سید ابن طاؤس نے معتبر سند کے ساتھ امام علی رضاؑ سے روایت کی ہے کہ آنجناب سے نمازِ جعفر طیار کے متعلق سوال کیا گیا تو فرمایا: تم لوگ نماز ِرسولؐ اللہ سے کیوں غا فل ہو؟ کیا آنحضرتؐ نے نمازِ جعفر طیار نہ پڑھی تھی؟ اور کیا جعفر طیار نے نمازِ رسولؐ اللہ نہ پڑھی تھی؟ راوی نے عرض کی مولا! آپ ہمیں تعلیم فرمائیں! حضرتؑ نے فرمایا کہ یہ دو رکعت نماز ہے کہ ہر رکعت میں سُورۂ حمد کے بعد پندرہ مرتبہ سُورۂ قدر پڑھو، پھر رکوع اور رکوع سے سر اٹھانے کے بعد، پہلے سجدے میں اور سجدے سے سر اُ ٹھانے کے بعد، پھر دوسرے سجدے میں اور اس سے سر اٹھانے کے بعد ہر ایک مقام پر ﴿15﴾ پندرہ مرتبہ سورۂ قدر پڑھو۔ پھر تشہد و سلام پڑھو۔ اس کے بعد خدا اور بندے میں حائل ہر گناہ معاف ہو جائیں گے اور ہر حاجت پوری ہو جائے گی۔ نماز سے فارغ ہو کر یہ دُعا پڑھیں:
لَاَ اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ رَبُّنَا وَرَبُّ اٰبَائِنَا الْاَوَّلِیْنَ
1
خدا کے سوا کوئی معبود نہیں جو ہمارا اور ہمارے گذشتہ آبا و اجداد کا رب ہے
1
لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ اِلٰھًا وَاحِدًا وَنَحْنُ لَہٗ مُسْلِمُوْنَ
2
خدا کے سوا کوئی معبود نہیں جو یکتا معبود ہے اور ہم اس کے فرمانبردار ہیں
2
لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ لَا نَعْبُدُ اِلَّا اِیَّاہُ
3
خدا کے سوا کوئی معبود نہیں ہم اس کی عبادت کرتے ہیں
3
مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ وَلَوْ كَرِہَ الْمُشْرِكُوْنَ
4
ہم اسی کے دین کے ساتھ مخلص ہیں اگرچہ مشرکوں کو ناگوار گذرے
4
لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ وَحْدَہٗ وَحْدَہٗ وَحْدَہٗ
5
خدا کے سوا کوئی معبود نہیں جو یکتا ہے، یکتا ہے، یکتا ہے
5
ٲَنْجَزَ وَعْدَہٗ ، وَنَصَرَ عَبْدَہٗ
6
اس نے اپنا وعدہ پورا کیا، اپنے بندے کی مدد فرمائی
6
وَٲَعَزَّ جُنْدَہٗ، وَھَزَمَ الْاَحْزَابَ وَحْدَہٗ
7
اور اس کے لشکر کو غالب کیا اور اکیلے ہی کئی گروہوں کو شکست دی
7
فَلَہُ الْمُلْكُ وَلَہُ الْحَمْدُ
8
حکومت اسی کیلئے اور حمد اسی کیلئے ہے
8
وَھُوَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
9
اور وہ ہر چیز پر اختیار رکھتا ہے
9
اَللّٰھُمَّ ٲَنْتَ نُوْرُ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ وَمَنْ فِیْھِنَّ، فَلَكَ الْحَمْدُ
10
اے معبود تو آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے اسے منور کرنے و الا ہے، پس حمد تیرے ہی لئے ہے
10
وَٲَنْتَ قَیَّامُ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ وَمَنْ فِیْھِنَّ، فَلَكَ الْحَمْدُ
11
اور آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے تو اسے قا ئم رکھنے و الا ہے، تو حمد تیرے ہی لئے ہے
11
وَٲَنْتَ الْحَقُّ، وَوَعْدُكَ الْحَقُّ، وَقَوْلُكَ حَقٌّ
12
تو حق اور تیرا وعدہ حق ہے اور تیرا قول حق ہے
12
وَاِنْجَازُكَ حَقٌّ، وَالْجَنَّۃُ حَقٌّ، وَالنَّارُ حَقٌّ
13
تیرا عمل حق ہے، جنت حق ہے اور جہنم حق ہے۔
13
اَللّٰھُمَّ لَكَ ٲَسْلَمْتُ، وَبِكَ اٰمَنْتُ، وَعَلَیْكَ تَوَكَّلْتُ
14
اے معبود میں تیرا دلدادہ ہوں، تجھ پر ایمان رکھتا ہوں، تجھ پر بھروسہ کرتا ہوں
14
وَبِكَ خَاصَمْتُ، وَاِلَیْكَ حَاكَمْتُ
15
تیری مدد سے دشمن کا مقابلہ کرتا ہوں اور تجھ سے فیصلہ چاہتا ہوں
15
یَا رَبِّ یَا رَبِّ یَا رَبِّ
16
اے میرے رب، اے میرے رب، اے میرے رب
16
اغْفِرْ لِیْ مَا قَدَّمْتُ وَٲَخَّرْتُ وَٲَسْرَرْتُ وَٲَعْلَنْتُ
17
میرے اگلے پچھلے گناہوں کو معاف کر دے چاہے وہ میں نے چھپائے ہوں یا ظاہراً کیے ہوں
17
ٲَنْتَ اِلٰھِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ
18
تو ہی میرا معبود ہے کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں
18
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
19
محمدؐ و آل محمدؑ پر رحمت نازل فرما
19
وَاغْفِرْ لِیْ وَارْحَمْنِیْ وَتُبْ عَلَیَّ
20
اور مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما میری توبہ قبول کر لے
20
اِنَّكَ ٲَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ
21
کہ بے شک تُو توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے۔
21
اور المتہجد میں ذکر ہوا ہے علا مہ مجلسیؒ فرماتے ہیں کہ یہ نماز چند مشہور نمازوں میں سے ہے کہ جس کو عامہ و خاصہ نے اپنی کتابوں میں درج کیا ہے۔ بعض نے اسے روز جمعہ کی نمازوں میں شمار کیا ہے، لیکن روایت سے اختصاص معلوم نہیں ہوتا اور ظاہراً یہ نماز سبھی دنوں میں پڑھی جا سکتی ہے۔