﴿۸﴾ ابن خالویہ سے روایت ہے کہ امیر المؤمنینؑ اور ان کے فرزندان ماہ شعبان میں روزانہ جو مناجات پڑھا کرتے تھے وہ یہ ہے:
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
1
اے معبود! محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
1
وَاسْمَعْ دُعَائِیْ اِذَا دَعَوْتُكَ
2
اور جب میں تجھ سے دعا کروں تو میری دعا سن
2
وَاسْمَعْ نِدَائِیْ اِذَا نَادَیْتُكَ
3
جب میں تجھے پکاروں تو میری پکار کو سن
3
وَٲَقْبِلْ عَلَیَّ اِذَا نَاجَیْتُكَ
4
جب میں تجھ سے مناجات کروں تو میری طرف توجہ فرما
4
فَقَدْ ھَرَبْتُ اِلَیْكَ وَوَقَفْتُ بَیْنَ یَدَیْكَ
5
کہ تیرے ہاں تیزی سے آیا ہوں میں تیری بارگاہ میں کھڑا ہوں
5
مُسْتَكِیْنًا لَكَ، مُتَضَرِّعًا اِلَیْكَ
6
اپنی بے چارگی تجھ پر ظاہر کر رہا ہوں، تیرے سامنے نالہ و فریاد کرتا ہوں
6
رَاجِیًا لِمَا لَدَیْكَ ثَوَابِیْ
7
اپنے اس ثواب کی امید میں جو تیرے ہاں ہے
7
وَتَعْلَمُ مَا فِیْ نَفْسِیْ
8
اور تو جانتا ہے جو کچھ میرے دل میں ہے
8
وَتَخْبُرُ حَاجَتِیْ وَتَعْرِفُ ضَمِیْرِیْ
9
تو میری حاجت سے آگاہ ہے اور تو میرے باطن سے باخبر ہے
9
وَلَا یَخْفٰی عَلَیْكَ ٲَمْرُ مُنْقَلَبِیْ وَمَثْوَایَ
10
دنیا اور آخرت میں میری حالت تجھ پرمخفی نہیں
10
وَمَا ٲُرِیْدُ ٲَنْ ٲُبْدِیَٔ بِہٖ مِنْ مَنْطِقِیْ
11
اور جس کا میں ارادہ کرتا ہوں کہ زبان پر لاؤں اور اسے بیان کروں
11
وَٲَتَفَوَّہَ بِہٖ مِنْ طَلِبَتِیْ، وَٲَرْجُوْھُ لِعَاقِبَتِیْ
12
اور اپنی حاجت ظاہر کروں اور اپنی عافیت میں اس کی امید رکھوں
12
وَقَدْ جَرَتْ مَقَادِیْرُكَ عَلَیَّ یَا سَیِّدِیْ
13
تو یقیناً تیرے مقدرات مجھ پر جاری ہوئے اے میرے سردار
13
فِیْمَا یَكُوْنُ مِنِّیْ اِلٰی اٰخِرِ عُمْرِیْ
14
جو میں آخر عمر تک عمل کروں گا
14
مِنْ سَرِیْرَتِیْ وَعَلَانِیَتِیْ
15
میرے پوشیدہ اور ظاہر کاموں میں سے
15
وَبِیَدِكَ لَا بِیَدِ غَیْرِكَ
16
اور تیرے ہاتھ میں ہے نہ کہ تیرے غیر کے ہاتھ میں
16
زِیَادَتِیْ وَنَقْصِیْ وَنَفْعِیْ وَضَرِّیْ
17
میری کمی بیشی اور نفع و نقصان
17
اِلٰھِیْ اِنْ حَرَمْتَنِیْ فَمَنْ ذَا الَّذِیْ یَرْزُقُنِیْ
18
میرے معبود! اگر تو نے مجھے محروم کیا تو پھر کون ہے جو مجھے رزق دے گا
18
