شب جمعہ کی وہ دعائیں پڑھے جو وارد ہوئی ہیں ان کی تعداد بہت زیادہ ہے یہاں ہم ان میں سے چند ایک کا تذکرہ کرتے ہیں۔

☆ بہ سند صحیح امام جعفر صادقؑ سے منقول ہے کہ جو شخص شب جمعہ نافلہ مغرب کے آخری سجدے میں سات مرتبہ یہ دعا پڑھے تو اس عمل سے فارغ ہونے سے پہلے اس کے سارے گناہ معاف ہو چکے ہوں گے اگر ہر شب میں اس دعا کو پڑھتا رہے تو اور بھی بہتر ہے وہ دعا یہ ہے

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُكَ بِوَجْھِكَ الْكَرِیْمِ، وَاسْمِكَ الْعَظِیْمِ
1
خداوندا میں تیری کریم ذات اور تیرے برتر نام کے واسطے سے سوال کرتا ہوں کہ
1
ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
2
محمدؐ و آل محمد پر رحمت نازل فرما
2
وَٲَنْ تَغْفِرَ لِیْ ذَنْبِیَ الْعَظِیْمَ
3
اور میرے بڑے بڑے گناہوں کو بخش دے
3

☆ رسول اللہؐ سے مروی ہے کہ جو شخص شب جمعہ یا روز جمعہ یہ دعا سات مرتبہ پڑھے اور اگر اس رات یا اس دن فوت ہو جائے تو جنت میں داخل ہو گا۔ وہ دعا یہ ہے

اَللّٰھُمَّ ٲَنْتَ رَبِّیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ٲَنْتَ
4
اے معبود! تو ہی میرا رب ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں
4
خَلَقْتَنِیْ وَٲَنَا عَبْدُكَ وَابْنُ ٲَمَتِكَ
5
تو نے ہی مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ اور تیری کنیز کا بیٹا ہوں
5
وَفِیْ قَبْضَتِكَ وَنَاصِیَتِیْ بِیَدِكَ
6
اور تیرے قبضے میں ہوں میری مہار تیرے دست قدرت میں ہے
6
ٲَمْسَیْتُ عَلٰی عَھْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ
7
میں نے تیرے عہد و پیمان پر رات گزاری جتنا ہو سکے
7
ٲَعُوْذُ بِرِضَاكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ
8
میں تیری رضا کی پناہ چاہتا ہوں اس کے شر سے جو میں نے انجام دیا ہے
8
ٲَبُوْءُ بِنِعْمَتِكَ، وَٲَبُوْءُ بِذَنْبِیْ
9
تیری نعمت کا بار اور میرے گناہ کا بوجھ میرے کندھے پر ہے
9
فَاغْفِرْ لِیْ ذُنُوْبِیْ
10
پس میرے گناہ معاف فرما دے
10
اِنَّہٗ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا ٲَنْتَ
11
تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف نہیں کر سکتا
11

☆ شیخ طوسی، سید، کفعمی اور سید ابن باقی فرماتے ہیں کہ شب جمعہ، روز جمعہ، شب عرفہ اور روز عرفہ یہ دعا پڑھنا مستحب ہے۔ ہم اس دعا کو شیخ کی کتاب مصباح سے نقل کر رہے ہیں

