی خاطر فرمانبرداری کرنے سے سرکش ہے۔
110
فَحُشِرَ سفْلَۃُ الْاَعْرَابِ وَبَقَایَا الْاَحْزَابِ
111
پس بّدو عرب اور دیگر قبائل چڑھ دوڑے
111
اِلٰی دَارِ النُّبُوَّۃِ وَالرِّسَالَۃِ
112
نبوت ورسالت کے گھر پر
112
وَمَھْبِطِ الْوَحْیِ وَالْمَلَائِكَۃِ وَمُسْتَقَرِّ سُلْطَانِ الْوِلَایَۃِ
113
اور وحی اور فرشتوں کے اترنے کی جگہ پر اور حکومت اسلامی کے مرکز پر
113
وَمَعْدِنِ الْوَصِیَّۃِ وَالْخِلَافَۃِ وَالْاِمَامَۃِ
114
جانشینئ خلافت اور امامت کے حامل علیؑ پرحملہ آور ہوئے
114
حَتّٰی نَقَضُوْا عَھْدَ الْمُصْطَفَی فِیْ ٲَخِیْہِ
115
یہاں تک کہ اپنے بھائی کے بارے مصطفےٰؐ کا پیمان توڑ دیا
115
عَلَمِ الْھُدٰی وَالْمُبَیِّنِ طَرِیْقَ النَّجَاۃِ مِنْ طُرُقِ الرَّدٰی
116
جو ہدایت کا نشان اور ہلاکت کے راستوں سے راہ نجات کی طرف لانے والے تھے
116
وَجَرَحُوْا كَبِدَ خَیْرِ الْوَرٰی فِیْ ظُلْمِ ابْنَتِہٖ
117
نیز انہوں نے پیغمبر اکرمؐ کا جگر زخمی کیا جب ان کی دختر پر ظلم کیا
117
وَاضْطِہَادِ حَبِیْبَتِہٖ وَاھْتِضَامِ عَزِیْزَتِہٖ
118
ان کی پیاری کا دل جلایا ان کی نظروں میں عزت والی کو دکھی کیا
118
بَضْعَۃِ لَحْمِہٖ وَفِلْذَۃِ كَبِدِھٖ
119
جو ان کے جسم کا حصہ اور ان کے جگر کا ٹکڑا تھیں
119
وَخَذَلُوْا بَعْلَہَا وَصَغَّرُوْا قَدْرَھٗ
120
پھر ان کے شوہر کا ساتھ چھوڑ دیا ان کی عزت کم تر سمجھی
120
وَاسْتَحَلُّوْا مَحَارِمَہٗ وَقَطَعُوْا رَحِمَہٗ
121
ان کی حرمتوں کو پامال کیا ان سے رشتہ داری کا لحاظ نہ کیا
121
وَٲَنْكَرُوْا ٲُخُوَّتَہٗ وَھَجَرُوْا مَوَدَّتَہٗ
122
ان کو مومن بھائی نہ جانا ان کی محبت ترک کر دی
122
وَنَقَضُوْا طَاعَتَہٗ وَجَحَدُوْا وِلَایَتَہٗ
123
ان کی اطاعت سے نکل گئے ان کی ولایت سے انکار کیا
123
وَٲَطْمَعُوْا الْعَبِیْدَ فِیْ خِلَافَتِہٖ
124
غلاموں کو ان کے حق خلافت پر حریص بنایا
124
وَقَادُوْھُ اِلٰی بَیْعَتِھِمْ مُصْلِتَۃً سُیُوْفَہَا مُشْرِعَۃً ٲَسِنَّتَہَا
125
اور انہیں اپنی بیعت کیلئے کھینچ لائے جب کہ ان پر تلواریں اٹھائے نیزے تانے ہوئے تھے
125
وَھُوَ سَاخِطُ الْقَلْبِ ھَائِجُ الْغَضَبِ
126
ایسے میں ان کا دل رنجیدہ تھا سینے میں غضب بھرا تھا
126
شَدِیْدُ الصَّبْرِ كَاظِمُ الْغَیْظِ
127
لیکن صبر سے کام لے رہے تھے غصے کو پی رہے تھے
127
یَدْعُوْنَہٗ اِلٰی بَیْعَتِھِمُ الَّتِیْ عَمَّ شُؤْمُھَا الْاِسْلَامَ
128
وہ آپ سے اپنی بیعت کراتے تھے وہ بیعت جس سے اسلام کی جگ ہنسائی ہوئی