وَاِنْ خَذَلْتَنِیْ فَمَنْ ذَا الَّذِیْ یَنْصُرُنِیْ
19
اور اگر تو نے مجھے رسوا کیا تو پھر کون ہے جو میری مدد کرے گا
19
اِلٰھِیْ ٲَعُوْذُ بِكَ مِنْ غَضَبِكَ وَحُلُوْلِ سَخَطِكَ
20
میرے معبود! میں تیرے غضب اور تیرا عذاب نازل ہونے سے تیری پناہ مانگتا ہوں
20
اِلٰھِیْ اِنْ كُنْتُ غَیْرَ مُسْتَٲْھِلٍ لِرَحْمَتِكَ
21
میرے معبود! اگر میں تیری رحمت کے لائق نہیں
21
فَٲَنْتَ ٲَھْلٌ ٲَنْ تَجُوْدَ عَلَیَّ بِفَضْلِ سَعَتِكَ
22
پس تو اس چیز کا اہل ہے کہ مجھ پر اپنے عظیم تر فضل سے عطا و عنایت فرمائے
22
اِلٰھِیْ كَٲَنِّیْ بِنَفْسِیْ وَاقِفَۃٌ بَیْنَ یَدَیْكَ
23
میرے معبود! گویا میں خود تیرے سامنے کھڑا ہوں
23
وَقَدْ ٲَظَلَّہَا حُسْنُ تَوَكُّلِیْ عَلَیْكَ
24
اور تجھ پر میرے حسن اعتماد اور توکل کا سایہ پڑ رہا ہے
24
فَقُلْتَ مَا ٲَنْتَ ٲَھْلُہٗ
25
پس تو نے وہی کچھ کیا جو تیری شان کے لائق ہے
25
وَتَغَمَّدْتَنِیْ بِعَفْوِكَ۔
26
اور تو نے مجھے اپنے دامن عفو میں لے لیا
26
اِلٰھِیْ اِنْ عَفَوْتَ فَمَنْ ٲَوْلٰی مِنْكَ بِذٰلِكَ
27
میرے معبود! اگر تو مجھے معاف کرے تو کون ہے جو اس کا تجھ سے زیادہ اہل ہو
27
وَاِنْ كَانَ قَدْ دَنَا ٲَجَلِیْ وَلَمْ یُدْنِنِیْ مِنْكَ عَمَلِیْ
28
اور اگر میری موت قریب آگئی ہے اور میرا کردار مجھے تیرے قریب کرنے والا نہیں
28
فَقَدْ جَعَلْتُ الْاِقْرَارَ بِالذَّنْبِ اِلَیْكَ وَسِیْلَتِیْ۔
29
تو میں نے اپنے گناہ کے اقرار کو تیری جناب میں اپنا وسیلہ قرار دے لیا ہے
29
اِلٰھِیْ قَدْ جُرْتُ عَلٰی نَفْسِیْ فِی النَّظَرِ لَہَا
30
میرے معبود! میں نے اپنے نفس کی تدبیر میں اس پر ظلم کیا
30
فَلَھَا الْوَیْلُ اِنْ لَمْ تَغْفِرْ لَہَا۔
31
اگر تو اسے نہ بخشے تو یہ ہلاکت وبربادی ہے
31
اِلٰھِیْ لَمْ یَزَلْ بِرُّكَ عَلَیَّ ٲَیَّامَ حَیَاتِیْ
32
میرے معبود ایام زندگی میں تیرا احسان ہمیشہ مجھ پر ہوتا رہا
32
فَلَا تَقْطَعْ بِرَّكَ عَنِّیْ فِیْ مَمَاتِیْ۔
33
پس بوقت موت اسے مجھ سے قطع نہ فرما
33
اِلٰھِیْ كَیفَ اٰیَسُ مِنْ حُسْنِ نَظَرِكَ لِیْ بَعْدَ مَمَاتِیْ
34
میرے معبود! میں مرنے کے بعد تیرے عمدہ التفات سے کیونکر مایوس ہوں گا
34
وَٲَنْتَ لَمْ تُوَلِّنِیْ اِلَّا الْجَمِیْلَ فِیْ حَیَاتِیْ۔
35
