مسجد کوفہ کے اعمال سے فارغ ہو کر حضرت مسلمؑ بن عقیل کے روضۂ مبارک کی طرف جائے اور کھڑے ہو کر یہ کلمات پڑھے:

الْحَمْدُ لِلّٰہِ الْمَلِكِ الْحَقِّ الْمُبِیْنِ
1
حمد ہے اس خدا کے لیے جو بادشاہ ہے، حق ہے، آشکار ہے
1
الْمُتَصَاغِرِ لِعَظَمَتِہٖ جَبَابِرَۃُ الطَّاغِیْنَ
2
اس کی عظمت کے سامنے تمام سرکش مغرور ذلیل ہیں
2
الْمُعْتَرِفِ بِرُبُوْبِیَّتِہٖ جَمِیْعُ ٲَھْلِ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرَضِیْنَ
3
اس کی ربوبیت کا آسمانوں اور زمینوں میں رہنے والے اقرار کرتے ہیں
3
الْمُقِرِّ بِتَوْحِیْدِہٖ سَائِرُ الْخَلْقِ ٲَجْمَعِیْنَ
4
اس کی وحدانیت کا تمام مخلوق نے اقرار کیا ہے
4
وَصَلَّی ﷲُ عَلٰی سَیِّدِ الْاَنَامِ وَٲَھْلِ بَیْتِہِ الْكِرَامِ
5
خدا رحمت کرے تمام مخلوق کے سردار اور ان کے بلند مرتبہ اہل بیتؑ پر
5
صَلَاۃً تَقَرُّ بِھَا ٲَعْیُنُھُمْ
6
ایسی رحمت جس سے ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں
6
وَیَرْغَمُ بِھَا ٲَنْفُ شَانِئِھِمْ مِنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ ٲَجْمَعِیْنَ
7
اور ان کے دشمن ذلیل و خوار ہوں جو جنوں اور انسانوں میں سے ہیں
7
سَلَامُ ﷲِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ وَسَلَامُ مَلَائِكَتِہِ الْمُقَرَّبِیْنَ
8
سلام ہو خدائے بلند بزرگ کا، سلام ہو اس کے مقرب فرشتوں کا
8
وَٲَنْبِیَائِہِ الْمُرْسَلِیْنَ، وَٲَئِمَّتِہِ الْمُنْتَجَبِیْنَ
9
اس کے بھیجے ہوئے نبیوں کا، اس کے چنے ہوئے اماموں کا،
9
وَعِبَادِہِ الصَّالِحِیْنَ، وَجَمِیْعِ الشُّھَدَاءِ وَالصِّدِّیْقِیْنَ
10
اس کے نیک بندوں کا اور سلام ہو سب شہیدوں اور صدیقوں کا
10
وَالزَّاكِیَاتُ الطَّیِّبَاتُ فِیْمَا تَغْتَدِیْ وَتَرُوْحُ
11
اور پاکیزہ و خوش کن رحمتیں ہوں ہر صبح وشام
11
عَلَیْكَ یَا مُسْلِمَ بْنَ عَقِیْلِ بْنِ ٲَبِیْ طَالِبٍ وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ۔
12
آپ پر اے مسلمؑ بن عقیل بن ابی طالبؑ، آپ پر خدا کی رحمت اور برکتیں ہوں
12
ٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ ٲَقَمْتَ الصَّلَاۃَ، وَاٰتَیْتَ الزَّكَاۃَ
13
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے نماز قائم کی اور زکوٰۃ دیتے رہے
13
وَٲَمَرْتَ بِالْمَعْرُوْفِ وَنَھَیْتَ عَنِ الْمُنْكَرِ
14
آپ نے نیک کاموں کا حکم دیا اور برے کاموں سے روکا
14
وَجَاھَدْتَ فِی ﷲِ حَقَّ جِھَادِہٖ
15
آپ نے خدا کیلئے جہاد کیا جو جہاد کرنے کا حق ہے
15
وَقُتِلْتَ عَلٰی مِنْھَاجِ الْمُجَاھِدِیْنَ فِیْ سَبِیْلِہٖ
16
آپ نے خدا کی راہ میں مجاہدوں کی روش پر جنگ کی
16
حَتّٰی لَقِیْتَ ﷲَ عَزَّ وَجَلَّ وَھُوَ عَنْكَ رَاضٍ
17
یہاں تک کہ آپ خدائے عزوجل سے جا ملے جب کہ وہ آپ سے راضی تھا
17
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ وَفَیْتَ بِعَھْدِ ﷲِ
