شیخ کلینی کی کتاب تعبیر الرؤیاء میں منقول ہے کہ وشاء کہتے ہیں امام علی رضاؑ سے روایت ہے کہ آپؑ نے فرمایا میں نے اپنے والد گرامی کو خواب میں دیکھا اور انہوں نے مجھ سے فرمایا اے میرے فرزند جب کسی مشکل میں گھر جاؤ تو کثرت کے ساتھ کہا کرو
یَا رَؤُوْفُ یَا رَحِیْمُ
1
اے مہربان، اے رحم والے۔
1
پھر فرمایا کہ ہم جو کچھ خواب میں دیکھتے ہیں وہ ایسا ہی ہے جیسے بیداری کی حالت میں دیکھتے ہیں۔