اَللّٰھُمَّ مَنْ تَعَبَّٲَ وَتَھَیَّٲَ وَٲَعَدَّ وَاسْتَعَدَّ لِوِفَادَۃٍ اِلٰی مَخْلُوْقٍ
12
خدایا جو بھی عطا و بخشش کے لیے مخلوق کی طرف جانے کو آمادہ اور مستعد ہو
12
رَجَاءَ رِفْدِہٖ وَطَلَبَ نَائِلِہٖ وَجَائِزَتِہٖ
13
اس کی امید اسی کی داد و دہش پر لگی ہوتی ہے
13
فَاِلَیْكَ یَا رَبِّ تَعْبِیَتِیْ وَاسْتِعْدَادِیْ
14
تو اے میرے پروردگار میری آمادگی و تیاری
14
رَجَاءَ عَفْوِكَ وَطَلَبَ نَائِلِكَ وَجَائِزَتِكَ
15
تیرے عفو و درگزر، تیری بخشش اور تیرے انعام کے حصول کی امید پر ہے
15
فَلَا تُخَیِّبْ دُعَائِیْ
16
پس میری دعا کو مایوس نہ کر
16
یَا مَنْ لَا یَخِیْبُ عَلَیْہِ سَائِلٌ، وَلَا یَنْقُصُہٗ نَائِلٌ
17
اے وہ ذات جس سے کوئی سائل نا امید نہیں ہوتا، کسی کا حاصل کرنا اس کی عطا کو کم نہیں کر سکتا ہے
17
فَاِنِّیْ لَمْ اٰتِكَ ثِقَۃً بِعَمَلٍ صَالِحٍ عَمِلْتُہٗ
18
پس میں نے جو عمل صالح کیا اس کے بھروسے پر تیری جناب میں نہیں آیا
18
وَلَا لِوَفَادَۃِ مَخْلُوْقٍ رَجَوْتُہٗ
19
اور نہ ہی مخلوق کے دَین کی امید رکھتا ہوں
19
ٲَتَیْتُكَ مُقِرًّا عَلٰی نَفْسِیْ بِالْاِسَائَۃِ وَالظُّلْمِ
20
میں تو اپنی برائیوں اور ظلم کا اقرار کرتے ہوئے تیری بارگاہ میں حاضر ہوا ہوں
20
مُعْتَرِفًا بِٲَنْ لَا حُجَّۃَ لِیْ وَلَا عُذْرَ
21
اور اعتراف کرتا ہوں کہ میں کوئی حجت اور عذر نہیں رکھتا ہوں
21
ٲَتَیْتُكَ ٲَرْجُوْ عَظِیْمَ عَفْوِكَ
22
میں تیرے حضور عفو عظیم کی امید لے کر آیا ہوں
22
الَّذِیْ عَفَوْتَ بِہٖ عَنِ الْخَاطِئِیْنَ
23
جس سے تو خطاکاروں کو معاف فرماتا ہے
23
فَلَمْ یَمْنَعْكَ طُوْلُ عُكُوْفِھِمْ عَلٰی عَظِیْمِ الْجُرْمِ
24
کہ ان کے بڑے گناہوں کا تسلسل تجھے باز نہیں رکھ سکتا
24
ٲَنْ عُدْتَ عَلَیْھِمْ بِالرَّحْمَۃِ
25
کہ ان پر رحمت کرے
25
فَیَا مَنْ رَحْمَتُہٗ وَاسِعَۃٌ، وَعَفْوُہٗ عَظِیْمٌ
26
تو اے وہ ذات جس کی رحمت عام اور عفو و بخشش عظیم ہے
26
یَا عَظِیْمُ یَا عَظِیْمُ یَا عَظِیْمُ
27
اے خدائے عظیم اے خدائے عظیم اے خدائے عظیم
27
لَا یَرُدُّ غَضَبَكَ اِلَّا حِلْمُكَ
28
تیرا غضب تیرے ہی حلم سے پلٹ سکتا ہے
28
وَلَا یُنْجِیْ مِنْ سَخَطِكَ اِلَّا التَّضَرُّعُ اِلَیْكَ
29
اور تیری ناراضگی تیرے حضور نالہ وفریاد سے ہی دور ہو سکتی ہے
29
فَھَبْ لِیْ یَا اِلٰھِیْ فَرَجًا بِالْقُدْرَۃِ
30
تو اے میرے خدا مجھے اپنی قدرت سے کشائش عطا کر
30
الَّتِیْ تُحْیِیْ بِھَا مَیْتَ الْبِلَادِ
31
جس سے تو اجڑے ہوئے شہروں کو آباد کرتا ہے
31
وَلَا تُھْلِكْنِیْ غَمًّا حَتّٰی تَستَجِیْبَ لِیْ
32
مجھے غمگینی میں ہلاک نہ کر یہاں تک کہ تو میری دعا کو قبول کر لے
32
وَتُعَرِّفَنِی الْاِجَابَۃَ فِیْ دُعَائِیْ
33
اور دعا کی قبولیت سے مجھے آگاہ فرما دے
33
وَٲَذِقْنِیْ طَعْمَ الْعَافِیَۃِ اِلٰی مُنْتَہٰی ٲَجَلِیْ
34
مجھے آخر دم تک صحت و عافیت سے رکھ
34
وَلَا تُشْمِتْ بِیْ عَدُوِّیْ
35
اور میرے دشمن کو میری بری حالت پر خوش نہ ہونے دے
35
وَلَا تُسَلِّطْہٗ عَلَیَّ، وَلَا تُمَكِّنْہٗ مِنْ عُنُقِیْ
36
اور اسے مجھ پر تسلط اور اختیار نہ دے
36
اَللّٰھُمَّ اِنْ وَضَعْتَنِیْ فَمَنْ ذَا الَّذِیْ یَرْفَعُنِیْ
37
اے پروردگار! اگر تو مجھے گرا دے تو کون مجھے اٹھانے والا ہے
37
وَاِنْ رَفَعْتَنِیْ فَمَنْ ذَا الَّذِیْ یَضَعُنِیْ
38
اور اگر تو مجھے بلند کرے تو کون ہے جو مجھے پست کر سکتا ہے
38
وَاِنْ ٲَھْلَكْتَنِیْ فَمَنْ ذَا الَّذِیْ یَعْرِضُ لَكَ فِیْ عَبْدِكَ
39
اگر تو مجھے ہلاک کرے تو کون ہے جو تیرے بندے سے متعلق تجھے کچھ کہہ سکتا ہے
39
ٲَوْ یَسْٲَلُكَ عَنْ ٲَمْرِہٖ
40
[یا] اس کے متعلق سوال کر سکتا ہے
40
وَقَدْ عَلِمْتُ ٲَنَّہٗ لَیْسَ فِیْ حُكْمِكَ ظُلْمٌ
41
بے شک میں جانتا ہوں کہ تیرے فیصلے میں ظلم نہیں
41
وَلَا فِیْ نَقِمَتِكَ عَجَلَۃٌ
42
اور تیرے عذاب میں جلدی نہیں
42
وَاِنَّمَا یَعْجَلُ مَنْ یَخَافُ الْفَوْتَ
43
اور بے شک جلدی وہ کرتا ہے جسے وقت نکل جانے کا ڈر ہو
43
وَاِنَّمَا یَحْتَاجُ اِلَی الظُّلْمِ الضَّعِیْفُ
44
اور ظلم وہ کرتا ہے جو کمزور ہو
44
وَقَدْ تَعَالَیْتَ یَا اِلٰھِیْ عَنْ ذٰلِكَ عُلُوًّا كَبِیْرًا
45
اور اے میرے معبود! تو ان باتوں سے بہت بلند اور بہت بڑا ہے
45
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَعُوْذُ بِكَ فَٲَعِذْنِیْ
46
اے معبود! میں تیری پناہ لیتا ہوں تو مجھے پناہ دے
46
وَٲَسْتَجِیْرُ بِكَ فَٲَجِرْنِیْ
47
تیرے نزدیک آتا ہوں مجھے نزدیک کر لے
47
وَٲَسْتَرْزِقُكَ فَارْزُقْنِیْ
48
تجھ سے روزی مانگتا ہوں مجھے روزی دے
48
وَٲَتَوَكَّلُ عَلَیْكَ فَاكْفِنِیْ
49
تجھ پر بھروسہ کرتا ہوں میری کفالت فرما
49
وَٲَسْتَنْصِرُكَ عَلٰی عَدُوِّیْ فَانْصُرْنِیْ
50
اپنے دشمن کے خلاف تجھ سے مدد چاہتا ہوں
50
وَٲَسْتَعِیْنُ بِكَ فَٲَعِنِّیْ
51
اور اعانت کا طالب ہوں میری مدد فرما
51
وَٲَسْتَغْفِرُكَ یَا اِلٰھِیْ فَاغْفِرْ لِیْ
52
اور میرے معبود تجھ سے بخشش کا طالب ہوں مجھے بخش دے
52
اٰمِیْنَ اٰمِیْنَ اٰمِیْنَ
53
آمین آمین آمین
53