18
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے خدا کا عہد پورا کیا
18
وَبَذَلْتَ نَفْسَكَ فِیْ نُصْرَۃِ حُجَّۃِ ﷲِ وَابْنِ حُجَّتِہٖ
19
اور آپ نے اپنی جان قربان کر دی حجت خدا اور حجت خدا کے فرزند کی نصرت میں
19
حَتّٰی ٲَتَاكَ الْیَقِیْنُ
20
حتیٰ کہ آپ شہید ہو گئے
20
ٲَشْھَدُ لَكَ بِالتَّسْلِیْمِ وَالْوَفَاءِ وَالنَّصِیْحَۃِ
21
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ کی فرمانبرداری اور خیر خواہی کی
21
لِخَلَفِ النَّبِیِّ الْمُرْسَلِ، وَالسِّبْطِ الْمُنْتَجَبِ
22
جو آپ نے نبئ مرسلؐ کے فرزند سے کی جو باشرف نواسے،
22
وَالدَّلِیْلِ الْعَالِمِ، وَالْوَصِیِّ الْمُبَلِّغِ، وَالْمَظْلُوْمِ الْمُھْتَضَمِ
23
صاحب علم رہنما، آگاہ کرنے والے وصی اور پامال شدہ مظلوم تھے
23
فَجَزَاكَ ﷲُ عَنْ رَسُوْلِہٖ، وَعَنْ ٲَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ
24
پس خدا جزا دے آپ کو اپنے رسولؐ کی طرف سے، امیر المؤمنینؑ کی طرف سے
24
وَعَنِ الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ ٲَفْضَلَ الْجَزَاءِ
25
اور حسنؑ وحسینؑ کی طرف سے بہترین جزا
25
بِمَا صَبَرْتَ وَٲَحْتَسَبْتَ وَٲَعَنْتَ، فَنِعْمَ عُقْبَی الدَّارِ
26
اس لیے کہ آپ نے صبر کیا، امید ثواب رکھی اور ساتھ دیا، پس کیا ہی اچھا ہے آخرت کا گھر
26
لَعَنَ ﷲُ مَنْ قَتَلَكَ
27
خدا لعنت کرے اس پر جس نے آپ کو قتل کیا
27
وَلَعَنَ ﷲُ مَنْ ٲَمَرَ بِقَتْلِكَ
28
خدا لعنت کرے اس پر جس نے آپ کے قتل کا حکم دیا
28
وَلَعَنَ ﷲُ مَنْ ظَلَمَكَ
29
خدا لعنت کرے اس پر جس نے آپ پر ظلم کیا
29
وَلَعَنَ ﷲُ مَنِ افْتَرٰی عَلَیْكَ
30
خدا لعنت کرے اس پر جس نے آپ پر بہتان لگایا
30
وَلَعَنَ ﷲُ مَنْ جَھِلَ حَقَّكَ وَاسْتَخَفَّ بِحُرْمَتِكَ
31
خدا لعنت کرے اس پر جس نے آپ کے حق کو نہ پہچانا اور آپ کی حرمت کو کمتر سمجھا
31
وَلَعَنَ ﷲُ مَنْ بَایَعَكَ وَغَشَّكَ
32
خدا لعنت کرے اس پر جس نے آپ کی بیعت میں آپ کو دھوکہ دیا
32
وَخَذَلَكَ وَٲَسْلَمَكَ
33
آپ کو تنہا چھوڑا اور دشمن کے حوالے کیا
33
وَمَنْ ٲَلَبَّ عَلَیْكَ وَلَمْ یُعِنْكَ
34
اور لعنت ہو اس پر جس نے آپ کے مقابلے میں دشمن کا ساتھ دیا اور آپ کی مدد نہ کی
34
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ جَعَلَ النَّارَ مَثْوَاھُمْ
35
حمد ہے خدا کی جس نے جہنم کو ان کا ٹھکانہ بنایا
35
وَبِئْسَ الْوِرْدُ الْمَوْرُوْدُ۔
36
اور وہ کیسے برے ٹھکانے میں پہنچے
36
ٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ قُتِلْتَ مَظْلُوْمًا
37
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ مظلومیت کی حالت میں قتل ہوئے
37
وَٲَنَّ ﷲَ مُنْجِزٌ لَكُمْ مَا وَعَدَكُمْ
38
اللہ آپ کو جزا دے گا جس کا اس نے وعدہ کیا ہے
38
جِئْتُكَ زَائِرًا عَارِفًا بِحَقِّكُمْ، مُسَلِّمًا لَكُمْ
