اس عنوان کے تحت کسی کی نیابت میں زیارت کرنے کے آداب بیان ہوئے ہیں۔

واضح ہو کہ حضرت رسولؐ اور آئمہؑ کی زیارت کا ثواب خود ان کیلئے بھی ہدیہ کیا جا سکتا ہے اور دیگر مرحوم مومنین کی روحوں کو بھی ہدیہ ہو سکتا ہے۔ اور مومنوں کی نیابت میں بھی ائمہؑ کی زیارت کی جا سکتی ہے، جیسا کہ معتبر سند کے ساتھ نقل ہوا ہے کہ داؤد صرمی نے امام علی نقی علیہ السلام کی خدمت میں گزارش کی کہ میں نے آپ کے والد گرامی کی زیارت کی اور اس کا ثواب آپ کیلئے ہدیہ کر دیا ہے۔ اس پر آپ نے فرمایا کہ تم کو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے اجر عظیم دیا جائے گا اور ہماری طرف سے شکریہ بھی ہے۔ ایک اور حدیث میں مذکور ہے کہ امام علی نقی علیہ السلام نے ایک شخص کو امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرنے کیلئے کربلائے معلیٰ بھیجا تاکہ وہ وہاں ان کیلئے زیارت اور دعا کرے۔ نیز امام موسیٰ کاظم علیہ السلام سے نقل ہوا ہے کہ جب کوئی زائر حضرت رسولؐ اللہ کے روضۂ مبارک کی زیارت کرنے جائے تو زیارت سے فارغ ہونے کے بعد دو رکعت نماز پڑھے اور پھر آنحضرتؐ کے سرہانے کی طرف کھڑا ہو کر یہ کہے:

اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ ﷲ مِنْ ٲَبِیْ وَٲُمِّیْ
1
آپ پر سلام ہو اے نبیؐ خدا میرے ماں باپ کی طرف سے
1
وَزَوْجَتِیْ وَوَلَدِیْ وَحَامَّتِیْ
2
میری زوجہ، میری اولاد، میرے دوستوں
2
وَمِنْ جَمِیْعِ ٲَھْلِ بَلَدِیْ
3
اور میرے شہر کے لوگوں کی طرف سے
3
حُرِّھِمْ وَعَبْدِھِمْ وَٲَبْیَضِھِمْ وَٲَسْوَدِھِمْ
4
ان میں سے آزاد اور غلام اور ہر گورے اور کالے کا سلام ہو
4

پھر جب وہ اپنے شہر واپس آئے تو شہر والوں سے کہے کہ میں تمہاری طرف سے آنحضرتؐ کی زیارت کر آیا ہوں تب وہ اپنے اس قول میں سچا ہو گا۔

بعض روایتوں میں ہے کہ ائمہؑ میں سے کسی بزگوار سے اس شخص کے بارے میں پوچھا گیا کہ جو دو رکعت نماز بجا لاتا ہے یا ایک دن کا روزہ رکھتا ہے یا حج وعمرہ ادا کرتا ہے یا حضرت رسولؐ کی زیارت کرے یا ائمہؑ میں سے کسی ایک کی زیارت بجا لائے اور اپنے اس عمل کا ثواب اپنے ماں باپ یا کسی مومن بھائی کیلئے ہدیہ کرے، تو کیا خود اس کیلئے بھی ثواب ہو گا یا نہیں؟ اس پر امامؑ نے فرمایا کہ اس عمل کا ثواب جسے ہدیہ کیا گیا ہے اسے تو پہنچے گا، لیکن اس عمل کرنے والے کیلئے بھی اس کا پورا پورا ثواب لکھا جائے گا۔

تہذیب میں شیخ طوسیؒ کا ارشاد ہے کہ جب کوئی شخص اجرت لے کر کسی مومن کی طرف سے زیارت کرنے جائے تو جب غسل زیارت کر چکے اور بعض روایات کے مطابق جب وہ زیارت سے فارغ ہو تو یوں کہے:

اَللّٰھُمَّ مَا ٲَصَابَنِیْ مِنْ تَعَبٍ ٲَوْ نَصَبٍ ٲَوْ شَعَثٍ ٲَوْ لُغُوْبٍ
5
اے معبود! اس سفر میں جو تکلیف یا سختی مجھے پہنچی جو گرد و غبار پڑا یا تھکن ہوئی ہے
5
فَٲْجُرْ فُلَانَ ابْنَ فُلَانٍ فِیْہِ وَٲْجُرْنِیْ فِیْ قَضَائِیْ عَنْہُ۔
6
اس کا اجر فلاں بن فلاں کو دے اور مجھے بھی اس کی طرف سے یہ عمل بجالانے کا ثواب عطا فرما
6

جب زیارت کر چکے تو آخر میں یہ کہے:

اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مَوْلَایَ عَنْ فُلَانِ ابْنِ فُلَانٍ
7
آپ پر سلام ہو اے میرے آقا فلاں بن فلاں کی طرف سے
7
ٲَتَیْتُكَ زَائِرًا عَنْہُ فَاشْفَعْ لَہٗ عِنْدَ رَبِّكَ
8
میں نے اس کی طرف سے آپ کی زیارت کی پس اپنے رب کے ہاں اس کی شفاعت کریں
8

اب اس شخص کیلئے جو دعا چاہے مانگے کہ جس کی نیابت میں زیارت کی ہے۔ نیز یہ بھی فرمایا ہے کہ جب کوئی شخص کسی کی نیابت میں زیارت کر رہا ہو تو یوں کہے:

اَللّٰھُمَّ اِنَّ فُلَانَ ابْنَ فُلَانٍ ٲَوْفَدَنِیْ اِلٰی مَوَالِیْہِ وَمَوَالِیَّ
9
اے معبود بے شک فلاں بن فلاں نے مجھے بھیجا ہے اپنے آقاؤں اور میرے آقاؤں کی طرف
9
لِاَزُوْرَ عَنْہُ رَجَاءً لِجَزِیْلِ الثَّوَابِ
10
کہ اس کی طرف سے زیارت کروں بہت بڑے ثواب کی امید میں
10
وَفِرَارًا مِنْ سُوْءِ الْحِسَابِ
11
اور سخت ترین حساب سے بچنے کے لئے
11
اَللّٰھُمَّ اِنَّہٗ یَتَوَجَّہُ اِلَیْكَ بِٲَوْلِیَائِہِ الدَّالِّیْنَ عَلَیْكَ
12
اے معبود وہ متوجہ ہوا ہے تیری طرف اپنے سرداروں کے واسطے جو تیری جانب رہنمائی کرتے ہیں
12
فِیْ غُفْرَانِكَ ذُنُوْبَہٗ وَحَطِّ سَیِّئَاتِہٖ
13
تاکہ تو اس کے گناہ بخش دے اور اس کی برائیاں مٹا دے
13
وَیَتَوَسَّلُ اِلَیْكَ بِھِمْ عِنْدَ مَشْھَدِ اِمَامِہٖ صَلَوَاتُ ﷲُ عَلَیْھِمْ
14
اس نے ان کو تیرے ہاں وسیلہ بنایا ہے اپنے اس امامؑ کے روضہ کے قرب میں، ان سب پر خدا کی رحمتیں ہوں
14
اَللّٰھُمَّ فَتَقَبَّلْ مِنْہُ وَاقْبَلْ شَفَاعَۃَ ٲَوْلِیَائِہٖ صَلَوَاتُ ﷲُ عَلَیْھِمْ فِیْہِ۔
15
اے معبود اس کی طرف سے زیارت قبول فرما اور اس کے حق میں اس کے سرداروں کی شفاعت منظور کر لے، ان پر خدا کی رحمتیں ہوں
15
اَللّٰھُمَّ جَازِھٖ عَلٰی حُسْنِ نِیَّتِہٖ
16
اے معبود اس کو جزا دے اس کے حسن نیت پر
16
وَصَحِیْحِ عَقِیْدَتِہٖ وَصِحَّۃِ مُوَالَاتِہٖ
17
اور صحیح عقیدہ رکھنے اور درست محبت پر
17
ٲَحْسَنَ مَا جَازَیْتَ ٲَحَدًا مِنْ عَبِیْدِكَ الْمُؤْمِنِیْنَ
18
بہترین جزا جو تو نے اپنے صاحب ایمان بندوں میں سے کسی کو دی ہو
18
وَٲَدِمْ لَہٗ مَا خَوَّلْتَہٗ وَاسْتَعْمِلْہُ صَالِحًا فِیْمَا اٰتَیْتَہٗ
19
جو کچھ تو نے اسے دیا وہ ہمیشہ رہے اور جو توفیق اسے ملی ہے اس سے نیک اعمال بجا لائے
19
وَلَا تَجْعَلْنِیْ اٰخِرَ وَافِدٍ لَہٗ یُوْفِدُھٗ۔
20
اور مجھے وہ آخری فرد نہ بنا جو اس کی طرف سے زیارت کو آیا
20
اَللّٰھُمَّ ٲَعْتِقْ رَقَبَتَہٗ مِنَ النَّارِ
21
اے معبود اسے دوزخ سے آزادی عطا فرما
21
وَٲَوْسِعْ عَلَیْہِ مِنْ رِزْقِكَ الْحَلَالِ الطَّیِّبِ
22
اس کیلئے اپنا حلال و پاک رزق اور کشادہ کر دے
22
وَاجْعَلْہُ مِنْ رُفَقَاءِ مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
23
اسے محمدؐ وآل محمدؐ کے محبوں میں قرار دے
23
وَبَارِكْ لَہٗ فِیْ وُلْدِھٖ وَمَالِہٖ وَٲَھْلِہٖ وَمَا مَلَكَتْ یَمِیْنُہٗ۔
24
نیز اس کی اولاد، اس کے مال، اس کے خاندان اور ان افراد میں برکت دے جو اس کے زیردست ہیں
24
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
25
اے معبود محمدؐ وآل محمدؐ پررحمت نازل کر
25
وَحُلْ بَیْنَہٗ وَبَیْنَ مَعَاصِیْكَ حَتّٰی لَا یَعْصِیَكَ
26
اور اس نے تیرے جو گناہ کیے ہیں ان کو ڈھانپ لے تاکہ پھر وہ تیری نافرمانی نہ کرے
26
وَٲَعِنْہُ عَلٰی طَاعَتِكَ وَطَاعَۃِ ٲَوْلِیَائِكَ
27
نیز اس کی مدد فرما کہ وہ تیری فرمانبرداری اور تیرے دوستوں کی پیروی کرے
27
حَتّٰی لَا تَفْقِدَھٗ حَیْثُ ٲَمَرْتَہٗ وَلَا تَرَاھُ حَیْثُ نَھَیْتَہٗ
28
یہاں تک کہ تو اسے فرماں پذیری میں ناکام اور باز رہنے کے مقام پر موجود نہ پائے
28
