مسجد قبا
روز اول ہی سے اس مسجد کی بنیاد تقوی و پرہیزگاری پر رکھی گئی تھی روایت میں ہے کہ اس مسجد میں دو رکعت نماز پڑھنے پر عمرہ کا ثواب ہے۔ اس مسجد میں جا کر دو رکعت نماز تحیت مسجد پڑھے اور تسبیح فاطمہؑ کے بعد زیارت جامعہ پڑھے، جس کی ابتدا السلام علی اولیاء ﷲ سے ہوتی ہے اس کو زیارت جامعہ اول کے عنوان سے اس باب کے آخر میں نقل کیا جائے گا۔
پھر یہ دعا کرے یَا كَائِنًا قَبْل كل شی... تا آخر یہ ایک طولانی دعا ہے اور اس کیلئے بحار الانوار کی طرف رجوع کریں۔
مشربہ ام ابراہیم
حضرت ابراہیمؑ بن رسول کی مادر گرامی کے مکان یعنی مشربہ ام ابراہیمؑ میں دو رکعت نماز پڑھے کہ یہ مقام حضرت رسول کا مسکن اور جائے عبادت رہا ہے۔
مسجد فضیح
یہ مسجد قباء کے نزدیک ہے اس کو مسجد رد شمس بھی کہا جاتا ہے اس میں دو رکعت نماز پڑھے۔
مسجد فتح
اس کو مسجد احزاب بھی کہا جاتا ہے، مسجد فتح میں دو رکعت نماز سے فارغ ہونے کے بعد یہ دعا بھی پڑھے:
مزید مقامات
امام زین العابدینؑ و امام جعفر صادقؑ کے مکانوں میں جہاں تک ہو سکے نماز پڑھے اور دعائیں مانگے۔ مسجد سلمان و مسجد امیر المؤمنینؑ جو قبر حضرت حمزہ کے مقابل ہے۔ نیز مسجد مباہلہ میں تا حد امکان نماز پڑھے اور دعا و مناجات کرے۔