شیخ نے مصباح میں صفوان جمال ﴿ساربان﴾ سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے ہیں: میں نے امام جعفر صادقؑ سے امام حسینؑ کی زیارت کیلئے اجازت مانگی اور یہ خواہش بھی کی آپ مجھے زیارت کے آداب اور طریقے تعلیم فرمائیں۔ تب آپ نے فرمایا کہ اے صفوان، زیارت کو جانے سے تین دن پہلے روزہ رکھو اور جب تیسرا روزہ رکھو تو اس دن غسل کرو اور اپنے اہل و عیال کو اکھٹا کر کے یہ دعا پڑھو:

اَللّٰھُمَّ اِنِّیِ اَسْتَوْدِعُكَ.... تا آخر
1
اے معبود بے شک میں نے انہیں تیرے سپرد کیا ہے....
1

مکمل دعا آدابِ زیارت میں ملاحظہ کریں

اور جب دریائے فرات کے کنارے پہنچو تو وہاں غسل کرو، کیونکہ میرے پدر گرامی نے اپنے والد ماجد سے اور انہوں نے حضرت رسولؐ سے خبر دی ہے کہ آنحضرتؐ نے فرمایا: میرا بیٹا حسینؑ میرے بعد فرات کے کنارے شہید کیا جائے گا۔ پس جو شخص ان کی زیارت کو جائے اور فرات میں غسل کرے تو اس کے گناہ اس طرح دھل جائیں گے جیسا کہ وہ اپنی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا تھا۔

جب وہ دریائے فرات پر غسل کرے تواس دوران یہ دعا پڑھے:

بِسْمِ ﷲِ وَبِاللّٰهِ
2
خدا کے نام اور خدا کی ذات سے
2
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْہُ نُوْرًا وَطَھُوْرًا وَحِرْزًا
3
اے معبود! قرار دے اس غسل کو روشن، پاکیزہ
3
وَشِفَاءً مِنْ كُلِّ دَاءٍ وَسُقْمٍ وَاٰفَۃٍ وَعَاھَۃٍ
4
اور شفا دینے والا ہر مرض، ہر بیماری، ہر آفت اور ہر برائی سے بچانے والا
4
اَللّٰھُمَّ طَھِّرْ بِہٖ قَلْبِیْ
5
اے معبود! پاک کر دے اس سے میرے دل کو
5
وَاشْرَحْ بِہٖ صَدْرِیْ
6
کھول دے اس سے میرے سینے کو
6
وَسَھِّلْ لِیْ بِہٖ ٲَمْرِیْ۔
7
اور آسان کر دے اس کے ذریعے میرا کام۔
7

جب غسل کر چکے تو پاکیزہ لباس پہنے اور اس گھاٹ کے قریب دو رکعت نماز بجا لائے کہ یہ وہی زمین ہے جس کی شان خدا نے بیان کی ہے: اور زمین کے کئی حصے آپس میں ملے ہوئے ہوتے ہیں۔ انگور کے باغ، کھیتی اور کھجور کے درخت کہ بعض کی ایک جڑ دو شاخیں اور بعض کی ایک شاخ، جبکہ وہ سب ایک ہی پانی سے سیراب کیے جاتے ہیں، اور میوؤں میں سے بعض کو بعض پر ہم فوقیت دیتے ہیں [سورۃ النحل، آیہ 4]۔

جب نماز پڑھ لے تو امام حسینؑ کے حرم مبارک کی طرف آہستہ آہستہ چل کر جائے، کیونکہ خدا تعالیٰ ایک ایک قدم کے بدلے میں حج و عمرہ کا ثواب عطا کرے گا۔ چلتے ہوئے نہایت عاجز و انکساری کے ساتھ ذکر خدا اور گریہ و زاری کرتا جائے اور بہ کثرت یہ کہے:

اَللّٰهُ اَكْبَرُ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ۔
8
خدا بزرگ تر ہے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔
8