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
29
اے معبود محمدؐ وآل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
29
وَاغْفِرْ لَہٗ وَارْحَمْہُ وَاعْفُ عَنْہُ
30
اور اس شخص کو بخش دے اس پر رحم کر اسے معاف کر دے
30
وَعَنْ جَمِیْعِ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ۔
31
اور تمام مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کو بھی معاف کر دے
31
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
32
اے معبودمحمدؐ وآل محمدؐ پر رحمت نازل کر
32
وَٲَعِذْھُ مِنْ ھَوْلِ الْمُطَّلَعِ ، وَمِنْ فَزَعِ یَوْمِ الْقِیَامَۃِ
33
اور پناہ دے مجھے نائب بنانے والے کو موت کی سختیوں، روز قیامت کی پریشانیوں
33
وَسُوْءِ الْمُنْقَلَبِ، وَمِنْ ظُلْمَۃِ الْقَبْرِ وَوَحْشَتِہٖ
34
اور برے انجام سے۔ نیز پناہ دے اسے قبر کی تاریکی اور تنہائی سے
34
وَمِنْ مَوَاقِفِ الْخِزْیِ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ۔
35
اور پناہ دے اس کو دنیا اور آخرت کی خواری اور رسوائی سے
35
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
36
اے معبود محمدؐ وآل محمدؐ پر رحمت نازل کر
36
وَاجْعَلْ جَایِزَتَہٗ فِیْ مَوْقِفِیْ ہٰذَا غُفْرَانَكَ
37
اور قرار دے اس شخص کیلئے جزا اس پاک مقام پر اپنی طرف سے بخشش
37
وَتُحْفَتَہٗ فِیْ مَقَامِیْ ہٰذَا عِنْدَ اِمَامِیْ صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ
38
اور اس مقدس جگہ پر میرے اس امامؑ کے قرب میں (ان پر خدا کی رحمت ہو) اسے تحفہ دے
38
ٲَنْ تُقِیْلَ عَثْرَتَہٗ وَتَقْبَلَ مَعْذِرَتَہٗ وَتَتَجَاوَزَ عَنْ خَطِیْئَتِہٖ
39
کہ تو اس کی خطائیں معاف فرمائے اس کا عذر قبول کرے اور اس کی غلطیوں سے درگذر کرے
39
وَتَجْعَلَ التَّقْوٰی زَادَھٗ وَمَا عِنْدَكَ خَیْرًا لَہٗ فِیْ مَعَادِھِ
40
نیز یہ کہ تو پرہیز گاری اور اپنی طرف سے بھلائی کو قیامت میں اس کا سامان بنائے
40
وَتَحْشُرَھُ فِیْ زُمْرَۃِ مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
41
اور اس کو محمدؐ وآل محمدؑ کے گروہ میں اٹھائے ان پر اور ان کی آل پر خدا رحمت کرے
41
وَتَغْفِرَ لَہٗ وَلِوَالِدَیْہِ
42
مزید یہ کہ تو اسے اور اس کے والدین کو بخش دے
42
فَاِنَّكَ خَیْرُ مَرْغُوْبٍ اِلَیْہِ
43
کیونکہ تو وہ بہتر ذات ہے لوگ جس کی طرف آتے ہیں
43
وَٲَكْرَمُ مَسْؤُوْلٍ اعْتَمَدَ الْعِبَادُ عَلَیْہِ۔
44
تو سب سے زیادہ مہربان ہے بندے جس سے سوال کرتے اور جس پر بھروسہ رکھتے ہیں
44
اَللّٰھُمَّ وَلِكُلِّ مُوْفِدٍ جَائِزَۃٌ، وَلِكُلِّ زَائِرٍ كَرَامَۃٌ
45
اور اے معبود ہر نیابت کرنے والے کیلئے اجر اور ہر زائر کیلئے انعام ہے
45
فَاجْعَلْ جَائِزَتَہٗ فِیْ مَوْقِفِیْ ہٰذَا غُفْرَانَكَ
46
پس اس کیلئے اسی پاک جگہ پر اپنی طرف سے گناہوں کی بخشش
46
وَالْجَنَّۃَ لَہٗ وَلِجَمِیْعِ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ۔
47
اور جنت لازم قرار دے اور تمام مومنین ومومنات کو بھی اس میں شامل فرما
47
اَللّٰھُمَّ وَٲَنَا عَبْدُكَ الْخَاطِیُٔ الْمُذْنِبُ الْمُقِرُّ بِذُنُوْبِہٖ
48
اور اے معبود میں ہوں تیرا وہ خطاکار بندہ جو اپنے گناہگار ہونے کا اقرار کرتا ہے
48
فٲَسْٲَلُكَ یَا ﷲُ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
49
پس سوال کرتا ہوں تجھ سے اے خدا محمدؐ و آل محمدؐ کے واسطے سے
49
ٲَنْ لَا تَحْرِمَنِیْ بَعْدَ ذٰلِكَ الْاَجْرَ وَالثَّوَابَ
50
یہ کہ مجھے اس زیارت کے بعد ملنے والے اجر وثواب سے محروم نہ رکھنا
50
مِنْ فَضْلِ عَطَائِكَ وَكَرَمِ تَفَضُّلِكَ۔
51
اپنی عطا میں اضافے اور اپنی عنایت میں زیادتی کے ساتھ۔
51