جبکہ میں نے اپنی زندگی میں تیری طرف سے سوائے نیکی کے کچھ اور نہیں دیکھا
35
اِلٰھِیْ تَوَلَّ مِنْ ٲَمْرِیْ مَا ٲَنْتَ ٲَھْلُہٗ
36
میرے معبود! میرے امور کا اس طرح ذمہ دار بن جو تیرے شایاں ہے
36
وَعُدْ عَلَیَّ بِفَضْلِكَ عَلٰی مُذْنِبٍ قَدْ غَمَرَھٗ جَھْلُہٗ۔
37
اور مجھ گنہگار پر اپنے فضل سے توجہ فرما جسے نادانی نے گھیر رکھا ہے
37
اِلٰھِیْ قَدْ سَتَرْتَ عَلَیَّ ذُنُوْبًا فِی الدُّنْیَا
38
میرے معبود! تو نے دنیا میں میرے گناہوں کی پردہ پوشی فرمائی
38
وَٲَنَا ٲَحْوَجُ اِلٰی سَتْرِہَا عَلَیَّ مِنْكَ فِی الْاُخْرٰی
39
جبکہ میں آخرت میں اپنے گناہوں کی پردہ پوشی کا زیادہ محتاج ہوں
39
اِذْ لَمْ تُظْھِرْہَا لِاَحَدٍ مِنْ عِبَادِكَ الصَّالِحِیْنَ
40
میرے معبود! یہ تیرا احسان ہے کہ تو نے میرے گناہ اپنے نیک بندوں میں سے کسی پر ظاہر نہیں کیے
40
فَلَا تَفْضَحْنِیْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَلٰی رُؤُوْسِ الْاَشْہَادِ
41
پس روز قیامت بھی مجھے لوگوں کے سامنے رسوا و ذلیل نہ فرما
41
اِلٰھِیْ جُوْدُكَ بَسَطَ ٲَمَلِیْ
42
میرے معبود! تیری عطا میری امید پر چھائی ہوئی ہے
42
وَعَفْوُكَ ٲَفْضَلُ مِنْ عَمَلِیْ
43
اور تیرا عفو میرے عمل سے برتر ہے
43
اِلٰھِیْ فَسُرَّنِیْ بِلِقَائِكَ
44
میرے معبود! اپنی ملاقات سے مجھے شاد فرما
44
یَوْمَ تَقْضِیْ فِیْہِ بَیْنَ عِبَادِكَ
45
جس روز تو اپنے بندوں کے درمیان فیصلے کرے گا
45
اِلٰھِیْ اعْتِذَارِیْ اِلَیْكَ
46
میرے معبود! تیرے حضور میری عذر خواہی
46
اعْتِذَارُ مَنْ لَمْ یَسْتَغْنِ عَنْ قَبُوْلِ عُذْرِھٖ
47
اس شخص کی طرح ہے جو قبول عذر سے بے نیاز نہیں
47
فَاقْبَلْ عُذْرِیْ
48
پس میرا عذر قبول فرما
48
یَا ٲَكْرَمَ مَنِ اعْتَذَرَ اِلَیْہِ الْمُسِیْئُوْنَ۔
49
اے سب سے زیادہ کرم کرنے والے کہ جس کے سامنے گنہگار عذر خواہی کرتے ہیں
49
اِلٰھِیْ لَا تَرُدَّ حَاجَتِیْ، وَلَا تُخَیِّبْ طَمَعِیْ
50
میرے مولا میری حاجت رد نہ فرما میری طمع میں مجھے ناامید نہ کر
50
وَلَا تَقْطَعْ مِنْكَ رَجَائِیْ وَٲَمَلِیْ۔
51
اور میں تجھ سے جو امید و آرزو رکھتا ہوں اسے قطع نہ کر
51
اِلٰھِیْ لَوْ ٲَرَدْتَ ھَوَانِیْ لَمْ تَھْدِنِیْ
52
میرے معبود اگر تو میری خواری چاہتا تو میری رہنمائی نہ فرماتا
52