نیز خدائے تعالیٰ کی حمد و ثنا کرتا جائے رسول اللہؐ اور امام حسینؑ پر درود وسلام پڑھتا ہوا چلے امام حسینؑ کے قاتلوں پر لعنت بھیجے اور ان پر بیزاری ظاہر کرے جنہوں نے محمدؐ و آل محمدؐ پر ظلم کی ابتداء کی جب حرم شریف کے دروازے پر پہنچے تو یہ کلمات کہے:

ﷲُ ٲَكْبَرُ كَبِیْرًا، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ كَثِیْرًا
9
خدا بزرگ تر ہے، خدا کے لیے بہت زیادہ حمد و ثنا ہے
9
وَسُبْحَانَ ﷲِ بُكْرَۃً وَٲَصِیْلًا
10
اور خدا پاک ومنزہ ہے ہر صبح و شام
10
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ ھَدَانَا لِھٰذَا
11
حمد ہے خدا کے لیے جس نے ہمیں یہ راہ دکھائی
11
وَمَا كُنَّا لِنَھْتَدِیَ لَوْلَا ٲَنْ ھَدَانَا ﷲُ
12
اور ہم راہ نہ پاتے اگر خدا ہمیں راستہ نہ دکھاتا
12
لَقَدْ جَائَتْ رُسُلُ رَبِّنَا بِالْحَقِّ
13
بے شک خدا کے رسولؐ حق کے ساتھ آئے
13

پھر کہے:

اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُوْلَ ﷲِ
14
آپ پر سلام ہو اے خدا کے رسولؐ
14
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ ﷲِ
15
سلام ہو آپ پر اے خدا کے نبیؐ
15
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا خَاتَمَ النَّبِیِّیْنَ
16
آپ پر سلام ہو اے نبیوں کے خاتم
16
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا سَیِّدَ الْمُرْسَلِیْنَ
17
آپ پر سلام ہو اے رسولوں کے سردار
17
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا حَبِیْبَ ﷲِ
18
آپ پر سلام ہو اے خدا کے حبیب
18
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا ٲَمِیْرَ الْمُوَمِنِیْنَ
19
سلام ہو آپ پر اے مومنوں کے امیر
19
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا سَیِّدَ الْوَصِیِّیْنَ
20
آپ پر سلام ہو اے اوصیاء کے سرکردہ
20
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا قَائِدَ الْغُرِّ الْمُحَجَّلِیْنَ
21
آپ پر سلام ہو اے چمکتے ہوئے چہروں والوں کے پیشوا
21
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ فَاطِمَۃَ سَیِّدَۃِ نِسَاءِ الْعَالَمِیْنَ
22
آپ پر سلام ہو اے فاطمہ زہراؑ کے فرزند جو تمام عورتوں کی سردار ہیں
22
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ وَعَلَی الْاَئِمَّۃِ مِنْ وُلْدِكَ
23
آپ پر سلام ہو اور ان ائمہؑ پر جو آپ کی اولاد سے ہیں
23
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَصِیَّ ٲَمِیْرِ الْمُوَْمِنِیْنَ
24
سلام ہو آپ پر اے امیر المؤمنینؑ کے جانشین
24
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا الصِّدِّیْقُ الشَّھِیْدُ
25
آپ پر سلام ہو جو کہ صدیق و شہید ہیں
25
اَلسَّلَامُ عَلَیْكُمْ یَا مَلَائِكَۃَ ﷲِ الْمُقِیْمِیْنَ فِیْ ھٰذَا الْمَقَامِ الشَّرِیْفِ
26
آپ پر سلام ہو اے خدا کے فرشتو جو اس بابرکت مقام پر رہتے ہو
26
اَلسَّلَامُ عَلَیْكُمْ یَا مَلَائِكَۃَ رَبِّی الْمُحْدِقِیْنَ بِقَبْرِ الْحُسَیْنِ عَلَیْہِ السَّلَامُ
27
آپ پر سلام ہو اے خدا کے وہ فرشتو جو قبر حسینؑ کے ارد گرد کھڑے ہو، سلام ہو اس امام پر
27
اَلسَّلَامُ عَلَیْكُمْ مِنِّیْ ٲَبَدًا مَا بَقِیْتُ وَبَقِیَ اللَّیْلُ وَالنَّھَارُ
28
سلام ہو تم پر میری طرف سے جب تک زندہ ہوں اور جب تک دن رات باقی ہیں
28