128
وَزَرَعَتْ فِیْ قُلُوْبِ ٲَھْلِھَا الْاٰثَامَ
129
اور وہ بیعت جس نے لوگوں کے دلوں میں بتوں کی محبت پیدا کر دی،
129
وَعَقَّتْ سَلْمَانَہَا وَطَرَدَتْ مِقْدَادَہَا
130
سلمانِ محمدیؐ کو نظر انداز کیا، مقداد کو گھر سے نکال دیا،
130
وَنَفَتْ جُنْدُبَہَا وَفَتَقَتْ بَطْنَ عَمَّارِہَا
131
ابوذر کو دیس سے نکال دیا، عمار کے پیٹ پر لاتیں ماریں،
131
وَحَرَّفَتِ الْقُرْاٰنَ وَبَدَّلَتِ الْاَحْكَامَ
132
قرآن میں تحریف کر دی، احکام دین بدل دیے،
132
وَغَیَّرَتِ الْمَقَامَ وَٲَبَاحَتِ الْخُمْسَ لِلطُّلَقَاءِ
133
خلافت غیروں نے لے لی، خمس مکہ میں آزاد کیے ہوؤں کے لیے مباح کر دیا،
133
وَسَلَّطَتْ ٲَوْلَادَ اللُّعَنَاءِ عَلَی الْفُرُوْجِ وَالدِّمَاءِ
134
ملعونوں کی اولاد لوگوں کی عزت و ناموس پر مسلط ہو گئی
134
وَخَلَطَتِ الْحَلَالَ بِالْحَرَامِ، وَاسْتَخَفَّتْ بِالْاِیْمَانِ وَالْاِسْلَامِ
135
حلال کو حرام کے ساتھ ملا دیا، ایمان اور اسلام کو بے اہمیت بنا دیا،
135
وَھَدَمَتِ الْكَعْبَۃَ وَٲَغَارَتْ عَلٰی دَارِ الْھِجْرَۃِ یَوْمَ الْحَرَّۃِ
136
عمارت کعبہ کو ڈھا دیا اور مقام ہجرت مدینہ میں حرّہ کے دن لوٹ مار کی،
136
وَٲَبْرَزَتْ بَنَاتِ الْمُہَاجِرِیْنَ وَالْاَنْصَارِ لِلنَّكَالِ وَالسَّوْرَۃِ
137
مہاجرین و انصار کی عورتوں کی بے حرمتی کی اور ان کو سزائیں دیں
137
وَٲَلْبَسَتْھُنَّ ثَوْبَ الْعَارِ وَالْفَضِیْحَۃِ
138
اس طرح ان کو بے عزت اور رسوا کر دیا
138
وَرَخَّصَتْ لِاَھْلِ الشُّبْھَۃِ فِیْ قَتْلِ ٲَھْلِ بَیْتِ الصَّفْوَۃِ
139
منافق افراد کو لگایا پیغمبرؐ کی پاک اولاد کو قتل کرنے،
139
وَاِبَادَۃِ نَسْلِہٖ وَاسْتِیْصَالِ شَٲْفَتِہٖ
140
آپ کی پاک و پاکیزہ نسل کو ختم کرنے،ان کی اصل و نسل کاٹ ڈالنے،
140
وَسَبْیِ حَرَمِہٖ وَقَتْلِ ٲَنْصَارِھٖ
141
ان کے اہل حرم کو قید کرنے، ان کے انصار کو قتل کرنے،
141
وَكَسْرِ مِنْبَرِھٖ وَقَلْبِ مَفْخَرِھٖ
142
ان کے منبر کو ویران کرنے، ان کے افتخار کو مٹانے،
142
وَاِخْفَاءِ دِیْنِہٖ وَقَطْعِ ذِكْرِھٖ
143
ان کے دین کو چھپانے اور ان کے ذکر کو بند کرنے پر لگایا۔
143
یَا مَوَالِیَّ فَلَوْ عَایَنَكُمُ الْمُصْطَفٰی
144
اے میرے آقایان! پس اگر جناب مصطفےٰؐ آپؑ کو دیکھیں
144
وَسِہَامُ الْأُمَّۃِ مُغْرَقَۃٌ فِیْ ٲَكْبَادِكُمْ
145
کہ امت کے تیر آپ کے سینوں میں پیوست ہیں
145
وَرِمَاحُھُمْ مُشْرَعَۃٌ فِیْ نُحُوْرِكُمْ