وَلَوْ ٲَرَدْتَ فَضِیْحَتِیْ لَمْ تُعَافِنِیْ۔
53
اور اگر تو میری رسوائی چاہتا تو میری پردہ پوشی نہ کرتا
53
اِلٰھِیْ مَا ٲَظُنُّكَ تَرُدُّنِیْ فِیْ حَاجَۃٍ
54
میرے معبود! میں یہ گمان نہیں کرتا کہ تو میری وہ حاجت پوری نہ کرے گا
54
قَدْ ٲَفْنَیْتُ عُمْرِیْ فِیْ طَلَبِہَا مِنْكَ۔
55
جو میں عمر بھر تجھ سے طلب کرتا رہا ہوں
55
اِلٰھِیْ فَلَكَ الْحَمْدُ ٲَبَدًا ٲَبَدًا دَائِمًا سَرْمَدًا
56
میرے معبود! حمد بس تیرے ہی لیے ہے ہمیشہ ہمیشہ، پے در پے اور بے انتہا
56
یَزِیْدُ وَلَا یَبِیْدُ كَمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی
57
جو بڑھتی جاتی ہے اور کم نہیں ہوتی، جو تجھے پسند ہے اور تجھے بھلی لگتی ہے
57
اِلٰھِیْ اِنْ ٲَخَذْتَنِیْ بِجُرْمِیْ ٲَخَذْتُكَ بِعَفْوِكَ
58
میرے معبود! اگر تو مجھے جرم پر پکڑے گا تو میں تیری بخشش کا دامن تھام لوں گا
58
وَاِنْ ٲَخَذْتَنِیْ بِذُنُوْبِیْ ٲَخَذْتُكَ بِمَغْفِرَتِكَ
59
اگر مجھے گناہ پر پکڑے گا تو میں تیری پردہ پوشی کا سہارا لوں گا
59
وَاِنْ ٲَدْخَلْتَنِی النَّارَ ٲَعْلَمْتُ ٲَھْلَھَا ٲَنِّیْ ٲُحِبُّكَ
60
اور اگر تو مجھے جہنم میں ڈالے گا تو میں اہل جہنم کو بتاؤں گا کہ میں تیرا چاہنے والا ہوں
60
اِلٰھِیْ اِنْ كَانَ صَغُرَ فِیْ جَنْبِ طَاعَتِكَ عَمَلِیْ
61
میرے خدا! اگر تیری اطاعت کے سلسلے میں میرا عمل کمتر ہے
61
فَقَدْ كَبُرَ فِیْ جَنْبِ رَجَائِكَ ٲَمَلِیْ
62
تو بھی تجھ سے بخشش کی امید رکھنے میں میری آرزو بہت بڑی ہے
62
اِلٰھِیْ كَیْفَ ٲَنْقَلِبُ مِنْ عِنْدِكَ بِالْخَیْبَۃِ مَحْرُوْمًا
63
میرے خدا! کس طرح میں تیری درگاہ سے مایوسی میں خالی ہاتھ پلٹ جاؤں
63
وَقَدْ كَانَ حُسْنُ ظَنِّیْ بِجُوْدِكَ
64
جبکہ میں تیری عطا سے یہ توقع رکھتا ہوں
64
ٲَنْ تَقْلِبَنِیْ بِالنَّجَاۃِ مَرْحُوْمًا
65
کہ تو مجھے رحمت و بخشش کے ساتھ پلٹائے گا
65
اِلٰھِیْ وَقَدْ ٲَفْنَیْتُ عُمْرِیْ فِیْ شِرَّۃِ السَّھْوِ عَنْكَ
66
میرے خدا ہوا یہ کہ میں نے تجھے فراموش کر کے اپنی زندگی برائی میں گزاری
66
وَٲَبْلَیْتُ شَبَابِیْ فِیْ سَكْرَۃِ التَّبَاعُدِ مِنْكَ۔
67
اور میں نے اپنی جوانی تجھ سے دوری اور غفلت میں گنوائی
67
اِلٰھِیْ فَلَمْ ٲَسْتَیْقِظْ ٲَیَّامَ اغْتِرَارِیْ بِكَ
68
