یہ شب ہائے بیض ﴿روشن راتوں﴾ کی پہلی رات ہے اور اس میں تین عمل ہیں:
﴿۱﴾ غسل کرے۔
﴿۲﴾ چار رکعت نماز پڑھے اور ہر رکعت میں سورۂ حمد کے بعد پچیس دفعہ سورۂ توحید کی تلاوت کرے۔
﴿۳﴾ دو رکعت نماز پڑھے جیسے رجب اور شعبان کی تیرھویں رات میں پڑھی جاتی ہے۔ یعنی ہر رکعت میں سورۂ حمد کے بعد سورۂ یٰسین، سورۂ ملک اور سورۂ توحید پڑھے۔ رمضان کی چودہویں رات کو بھی چار رکعت نماز دو دو کر کے اسی ترکیب سے پڑھے۔