دو رکعت نماز ہے اس کی ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورۂ حمد اور ستر ۷۰ مرتبہ سورۂ توحید پڑھیں اور نماز کے بعد حضرت کی یہ دعا پڑھیں:

اَللّٰھُمَّ رَبَّ الْاَرْوَاحِ الْفَانِیَۃِ، وَالْاَجْسَادِ الْبَالِیَۃِ
1
اے معبود! تو فنا ہونے والی روحوں اور بوسیدہ جسموں کا پالنے والا ہے
1
ٲَسْٲَلُكَ بِطَاعَۃِ الْاَرْوَاحِ الرَّاجِعَۃِ اِلٰی ٲَجْسَادِھَا
2
تجھ سے میں سوال کرتا ہوں اپنے جسموں کی طرف پلٹنے والی روحوں کی بندگی کے واسطے سے
2
وَبِطَاعَۃِ الْاَجْسَادِ الْمُلْتَئِمَۃِ بِعُرُوْقِھَا
3
اور اپنی رگوں کے ساتھ ملنے والے جسموں کی بندگی کے واسطے سے
3
وَبِكَلِمَتِكَ النَّافِذَۃِ بَیْنَھُمْ وَٲَخْذِكَ الْحَقَّ مِنْھُمْ
4
اور ان میں نافذ ہونے والے تیرے حکم کے واسطے سے اور ان سے حق لینے کے واسطے سے
4
وَالْخَلَائِقُ بَیْنَ یَدَیْكَ یَنْتَظِرُوْنَ فَصْلَ قَضَائِكَ
5
جبکہ مخلوقات تیرے حضور تیرے اٹل فیصلے کی منتظر کھڑی ہوں گی
5
وَیَرْجُوْنَ رَحْمَتَكَ وَیَخَافُوْنَ عِقَابَكَ
6
اور تیری رحمت کی اُمیدوار اور تیرے عذاب سے ڈری ہوئی ہوں گی
6
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
7
میرا سوال ہے کہ محمدؐ و آلِ محمدؐ پر رحمت فرما
7
وَاجْعَلِ النُّوْرَ فِیْ بَصَرِیْ، وَالْیَقِیْنَ فِیْ قَلْبِیْ
8
میری آنکھوں میں نور اور میرے دل میں یقین پیدا کر دے
8
وَذِكْرَكَ بِاللَّیْلِ وَالنَّھَارِ عَلٰی لِسَانِیْ
9
اور تیرا ذکر شب و روز میری زبان پر ہو
9
وَعَمَلًا صَالِحًا فَارْزُقْنِیْ
10
اور مجھے نیک عمل کرنے کی تو فیق دے۔
10