پھر کہے:

اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا ٲَبَا عَبْدِ ﷲِ
29
آپ پر سلام ہو اے ابو عبد اللہ
29
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ رَسُوْلِ ﷲِ
30
آپ پر سلام ہو اے رسولؐ خدا کے فرزند
30
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ ٲَمِیْرِ الْمُوَْمِنِیْنَ
31
آپ پر سلام ہو اے امیر المؤمنینؑ کے فرزند
31
عَبْدُكَ وَابْنُ عَبْدِكَ، وَابْنُ ٲَمَتِكَ
32
آپ کا غلام، آپ کے غلام کا بیٹا اور آپ کی کنیز کا بیٹا
32
الْمُقِرُّ بِالرِّقِّ وَالتَّارِكُ لِلْخِلَافِ عَلَیْكُمْ
33
غلامی کا اقرار کرتا ہے اور آپ کی مخالفت ترک کر رہا ہے
33
وَالْمُوَالِیْ لِوَلِیِّكُمْ، وَالْمُعَادِیْ لِعَدُوِّكُمْ
34
یہ آپ کے دوستوں کا دوست اور آپ کے دشمنوں کا دشمن ہے
34
قَصَدَ حَرَمَكَ وَاسْتَجَارَ بِمَشْھَدِكَ
35
آپ کے آستان پر آیا اور آپ کے روضہ کی پناہ لیے ہوئے ہے
35
وَتَقَرَّبَ اِلَیْكَ بِقَصْدِكَ
36
آپ کے قریب ہوا ہے آپ کی تمنا کرتے ہوئے
36
ءَٲَدْخُلُ یَا رَسُوْلَ ﷲِ، ءَٲَدْخُلُ یَا نَبِیَّ ﷲِ
37
کیا اندر آ جاؤں اے خدا کے رسولؐ؟ کیا میں اندر آ جاؤں اے نبیؐ؟
37
ءَٲَدْخُلُ یَا ٲَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ، ءَٲَدْخُلُ یَا سَیِّدَ الْوَصِیِّیْنَ
38
کیا میں اندر آ جاؤں اے مومنوں کے امیر؟ کیا اندر آ جاؤں اے اوصیاء کے سردار؟
38
ءَٲَدْخُلُ یَا فَاطِمَۃُ سَیِّدَۃَ نِسَاءِ الْعَالَمِیْنَ
39
کیا اندر آ جاؤں اے فاطمہؑ دو جہانوں کی عورتوں کی سردار؟
39
ءَٲَدْخُلُ یَا مَوْلَایَ یَا ٲَبَا عَبْدِ ﷲِ
40
کیا اندر آ جاؤں اے میرے آقا اے ابو عبد اللہؑ؟
40
ءَٲَدْخُلُ یَا مَوْلَایَ یَابْنَ رَسُوْلِ ﷲِ۔
41
کیا اندر آ جاؤں اے میرے مولا اے رسولؐ خداکے فرزند؟
41

اس مرحلے پر اگر زائر کے دل میں سوز اور آنکھوں میں آنسو آ جائیں تو اس کو داخل ہونے کی اجازت تصور کرے اور حرم شریف کے اندر داخل ہو جائے۔ داخل ہوتے ہوئے یہ کلمات کہے:

الْحَمْدُ لِلّٰہِ الْوَاحِدِ الْاَحَدِ الْفَرْدِ الصَّمَدِ
42
خدا کی حمد ہے جو یکتا ہے، یگانہ ہے، اکیلا ہے، بے نیاز ہے
42
الَّذِیْ ھَدَانِیْ لِوِلَایَتِكَ
43
جس نے مجھے آپ کی ولایت کا راستہ بتایا
43
وَخَصَّنِیْ بِزِیَارَتِكَ وَسَھَّلَ لِیْ قَصْدَكَ
44
مجھ کو آپ کی زیارت کیلئے مخصوص کیا اور آپ کی طرف آنے میں سہولت دی
44

