منقول از متہجد

ٲَسْتَغْفِرُ اللہَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ
1
اس خدا سے بخشش چاہتاہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ زندہ وپائندہ ہے
1
الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ ذُوالْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ
2
بڑے رحم والا مہربان، صاحب جلال و اکرام ہے
2
وَٲَسْٲلُہٗ ٲَنْ یَتُوْبَ عَلَیَّ تَوْبَۃَ عَبْدٍ ذَلِیْلٍ خَاضِعٍ
3
میں اس سے سوال کرتا ہوں کہ وہ توبہ قبول فرمائے اپنے عاجز، خاضع بندے کی
3
فَقِیْرٍ بَائِسٍ مِسْكِیْنٍ مُسْتَكِیْنٍ مُسْتَجِیْرٍ
4
محتاج، مصیبت زدہ، مسکین، بے چارہ، طالبِ پناہ بندے کی
4
لَا یَمْلِكُ لِنَفْسِہٖ نَفْعًا وَلَا ضَرًّا
5
جو اپنے نفع ونقصان کا مالک نہیں ہے
5
وَلَا مَوْتًا وَلَا حَیَاۃً وَلَا نُشُوْرًا
6
نہ ہی اپنی موت وحیات اور آخرت پر اختیار رکھتا ہے
6

اس کے بعد کہیں ;

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَعُوْذُ بِكَ مِنْ نَفْسٍ لَا تَشْبَعُ
7
اے معبود میں تیری پناہ چاہتا ہوں سیر نہ ہونے والے نفس سے
7
وَمِنْ قَلْبٍ لَا یَخْشَعُ
8
خوف نہ رکھنے والے دل سے
8
وَمِنْ عِلْمٍ لَا یَنْفَعُ
9
نفع نہ دینے والے علم سے
9
وَمِنْ صَلَاۃٍ لَا تُرْفَعُ
10
قبول نہ ہونے والی نماز سے
10
وَمِنْ دُعَاءٍ لَا یُسْمَعُ
11
اور نہ سنی جانے والی دعا سے تیری پناہ چاہتا ہوں
11
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ الْیُسْرَ بَعْدَ الْعُسْرِ
12
اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ مجھے مشکل کے بعد آسانی
12
وَالْفَرَجَ بَعْدَ الْكَرْبِ، وَالرَّخَاء بَعْدَ الشِّدَۃِ
13
دکھ کے بعد سکھ اور تنگی کے بعد فراخی دے
13
اَللّٰھُمَّ مَا بِنَا مِنْ نِعْمَۃٍ فَمِنْكَ
14
یا خدایا! ہمارے پاس جو تیری نعمت ہے وہ تیری طرف سے ہے
14
لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ، ٲَسْتَغْفِرُكَ وَٲَتُوْبُ اِلَیْكَ
15
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، میں تجھ سے بخشش چاہتا اور تیرے حضور توبہ کرتا ہوں
15

حضرت امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں کہ جو شخص نماز عصر کے بعد ستر مرتبہ استغفار کرے تو خدا اس کے سات سو گناہ معاف کر دے گا۔ حضرت امام محمد تقیؑ کا فرمان ہے کہ جو شخص بعد از نماز عصر دس مرتبہ سورۃ القدر پڑھے تو قیامت میں اس کا یہ عمل مخلوق کے اس دن کے اعمال کے برابر اجر وثواب کے لائق ٹھہرے گا۔ نیز ہر صبح وشام دعائے عشرات کا پڑھنا مستحب ہے لیکن بہترہے کہ یہ دعا روز جمعہ کی نماز عصر کے بعد پڑھی جائے۔ یہ دعا مخصوص دعاؤں میں موجود ہے۔

دعائے عشرات