☆ دعائے کمیل پڑھیں

دعائے کمیل

☆ شب عرفہ میں پڑھی جانے والی وہ دعا پڑھیں جو ماہ ذی الحج کے اعمال میں درج ہے، یعنی

اَللّٰھُمَّ یَا شَاھِدَ كُلِّ نَجْوٰی .... تا آخر
54
اے خدا! اے سب رازوں کے جاننے والے
54

مکمل دعا شبِ عرفہ کے اعمال میں ملاحظہ کریں

☆ دس مرتبہ یہ ذکر کہیں۔ نیز یہ ذکر شریف شب عیدالفطر میں بھی پڑھا جاتا ہے۔

یَا دَائِمَ الْفَضْلِ عَلَی الْبَرِیَّۃِ
55
اے وہ ذات جس کا احسان مخلوق پر ہمیشہ ہے
55
یَا بَاسِطَ الْیَدَیْنِ بِالْعَطِیَّۃِ
56
اے وہ جس کے دونوں ہاتھ عطا کیلئے کھلے ہیں
56
یَا صَاحِبَ الْمَوَاھِبِ السَّنِیَّۃِ
57
اے بڑی بڑی نعمتیں دینے والے
57
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ خَیْرِ الْوَرٰی سَجِیَّۃً
58
خداوندا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت فرما جو مخلوقات میں سب سے بہتر ہیں اصل فطرت ہیں
58
وَاغْفِرْ لَنَا یَا ذَا الْعُلٰی فِیْ ھٰذِہِ الْعَشِیَّۃِ
59
اور اے بلندیوں کے مالک! اس رات میں میرے گناہ بخش دے
59