میرے خدا! تیرے مقابل جرأت کرنے کے دوران میں ہوش میں نہ آیا
68
وَرُكُوْنِیْ اِلٰی سَبِیْلِ سَخَطِكَ
69
اور تیری ناخوشی کے راستے پر چلتا گیا
69
اِلٰھِیْ وَٲَنَا عَبْدُكَ وَابْنُ عَبْدِكَ
70
پھر بھی اے معبود! میں تیرا بندہ اور تیرے بندے کا بیٹا ہوں
70
قَائِمٌ بَیْنَ یَدَیْكَ مُتَوَسِّلٌ بِكَرَمِكَ اِلَیْكَ
71
اور تیرے ہی لطف و کرم کو وسیلہ بنا کر تیری بارگاہ میں آ کر کھڑا ہوں
71
اِلٰھِیْ ٲَنَا عَبْدٌ ٲَتَنَصَّلُ اِلَیْكَ
72
میرے خدا! میں وہ بندہ ہوں جو خود کو تیری طرف کھینچ لایا ہے
72
مِمَّا كُنْتُ ٲُوَاجِھُكَ بِہٖ مِنْ قِلَّۃِ اسْتِحْیَائِیْ مِنْ نَظَرِكَ
73
جبکہ میں تیری نگاہوں کا حیا نہ کرتے ہوئے تیرے مقابل اکڑا ہوا تھا
73
وَٲَطْلُبُ الْعَفْوَ مِنْكَ اِذِ الْعَفْوُ نَعْتٌ لِكَرَمِكَ۔
74
میں تجھ سے معافی مانگتاہوں کیونکہ معاف کر دینا تیرے لطف و کرم کا خاصہ ہے
74
اِلٰھِیْ لَمْ یَكُنْ لِیْ حَوْلٌ فَٲَنْتَقِلَ بِہٖ عَنْ مَعْصِیَتِكَ
75
میرے خدا! میں جنبش نہیں کر سکتا تاکہ تیری نافرمانی کی حالت سے نکل آؤں
75
اِلَّا فِیْ وَقْتٍ ٲَیْقَظْتَنِیْ لِمَحَبَّتِكَ
76
مگر اس وقت جب تو مجھے اپنی محبت کی طرف متوجہ کرے
76
وَكَمَا ٲَرَدْتَ ٲَنْ ٲَكُوْنَ كُنْتُ
77
کہ جیسا تو چاہے میں ویسا ہی بن سکتا ہوں
77
فَشَكَرْتُكَ بِاِدْخَالِیْ فِیْ كَرَمِكَ
78
پس میں تیرا شکر گزار ہوں کہ تو نے مجھے اپنی مہربانی میں داخل کیا
78
وَلِتَطْھِیْرِ قَلْبِیْ مِنْ ٲَوْسَاخِ الْغَفْلَۃِ عَنْكَ۔
79
اور میں تجھ سے جو غفلت کرتا رہا ہوں میرے دل کو اس سے پاک کر دیا
79
اِلٰھِیْ انْظُرْ اِلَیَّ نَظَرَ مَنْ نَادَیْتَہٗ فَٲَجَابَكَ
80
میرے خدا! مجھ پر وہ نظر کر جو تو تجھے پکارنے والے پر کرتا ہے
80
وَاسْتَعْمَلْتَہٗ بِمَعُوْنَتِكَ فَٲَطَاعَكَ
81
تو اس کی دعا قبول کرتا ہے پھر اس کی یوں مدد کرتا ہے گویا وہ تیرا فرمانبردار تھا
81
یَا قَرِیْبًا لَا یَبْعُدُ عَنِ الْمُغْتَرِّ بِہٖ
82
اے قریب کہ جو نافرمان سے دوری اختیار نہیں کرتا
82
وَیَا جَوَادًا لَا یَبْخَلُ عَمَّنْ رَجَا ثَوَابَہٗ۔
83
اور اے بہت دینے والے جو ثواب کے امیدوار کے لیے کمی نہیں کرتا
83
اِلٰھِیْ ھَبْ لِیْ قَلْبًا یُدْنِیْہِ مِنْكَ شَوْقُہٗ
84
میرے خدا! مجھے وہ دل دے جس میں تیرے قرب کا شوق ہو۔