146
ان کے نیزے آپ کی گردنوں میں گڑے ہیں
146
وَسُیُوْفُہَا مُوْلَغَۃٌ فِیْ دِمَائِكُمْ
147
ان کی تلواریں بے دریغ آپ کے خون کو بہا رہی ہیں
147
یَشْفِیْ ٲَبْنَاءُ الْعَوَاھِرِ غَلِیْلَ الْفِسْقِ مِنْ وَرَعِكُمْ
148
زنازادوں کے بدکار بیٹے آپ کے تقویٰ سے پیاس بجھا رہے ہیں
148
وَغَیْظَ الْكُفْرِ مِنْ اِیْمَانِكُمْ
149
کفر کا غصہ آپ کے ایمان سے ٹھنڈا کر رہے ہیں
149
وَٲَنْتُمْ بَیْنَ صَرِیْعٍ فِی الْمِحْرَابِ قَدْ فَلَقَ السَّیْفُ ہَامَتَہٗ
150
اور آپؑ محراب میں قتل ہوئے پڑے ہیں ان کی سخت تلوار نے آپ کا سر زخمی کیا
150
وَشَھِیْدٍ فَوْقَ الْجَنَازَۃِ قَدْ شُكَّتْ ٲَكْفَانُہٗ بِالسِّہَامِ
151
اور آپ شہید ہو کر جنازے پر پڑے ہیں کسی کے کفن میں تیروں کی انیاں گڑی ہیں
151
وَقَتِیْلٍ بِالْعَرَاءِ قَدْ رُفِعَ فَوْقَ الْقَنَاۃِ رَٲْسُہُ
152
یا لاش بیابان میں پڑی ہے کٹا ہوا سر نیزے پر چڑھایا ہوا ہے
152
وَمُكَبَّلٍ فِیَالسِّجْنِ قَدْ رُضَّتْ بِالْحَدِیْدِ ٲَعْضَاؤُھُ
153
یا زندان میں بند کر رکھاہے کہ اعضاء بند لوہے کی زہر سے زخم زخم ہیں
153
وَمَسْمُوْمٍ قَدْ قُطِّعَتْ بِجُرَعِ السَّمِّ ٲَمْعَاؤُھُ
154
جبکہ دل و جگر جام زہر سے ٹکڑے ٹکڑے ہیں
154
وَشَمْلُكُمْ عَبَادِیْدُ تُفْنِیْھِمُ الْعَبِیْدُ وَٲَبْنَاءُ الْعَبِیْدِ
155
آپ کے افرادِ خاندان آوارہ وطن ہیں جن کو غلاموں اور غلام زادوں نے قتل کیا
155
فَھَلِ الْمِحَنُ یَا سَادَتِیْ اِلَّا الَّتِیْ لَزِمَتْكُمْ
156
پس اے میرے سرداران! آیا کوئی سختی رہ گئی ہے جو آپ پر نہیں آئی
156
وَالْمَصَائِبُ اِلَّا الَّتِیْ عَمَّتْكُمْ
157
اور کوئی مصیبت ہے جو آپ پر نہیں گزری
157
وَالْفَجَائِعُ اِلَّا الَّتِیْ خَصَّتْكُمْ
158
کوئی افتاد ہے جو آپ کیلئے لازم نہ ٹھہری ہو
158
وَالْقَوَارِعُ اِلَّا الَّتِیْ طَرَقَتْكُمْ
159
اور کوئی تکلیف ہے جو آپ کو نہیں پہنچی ہو
159
صَلَوَاتُ ﷲِ عَلَیْكُمْ وَعَلٰی ٲَرْوَاحِكُمْ وَٲَجْسَادِكُمْ
160
آپ پر آپ کی پاک روحوں اور آپ کے طاہر بدنوں پر خدا کا درود ہو
160
وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ۔
161
خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں
161
پھر قبر مبارک پر بوسہ دے اور کہے:
بِٲَبِیْ ٲَنْتُمْ وَٲُمِّیْ یَا اٰلَ الْمُصْطَفَی
162
میرے ماں باپ آپ پر قربان اے اولاد مصطفےٰؐ
162
اِنَّا لَا نَمْلِكُ اِلَّا ٲَنْ نَطُوْفَ حَوْلَ مَشَاھِدِكُمْ
163
