شیخ نے مصباح میں اور سید نے جمال الاسبوع میں اعمال جمعہ کے ضمن میں فرمایا ہے کہ روز جمعہ زیارت حضرت رسولؐ اور زیارت ائمہ کا پڑھنا مستحب ہے۔ امام جعفر صادقؑ سے روایت کی گئی ہے کہ آپ نے فرمایا: جو شخص اپنے شہر میں ہو اور وہ روضۂ رسول، جناب امیر المؤمیننؑ، سیدہ فاطمہؑ زہراء، حضرات حسنینؑ اور دیگر ائمہ کے مزارات کی زیارت کرنا چاہتا ہو تو وہ روز جمعہ غسل کرے اور پاکیزہ لباس پہنے اور شہر کے باہر صحراء اور میدان میں جائے، اور ایک دوسری روایت کے مطابق اپنے مکان کی چھت پر جا کر چار رکعت نماز پڑھے، اس میں جو سورہ بھی یاد ہو اس کی قرأت کرے اور تشہد و سلام کے بعد اٹھ کھڑا ہو اور قبلہ رخ کھڑے ہو کرپڑھے:
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ
1
آپ پر سلام ہو اے نبی اور اللہ کی رحمت ہو اور اس کی برکتیں ہوں
1
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا النَّبِیُّ الْمُرْسَلُ
2
آپ پر سلام ہو اے خداکے بھیجے ہوئے پیغمبر
2
وَالْوَصِیُّ الْمُرْتَضٰی
3
اور سلام ہو آپ کے پسندیدہ وصیؑ پر
3
وَالسَّیِّدَۃُ الْكُبْرٰی، وَالسَّیِّدَۃُ الزَّھْرَاءُ
4
سلام ہو بی بی خدیجہ کبرٰیؑ اور بی بی فاطمہ زہراؑ پر
4
وَالسِّبْطَانِ الْمُنْتَجَبَانِ
5
سلام ہو آپ کے نجیب وپاکیزہ نواسوں حسنؑ و حسینؑ پر
5
وَالْأَوْلَادُ الْأَعْلَامُ وَالْأُمَنَاءُ الْمُنْتَجَبُوْنَ
6
اور ان کی اولاد پر جو حق کی نشانیاں اور اس کے امین اور نجیب وپاکیزہ ہیں
6
جِیْتُ انْقِطَاعًا اِلَیْكُمْ وَاِلٰی اٰبَائِكُمْ
7
میں سب کو چھوڑ کر آپ کی اور آپ کے آباء کی جانب آیا ہوں
7
وَوَلَدِكُمُ الْخَلَفِ عَلٰی بَرَكَۃِ الْحَقِّ
8
اور آپ کے فرزند قائمؑ کے حضور برکت حاصل کرنے کیلئے حاضر ہوں
8
فَقَلْبِیْ لَكُمْ مُسَلِّمٌ، وَنُصْرَتِیْ لَكُمْ مُعَدَّۃٌ
9
پس میرا دل آپ کیلئے جھکا ہوا اور میری نصرت آپ کیلئے آمادہ ہے
9
حَتّٰی یَحْكُمَ ﷲُ بِدِیْنِہٖ
10
یہاں تک کہ خدا ظہور قائمؑ کا حکم فرمائے
10
فَمَعَكُمْ مَعَكُمْ لَا مَعَ عَدُوِّكُمْ
11
پس آپ کے ساتھ، آپ کے ساتھ ہوں، آپ کے دشمن کے ساتھ ہرگز نہیں ہوں
11
اِنِّیْ لَمِنَ الْقَائِلِیْنَ بِفَضْلِكُمْ، مُقِرٌّ بِرَجْعَتِكُمْ
12
بے شک آپ کی بزرگی کا قائل اور آپ کی رجعت کا اقرار کرتا ہوں
12
لَا ٲُنْكِرُ لِلّٰہِ قُدْرَۃً
13
میں خدا کی قدرت کا انکار نہیں کرتا ہوں
13
وَلَا ٲَزْعُمُ اِلَّا مَا شَاءَ ﷲُ
14
اور وہی اعتقاد رکھتا ہوں جو خدا چاہتا ہے
14
سُبْحَانَ ﷲِ ذِی الْمُلْكِ وَالْمَلَكُوْتِ
15
پاک ہے اللہ جو کائنات کا مالک اور حکمران ہے
15
یُسَبِّحُ ﷲَ بِٲَسْمَائِہٖ جَمِیْعُ خَلْقِہٖ
16
اللہ کی تمام مخلوق اس کے نام کی تسبیح کرتی ہے
16
وَالسَّلَامُ عَلٰی ٲَرْوَاحِكُمْ وَٲَجْسَادِكُمْ
17
اور سلام ہو آپ کی روحوں پر اور آپ کے جسموں پر
17
وَالسَّلَامُ عَلَیْكُمْ وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ
18
آپ پر سلام ہو اور خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکتیں ہوں
18
مؤلف کہتے ہیں: بہت سی روایات میں وارد ہوا ہے کہ رسولؐ اللہ پر جس مقام سے بھی درود و سلام بھیجا جائے وہ ان تک پہنچ جاتا ہے۔ ایک اور روایت میں آیا ہے کہ ایک فرشتہ اس پر متعین ہے کہ جو مومن یہ کہے کہ:
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَسَلَّمْ
19
اے معبود حضرت محمدؐ اور ان کی آلؑ پر درود و سلام بھیج
19
پھر وہ رسول اللہ کی خدمت میں عرض کرتا ہے کہ یا رسولؐ اللہ! فلاں شخص نے آپ پر سلام بھیجا ہے، تب آنحضرتؐ یوں ارشاد فرماتے ہیں:
ایک معتبر روایت میں مذکور ہے کہ آنحضرتؐ نے فرمایا: جس نے میرے وصال کے بعد میری قبر کی زیارت کی تو وہ اس شخص کی مانند ہے جو میری حیات ظاہری میں میرے پاس آیا ہو۔ پس جب تم لوگ میری قبر پر حاضر نہ ہو سکو تو جہاں سے مجھ پر درود و سلام بھیجو گے وہ مجھ تک پہنچ جائے گا۔ اس مضمون کی بہت سی روایات ہیں جو ہم نے باب اول ایام ہفتہ میں ائمہ معصومین کی زیارات اور ہفتہ کے دن حضرت رسولؑ کی دو زیارتوں کے ہمراہ نقل کی ہیں جو ان روایتوں کو دیکھنا چاہے وہ باب اول کی چوتھی فصل میں دیکھے اور ان سے فیض حاصل کرے۔