نماز امام حسنؑ
جمعہ کے دن، امیر المؤمنینؑ کی نماز کی طرح یہ بھی چار رکعت نماز ہے۔ اسی طرح امام حسنؑ کی ایک اور چار رکعتی نماز بھی ہے جس کی ہر رکعت میں حمد کے بعد پچیس مرتبہ سُورۂ توحید کی تلاوت کریں اور نماز کے بعد حضرت کی یہ دُعا پڑھیں:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَتَقَرَّبُ اِلَیْكَ بِجُوْدِكَ وَكَرَمِكَ
1
اے معبود میں تیرے جود وکرم کے ذریعے تیرا تقرب چاہتا ہوں
1
وَٲَتَقَرَّبُ اِلَیْكَ بِمُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُوْلِكَ
2
اور میں تیرے بندے اور رسول محمدؐ کے ذریعے تجھ سے تقرب چاہتا ہوں
2
وَٲَتَقَرَّبُ اِلَیْكَ بِمَلَائِكَتِكَ الْمُقَرَّبِیْنَ وَٲَنْبِیَائِكَ وَرُسُلِكَ
3
اور میں تیرے مقرب ملائکہ اور تیرے نبیوں اور رسولوں کے ذریعے تیرا تقرب چاہتا ہوں
3
ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍعَبْدِكَ وَرَسُوْلِكَ وَعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ
4
اے اللہ تو اپنے بندے اور رسول حضرت محمدؐ اور آلِ محمدؑ پر رحمت نازل فرما
4
وَٲَنْ تُقِیْلَنِیْ عَثْرَتِیْ، وَتَسْتُرَ عَلَیَّ ذُنُوْبِیْ وَتَغْفِرَھَا لِیْ
5
اور میری خطا معاف فرما دے، میرے گناہوں پر پردہ ڈال اور انہیں معاف کر دے
5
وَتَقْضِیَ لِیْ حَوَائِجِیْ، وَلَا تُعَذِّبْنِیْ بِقَبِیْحٍ كَانَ مِنِّیْ
6
میری حاجت پوری فرما اور جو بری حرکت مجھ سے ہوئی ہے اس پر مجھے عذاب نہ کر
6
فَاِنَّ عَفْوَكَ وَجُوْدَكَ یَسَعُنِیْ، اِنَّكَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔
7
بے شک تیرا عفو اور تیرا جود میرے شامل حال ہے۔ یقیناً تو ہر چیز پر قادر ہے۔
7
نماز امام حسینؑ
یہ بھی چار رکعت نماز ہے جس کی ہر رکعت میں سُورہ حمد اور سُورۂ توحید پچاس پچاس مرتبہ، اسی طرح دس دس مرتبہ سُورہ حمد و توحید کو رکوع، رکوع کے بعد سیدھے کھڑے ہو کر، پہلے سجدے، دونوں سجدوں کے درمیان اور دوسرے سجدے میں پڑھیں اور نماز سے فارغ ہو کر یہ دعا پڑھیں: اَللّٰھُمَّ اَنْتَ الَّذِیْ اسْتَجَبْتَ لِاٰدَمَ وَحَوَا .... تا آخر