ہم کچھ نہیں کر سکتے سوائے اس کے کہ آپ کے نورانی مقبروں کا طواف کرتے رہیں
163
وَنُعَزِّیَ فِیْہَا ٲَرْوَاحَكُمْ
164
آپ کی روحوں کو تسلیت پیش کرتے رہیں
164
عَلٰی ہٰذِھِ الْمَصَائِبِ الْعَظِیْمَۃِ الْحَالَّۃِ بِفِنَائِكُمْ
165
ان بڑی بڑی مصیبتوں پر جو آپ کے آستان پر آئیں
165
وَالرَّزَایَا الْجَلِیْلَۃِ النَّازِلَۃِ بِسَاحَتِكُمُ
166
اور بھاری سختیاں جو آپ کو پیش آئیں
166
الَّتِیْ ٲَثْبَتَتْ فِیْ قُلُوْبِ شِیْعَتِكُمُ الْقُرُوْحَ
167
جن سے آپ کے محبوں کے دل زخمی ہو گئے
167
وَٲَوْرَثَتْ ٲَكْبَادَھُمُ الْجُرُوْحَ
168
ان کے جگر خون ہو کر رہ گئے
168
وَزَرَعَتْ فِیْ صُدُوْرِھِمُ الْغُصَصَ
169
اور ان کے سینے غم واندوہ سے بھرے ہوئے ہیں
169
فَنَحْنُ نُشْھِدُ ﷲَ ٲَنَّا قَد شَارَكْنَا ٲَوْلِیَائَكُمْ وَٲَنْصَارَكُمُ
170
پس ہم خدا کو گواہ بناتے ہیں کہ ضرور ہم شریک ہیں آپ کے جنگ آزما دوستوں اور مددگاروں کے ساتھ
170
الْمُتَقَدِّمِیْنَ فِیْ اِرَاقَۃِ دِمَاءِ النَّاكِثِیْنَ وَالْقَاسِطِیْنَ وَالْمَارِقِیْنَ
171
بیعت توڑنے والوں، تفرقہ ڈالنے والوں اور ضدی خارجیوں کا خون بہانے میں
171
وَقَتَلَۃِ ٲَبِیْ عَبْدِ ﷲِ سَیِّدِ شَبَابِ ٲَھْلِ الْجَنَّۃِ عَلَیْہِ اَلسَّلَامُ یَوْمَ كَرْبَلَاءَ
172
اور قاتلان حسینؑ سے بدلہ لینے میں کہ جو سردار ہیں جوانان جنت کے ان پر ہمارا سلام ہو
172
بِالنِّیَّاتِ وَالْقُلُوْبِ وَالتَّٲَسُّفِ عَلٰی فَوْتِ تِلْكَ الْمَوَاقِفِ
173
ہماری نیتوں اور دلوں میں افسوس ہے کہ ہم ان موقعوں پر موجود نہ تھے
173
الَّتِیْ حَضَرُوْا لِنُصْرَتِكُمْ
174
جب آپ کے محب آپ کی مدد کر رہے تھے
174
وَعَلَیْكُمْ مِنَّا اَلسَّلَامُ وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ۔
175
آپ پر ہماراسلام ہو خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں
175
اب قبر کو اپنے اور قبلہ کے درمیان قرار دے اور کہے:
اَللّٰھُمَّ یَا ذَاالْقُدْرَۃِ الَّتِیْ صَدَرَ عَنْھَا الْعَالَمُ
176
اے معبود! اے ایسی قدرت کے مالک جس سے یہ کائنات وجود میں آئی
176
مُكَوَّنًا مَبْرُوْئًا عَلَیْہَا مَفْطُوْرًا تَحْتَ ظِلِّ الْعَظَمَۃِ
177
اور یہ پیدا ہوئی اس نے ایسی عظیم قدرت کے سائے میں قرار پکڑا
177
فَنَطَقَتْ شَوَاھِدُ صُنْعِكَ فِیْہِ
178
پس تیری کاریگری کے نشان جو دنیا میں ہیں وہ گواہی دیتے ہیں
178
بِٲَنَّكَ ٲَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ
179
