اس میں چند ایک اعمال ہیں۔

﴿۱﴾ روزہ رکھے، اس کا ثواب اسّی ﴿80﴾ مہینوں کے روزے رکھنے کے ثواب کے برابر ہے۔

﴿۲﴾ نماز حضرت فاطمۃ الزہراؑ بجا لائے۔ شیخ فرماتے ہیں کہ یہ نماز چار رکعت ہے دو دو کر کے پڑھے جیسے کہ امیر المؤمنینؑ کی نماز پڑھی جاتی ہے، کہ ہر رکعت میں سورۂ الحمد کے بعد پچاس مرتبہ سورۂ توحید اور بعد از نماز تسبیح فاطمۃ الزہراؑ پڑھے اور پھر یہ دعا پڑھے:

سُبْحَانَ ذِی الْعِزِّ الشَّامِخِ الْمُنِیْفِ
1
پاک ہے وہ جو بلند و بالا عزت کا مالک ہے
1
سُبْحَانَ ذِی الْجَلَالِ الْبَاذِخِ الْعَظِیْمِ
2
پاک ہے وہ صاحب جلالت شان و عظمت والا
2
سُبْحَانَ ذِی الْمُلْكِ الْفَاخِرِ الْقَدِیْمِ
3
پاک ہے وہ قدیمی قابل فخر حکومت کا مالک
3
سُبْحَانَ مَنْ یَرٰی ٲَثَرَ النَّمْلَۃِ فِی الصَّفَا
4
پاک ہے وہ جو چٹیل پتھر پر چیونٹی کے پاؤں کا نشان دیکھتا ہے
4
سُبْحَانَ مَنْ یَرٰی وَقْعَ الطَّیْرِ فِی الْھَوَاءِ
5
پاک ہے وہ جو فضا میں پرندے کے اڑنے کے خط دیکھتا ہے
5
سُبْحَانَ مَنْ ھُوَ ھٰكَذَا وَلَا ھٰكَذَا غَیْرُہٗ۔
6
پاک ہے وہ جو ایسا ہے اور اس کے سوا کوئی ایسا نہیں۔
6

﴿۳﴾ زوال سے آدھ گھنٹہ پہلے دو رکعت نماز پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۂ الحمد کے بعد دس دس مرتبہ سورۂ توحید، آیۃ الکرسی اور سورۂ قدر پڑھے۔

﴿۴﴾ جو شخص کسی ظالم سے خوف زدہ ہو وہ آج کے دن یہ کلمات کہے تاکہ حق تعالیٰ اسے ظالم کے شر سے محفوظ فرمائے وہ کلمات یہ ہیں:

حَسْبِیْ حَسْبِیْ حَسْبِیْ مِنْ سُؤَالِیْ عِلْمُكَ بِحَالِیْ
7
مجھے کافی ہے، مجھے کافی ہے، مجھے کافی ہے سوال کی نسبت میرے حال سے متعلق تیرا علم۔
7

واضح ہو کہ آج کے دن ہی حضرت ابراہیمؑ کی ولادت ہوئی تھی۔ اور شیخین کی روایت کے مطابق امیر المؤمنینؑ کے ساتھ حضرت فاطمہ زہراؑ کی تزویج بھی اسی دن ہوئی۔