☆ روایت ہے کہ روز جمعہ درود پڑھنے کا بہترین وقت نماز عصر کے بعد ہے لہذا سو مرتبہ کہے:

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ وَعَجِّل فَرَجَھُم
1
اے معبود! محمدؐ و آل ؑ محمدؐ پررحمت فرما اور ان کے ظہور میں تعجیل فرما
1

☆ شیخ فرماتے ہیں ایک روایت ہے کہ سو مرتبہ یہ کہنا بھی مستحب ہے

صَلَوَاتُ اللہِ وَمَلَائِكَتِہٖ وَٲَنْبِیَائِہٖ وَرُسُلِہٖ وَجَمِیْعِ خَلْقِہٖ
2
خدا کی رحمت اور ملائکہ اور انبیاء و رسل اور تمام مخلوق کا درود ہو
2
عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
3
محمدؐ وآل محمدؐ پر
3
وَالسَّلَامُ عَلَیْہِ وَعَلَیْھِمْ وَعَلٰی ٲَرْوَاحِھِمْ وَٲَجْسَادِھِمْ
4
اور سلام ہو حضرت محمدؐ پر اور ان سب پر اور ان کی روحوں اور ان کے جسموں پر
4
وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَكَاتُہٗ
5
اور اللہ کی رحمتیں اور برکتیں ہوں
5

☆ شیخ جلیل ابن ادریس سرائر میں جامع بزنطی سے نقل کرتے ہیں کہ ابو بصیر کا کہناہے کہ میں نے امام جعفر صادقؑ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ظہرو عصر کے درمیان محمدؐ و آل محمدؐ پر درود بھیجنا ستر رکعت نماز کے برابر ہے۔ جو شخص روز جمعہ عصر کے بعد محمدؐ و آل محمدؐ پر صلوٰت پڑھے تو اس کا ثواب اسے جن و انس کے اس دن کے اعمال کے برابر ملے گا اور وہ صلوٰت یہ ہے

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ الْاَوْصِیَاءِ الْمَرْضِیِّیْنَ بِٲَفْضَلِ صَلَوَاتِكَ
6
اے معبود! محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت فرما کہ جو تیرے پسندیدہ اوصیاء ہیں اپنی بہترین رحمتوں کے ساتھ
6
وَبَارِكْ عَلَیْھِمْ بِٲَفْضَلِ بَرَكَاتِكَ
7
اور ان پر برکت نازل فرما اپنی بہترین برکتوں سے
7
وَاَلسَّلَامُ عَلَیْھِمْ وَعَلٰی ٲَرْوَاحِھِمْ وَٲَجْسَادِھِمْ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَكَاتُہٗ
8
اور سلام ہو ان پر اور ان کی روحوں پر اور ان کے جسموں پر اور خدا کی رحمتیں اور برکتیں ہوں
8

مؤلف کہتے ہیں:یہ صلوات مشائخِ حدیث کی کتب میں معتبر اسناد اور بہت زیادہ فضائل کے ساتھ نقل ہوئی ہے پس اسے دس مرتبہ یا سات مرتبہ پڑھیں تو افضل ہے کیونکہ امام جعفر صادقؑ کا فرمان ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن نماز عصر کے بعد اپنی جگہ سے حرکت کرنے سے قبل مذکورہ بالا صلوات دس مرتبہ پڑھے تو اس جمعہ سے اگلے جمعہ کی اسی ساعت تک ملا ئکہ اس کیلئے فضل و رحمت طلب کرتے رہیں گے۔

☆ نیز حضرت سے یہ روایت بھی ہوئی ہے کہ روز جمعہ نمازِعصر کے بعد اس صلوات کو سات مرتبہ پڑھو اور کا فی میں شیخ کلینیؒ نے روایت کی ہے کہ جب روز جمعہ نماز پڑھ لو تو یہ صلوٰۃ پڑھو:

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ الْاَوْصِیَاءِ الْمَرْضِیِّیْنَ بِٲَفْضَلِ صَلَوَاتِكَ
9
اے معبود! محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت فرما کہ جو تیرے پسندیدہ اوصیاء ہیں اپنی بہترین رحمتوں کے ساتھ
9
وَبَارِكْ عَلَیْھِمْ بِٲَفْضَلِ بَرَكَاتِكَ
10
اور ان پر برکت نازل فرما اپنی بہترین برکتوں سے
10
وَاَلسَّلَامُ عَلَیْہِ وَعَلَیْھِمْ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَكَاتُہٗ
11
اور سلام ہو حضرت محمدؐ پر اور ان سب پر اور خدا کی رحمتیں اور برکتیں ہوں
11

اس میں شک نہیں کہ جو شخص نمازِ عصر کے بعد صلوٰت پڑھے تو خدا اس کو ایک لاکھ نیکی عطا کرے گا اس کی ایک لاکھ بدی مٹا دے گا۔ اس کی ایک لاکھ حاجات پوری ہوں گی اور ایک لاکھ درجہ بلند کیا جائے گا ۔ نیز یہ روایت بھی ہے کہ جو شخص سات مرتبہ یہ صلوٰۃ پڑھے تو اس کے لئے تمام انسانوں کی تعداد کے برابر نیکیاں لکھی جائیں گی اور اس روز اس کا عمل مقبول ہو گا اور وہ قیامت کے دن نورانی چہرے کے ساتھ آئے گا۔

☆ علاوہ ازیں اعمال روز عرفہ میں ایک صلوات ہے جو ماہ ذالحجہ میں ﴿یوم عرفہ کے اعمال میں﴾ ملاحظہ فرمائیں۔ جو شخص اس صلوات کو پڑھے وہ محمدؐ و آل محمدؐ کو مسرور کرے گا۔

☆ جو شخص عصر کے بعد ستر مرتبہ استغفار پڑھے تو اس کے گناہ بخش دیے جائیں گے اور وہ استغفار یہ ہے:

اَسْتَغْفِرُ اللہَ وَاَتُوْبُ اِلٰیہ
12
میں اللہ سے بخشش چاہتا ہوں اور اس کے حضور توبہ کرتا ہوں
12

☆ سو مرتبہ سورہ قدر پڑھیں، امام موسیٰ کاظمؑ سے مروی ہے کہ جمعہ کے دن خدا کی ہزار نسیمِ رحمت ہیں کہ ان میں سے جس قدر چاہے اپنے کسی بندے کو عطا کرتا ہے۔ پس جو شخص روز جمعہ بعد از عصر سو مرتبہ سورہ قدر پڑھے تو اسے یہ ہزار رحمت دگنی کر کے عنایت کی جا ئے گی

دعائے عشرات پڑھیں جس کا ذکر مخصوص دعاؤں میں موجود ہے۔

دعائے عشرات مخصوص دعاؤں کے باب میں ملاحظہ کریں

☆ شیخ طوسیؒ فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن عصر سے غروب آفتاب تک قبولیتِ دعا کا وقت ہے پس اس وقت زیادہ سے زیادہ دعا کیا کریں ۔ روایت ہے کہ دعا کی منظوری اور قبولیت کا خاص وقت وہ ہے جب سورج آدھا چھپا اور آدھا چمک رہا ہو۔ حضرت فا طمہؑ اسی وقت دعا کیا کرتی تھیں لہذا اس خاص وقت میں دعا کرنا بہت بہتر ہے اور مناسب ہے کہ ان قبولیت کی گھڑیوں میں رسولؐ اللہ سے مروی دعا پڑھیں جو یہ ہے:

سُبْحَانَكَ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ یَا حَنَّانُ یَا مَنَّانُ
13
تو پاک ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں، اے مہربانی کرنے والے، اے احسان کرنے والے
13
یَا بَدِیْعَ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ یَا ذَاالْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ
14
اے آسمانوں اور زمین کو ایجاد کرنے والے، اے جلالت اور بزرگی کے مالک
14

☆ روز جمعہ کے آخری اوقات میں قبولیت دعا کے وقت دعائے سمات پڑھیں۔

دعائے سمات مخصوص دعاؤں کے باب میں ملاحظہ کریں

☆ واضح ہو کہ ہفتہ کی شب بھی شب جمعہ کی مانند ہے اور ایک روایت کے مطابق شبِ جمعہ میں جو دعائیں پڑھی جاتی ہیں ۔وہ ہفتہ کی رات میں بھی پڑھی جا سکتی ہیں