پھر قبر پاک کے قریب جائے اور سرہانے کھڑے ہو کر کہے:

اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَارِثَ اٰدَمَ صَفْوَۃِ ﷲِ
45
آپ پر سلام ہو اے آدمؑ کے وارث جو خدا کے چنے ہوئے ہیں
45
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَارِثَ نُوْحٍ نَبِیِّ ﷲِ
46
سلام ہو آپ پر اے نوحؑ کے وارث جو خدا کے نبی ہیں
46
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَارِثَ اِبْرَاھِیْمَ خَلِیْلِ ﷲِ
47
آپ پر سلام ہو اے ابراہیمؑ کے وارث جو خدا کے خلیل ہیں
47
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَارِثَ مُوْسٰی كَلِیْمِ ﷲِ
48
سلام ہو آپ پراے موسٰیؑ کے وارث جو خدا کے کلیم ہیں
48
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَارِثَ عِیْسٰی رُوْحِ ﷲِ
49
آپ پر سلام ہو اے عیسٰیؑ کے وارث جو خدا کی روح ہیں
49
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَارِثَ مُحَمَّدٍ حَبِیْبِ ﷲِ
50
سلام ہو آپ پر اے محمدؐ کے وارث جو خدا کے حبیب ہیں
50
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَارِثَ ٲَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ
51
آپ پر سلام ہو اے امیر المؤمنینؑ کے وارث و جانشین
51
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ مُحَمَّدٍ الْمُصْطَفٰی
52
آپ پر سلام ہو اے محمد مصطفٰیؑ کے فرزند
52
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ عَلِیٍّ الْمُرْتَضٰی
53
آپ پر سلام ہو اے علی مرتضٰیؑ کے فرزند
53
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ فَاطِمَۃَ الزَّھْرَاءِ
54
آپ پر سلام ہو اے فاطمہ زہراؑ کے فرزند
54
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ خَدِیْجَۃَ الْكُبْرٰی
55
آپ پر سلام ہو اے خدیجہ الکبرٰیؑ کے فرزند
55
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا ثَارَ ﷲِ وَابْنَ ثَارِہٖ، وَالْوِتْرَ الْمَوْتُوْرَ
56
آپ پر سلام ہو اے خدا کے نام پر قربان ہونے والے اور قربان ہونے والے کے فرزند، اے ناحق بہائے گئے خون
56
ٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ قَدْ ٲَقَمْتَ الصَّلَاۃَ، وَاٰتَیْتَ الزَّكَاۃَ
57
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے نماز قائم کی اور زکوٰۃ دی
57
وَٲَمَرْتَ بِالْمَعْرُوْفِ، وَنَھَیْتَ عَنِ الْمُنْكَرِ
58
آپ نے نیک کاموں کا حکم دیا اور برے کاموں سے منع فرمایا
58
وَٲَطَعْتَ ﷲَ وَرَسُوْلَہٗ حَتّٰی ٲَتَاكَ الْیَقِیْنُ
59
آپ خدا و رسولؐ کی اطاعت میں رہے یہاں تک کہ شہید ہو گئے
59
فَلَعَنَ ﷲُ ٲُمَّۃً قَتَلَتْكَ
60
پس خدا کی لعنت اس گروہ پر جس نے آپ کو قتل کیا
60
وَلَعَنَ ﷲُ ٲُمَّۃً ظَلَمَتْكَ
61
خدا کی لعنت ہو اس گروہ پر جس نے آپ پر ظلم ڈھایا
