پندرہ شعبان کا دن ہمارے بارہویں امام زمانہ ﴿عج﴾ کی ولادت باسعادت کا دن ہے، لہٰذا آج کے دن ہماری بہت بڑی عید ہے۔ آج جہاں بھی کوئی مؤمن ہو اور اس سے جس وقت بھی ہو سکے بارہویں امام مہدی ﴿عج﴾کی زیارت پڑھے اس کا پڑھنا مستحب ہے۔ اور ضروری ہے کہ زیارت پڑھتے وقت آپ کے جلد ظہور کی دعا مانگے۔ سامرہ کے سرداب میں آپ کی زیارت پڑھنے کی زیادہ تاکید ہے کہ یہ آپ کے ظہور کا یقینی مقام ہے، اور آپ ہی ہیں جو زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے جب کہ وہ ظلم و جور سے بھر چکی ہو گی۔