یہ دو رکعت نماز ہے جس کی ہر ایک رکعت میں سُورۂ حمد کے بعد سو مرتبہ آیت شَھِدَ اللہُ کی تلاوت کریں اور نماز کے بعد حضرت کی یہ دُعا پڑھیں:
یَا صَانِعَ كُلِّ مَصْنُوْعٍ، یَا جَابِرَ كُلِّ كَسِیْرٍ
1
اے ہر بنی ہوئی چیز کے بنانے والے، اے ہر شکستہ کو جوڑنے والے
1
وَیَا حَاضِرَ كُلِّ مَلَاءٍ، وَیَا شَاھِدَ كُل نَجْوٰی
2
اور اے ہر گروہ میں موجود رہنے والے، اور اے ہر راز کے شاہد و گواہ
2
وَیَا عَالِمَ كُلِّ خَفِیَّۃٍ، وَیَا شَاھِدًا غَیْرَ غَائِبٍ
3
اور اے ہر چھپی ہوئی چیز کے جاننے والے اور اے وہ حاضر جو کبھی غائب نہیں ہوتا
3
وَغَالِبًا غَیْرَ مَغْلُوْبٍ، وَیَا قَرِیْبًا غَیْرَ بَعِیْدٍ
4
اے وہ غالب جو کبھی مغلوب نہیں ہوتا، اے وہ قریب جو کبھی دور نہیں ہوتا
4
وَیَا مُوْنِسَ كُلِّ وَحِیْدٍ، وَیَا حَیُّ مُحْیِیَ الْمَوْتٰی وَمُمِیْتَ الْاَحْیَاءِ
5
اے ہر اکیلے کے ساتھ رہنے والے اور اے وہ زندہ جو مردوں کو زندہ کرتا ہے اور زندوں کو موت دیتا ہے
5
الْقَائِمُ عَلٰی كُلِّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ، وَیَا حَیًّا حِیْنَ لَا حَیَّ
6
ہر نفس کو اس کے کیے کا بدلہ دینے والے، اے اس وقت زندہ رہنے والے جب کوئی زندہ نہ ہو گا
6
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
7
تیرے سوا کوئی معبود نہیں محمدؐ اور آلِ محمدؐ پر رحمت فرما۔
7