یہ امام حسینؑ کے چہلم کا دن ہے۔ بقول شیخین، امام حسینؑ کے اہل حرم نے اسی دن شام سے مدینہ کی طرف مراجعت کی۔ اسی دن جابر بن عبد اللہ انصاری حضرت امام حسینؑ کی زیارت کیلئے کربلائے معلی پہنچے اور یہ بزرگ حضرت امام حسینؑ کے اولین زائر ہیں۔ آج کے دن حضرت امام حسینؑ کی زیارت کرنا مستحب ہے۔
حضرت امام حسن عسکریؑ سے روایت ہوئی ہے کہ مومن کی پانچ علامتیں ہیں،
(۱) رات دن میں اکاون رکعت نماز فریضہ و نافلہ ادا کرنا
(۲) زیارت اربعین پڑھنا
(۳) دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننا
(۴) سجدے میں پیشانی خاک پر رکھنا
(۵) نماز میں با آواز بلند بِسْمِ اللہِ الرَحْمنِ الرَحیمْ پڑھنا۔
نیز شیخ نے تہذیب اور مصباح میں اس دن کی مخصوص زیارت حضرت امام جعفر صادقؑ سے نقل کی ہے جسے ہم انشاء اللہ باب زیارات میں درج کریں گے۔