61
وَلَعَنَ ﷲُ ٲُمَّۃً سَمِعَتْ بِذٰلِكَ فَرَضِیَتْ بِہٖ
62
اور خدا کی لعنت ہو اس گروہ پر جس نے یہ واقعہ سنا تو وہ اس پر خوش ہوا
62
یَا مَوْلَایَ یَا ٲَبَا عَبْدِ ﷲِ
63
اے میرے آقا اے ابو عبد اللہؑ
63
ٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ كُنْتَ نُوْرًا فِی الْاَصْلَابِ الشَّامِخَۃِ وَالْاَرْحَامِ الْمُطَھَّرَۃِ
64
میں گواہی دیتا ہوں بے شک آپ وہ نور ہیں جو بلند مرتبہ صلبوں اور پاک و پاکیزہ رحموں میں منتقل ہوتا آیا
64
لَمْ تُنَجِّسْكَ الْجَاھِلِیَّۃُ بِٲَنْجَاسِھَا
65
آپ زمانہ جاہلیت کی ناپاکیوں سے آلودہ نہ ہوئے
65
وَلَمْ تُلْبِسْكَ مِنْ مُدْلَھِمَّاتِ ثِیَابِھَا
66
اور اس زمانے کے ناپاک لباسوں میں ملبوس نہ ہوئے
66
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ مِنْ دَعَائِمِ الدِّیْنِ وَٲَرْكَانِ الْمُؤْمِنِیْنَ
67
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ دین کے نگہبان اور مومنوں کے رکن ہیں
67
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ الْاِمَامُ الْبَرُّ التَّقِیُّ
68
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ وہ امام ہیں جو نیک کردار، پرہیز گار،
68
الرَّضِیُّ الزَّكِیُّ، الْھَادِی الْمَھْدِیُّ
69
پسندیدہ، پاکیزہ، ہدایت دینے والے اور ہدایت پائے ہوئے ہیں
69
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّ الْاَئِمَّۃَ مِنْ وُلْدِكَ كَلِمَۃُ التَّقْوٰی
70
میں گواہی دیتا ہوں کہ جو امام آپ کی اولاد سے ہوئے ہیں وہ پرہیز گاری کے مظہر،
70
وَٲَعْلَامُ الْھُدٰی وَالْعُرْوَۃُ الْوُثْقٰی
71
ہدایت کے نشان، مضبوط و محکم رسی
71
وَالْحُجَّۃُ عَلٰی ٲَھْلِ الدُّنْیَا
72
اور دنیا والوں پر خدا کی دلیل و حجت ہیں
72
وَٲُشْھِدُ ﷲَ وَمَلَائِكَتَہٗ وَٲَنْبِیَائَہٗ وَرُسُلَہٗ
73
میں گواہ بناتا ہوں خدا کو، اس کے فرشتوں کو، اور اس کے نبیوں اور رسولوں کو
73
ٲَنِّیْ بِكُمْ مُؤْمِنٌ وَبِاِیَابِكُمْ
74
کہ میں آپ پر اور آپ کے باپ دادا پر ایمان رکھتا ہوں
74
مُوْقِنٌ بِشَرَائِعِ دِیْنِیْ، وَخَوَاتِیْمِ عَمَلِیْ
75
[یقین رکھتا ہوں] اپنے دین کے احکام اور اپنے عمل کے انجام پر
75
وَقَلْبِیْ لِقَلْبِكُمْ سِلْمٌ، وَٲَمْرِیْ لِاَمْرِكُمْ مُتَّبِعٌ
76
میرا دل آپ کے دل کے ساتھ ہے اور میرا کام آپ کی پیروی ہے
76
صَلَوَاتُ ﷲِ عَلَیْكُمْ، وَعَلٰی ٲَرْوَاحِكُمْ
77
خدا کی رحمتیں ہوں آپ پر، آپ کی روحوں پر
77
وَعَلٰی ٲَجْسَادِكُمْ، وَعَلٰی ٲَجْسَامِكُمْ
78
آپ کے پاک وجودوں پر [اور اجسامِ مطہر پر]
78
وَعَلٰی شَاھِدِكُمْ، وَعَلٰی غَائِبكُمْ
79
اور رحمت ہو آپ میں سے حاضر پر اور غائب پر
79
وَعَلٰی ظَاھِرِكُمْ، وَعَلٰی بَاطِنِكُمْ۔
80
رحمت ہو آپ کے ظاہر و عیاں اور آپ کے باطن پر۔
80