84
وَلِسَانًا یُرْفَعُ اِلَیْكَ صِدْقُہٗ
85
وہ زبان عطا فرما جو تیرے حضور سچی رہے
85
وَنَظَرًا یُقَرِّبُہٗ مِنْكَ حَقُّہٗ۔
86
اور وہ نظر دے جس کی حق بینی مجھے تیرے قریب کرے
86
اِلٰھِیْ اِنَّ مَنْ تَعَرَّفَ بِكَ غَیْرُ مَجْھُوْلٍ
87
میرے خدا! بے شک جسے تو جان لے وہ نامعلوم نہیں رہتا
87
وَمَنْ لَاذَ بِكَ غَیْرُ مَخْذُوْلٍ
88
جو تیری محبت میں آ جائے وہ بے کس نہیں ہوتا
88
وَمَنْ ٲَقْبَلْتَ عَلَیْہِ غَیْرُ مَمْلُوْلٍ۔
89
اور جس پر تیری نگاہ کرم ہو وہ کسی کا غلام نہیں ہوتا
89
اِلٰھِیْ اِنَّ مَنِ انْتَھَجَ بِكَ لَمُسْتَنِیْرٌ
90
میرے خدا! بے شک جو تیری طرف بڑھے اسے نور ملتا ہے
90
وَاِنَّ مَنِ اعْتَصَمَ بِكَ لَمُسْتَجِیْرٌ
91
اور جو تجھ سے وابستہ ہو وہ پناہ یافتہ ہے
91
وَقَدْ لُذْتُ بِكَ یَا اِلٰھِیْ
92
ہاں میں تیری پناہ لیتا ہوں اے خدا!
92
فَلَا تُخَیِّبْ ظَنِّیْ مِنْ رَحْمَتِكَ
93
[پس تو مجھے اپنی رحمت سے مایوس نہ کر]
93
وَلَا تَحْجُبْنِیْ عَنْ رَٲْفَتِكَ۔
94
[اور میرے اور اپنی مہربانی کے بیچ پردہ نہ ڈال]
94
اِلٰھِیْ ٲَقِمْنِیْ فِیْ ٲَھْلِ وِلَایَتِكَ
95
مجھے اپنے دوستوں میں قرار دے
95
مُقَامَ مَنْ رَجَا الزِّیَادَۃَ مِنْ مَحَبَّتِكَ۔
96
جن کا مقام یہ ہے کہ وہ تیری محبت کی بہت امید رکھتے ہیں
96
اِلٰھِیْ وَٲَلْھِمْنِیْ وَلَہًا بِذِكْرِكَ اِلٰی ذِكْرِكَ
97
میرے خدا! مجھے اپنے ذکر کے ذریعے اپنے ذکر کا شوق اور ذوق دے
97
وَھِمَّتِیْ فِیْ رَوْحِ نَجَاحِ ٲَسْمَائِكَ وَمَحَلِّ قُدْسِكَ
98
اور مجھے ہمت دے اپنے اسمائے حسنیٰ سے مسرور ہونے اور اپنے پاکیزہ مقام سے دلی سکون حاصل کرنے کی
98
اِلٰھِیْ بِكَ عَلَیْكَ
99
میرے خدا تجھے تیری ذات کا واسطہ ہے
99
اِلَّا ٲَلْحَقْتَنِیْ بِمَحَلِّ ٲَھْلِ طَاعَتِكَ
100
کہ مجھے اپنے فرمانبردار بندوں میں شامل کر لے
100
وَالْمَثْوَی الصَّالِحِ مِنْ مَرْضَاتِكَ
101
اور اپنی خوشنودی کے مقام تک پہنچادے
101
فَاِنِّیْ لَا ٲَقْدِرُ لِنَفْسِیْ دَفْعًا
102
کیونکہ میں نہ اپنا بچاؤ کر سکتا ہوں
102
وَلَا ٲَمْلِكُ لَہَا نَفْعًا۔
103
اور نہ اپنے آپ کو کچھ فائدہ پہنچاسکتاہوں
103
اِلٰھِیْ ٲَنَا عَبْدُكَ الضَّعِیْفُ الْمُذْنِبُ
104
میرے خدا! میں تیرا ایک کمزور و گنہگار بندہ