کہ تو ہی اللہ ہے کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں
179
مُكَوِّنُہٗ وَبَارِئُہٗ وَفَاطِرُھُ ابْتَدَعْتَہٗ
180
جس نے دنیا بنائی اسے صورت دی، اسے پیدا کیا، اسے ایجاد کیا
180
لَا مِنْ شَیْءٍ وَلَا عَلٰی شَیْءٍ وَلَا فِیْ شَیْءٍ
181
نہ کسی چیز سے نہ کسی چیز کے بعد نہ کسی چیز کے اندر
181
وَلَا لِوَحْشَۃٍ دَخَلَتْ عَلَیْكَ اِذْ لَا غَیْرُكَ
182
اور نہ اسے بوجہ خوف کے بنایا جو تجھ پر طاری ہوا ہو کہ تیرے سوا کوئی موجود نہ تھا
182
وَلَا حَاجَۃٍ بَدَتْ لَكَ فِیْ تَكْوِیْنِہٖ
183
نہ تجھے اس کے پیدا کرنے کی حاجت و ضرورت تھی
183
وَلَا لِاسْتِعَانَۃٍ مِنْكَ عَلَی الْخَلْقِ بَعْدَھٗ
184
نہ تو نے دنیا اس لیے بنائی کہ بعد میں مخلوق تیری مدد کرے گی
184
بَلْ ٲَنْشَٲْتَہٗ لِیَكُوْنَ دَلِیْلًا عَلَیْكَ
185
بلکہ تو نے یہ اس لیے پیدا کی کہ یہ تیری ذات کی دلیل ٹھہرے
185
بِٲَنَّكَ بَائِنٌ مِنَ الصُّنْعِ فَلَا یُطِیْقُ الْمُنْصِفُ لِعَقْلِہٖ اِنْكَارَكَ
186
کہ تو اس مخلوق سے جدا و الگ ہے پس کوئی با انصاف عاقل تیری ذات کا منکر نہیں ہو سکتا
186
وَالْمَوْسُوْمُ بِصِحَّۃِ الْمَعْرِفَۃِ جُحُوْدَكَ
187
اور کوئی صحیح معرفت رکھنے والا شخص تیرا انکار نہیں کر سکتا
187
ٲَسْٲَلُكَ بِشَرَفِ الْاِخْلَاصِ فِیْ تَوْحِیْدِكَ
188
سوال کرتا ہوں تجھ سے بواسطہ تیری توحید میں خلوص کے شرف،
188
وَحُرْمَۃِ التَّعَلُّقِ بِكِتَابِكَ وَٲَھْلِ بَیْتِ نَبِیِّكَ
189
تیری کتاب اور تیرے نبیؐ کے اہل بیتؑ سے تعلقِ حرمت کے ذریعے
189
ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی اٰدَمَ بَدِیْعِ فِطْرَتِكَ وَبِكْرِ حُجَّتِكَ
190
کہ تو حضرت آدمؑ پر رحمت فرما جو تیری مخلوق میں نقش اوّل ،تیری اولین حجت،
190
وَلِسَانِ قُدْرَتِكَ وَالْخَلِیْفَۃِ فِیْ بَسِیْطَتِكَ
191
تیری قدرت کے بیان گر اور تیری وسیع زمین میں تیرے نائب ہیں
191
وَعَلٰی مُحَمَّدٍ الْخَالِصِ مِنْ صَفْوَتِكَ
192
اور محمدؐ پر رحمت کر جو تیرے خاص برگزیدہ،
192
وَالْفَاحِصِ عَنْ مَعْرِفَتِكَ
193
تیری معرفت میں پوری طرح کوشاں
193
وَالْغَائِصِ الْمَٲْمُوْنِ عَلٰی مَكْنُوْنِ سَرِیْرَتِكَ
194
اور تیرے راز تک پہنچنے والے امانتدار اور تلاش کار ہیں
194
بِمَا ٲَوْلَیْتَہٗ مِنْ نِعْمَتِكَ بِمَعُوْنَتِكَ
195
کیونکہ تو نے ان کو اپنی نعمت اور مدد عطا کی ہے
195
وَعَلٰی مَنْ بَیْنَھُمَا مِنَ النَّبِیِّیْنَ
196
ور ان پر رحمت کر جو آدمؑ و محمدؐ کے درمیان گزرے،