اس کے بعد اپنے آپ کو قبر سے لپٹائے اس پر بوسہ دے اور کہے:

بِٲَبِیْ ٲَنْتَ وَٲُمِّیْ یَابْنَ رَسُوْلِ ﷲِ
81
میرے ماں باپ آپ پر قربان اے رسولؐ خدا کے فرزند
81
بِٲَبِیْ ٲَنْتَ وَٲُمِّیْ یَا ٲَبَا عَبْدِ ﷲِ
82
میرے ماں باپ آپ پر قربان اے ابو عبد اللہؑ
82
لَقَدْ عَظُمَتِ الرَّزِیَّۃُ، وَجَلَّتِ الْمُصِیْبَۃُ بِكَ عَلَیْنَا
83
بے شک ہمارے لیے آپ کا سوگ بہت زیادہ اور آپ کی مصیبت ہمارے لیے بہت بڑی اور بھاری ہے
83
وَعَلٰی جَمِیْعِ ٲَھْلِ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ
84
اور سب آسمانوں میں رہنے والوں اور زمین والوں پر
84
فَلَعَنَ ﷲُ ٲُمَّۃً ٲَسْرَجَتْ وَٲَلْجَمَتْ وَتَھَیَّٲَتْ لِقِتَالِكَ
85
پس خدا کی لعنت اس گروہ پر جس نے گھوڑے کو لگام لگائی، زین کَسی اور آپ سے لڑنے کو تیار ہوئے
85
یَا مَوْلَایَ یَا ٲَبَا عَبْدِ ﷲِ
86
اے میرے مولا اے ابو عبد اللہؑ میں
86
قَصَدْتُ حَرَمَكَ، وَٲَتَیْتُ اِلٰی مَشْھَدِكَ
87
آپ کی بارگاہ میں چل کر آیا ہوں اور آپ کے روضے کے قریب پہنچا ہوں
87
ٲَسْٲَلُ ﷲَ بِالشَّٲْنِ الَّذِیْ لَكَ عِنْدَہٗ
88
سوال کرتا ہوں خدا سے آپ کی شان کے واسطے جو اس کے ہاں ہے
88
وَبِالْمَحَلِّ الَّذِیْ لَكَ لَدَیْہِ
89
اور آپ کے مقام کے واسطے جو اس کے حضور میں ہے
89
ٲَنْ یُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
90
کہ وہ محمدؐ وآل محمدؐ پر رحمت کرے
90
وَٲَنْ یَجْعَلَنِیْ مَعَكُمْ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ۔
91
نیز یہ کہ وہ مجھ کو دنیا اور آخرت میں آپ کے ساتھ رکھے۔
91

اب دو رکعت نماز زیارت قبر مبارک کے سرہانے کی طرف ادا کرے کہ اس میں حمد کے ساتھ جو سورہ چاہے پڑھے اور نماز کے بعد یہ دعا پڑھے:

