یہ اسلامی سال کا آخری دن ہے۔ سید نے کتاب اقبال میں روایت کی ہے کہ اس دن دو رکعت نماز بجا لائے جس کی ہر رکعت میں سورۂ حمد کے بعد دس مرتبہ سورۂ توحید اور دس مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھے۔ نماز کے بعد یہ دعا پڑھے:
اَللَٰھُمَّ مَا عَمِلْتُ فِیْ ھٰذِہِ السَّنَۃِ
1
اے معبود اس سال میں جو ایسا عمل میں نے کیا ہے
1
مِنْ عَمَلٍ نَھَیْتَنِیْ عَنْہُ وَلَمْ تَرْضَہٗ
2
جس سے تو نے مجھے روکا ہے جو تجھے پسند نہیں
2
وَنَسِیْتُہٗ وَلَمْ تَنْسَہٗ
3
میں اسے بھول گیا ہوں لیکن تو اسے نہیں بھولا
3
وَدَعَوْتَنِیْ اِلَی التَّوْبَۃِ بَعْدَ اجْتِرَائِیْ عَلَیْكَ
4
اور تو نے گناہ پر میری اس دلیری کے بعد مجھے توبہ کی طرف بلایا ہے
4
اَللّٰھُمَّ فَاِنِّیْ ٲَسْتَغْفِرُكَ مِنْہُ فَاغْفِرْ لِیْ
5
اے معبود میں تجھ سے اس گناہ کی معافی مانگتا ہوں پس مجھے بخش دے
5
وَمَا عَمِلْتُ مِنْ عَمَلٍ یُقَرِّبُنِیْ اِلَیْكَ فَاقْبَلْہُ مِنِّیْ
6
میرا جو عمل مجھ کو تیرے نزدیک لانے والا ہے اسے قبول فرما
6
وَلَا تَقْطَعْ رَجَائِیْ مِنْكَ یَا كَرِیْمُ
7
اور میں تجھ سے جو آس رکھتا ہوں اسے نہ توڑ، اے مہربان۔
7
جب مومن یہ دعا پڑھے گا تو شیطان کہے گا افسوس ہے مجھ پر کہ میں نے اس سال کے دوران اس شخص کو گمراہ کرنے کی جتنی کوشش کی وہ اس کے ان کلمات کے ادا کرنے سے اکارت ہو گئی ہے اور اس نے اپنا یہ سال بخیر و خوبی پورا کر لیا ہے۔