196
وَالْمُكَرَّمِیْنَ وَالْاَوْصِیَاءِ وَالصِّدِّیْقِیْنَ
197
پیغمبروںؑ، صاحبان کرامت، اوصیاء اور صدیقوں میں سے
197
وَٲَنْ تَھَبَنِیْ لِاِمَامِیْ ہٰذَا۔
198
اور میرے اس امامؑ کے واسطے مجھے بخش دے
198
پھر اپنا رخسار ضریح مبارک پر رکھے اور کہے:
اَللّٰھُمَّ بِمَحَلِّ ہٰذَا السَّیِّدِ مِنْ طَاعَتِكَ وَبِمَنْزِلَتِہٖ عِنْدَكَ
199
اے معبود! اس سردار نے تیری جو اطاعت کی اس کے واسطے سے اور ان کی جو عزت تیرے ہاں ہے اس کے واسطے سے
199
لَا تُمِتْنِیْ فُجَائَۃً وَلَا تَحْرِمْنِیْ تَوْبَۃً
200
مجھے حادثاتی موت سے بچا، توبہ سے محروم نہ کر
200
وَارْزُقْنِی الْوَرَعَ عَنْ مَحَارِمِكَ دِیْنًا وَدُنْیَا
201
مجھے دین و دنیا میں اپنے حرام کردہ کاموں سے پرہیز کی توفیق دے
201
وَاشْغَلْنِیْ بِالْاٰخِرَۃِ عَنْ طَلَبِ الْأُوْلی
202
مجھے دنیا کی جگہ آخرت میں مشغول رکھ
202
وَوَفِّقْنِیْ لِمَا تُحِبُّ وَتَرْضی
203
مجھے ان کاموں کی توفیق دے جو تجھے پسند ہیں
203
وَجَنِّبْنِی اتِّبَاعَ الْھَوٰی وَالْاِغْتِرَارَ بِالْاَبَاطِیْلِ وَالْمُنَی۔
204
اور مجھ کو خواہش پرستی اور جھوٹی باتوں اور بے جا تمناؤں کے دھوکے سے بچا
204
اَللّٰھُمَّ اجْعَلِ السَّدَادَ فِیْ قَوْلِیْ وَالصَّوَابَ فِیْ فِعْلِیْ
205
اے معبود! میرے قول میں درستی، میرے فعل میں راستی قرار دے
205
وَالصِّدْقَ وَالْوَفَاءَ فِیْ ضَمَانِیْ وَوَعْدِیْ
206
میرے عہد و پیمان اور وعدے میں صدق و وفا قرار دے
206
وَالْحِفْظَ وَالْاِیْنَاسَ مَقْرُوْنَیْنَ بِعَھْدِیْ وَوَعْدِیْ
207
میرے عہد و پیمان میں پائیداری اور قوت
207
وَالْبِرَّ وَالْاِحْسَانَ مِنْ شَٲْنِیْ وَخُلْقِیْ
208
اور میرے اخلاق و کردار میں نیکی و عمدگی پیدا فرما
208
وَاجْعَلِ السَّلَامَۃَ لِیْ شَامِلَۃً وَالْعَافِیَۃَ بِیْ مُحِیْطَۃً مُلْتَفَّۃً
209
اور سلامتی کو میرے شامل حال فرما اور آسائش کو میرے چاروں طرف جگہ دے
209
وَلَطِیْفَ صُنْعِكَ وَعَوْنِكَ مَصْرُوْفًا اِلَیَّ
210
اپنی بہترین کاریگری اور مددگاری کا رخ میری طرف کر دے
210
وَحُسْنَ تَوْفِیْقِكَ وَیُسْرِكَ مَوْفُوْرًا عَلَیَّ
211
اپنی طرف سے بہترین توفیق اور آسانی مجھے عطا فرما
211
وَٲَحْیِنِیْ یَارَبِّ سَعِیْدًا وَتَوَفَّنِیْ شَھِیْدًا
212
اور اے پروردگار مجھے نیک بختی کی زندگی اور شہادت کی موت دے
212
وَطَہِّرْنِیْ لِلْمَوْتِ وَمَا بَعْدَھُ۔
213
اور اس کے بعد پاک رکھ اے معبود!