پھر ضریح مبارک کے نزدیک جائے اور اپنے ہاتھ آسمان کی طرف بلند کرے اور قبلہ رخ ہو کر کہے:

یَا مَوْلَایَ یَا اِمَامِیْ عَبْدُكَ فُلَانُ ابْنُ فُلَانٍ
52
اے میرے مولاؑ اے میرے امامؑ آپ کے غلام فلاں بن فلاں نے
52
ٲَوْفَدَنِیْ زَائِرًا لِمَشْھَدِكَ
53
مجھے بھیجا ہے آپ کے حرم کی زیارت کرنے کیلئے
53
یَتَقَرَّبُ اِلَی ﷲ عَزَّوَجَلَّ بِذٰلِكَ وَاِلٰی رَسُوْلِہٖ وَاِلَیْكَ
54
وہ اس زیارت کے ذریعے بزرگ و برتر اللہ کا اور اس کے رسولؐ کا قرب چاہتا ہے
54
یَرْجُوْ بِذٰلِكَ فَكَاكَ رَقَبَتِہٖ مِنَ النَّارِ مِنَ الْعُقُوْبَۃِ
55
اور اس کی بدولت امید وار ہے کہ تو اسے جہنم کے عذاب سے آزادی وخلاصی عطا کرے گا
55
فَاغْفِرْ لَہٗ وَلِجَمِیْعِ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ
56
پس اسے بخش دے اور تمام مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کو بخش دے
56
یَا ﷲُ یَا ﷲُ یَا ﷲُ یَا ﷲُ
57
اے اللہ، اے اللہ، اے اللہ، اے اللہ،
57
یَا ﷲُ یَا ﷲُ یَا ﷲُ
58
اے اللہ، اے اللہ، اے اللہ
58
لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ الْحَلِیْمُ الْكَرِیْمُ
59
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں کہ جو نرمی کرنے والا اور عطا فرمانے والا ہے
59
لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ
60
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں کہ جو بلند تر اور بزرگ تر ہے
60
ٲَسْٲَلُكَ ٲَنْ تُصِلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
61
سوال کرتا ہوں کہ تو محمدؐ و آل محمدؐ پر درود بھیجے
61
وَتَسْتَجِیْبَ لِیْ فِیْہِ وَفِیْ جَمِیْعِ اِخْوَانِیْ وَٲَخَوَاتِیْ
62
اور اس شخص کے حق میں میری دعا قبول فرمائے نیز میرے تمام بھائیوں، بہنوں،
62
وَوَلَدِیْ وَٲَھْلِیْ بِجُوْدِكَ وَكَرَمِكَ
63
میری اولاد اور میرے خاندان کے حق میں دعا قبول کر اپنی بخشش اور مہربانی سے
63
یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔
64
اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
64