شہدائے احدکی زیارت کے وقت کہے:

اَلسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ ﷲِ
1
سلام ہو اللہ کے رسولؐ پر
1
اَلسَّلَامُ عَلٰی نَبِیِّ ﷲِ
2
سلام ہو اللہ کے نبیؐ پر
2
اَلسَّلَامُ عَلٰی مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ ﷲِ
3
سلام ہو حضرت محمدؐ ابن عبدؑ اللہ پر
3
اَلسَّلَامُ عَلٰی ٲَھْلِ بَیْتِہِ الطَّاھِرِیْنَ
4
سلام ہو ان کے پاک و پاکیزہ اہلؑ بیت پر
4
اَلسَّلَامُ عَلَیْكُمْ ٲَیُّھَا الشُّھَدَاءُ الْمُؤْمِنُوْنَ
5
سلام ہو آپ سب پر اے با ایمان شہیدانِ راہ خدا
5
اَلسَّلَامُ عَلَیْكُمْ یَا ٲَھْلَ بَیْتِ الْاِیْمَانِ وَالتَّوْحِیْدِ
6
آپ پر سلام ہو اے ایمان اور توحید والے گھر کے افراد
6
اَلسَّلَامُ عَلَیْكُمْ یَا ٲَنْصَارَ دِیْنِ ﷲِ
7
آپ پر سلام ہو اے دین خدا کے مددگارو
7
وَٲَنْصَارَ رَسُوْلِہٖ عَلَیْہِ وَاٰلِہِ السَّلَامُ
8
اور خدا کے رسول ﴿سلام ان پر اور ان کی آلؑ پر﴾ کی نصرت کرنے والو
8
سَلَامٌ عَلَیْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَی الدَّارِ
9
آپ پر سلام ہوکہ آپ نے صبر کیا ہے تو آخرت میں اچھا گھر پایا
9
ٲَشْھَدُ ٲَنَّ ﷲَ اخْتَارَكُمْ لِدِیْنِہٖ، وَاصْطَفَاكُمْ لِرَسُوْلِہٖ
10
میں گواہی دیتا ہوں کہ خدا نے آپ کو اپنے دین کے لئے اختیار کیا اور اپنے رسول کے لئے منتخب کیا
10
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّكُمْ قَدْ جَاھَدْتُمْ فِی ﷲِ حَقَّ جِھَادِہٖ
11
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے خدا کی راہ میں جہاد کیا جس طرح جہاد کا حق ہے
11
وَذَبَبْتُمْ عَنْ دِیْنِ ﷲِ وَعَنْ نَبِیِّہٖ
12
آپ نے خدا کے دین اور خدا کے نبیؐ کی حفاظت کی
12
وَجُدْتُمْ بِٲَنْفُسِكُمْ دُوْنَہٗ
13
اور ان کیلئے اپنی جانیں قربان کی ہیں
13
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّكُمْ قُتِلْتُمْ عَلٰی مِنْھَاجِ رَسُوْلِ ﷲِ
14
میں گواہی دیتا ہوں کہ بوقت شہادت آپ خدا کے رسولؐ کی روش پر تھے
14
فَجَزَاكُمُ ﷲُ عَنْ نَبِیِّہٖ وَعَنِ الْاِسْلَامِ وَٲَھْلِہٖ ٲَفْضَلَ الْجَزَاءِ
15
پس خدا آپ کو اپنے نبیؐ، دین اسلام اور اہل اسلام کی طرف سے بہترین جزا دے
15
وَعَرَّفَنَا وُجُوْھَكُمْ فِیْ مَحَلِّ رِضْوَانِہٖ، وَمَوْضِعِ اِكْرَامِہٖ
16
اور اپنی خوشنودی اور مہربانی کے مقام میں ہمیں آپ کا دیدار کرائے
16
مَعَ النَّبِیِّیْنَ وَالصِّدِّیْقِیْنَ وَالشُّھَدَاءِ وَالصَّالِحِیْنَ
17