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ صَلَّیْتُ وَرَكَعْتُ وَسَجَدْتُ لَكَ
92
اے معبود! بے شک میں نے تیرے لیے نماز پڑھی، رکوع کیا اور سجدہ کیا ہے
92
وَحْدَكَ لَا شَرِیْكَ لَكَ
93
کہ تو یگانہ ہے، تیرا کوئی شریک نہیں
93
لِاَنَّ الصَّلَاۃَ وَالرُّكُوْعَ وَالسُّجُوْدَ لَا تَكُوْنُ اِلَّا لَكَ
94
یہی وجہ ہے کہ نماز، رکوع اور سجدہ نہیں ہوتا مگر صرف تیرے ہی لیے
94
لِاَنَّكَ ٲَنْتَ ﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ۔
95
کہ بے شک تو وہ اللہ ہے کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں
95
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
96
اے معبود محمدؐ وآل محمدؐ پر درود بھیج
96
وَٲَبْلِغْھُمْ عَنِّیْ ٲَفْضَلَ السَّلَامِ وَالتَّحِیَّۃِ
97
اور ان کو میری طرف سے بہترین سلام اور دعا پہنچا
97
وَارْدُدْ عَلَیَّ مِنْھُمُ السَّلَامَ
98
اور لوٹا مجھ پر ان کی طرف سے دعائے سلامتی
98
اَللّٰھُمَّ وَھَاتَانِ الرَّكْعَتَانِ ھَدِیَّۃٌ مِنِّیْ
99
اے معبود! یہ دو رکعت نماز ہدیہ ہے میری طرف سے
99
اِلٰی مَوْلَایَ الْحُسَیْنِ بْنِ عَلِیٍّ عَلَیْھِمَا اَلسَّلَامُ
100
میرے مولا حسین ابن علیؑ کی خدمت میں
100
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلَیْہِ وَتَقَبَّلْ مِنِّیْ
101
اے معبود! محمدؐ پر اور حسینؑ پر رحمت فرما اور میرا یہ عمل قبول فرما
101
وَٲْجِرْنِیْ عَلٰی ذٰلِكَ بِٲَفْضَلِ ٲَمَلِیْ وَرَجَائِیْ
102
اور مجھ کو اس پر وہ بہترین اجر دے جس کی میں تجھ سے امید کرتا ہوں
102
فِیْكَ وَفِیْ وَلِیِّكَ یَا وَلِیَّ الْمُؤْمِنِیْنَ۔
103
جب تیرے اس ولی اور مومنوں کے مولا کے دربار میں ہوں۔
103

اس کے بعد امام حسینؑ کی پائنتی کی طرف جائے اور جناب علی اکبرؑ کی زیارت ان کی قبر کے نزدیک کھڑے ہو کر اس طرح پڑھے:

اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ رَسُوْلِ ﷲِ
104
آپ پر سلام ہو اے رسولؐ خدا کے فرزند
104
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ نَبِیِّ ﷲِ
105
آپ پر سلام ہو اے نبیؐ خدا کے فرزند
105
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ ٲَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ
106
سلام ہو آپ پر اے امیر المؤمنینؑ کے فرزند
106
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَابْنَ الْحُسَیْنِ الشَّھِیْدِ
107
آپ پر سلام ہو اے حسینؑ شہید کے فرزند
107
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا الشَّھِیْدُ وَابْنُ الشَّھِیْدِ
108
سلام ہو آپ پر کہ آپ شہید ہیں، شہید کے فرزند ہیں
108
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا الْمَظْلُوْمُ وَابْنُ الْمَظْلُوْمِ
109
آپ پر سلام ہو کہ آپ مظلوم اور مظلوم کے فرزند ہیں
109
لَعَنَ ﷲُ ٲُمَّۃً قَتَلَتْكَ
110
خدا کی لعنت ہو ان پر جنہوں نے آپ کو قتل کیا
110
وَلَعَنَ ﷲُ ٲُمَّۃً ظَلَمَتْكَ
111
خدا کی لعنت ہو ان پر جنہوں نے آپ پر ظلم کیا
111
وَلَعَنَ ﷲُ ٲُمَّۃً سَمِعَتْ بِذٰلِكَ فَرَضِیَتْ بِہٖ
112
خدا کی لعنت ہو ان پر جنہوں نے یہ واقعہ سنا تو اس پر خوش ہوئے
112

پھر اپنے آپ کو قبر سے لپٹائے، بوسہ دے اور کہے:

اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَلِیَّ ﷲِ وَابْنَ وَلِیِّہٖ
113
سلام ہو آپ پر اے ولئ خدا اور ولئ خدا کے فرزند
113
لَقَدْ عَظُمَتِ الْمُصِیْبَۃُ وَجَلَّتِ الرَّزِیَّۃُ بِكَ
114
یقیناً آپ کے دکھ اور آپ کا سوگ ناقابل برداشت ہے
114
عَلَیْنَا وَعَلٰی جَمِیْعِ الْمُسْلِمِیْنَ
115
ہمارے لیے اور تمام مسلمانوں کیلئے
115
فَلَعَنَ ﷲُ ٲُمَّۃً قَتَلَتْكَ
116
پس خدا کی لعنت ہو آپ کو قتل کرنے والوں پر
116
وَٲَبْرَٲُ اِلَی ﷲِ وَاِلَیْكَ مِنْھُمْ۔
117
اور میں آپ کے اور خدا کے سامنے ان سے بیزار ہوں۔
117