213
اَللّٰھُمَّ وَاجْعَلِ الصِّحَّۃَ وَالنُّوْرَ فِیْ سَمْعِیْ وَبَصَرِیْ
214
میرے کانوں اور آنکھوں میں صحت اور نور پیدا فرما
214
وَالْجِدَۃَ وَالْخَیْرَ فِیْ طُرُقِیْ
215
میری راہوں کو بہتر و بارونق ک
215
وَالْھُدی وَالْبَصِیْرَۃَ فِیْ دِیْنِیْ وَمَذْھَبِیْ
216
ر مجھ کو دین ومذہب میں ہدایت اور فہم دے
216
وَالْمِیْزَانَ ٲَبَدًا نَصْبَ عَیْنِیْ
217
عدل کا ترازو ہمیشہ میری آنکھوں کے سامنے رکھ
217
وَالذِّكْرَ وَالْمَوْعِظَۃَ شِعَارِیْ وَدِثَارِیْ
218
کہ ذکر اور نصیحت میرا شیوہ و عادت ہو
218
وَالْفِكْرَۃَ وَالْعِبْرَۃَ ٲُنْسِیْ وَعِمَادِیْ
219
فکر و عبرت کو میرے لیے تسلی واعتماد کا ذریعہ بنا
219
وَمَكِّنِ الْیَقِیْنَ فِیْ قَلْبِیْ
220
اور یقین کو میرے دل میں جاگزیں کر دے
220
وَاجْعَلْہُ ٲَوْثَقَ الْاَشْیَاءِ فِیْ نَفْسِیْ
221
اس کو میرے لیے ذریعہ اعتماد بنا
221
وَاغْلِبْہُ عَلٰی رَٲْئِیْ وَعَزْمِیْ
222
اور اسے میری عقل اور ارادے پر غالب کر دے
222
وَاجْعَلِ الْاِرشَادَ فِیْ عَمَلِیْ
223
میرے عمل میں ہدایت کو جگہ دے
223
وَالتَّسْلِیْمَ لِاَمْرِكَ مِہَادِیْ وَسَنَدِیْ
224
اپنے حکم کے سامنے جھکنا میرے لیے وجہ قرار بنا
224
وَالرِّضَا بِقَضَائِكَ وَقَدَرِك ٲَقْصٰی عَزْمِیْ
225
اپنے قضا و قدر پر مجھے مطمئن رکھ
225
وَنِہَایَتِیْ وَٲَبْعَدَ ھَمِّیْ وَغَایَتِیْ
226
اور وہی میرے ارادے کی انتہا اور میری ہمت و مقصد کا آخر ہو
226
حَتّٰی لَاَ ٲَتَّقِیَ ٲَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ بِدِیْنِیْ
227
یہاں تک کہ میں اپنے دین کے بارے میں کسی مخلوق سے نہ ڈروں
227
وَلَا ٲَطْلُبَ بِہٖ غَیْرَ اٰخِرَتِیْ
228
اور سوائے آخرت کے کچھ طلب نہ کروں
228
وَلَا ٲَسْتَدْعِیَ مِنْہُ اِطْرَائِیْ وَمَدْحِیْ
229
دین کو اپنی تعریف وستائش کا ذریعہ نہ بناؤں
229
وَاجْعَلْ خَیْرَ الْعَوَاقِبِ عَاقِبَتِیْ
230
اور میری عاقبت کو بہترین عاقبت قرار دے
230
وَخَیْرَ الْمَصَایِرِ مَصِیْرِیْ
231
میرے ٹھکانے کو بہترین ٹھکانا
231
وَٲَنْعَمَ الْعَیْشِ عَیْشِیْ وَٲَفْضَلَ الْھُدٰی ھُدَایَ
232
اور میری زندگی اور میری ہدایت کو بہترین ہدایت
232
وَٲَوْفَرَ الْحُظُوْظِ حَظِّیْ وَٲَجْزَلَ الْاَقْسَامِ قِسْمِیْ وَنَصِیْبِیْ
233
اور میرے حصے کو بڑا حصہ اور میری قسمت کو اونچی قسمت اور نصیب بنادے
233
وَكُنْ لِیْ یَارَبِّ مِنْ كُلِّ سُوْءٍ وَلِیًّا
234
اے پرودگار ہر برائی سے میرا نگہبان بن،
234
وَاِلٰی كُلِّ خَیْرٍ دَلِیْلًا وَقَائِدًا
