دعائے روز پنجشنبہ ﴿جمعرات﴾

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
1
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
1
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ ٲَذْھَبَ اللَّیْلَ مُظْلِمًا بِقُدْرَتِہٖ
2
حمد اس خدا کے لیے ہے جس نے اپنی قدرت سے تاریک رات کو ختم کیا
2
وَجَاءَ بِالنَّھَارِ مُبْصِرًا بِرَحْمَتِہٖ
3
اور روشن دن کو اپنی رحمت سے وجود بخشا
3
وَكَسَانِیْ ضِیَائَہٗ وَٲَنَا فِیْ نِعْمَتِہٖ
4
اور مجھ پر بھی روشنی بکھیری اور میں اس کی نعمت سے مستفید ہوتا ہوں۔
4
اَللّٰھُمَّ فَكَمَا ٲَبْقَیْتَنِیْ لَہٗ فَٲَبْقِنِیْ لِاَمْثَالِہٖ
5
اے معبود! جس طرح تو نے مجھے آج کے دن زندہ رکھا اسی طرح آئندہ بھی زندہ رکھ
5
وَصَلِّ عَلَی النَّبِیِّ مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ
6
اور اپنے نبی محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت فرما
6
وَلَا تَفْجَعْنِیْ فِیْہِ وَفِیْ غَیْرِہٖ مِنَ اللَّیَالِیْ وَالْاَیَّامِ
7
اور مجھے آج اور دیگر راتوں اور دنوں میں داغدار نہ بنا
7
بِارْتِكَابِ الْمحَارِمِ وَاكْتِسَابِ الْمَاٰثِمِ
8
حرام کام کرنے اور گناہ کمانے سے
8
وَارْزُقْنِیْ خَیْرَہٗ وَخَیْرَ مَا فِیْہِ وَخَیْرَ مَا بَعْدَہٗ
9
آج کے دن میں جو بھلائی ہے اور بعد میں آنے والے انہی دنوں میں جو بھلائی ہے، عطا فرما۔
9
وَاصْرِف عَنِّیْ شَرَّہٗ وَشَرَّ مَا فِیْہِ وَشَرَّ مَا بَعْدَہٗ
10
اور مجھے اس دن کے شر سے، جو کچھ اس میں ہے اس کے شر اور اس کے بعد بھی شر سے بچا
10
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ بِذِمَّۃِ الْاِسْلَامِ ٲَتَوَسَّلُ اِلَیْكَ
11
اے معبود! میں اسلام کے ذریعے سے تیری طرف وسیلہ پکڑتا ہوں
11
وَبِحُرْمَۃِ الْقُرْاٰنِ ٲَعْتَمِدُ عَلَیْكَ
12
اور قرآن کے احترام کے ساتھ تجھ پر بھروسہ کرتا ہوں
12
وَبِمُحَمَّدٍ الْمُصْطَفٰی صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ ٲَسْتَشْفِعُ لَدَیْكَ
13
اور محمد مصطفٰیؐ کو تیرے حضور اپنا شفیع بناتا ہوں
13
فَاعْرِفِ اَللّٰھُمَّ ذِمَّتِیَ الَّتِیْ رَجَوْتُ بِھَا قَضَاءَ حَاجَتِیْ
14
پس اے معبود! جس ضمانت کے ساتھ میں اپنی حاجت برآوری کا امیدوار ہوں اس پر توجہ فرما
14
یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
15
اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
15
اَللّٰھُمَّ اقْضِ لِیْ فِی الْخَمِیْسِ خَمْسًا
16
اے معبود! اس جمعرات میں میری پانچ حاجات پوری فرما
16
لَا یَتَّسِعُ لَھَا اِلَّا كَرَمُكَ
17
کہ سوائے تیرے کرم کے کوئی اس کی گنجائش نہیں رکھتا
17
وَلَا یُطِیْقُھَا اِلَّا نِعَمُكَ
18
اور سوائے تیری نعمتوں کے کوئی اس کی طاقت نہیں رکھتا
18
سَلَامَۃً ٲَقْوٰی بِھَا عَلٰی طَاعَتِكَ
19
ایسی صحت وسلامتی عطا فرما جس کے ذریعے تیری اطاعت پر قوت حاصل ہو
19
وَعِبَادَۃً ٲَسْتَحِقُّ بِہَا جَزِیْلَ مَثُوْبَتِكَ
20
ایسی عبادت کی توفیق دے جس سے میں تیرے عظیم ثواب کا حق دار بن جاؤں
20
وَسَعَۃً فِی الْحَالِ مِنَ الرِّزْقِ الْحَلَالِ
21
رزق حلال سے میری حالت میں کشادگی فرما
21
وَٲَن تُؤْمِنَنِیْ فِیْ مَوَاقِفِ الْخَوْفِ بِٲَمْنِكَ
22
خوف و خطرے کے مواقع پر اپنے امان کے ذریعے محفوظ فرما
22
وَتَجْعَلَنِیْ مِنْ طَوَارِقِ الْھُمُوْمِ وَالْغُمُوْمِ فِیْ حِصْنِكَ
23
غم و آلام کے ہجوم میں مجھے اپنی پناہ میں رکھ
23
وَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
24
اور محمدؐ وآل محمدؑ پر رحمت فرما
24
وَاجْعَلْ تَوَسُّلِیْ بِہٖ شَافِعًا، یَوْمَ الْقِیَامَۃِ نَافِعًا
25
اور ان میں سے میرے لیے توسل کو روز قیامت نفع دینے والا شفیع بنا
25
اِنَّكَ ٲَنْتَ ٲَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ
26
کہ تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے
26