جب زیارت سے فراغت پا کر نجف اشرف سے واپسی کا ارادہ کرے تو امیر المؤمنینؑ کیلئے یہ وداع پڑھے جو علماء کی کتب میں مذکور ہے اور ہم نے اسے زیارت پنجم کے بعد نقل کیا ہے۔
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ
1
آپ پر سلام ہو اور خدا کی رحمت ہو اور برکتیں
1
ٲَسْتَوْدِعُكَ ﷲَ وَٲَسْتَرْعِیْكَ وَٲَقْرَٲُ عَلَیْكَ السَّلَامَ
2
میں آپ کو خدا کے سپرد کرتا ہوں، آپ کی توجہ چاہتا ہوں اور آپ کو سلام عرض کرتا ہوں
2
اٰمَنّا بِاللّٰهِ وَبِالرُّسُلِ وَبِمَا جَائَتْ بِہٖ
3
اور ہم ایمان رکھتے ہیں اللہ پر، رسولوں پر اور جو پیغام وہ لائے
3
وَدَعَتْ اِلَیْہِ، وَدَلَّتْ عَلَیْہِ
4
جس کی طرف دعوت دی اور جس کی طرف رہبری کی
4
فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاھِدِیْنَ
5
پس ہمارا نام گواہی دینے والوں میں لکھ دے
5
اَللّٰھُمَّ لَا تَجْعَلْہُ اٰخِرَ الْعَھْدِ مِنْ زِیَارَتِیْ اِیَّاہُ
6
اے اللہ! اس زیارت کو میری ان کی آخری زیارت قرار نہ دے
6
فَاِنْ تَوَفَّیْتَنِیْ قَبْلَ ذٰلِكَ
7
پس اگر میں قبل اس کے مر جاؤں
7
فَاِنِّیْ ٲَشْھَدُ فِیْ مَمَاتِیْ
8
تو بے شک میری بعد از موت وہی گواہی ہو گی
8
عَلٰی مَا شَھِدْتُ عَلَیْہِ فِیْ حَیَاتِیْ
9
جو گواہی میں زندگی میں دے رہا ہوں
9
ٲَشْھَدُ ٲَنَّ ٲَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ عَلِیًّا
10
میں گواہی دیتا ہوں کہ مؤمنوں کے امیر علیؑ،
10
وَالْحَسَنَ وَالْحُسَیْنَ وَعَلِیَّ بْنَ الْحُسَیْنِ
11
حسنؑ، حسینؑ، علی بن الحسینؑ،
11
وَمُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ وَجَعْفَرَ بْنَ مُحَمَّدٍ
12
محمدؑ بن علیؑ، جعفرؑ بن محمدؑ،
12
وَمُوْسَی بْنَ جَعْفَرٍ وَعَلِیَّ بْنَ مُوْسٰی
13
موسٰیؑ بن جعفرؑ، علیؑ بن موسٰیؑ،
13
وَمُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ وَعَلِیَّ بْنَ مُحَمَّدٍ
14
محمدؑ بن علیؑ، علیؑ بن محمدؑ،
14
وَالْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ، وَالْحُجَّۃَ بنَ الْحَسَنِ
15
حسنؑ بن علیؑ، اور حجتؑ بن الحسنؑ
15
صَلَوَاتُكَ عَلَیْھِمْ ٲَجْمَعِیْنَ ٲَئِمَّتِیْ
16
ان سب پر تیری رحمت ہو، میرے امام ہیں
16
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّ مَنْ قَتَلَھُمْ وَحَارَبَھُمْ مُشْرِكُوْنَ
17
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ ان سے جنگ کرنے اور انہیں قتل کرنے والے مشرک ہیں
17
وَمَنْ رَدَّ عَلَیْھِمْ فِیْ ٲَسْفَلِ دَرَكٍ مِنَ الْجَحِیْمِ
18
جنہوں نے ان کے حکم کو رد کیا وہ جہنم کے سب سے نچلے طبقے میں ہوں گے
18
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّ مَنْ حَارَبَھُمْ
19
اور گواہی دیتا ہوں کہ جو ان سے لڑے
19
لَنَا ٲَعْدَاءٌ وَنَحْنُ مِنْھُمْ بُرَاءُ وَٲَنَّھُمْ حِزْبُ الشَّیْطَانِ
20
وہ ہمارے دشمن ہیں اور ہم ان سے بیزار ہیں کہ وہ شیطان کا گروہ ہیں
20
وَعَلٰی مَنْ قَتَلَھُمْ لَعْنَۃُ ﷲِ
21
اور جنہوں نے ائمہؑ کو قتل کیا لعنت ہو ان پر اللہ کی
21
وَالْمَلَائِكَۃِ وَالنَّاسِ ٲَجْمَعِیْنَ
22
اور تمام فرشتوں اور انسانوں کی
22
وَمَنْ شَرِكَ فِیْھِمْ وَمَنْ سَرَّہُ قَتْلُھُمْ
23
اور ان پر بھی جو ان کے قتل میں شریک ہوئے اور اس پر خوش ہوئے
23
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بَعْدَ الصَّلَاۃِ وَالتَّسْلِیْمِ
24
اے اللہ! میں بعد از درود و سلام تجھ سے سوال کرتا ہوں
24
ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلِیٍّ وَفَاطِمَۃَ
25
کہ رحمت نازل فرما محمدؐ، علیؑ ، فاطمہؑ،
25
وَالْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ وَعَلِیٍّ وَمُحَمَّدٍ
26
حسنؑ، حسینؑ، علیؑ، محمدؑ،
26
وَجَعْفَرٍ وَمُوْسٰی وَعَلِیٍّ وَمُحَمَّدٍ
27
جعفرؑ، موسٰیؑ، علیؑ، محمدؑ،
27
وَعَلِیٍّ وَالْحَسَنِ وَالْحُجَّۃِ
28
علیؑ، حسنؑ، اور حجتؑ پر
28
وَلَا تَجْعَلْہُ اٰخِرَ الْعَھْدِ مِنْ زِیَارَتِہٖ
29
اور میری اس زیارت کو زیارت آخر قرار نہ دے
29
فَاِنْ جَعَلْتَہٗ فَاحْشُرْنِیْ مَعَ ھٰؤُلَاءِ الْمُسَمَّیْنَ الْاَئِمَّۃِ
30
پس اگر تو ایسا کرے تو مجھے ان کے ساتھ اٹھانا جن ائمہؑ کے نام لیے گئے
30
اَللّٰھُمَّ وَذَلِّلْ قُلُوْبَنَا لَھُمْ بِالطَّاعَۃِ
31
اے معبود! ہمارے دلوں کو ان کی اطاعت کیلئے جھکا دے
31
وَالْمُنَاصَحَۃِ وَالْمَحَبَّۃِ
32
نیز ان سے نصیحت حاصل کرنے، محبت رکھنے
32
وَحُسْنِ الْمُؤَازَرَۃِ وَالتَّسْلِیْمِ۔
33
ان کے ہاں حاضر ہونے اور حکم ماننے میں لگا دے۔
33