235
ہر نیکی کی طرف رہنمائی اور رہبری فرما
235
وَمِنْ كُلِّ بَاغٍ وَحَسُوْدٍ ظَھِیْرًا وَمَانِعًا۔
236
ہر ظالم اور حاسد کے مقابل میرا مددگار اور محافظ بن
236
اَللّٰھُمَّ بِكَ اعْتِدَادِیْ وَعِصْمَتِیْ وَثِقَتِیْ وَتَوْفِیْقِیْ
237
اے معبود! تو ہی میرا سہارا ہے تو میری پنا،ہ تو میرا یقین، تو ہی میرا مددگار،
237
وَحَوْلِیْ وَقُوَّتِیْ وَلَكَ مَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ
238
محرک اور میری قوت ہے تیرے لیے ہے میری زندگی و موت
238
وَفِیْ قَبْضَتِكَ سُكُوْنِیْ وَحَرَكَتِیْ
239
تیرے ہاتھ میں ہے میرا ٹھہراؤ اور میری حرکت
239
وَاِنَّ بِعُرْوَتِكَ الْوُثْقٰی اسْتِمْسَاكِیْ وَوُصْلَتِیْ
240
اور بے شک تیرے محکم سلسلے سے تعلق رکھتا اور اس سے جڑا ہوا ہوں
240
وَعَلَیْكَ فِی الْأُمُوْرِ كُلِّہَا اعْتِمَادِیْ وَتَوَكُّلِیْ
241
تمام معاملوں میں تجھ پر تکیہ کرتا اور بھروسا کرتا ہوں
241
وَمِنْ عَذَابِ جَھَنَّمَ وَمَسِّ سَقَرَ نَجَاتِیْ وَخَلَاصِیْ
242
تو ہی عذاب جہنم اور آگ سے مجھے بچانے اور چھڑانے والا ہے
242
وَفِیْ دَارِ ٲَمْنِكَ وَكَرَامَتِكَ مَثْوَایَ وَمُنْقَلَبِیْ
243
تیرے امن اور عزت والے گھر میں میرا ٹھکانا اور میری بازگشت ہے
243
وَعَلٰی ٲَیْدِیْ سَادَتِیْ وَمَوَالِیَّ اٰلِ الْمُصْطَفَی فَوْزِیْ وَفَرَجِیْ
244
اور اولاد مصطفےٰؐ میں سے میرے سرداران و آقایان کے ہاتھوں میری کامیابی و کشائش ہے
244
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
245
اے معبود ! محمدؐ وآل محمدؑ پر رحمت فرما
245
وَاغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ
246
اور مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کو بخش دے اور مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو
246
وَاغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَمَا وَلَدَا وَٲَھْلِ بَیْتِیْ وَجِیْرَانِیْ
247
اور بخش دے میرے ماں باپ کو اور ان کی اولاد کو نیز میرے گھر والوں، میرے ہمسایوں
247
وَلِكُلِّ مَنْ قَلَّدَنِیْ یَدًا مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ
248
اور ان مومنوں اور مومنات کو بخش دے جن کا حق میری گردن پر ہے
248
اِنَّكَ ذُوْفَضْلٍ عَظِیْمٍ
249
اس میں شک نہیں کہ تو بڑے فضل وکرم والا ہے۔
249
وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہ
250
اور تجھ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمت و برکتیں ہوں
250