(۱۶) ثقۂ جلیل و عالم کبیر اور عابد و زاہد عبد اللہ بن جندب جو امام موسیٰ کاظمؑ اور امام علی رضاؑ کے اصحاب میں سے ان کے وکیل بھی تھے، نے امام موسیٰ کاظمؑ کی خدمت میں عریضہ تحریر کیا کہ قربان جاؤں! میں بوڑھا ہوچکا ہوں، کمزوری کی وجہ سے کئی ایسے کاموں سے عاجز ہو گیا ہوں جن کے انجام دینے کی طاقت رکھتا تھا۔ قربان جاؤں! مجھے کوئی ایسا کلام تعلیم فرمائیں جو مجھے خداوند تعالیٰ کے نزدیک کر دے اور میرے علم و فہم میں اضافے کا موجب بھی ہو۔ تب حضرت نے جواب میں انہیں حکم دیا کہ اس ذکر شریف کو زیادہ سے زیادہ پڑھا کرو:

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
1
خدا کے نام سے جو بڑا رحم والا مہربان ہے
1
لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ
2
نہیں ہے حرکت و قوت مگر جو بلند و بزرگ خدا سے ہے۔
2