جب حضرت سے وداع کرنا چاہے تو وہ وداع پڑھے جو حضرت رسولؐ اللہ سے وداع کرتے وقت پڑھا جاتا ہے وہ پڑھے اور وہ یہ ہے:

لَا جَعَلَہُ ﷲُ اٰخِرَ تَسْلِیْمِیْ عَلَیْكَ
1
خدا اسے آپ پر میرا آخری سلام قرار نہ دے
1

اگر چاہے تو یہ وداع بھی پڑھے:

اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا وَلِیَّ ﷲِ وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ
2
سلام ہو آپ پر اے ولئ خدا، رحمت خدا ہو اور اس کی برکات
2
اَللّٰھُمَّ لَا تَجْعَلْہُ اٰخِرَ الْعَھْدِ
3
اے معبود اس کو میرے لیے آخری موقع قرار نہ دے
3
مِنْ زِیَارَتِی ابْنَ نَبِیِّكَ وَحُجَّتِكَ عَلٰی خَلْقِكَ
4
جو زیارت کی میں نے تیرے نبیؐ کے فرزند اور تیری مخلوق پر تیری حجت کی
4
وَاجْمَعْنِیْ وَاِیَّاھُ فِیْ جَنَّتِكَ
5
مجھے اور انہیں اپنی جنت میں یکجا کر دے
5
وَاحْشُرْنِیْ مَعَہٗ وَفِیْ حِزْبِہٖ
6
مجھے محشور کر ان کے ساتھ ان کے گروہ میں
6
مَعَ الشُّھَدَاءِ وَالصَّالِحِیْنَ، وَحَسُنَ ٲُولٰئِكَ رَفِیْقًا
7
شہیدوں اور نیکوں کے ساتھ اور یہ کتنے اچھے ہم نشین ہیں
7
وَٲَسْتَوْدِعُكَ ﷲَ وَٲَسْتَرْعِیْكَ، وَٲَقْرَٲُ عَلَیْكَ السَّلَامَ
8
آپ کو سپرد خدا کرتا ہوں آپ کی توجہ چاہتا ہوں اور آپ کو سلام پیش کرتا ہوں
8
اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَبِالرَّسُوْلِ
9
ہم ایمان رکھتے ہیں خدا ور رسولؐ پر
9
وَبِمَا جِئْتَ بِہٖ وَدَلَلْتَ عَلَیْہِ
10
اور اس پر جو آپ لائے اور اس کی طرف رہبری کی
10
فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاھِدِیْنَ۔
11
پس اے خدا ہمیں گواہوں میں لکھ دے۔
11