39
میں آیا ہوں آپ کی زیارت کو، آپ کے حق کو پہچانتا ہوں، آپ کو مانتا ہوں
39
تَابِعًا لِسُنَّتِكُمْ، وَنُصْرَتِیْ لَكُمْ مُعَدَّۃٌ
40
آپ کی روش پر چلتا ہوں، میری مدد ونصرت آپ کیلئے مخصوص ہے
40
حَتّٰی یَحْكُمَ ﷲُ وَھُوَ خَیْرُ الْحَاكِمِیْنَ
41
یہاں تک کہ خدا اس کا فیصلہ کرے اور وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے
41
فَمَعَكُمْ مَعَكُمْ، لَا مَعَ عَدُوِّكُمْ
42
ہم آپ کے ساتھ ہیں، آپ کے دشمن کے ساتھ نہیں ہیں
42
صَلوَاتُ ﷲِ عَلَیْكُمْ وَعَلٰی ٲَرْوَاحِكُمْ
43
خدا کی رحمتیں ہوں آپ لوگوں پر، آپ کی روحوں پر
43
وَٲَجْسَادِكُمْ وَشَاھِدِكُمْ وَغَائِبِكُمْ
44
آپ کے جسموں پر، آپ کے حاضر اور غائب پر
44
وَاَلسَّلَامُ عَلَیْكُمْ وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ
45
سلام ہو آپ سب پر خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں
45
قَتَلَ ﷲُ ٲُمَّۃً قَتَلَتْكُمْ بِالْاَیْدِیْ وَالْاَلْسُنِ۔
46
خدا تباہ و برباد کرے اس گروہ کو جس نے آپ سے جنگ کی ہاتھوں اور زبانوں سے۔
46

مزار کبیر میں ان کلمات کو بطور اذن دخول بیان کیا گیا ہے اور لکھا ہے کہ اس اذن کے بعد داخل ہو جائے، خود کو قبر سے لپٹائے اور سابقہ روایت کے مطابق قبر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہے:

اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا الْعَبْدُ الصَّالِحُ
47
سلام ہو آپ پر اے بندۂ نیکوکار
47
الْمُطِیْعُ لِلّٰہِ وَلِرَسُوْلِہٖ وَلِاَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ
48
کہ آپ اطاعت گذار ہیں اللہ اور اس کے رسولؐ کے، تابع ہیں امیر المؤمنینؑ کے
48
وَالْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ عَلَیْھِمُ اَلسَّلَامُ
49
اور حسنؑ وحسینؑ کے، ان سب پر سلام ہو
49
الْحَمْدُ لِلّٰہِ وَسَلَامٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
50
حمد ہے خدا کے لیے اور سلام ہو اس کے بندوں پر جو چنے ہوئے ہیں اور وہ محمدؐ اور ان کی آلؑ ہیں
50
وَاَلسَّلَامُ عَلَیْكُمْ وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ وَمَغْفِرَتُہٗ
51
آپ پر سلام ہو خدا کی رحمت اور اس کی برکات ہوں اور اس کی طرف سے بخشش ہو
51
وَعَلٰی رُوْحِكَ وَبَدَنِكَ
52
سلام ہو آپ کی روح اور آپ کے بدن پر
52
ٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ مَضَیْتَ عَلٰی مَا مَضٰی عَلَیْہِ الْبَدْرِیُّوْنَ
53
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اس عقیدے پر دنیا سے گئے ہیں جس پر اصحاب بدر دنیا سے گزرے
53
الْمُجَاھِدُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ ﷲِ
54
کہ جو خدا کی راہ میں جہاد کرنے والے،
54
الْمُبَالِغُوْنَ فِیْ جِھَادِ ٲَعْدَائِہٖ وَنُصْرَۃِ ٲَوْلِیَائِہٖ
55
اس کے دشموں سے لڑنے والے اور اس کے دوستوں کی مدد کرنے والے تھے