جو نبیو ، شہیدوں اور صالحین کے ہمراہ و قریب ہے
17
وَحَسُنَ ٲُولٰئِكَ رَفِیْقًا۔
18
ان کی یہ رفاقت بہت بہترین ہے
18
ٲَشْھَدُ ٲَنَّكُمْ حِزْبُ ﷲِ
19
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کا گروہ ہیں
19
وَٲَنَّ مَنْ حَارَبَكُمْ فَقَدْ حَارَبَ ﷲَ
20
اور جو آپ سے جنگ کرے گویا وہ خدا سے جنگ کرنے والا ہے
20
وَٲَنَّكُمْ لَمِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ الْفَائِزِیْنَ
21
یقیناً آپ خدا کے مقرب، اس کے ہاں کامیاب ہیں
21
الَّذِیْنَ ھُمْ ٲَحْیَاءٌ عِنْدَ رَبِّھِمْ یُرْزَقُوْنَ
22
اور زندہ ہیں اپنے رب کے ہاں سے رزق پا رہے ہیں
22
فَعَلٰی مَنْ قَتَلَكُمْ لَعْنَۃُ ﷲِ وَالْمَلَائِكَۃِ وَالنَّاسِ ٲَجْمَعِیْنَ
23
پس جس جس نے آپ لوگوں کو قتل کیا اس پر خدا کی لعنت، فرشتوں کی اور سب انسانوں کی لعنت ہو
23
ٲَتَیْتُكُمْ یَا ٲَھْلَ التَّوْحِیْدِ زَائِرًا، وَبِحَقِّكُمْ عَارِفًا
24
اے توحید کے پرستارو! میں آپ کی زیارت کرنے آیا، آپ کے حق کو پہچانتے ہوئے
24
وَبِزِیَارَتِكُمْ اِلَی ﷲِ مُتَقَرِّبًا
25
اور آپ کی زیارت کے ذریعے خدا کا تقرب چاہتا ہوں
25
وَبِمَا سَبَقَ مِنْ شَرِیْفِ الْاَعْمَالِ وَمَرْضِیِّ الْاَفْعَالِ عَالِمًا
26
اور جو بہترین اعمال اور پسندیدہ افعال آپ نے انجام دیئے ہیں ان کو مانتا ہوں
26
فَعَلَیْكُمْ سَلَامُ ﷲِ وَرَحْمَتُہٗ وَبَرَكَاتُہٗ
27
پس آپ پر سلام ہو، خدا کی آپ پر رحمت ہو اور اس کی برکتیں
27
وَعَلٰی مَنْ قَتَلَكُمْ لَعْنَۃُ ﷲِ وَغَضَبُہٗ وَسَخَطُہٗ۔
28
اور جن لوگوں نے آپ کو قتل کیا ان پر خدا کی لعنت اس کا غضب اور ناراضگی ہو
28
اَللّٰھُمَّ انْفَعْنِیْ بِزِیَارَتِھِمْ
29
اے معبود! مجھے ان شہداء کی زیارت سے نفع دے
29
وَثَبِّتْنِیْ عَلٰی قَصْدِھِمْ
30
مجھے ان کے مقاصد پر ثابت قدم رکھ
30
وَتَوَفَّنِیْ عَلٰی مَا تَوَفَّیْتَھُمْ عَلَیْہِ
31
مجھے اس طریق پر موت دے جس پر انہیں موت دی
31
وَاجْمَعْ بَیْنِیْ وَبَیْنَھُمْ فِیْ مُسْتَقَرِّ دَارِ رَحْمَتِكَ
32
اور اپنی رحمت کے گھر میں مجھ کو ان کے ساتھ مقام و جگہ عطا کر
32
ٲَشْھَدُ ٲَنَّكُمْ لَنَا فَرَطٌ
33
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے ہم پر سبقت حاصل کر لی ہے
33
وَنَحْنُ بِكُمْ لَاحِقُوْنَ۔
34
اور ہم آپ کے ساتھ ملحق ہونے والے ہیں۔
34

پھرجتنا ممکن ہو سورہ انا انزلناہ فی لیلۃ القدر پڑھے۔ بعض علماء کا کہنا ہے کہ ہر زیارت کے بعد قبر کے نزدیک دو رکعت نماز زیارت بجا لائے۔