104
وَمَمْلُوْكُكَ الْمُنِیْبُ
105
اور تجھ سے معافی کا طلبگار غلام ہوں
105
فَلَا تَجْعَلْنِیْ مِمَّنْ صَرَفْتَ عَنْہُ وَجْھَكَ
106
پس مجھے ان لوگوں میں نہ رکھ جن سے تو نے توجہ ہٹا لی
106
وَحَجَبَہٗ سَھْوُھٗ عَنْ عَفْوِكَ۔
107
اور جن کی بھول نے انہیں تیرے عفو سے غافل کر رکھا ہے
107
اِلٰھِیْ ھَبْ لی كَمَالَ الْاِنْقِطَاعِ اِلَیْكَ
108
میرے خدا مجھے توفیق دے کہ میں تیری بارگاہ کا ہو جاؤں
108
وَٲَنِرْ ٲَبْصَارَ قُلُوْبِنَا بِضِیَاءِ نَظَرِہَا اِلَیْكَ
109
اور ہمارے دلوں کی آنکھیں جب تیری طرف نظر کریں تو انہیں نورانی بنا دے
109
حَتّٰی تَخْرِقَ ٲَبْصَارُ الْقُلُوْبِ حُجُبَ النُّوْرِ
110
تا کہ یہ دیدہ ہائے دل حجابات نور کو پار کر کے
110
فَتَصِلَ اِلٰی مَعْدِنِ الْعَظَمَۃِ
111
تیری عظمت و بزرگی کے مرکز سے جا ملیں
111
وَتَصِیْرَ ٲَرْوَاحُنَا مُعَلَّقَۃً بِعِزِّ قُدْسِكَ۔
112
اور ہماری روحیں تیری پاکیزہ بلندیوں پر آویزاں ہو جائیں
112
اِلٰھِیْ وَاجْعَلْنِیْ مِمَّنْ نَادَیْتَہٗ فَٲَجَابَكَ
113
میرے خدا! مجھے ان لوگوں میں رکھ جن کو تو نے پکارا تو انہوں نے جواب دیا
113
وَلَاحَظْتَہٗ فَصَعِقَ لِجَلَالِكَ
114
تو نے ان پر توجہ فرمائی تو انہوں نے تیرے جلال کا نعرہ لگایا
114
فَنَاجَیْتَہٗ سِرًّا وَعَمِلَ لَكَ جَھْرًا۔
115
ہاں تو نے انہیں باطن میں پکارا اور انہوں نے تیرے لیے ظاہر میں عمل کیا
115
اِلٰھِیْ لَمْ ٲُسَلِّطْ عَلٰی حُسْنِ ظَنِّیْ قُنُوْطَ الْاَیَاسِ
116
میرے خدا! میں نے اپنے حسن ظن پر ناامیدی کو مسلط نہیں کیا
116
وَلَا انْقَطَعَ رَجَائِیْ مِنْ جَمِیْلِ كَرَمِكَ۔
117
اور تیرے لطف و کرم کی توقع قطع نہیں ہونے دی ہے
117
اِلٰھِیْ اِنْ كَانَتِ الْخَطَایَا قَدْ ٲَسْقَطَتْنِیْ لَدَیْكَ
118
میرے خدا! اگر تیرے نزدیک میری خطائیں نظر انداز کر دی گئی ہیں
118
فَاصْفَحْ عَنِّیْ بِحُسْنِ تَوَكُّلِیْ عَلَیْكَ۔
119
تو میرا جو توکل تجھ پر ہے اس کے پیش نظر میری پردہ پوشی فرما دے
119
اِلٰھِیْ اِنْ حَطَّتْنِی الذُّنُوْبُ مِنْ مَكَارِمِ لُطْفِكَ
120
میرے خدا! اگر گناہوں نے مجھے تیرے کرم کی برکتوں سے دور کر دیا ہے
120
فَقَدْ نَبَّھَنِی الْیَقِیْنُ اِلٰی كَرَمِ عَطْفِكَ۔
121