اب حضرت علی اکبرؑ کے قریب گنج شہیداں کی طرف رخ کرے کہ جہاں کربلا کے دیگر شہداء دفن ہیں پس ان سب کی زیارت اس طرح پڑھے:

اَلسَّلَامُ عَلَیْكُمْ یَا ٲَوْلِیَاءَ ﷲِ وَٲَحِبَّائَہٗ
118
اے! اولیا اللہ آپ پر سلام ہو اور اے اللہ کے پیارو
118
اَلسَّلَامُ عَلَیْكُمْ یَا ٲَصْفِیَاءَ ﷲِ وَٲَوِدَّائَہٗ
119
آپ پر سلام ہو اے خدا کے برگزیدہ اور منتخب لوگو
119
اَلسَّلَامُ عَلَیْكُمْ یَا ٲَنْصَارَ دِیْنِ ﷲِ
120
آپ پر سلام ہو اے دین خدا کی مدد کرنے والو
120
اَلسَّلَامُ عَلَیْكُمْ یَا ٲَنْصَارَ رَسُوْلِ ﷲِ
121
آپ پر سلام ہو اے رسولؐ خدا کی نصرت کرنے والو
121
اَلسَّلَامُ عَلَیْكُمْ یَا ٲَنْصَارَ ٲَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ
122
آپ پر سلام ہو اے امیر المؤمنینؑ کی امداد کرنے والو
122
اَلسَّلَامُ عَلَیْكُمْ یَا ٲَنْصَارَ فَاطِمَۃَ سَیِّدَۃِ نِسَاءِ الْعَالَمِیْنَ
123
آپ پر سلام ہو اے فاطمہؑ کی حمایت کرنے والو جو تمام عورتوں کی سردار ہیں
123
اَلسَّلَامُ عَلَیْكُمْ یَا ٲَنْصَارَ ٲَبِیْ مُحَمَّدٍ الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ الْوَلِیِّ النَّاصِحِ
124
آپ پر سلام ہو اے ابو محمد حسنؑ بن علی کے مددگارو کہ جو خدا کے ولی اور نصیحت کرنے والے ہیں
124
اَلسَّلَامُ عَلَیْكُمْ یَا ٲَنْصَارَ ٲَبِیْ عَبْدِ ﷲِ
125
سلام ہو آپ پر اے ابو عبدا للہ حسینؑ کی نصرت کرنے والو
125
بِٲَبِیْ ٲَنْتُمْ وَٲُمِّیْ
126
میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں
126
طِبْتُمْ وَطَابَتِ الْاَرْضُ الَّتِیْ فِیْھَا دُفِنْتُمْ
127
تم پاکیزہ ہو اور وہ زمین بھی پاک ہے جس میں آپ مدفون ہیں
127
وَفُزْتُمْ فَوْزًا عَظِیْمًا
128
آپ نے بہت بڑی کامیابی حاصل کی
128
فَیَالَیْتَنِیْ كُنْتُ مَعَكُمْ فَٲَفُوْزَ مَعَكُمْ۔
129
اے کاش کہ میں بھی آپ کے ساتھ ہوتا تو یہ کامیابی حاصل کرتا۔
129

اس کے بعد امام حسینؑ کے سرہانے کی طرف آ جائے اور وہاں اپنے فرزندوں، اپنے ماں باپ اور بہن بھائیوں کے لیے بہت زیادہ دعائیں مانگے کیونکہ امام حسینؑ کے روضۂ مبارک پر دعا کرنے والے کی دعا اور سوال کرنے والے کا سوال رد نہیں کیا جاتا۔