25 ذی الحجہ ایک عظیم الشان دن ہے کہ اسی روز اہل بیتؑ کے حق میں سورۂ دھر نازل ہوا تھا۔ اس کی شان نزول یہ ہے کہ ان مقدس ہستیوں نے تین دن کے روزے رکھے، اپنی افطاری مسکین، یتیم اور اسیر کو عطا کرتے ہوئے خود پانی سے افطار فرماتے رہے۔ پس بہتر ہے اہلبیت اطہارؑ کے پیروکار مسلمان ان بزرگواروں کی اتباع میں 25 ذی الحجہ کی شب میں یتیموں اور مسکینوں کو صدقہ دیں اور ان کی تواضع کریں، نیز اس دن کا روزہ بھی رکھیں۔
بعض علماء آج کے دن کو روز مباہلہ بھی قرار دیتے ہیں لہذا زیارت جامعہ کے ساتھ ساتھ دعائے مباہلہ کا پڑھنا بھی مناسب ہے۔