یہ دو رکعت ہے جس کی ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورۂ حمد اور بارہ مرتبہ سورۂ توحید پڑھیں۔ نماز کے بعد حضرت کی یہ دعا پڑھیں:

اِلٰھِیْ خَشَعَتِ الْاَصْوَاتُ لَكَ
1
اے معبود! تیری بارگاہ میں آوازیں لرز جاتی ہیں
1
وَضَلَّتِ الْاَحْلَامُ فِیْكَ
2
اور تیرے حضور میں تصورات گم ہو جاتے ہیں
2
وَوَجِلَ كُلُّ شَیْءٍ مِنْكَ
3
ہر چیز تجھ سے خوف کھاتی ہے
3
وَھَرَبَ كُلُّ شَیْءٍ اِلَیْكَ
4
اور ہر چیز تیری طرف دوڑ رہی ہے
4
وَضَاقَتِ الْاَشْیَاءُ دُوْنَكَ
5
تمام اشیاء تیرے سامنے ہیچ ہیں
5
وَمَلَأُ كُلَّ شَیْءٍ نُوْرُكَ
6
اور تیرے نور نے ہر چیز کو گھیر لیا ہے
6
فَٲَنْتَ الرَّفِیْعُ فِیْ جَلَالِكَ
7
پس تو اپنے جلال میں بلند تر ہے
7
وَٲَنْتَ الْبَھِیُّ فِیْ جَمَالِكَ
8
اور تو اپنے جمال میں روشن تر ہے
8
وَٲَنْتَ الْعَظِیْمُ فِیْ قُدْرَتِكَ
9
تو اپنی قدرت میں بزرگ تر ہے
9
وَٲَنْتَ الَّذِیْ لَا یَؤُوْدُكَ شَیْءٌ
10
اور تو ہی وہ ہے جسے کوئی چیز تھکاتی نہیں
10
یَا مُنْزِلَ نِعْمَتِیْ، یَا مُفَرِّجَ كُرْبَتِیْ، وَیَا قَاضِیَ حَاجَتِیْ
11
اے مجھ پر نعمت نازل کرنے والے، اے میرے دکھ دور کرنے والے اور اے میری حاجت برلانے والے
11
ٲَعْطِنِیْ مَسْٲَلَتِیْ بِلَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ
12
میری خواہش پوری کر دے کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں
12
اٰمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَكَ دِیْنِیْ
13
میں تجھ پر ایمان لایا ہوں تیرے دین میں مخلص ہوں
13
ٲَصْبَحْتُ عَلٰی عَھْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ
14
میں نے تیرے عہد وپیمان پر قائم رہتے ہوئے صبح کی ہے اپنی حد تک
14
ٲَبُوْءُ لَكَ بِالنِّعْمَۃِ
15
تیری نعمتیں سمیٹ رہا ہوں
15
وَٲَسْتَغْفِرُكَ مِنَ الذُّنُوْبِ الَّتِیْ لَا یَغْفِرُھَا غَیْرُكَ
16
میں اپنے گناہوں پر تجھ سے بخشش کا طلبگار ہوں جن کو سوائے تیرے کوئی معاف نہیں کر سکتا
16
یَا مَنْ ھُوَ فِیْ عُلُوِّہٖ دَانٍ، وَفِیْ دُنُوِّہٖ عَالٍ
17
اے وہ جو اپنی بلندی میں نزدیک اور نزدیکی میں بلند ہے
17
وَفِیْ اِشْرَاقِہٖ مُنِیْرٌ، وَفِیْ سُلْطَانِہٖ قَوِیٌّ
18
اور روشنی میں منور کرنے والا ہے اور سلطنت میں قوی ہے
18
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
19
محمدؐ وآلِ محمدؑ پر رحمت فرما
19