تو بھی یقین نے مجھے تیری عنایت و مہربانی سے آگاہ کر رکھا ہے
121
اِلٰھِیْ اِنْ ٲَنَامَتْنِی الْغَفْلَۃُ عَنِ الْاِسْتِعْدَادِ لِلِقَائِكَ
122
میرے خدا! اگر میں نے خواب غفلت میں پڑ کر تیری بارگاہ میں حاضری کی تیاری نہیں کی
122
فَقَدْ نَبَّھَتْنِی الْمَعْرِفَۃُ بِكَرَمِ اٰلَائِكَ۔
123
تو بے شک معرفت نے مجھے تیری مہربانیوں سے باخبر کر دیا ہے
123
اِلٰھِیْ اِنْ دَعَانِیْ اِلَی النَّارِ عَظِیْمُ عِقَابِكَ
124
میرے خدا! اگر تیری سخت سزا مجھے جہنم کی طرف بلا رہی ہے
124
فَقَدْ دَعَانِیْ اِلَی الْجَنَّۃِ جَزِیْلُ ثَوَابِكَ۔
125
تو بھی تیرا بہت زیادہ ثواب مجھے جنت کی سمت لیے جاتا ہے
125
اِلٰھِیْ فَلَكَ ٲَسْٲَلُ وَاِلَیْكَ ٲَبْتَھِلُ وَٲَرْغَبُ
126
میرے خدا! میں بس تیرا سوالی ہوں تیرے آگے زاری کرتا ہوں تیرے پاس آیا ہوں
126
وَٲَسْٲَلُكَ ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
127
اور تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
127
وَٲَنْ تَجْعَلَنِیْ مِمَّنْ یُدِیْمُ ذِكْرَكَ
128
اور یہ کہ مجھے ایسا قرار دے جو ہمیشہ تیرا ذکر کرتا رہا
128
وَلَا یَنْقُضُ عَھْدَكَ، وَلَا یَغْفُلُ عَنْ شُكْرِكَ
129
جس نے تیری نافرمانی نہیں کی، جو تیرا شکر ادا کرنے سے غافل نہیں ہوا
129
وَلَا یَسْتَخِفُّ بِٲَمْرِكَ۔
130
اور جس نے تیرے فرمان کو سبک نہیں سمجھا۔
130
اِلٰھِیْ وَٲَلْحِقْنِیْ بِنُوْرِ عِزِّكَ الْاَبْھَجِ
131
میرے خدا! مجھے اپنی روشن تر عزت کے نور تک پہنچا دے
131
فَٲَكُوْنَ لَكَ عَارِفًا وَعَنْ سِوَاكَ مُنْحَرِفًا
132
تاکہ میں تجھے پہچان لوں، تیرے غیر کو چھوڑ دوں
132
وَمِنْكَ خَائِفًا مُرَاقِبًا
133
اور تجھ سے ڈرتے ہوئے تیری جانب متوجہ رہوں
133
یَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ
134
اے سب مرتبوں اور عزتوں کے مالک
134
وَصَلَّی ﷲُ عَلٰی مُحَمَّدٍ رَسُوْلِہٖ وَاٰلِہٖ الطَّاهِرِیْنَ
135
اور اللہ اپنے رسول محمد مصطفیؐ پر اور ان کی پاکیزہ آل پر رحمت نازل فرمائے
135
وَسَلَّمَ تَسْلِیْمَاً كَثِیْرَاً
136
اور سلام بھیجے کہ جو سلام بھیجنے کا حق ہے۔
136
اور یہ بہت جلیل القدر مناجات ہیں جو آئمہ کی طرف سے منسوب ہیں اور یہ دعا مضامین عالیہ پر مشتمل ہے۔ جب انسان حضور قلب رکھتا ہو اس دعا کا پڑھنا مناسب ہے۔