55
فَجَزَاكَ ﷲُ ٲَفْضَلَ الْجَزَاءِ، وَٲَكْثَرَ الْجَزَاءِ
56
پس خدا جزا دے آپ کو بہترین جزا، بہت زیادہ جزا
56
وَٲَوْفَرَ جَزَاءِ ٲَحَدٍ مِمَّنْ وَفٰی بِبَیْعَتِہٖ
57
اور وہ بے حساب جزا جو اس کو دی کہ جس نے اس کی بیعت کا حق ادا کیا
57
وَاسْتَجَابَ لَہٗ دَعْوَتَہٗ، وَٲَطَاعَ وُلَاۃَ ٲَمْرِہٖ
58
اس کی پکار پر حاضر ہوا اور اس کے مقرر کردہ حاکموں کی اطاعت کی
58
ٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ قَدْ بَالَغْتَ فِی النَّصِیْحَۃِ
59
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے ان کی بہت خیر خواہی کی
59
وَٲَعْطَیْتَ غَایَۃَ الْمَجْھُوْدِ
60
اور ان کے حق میں جان کی بازی لگائی
60
حَتّٰی بَعَثَكَ ﷲُ فِی الشُّھَدَاءِ
61
حتیٰ کہ خدا نے آپ کو شہیدوں میں شامل کر دیا
61
وَجَعَلَ رُوْحَكَ مَعَ ٲَرْوَاحِ السُّعَدَاءِ
62
اور آپ کی روح کو خوش بختوں کی روحوں کے ساتھ رکھا
62
وَٲَعْطَاكَ مِنْ جِنَانِہٖ ٲَفْسَحَھَا مَنْزِلًا، وَٲَفْضَلَھَا غُرَفًا
63
اس نے آپ کو اپنی جنت میں کشادہ محل اور بڑا اونچا بالاخانہ عطا فرمایا
63
وَرَفَعَ ذِكْرَكَ فِی الْعِلِّیِّیْنَ
64
مقام علیین میں آپ کو جگہ دی
64
وَحَشَرَكَ مَعَ النَّبِیِّیْنَ وَالصِّدِّیْقِیْنَ
65
آپ کو محشور کیا ساتھ نبیوں، صدیقوں کے
65
وَالشُّھَدَاءِ وَالصَّالِحِیْنَ وَحَسُنَ ٲُولٰئِكَ رَفِیْقًا
66
اور شہیدوں اور نیکوکاروں کے ساتھ، اور یہ لوگ کتنے اچھے ہمدم ہیں
66
ٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ لَمْ تَھِنْ وَلَمْ تَنْكُلْ
67
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے نہ سستی دکھائی نہ منہ موڑا
67
وَٲَنَّكَ قَدْ مَضَیْتَ عَلٰی بَصِیْرَۃٍ مِنْ ٲَمْرِكَ
68
بے شک آپ دنیا سے گذرے تو اپنے عمل کا شعور رکھتے ہوئے
68
مُقْتَدِیًا بِالصَّالِحِیْنَ وَمُتَّبِعًا لِلنَّبِیِّیْنَ
69
نیکوکاروں کی پیروی اور نبیوں کا اتباع کرتے ہوئے
69
فَجَمَعَ ﷲُ بَیْنَنَا وَبَیْنَكَ وَبَیْنَ رَسُوْلِہٖ وَٲَوْلِیَائِہٖ
70
پس خدا یکجا کرے ہمیں اور آپ کو اپنے رسولؐ اور اپنے دوستوں کے ساتھ
70
فِیْ مَنَازِلِ الْمُخْبِتِیْنَ، فَاِنَّہٗ ٲَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ۔
71
خدا سے محبت رکھنے والوں کے مقامات پر، کہ یقیناً وہ سب سے زیادہ رحم والا ہے۔
71

اس کے بعد سرہانے کی طرف جا کر دو رکعت نماز بجالائے اور وہ حضرت مسلمؑ کو ہدیہ کرے اور کہے: اَللّٰھُمَّ صِلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ وَلَا تَدَعْ لِیْ.... (اے معبود! رحمت نازل فرما محمدؐ وآل محمدؐ پر اور مجھ پر کوئی گناہ نہ رہنے دے)۔ یہ وہی دعا ہے جو حرم حضرت عباسؑ میں پڑھی جاتی ہے تاہم یہاں نماز کے بعد یہی دعا پڑھے۔

اور بعد میں حضرت مسلمؑ بن عقیلؑ کا وداع بھی اسی وداع کے ساتھ کرے جو حضرت عباسؑ کی زیارت میں آئے گا۔