دوسرا مقصد امیر المؤمنین علیہ السلام کی زیارت مخصوصہ کے بارے میں ہے اور اس میں چند زیارات ہیں کہ ان میں پہلی زیارت روز غدیر ہے۔ امام رضا علیہ السلام سے روایت ہوئی ہے، آپ نے ابن ابی نصر سے فرمایا: اے ابن ابی نصر! تم جہاں کہیں بھی ہو، روز غدیر امیر المؤمنین علیہ السلام کے روضہ پر حاضر ہو جاؤ، یقیناً حق تعالی اس روز مومن مردوں اور عورتوں کے ساٹھ سال کے گناہ معاف کرتا ہے اور اس روز اس سے دگنے مردوں عورتوں کو جہنم کی آگ سے آزاد فرماتا ہے جتنے ماہ رمضان، شب قدر، اور شب عید فطر میں آزاد کیے ہوتے ہیں۔
﴿۱﴾ پہلی زیارت امین اللہ ہے جو کہ مطلقہ زیارت میں دوسری زیارت کے عنوان سے گزر چکی ہے۔
﴿۲﴾ یہ زیارت معتبر اسناد کے ساتھ امام علی نقی علیہ السلام سے نقل کی گئی ہے، جس کی کیفیت یہ ہے کہ جب زیارت کا ارادہ کرے تو امیر المؤمنین علیہ السلام کے روضۂ منورہ کے دروازے پر کھڑے ہو کر اِذن دخول پڑھے۔ اور شیخ شہید نے اس طرح فرمایا ہے کہ غسل کرے، پاکیزہ لباس پہنے اور پھر داخلے کی اجازت طلب کرتے ہوئے کہے:
دایاں پاؤں آگے رکھ کر اندر داخل ہو، ضریح مبارک کے نزدیک جائے، اور پشت بہ قبلہ ضریح کے سامنے کھڑا ہو اور کہے:
اَلسَّلَامُ عَلٰی مُحَمَّدٍ رَسُوْلِ ﷲِ، خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ
2
سلام ہو حضرت محمدؐ پر جو خدا کے رسولؐ، نبیوں کے خاتم،
2
وَسَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ، وَصَفْوَۃِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
3
پیغمبروں کے سردار، منتخبِ پروردگار عالم ہیں
3
ٲَمِیْنِ ﷲِ عَلٰی وَحْیِہٖ وَعَزَائِمِ ٲَمْرِہٖ
4
اس کی وحی اور محکم امر کے امانت دار ہیں
4
وَالْخَاتِمِ لِمَا سَبَقَ، وَالْفَاتِحِ لِمَا اسْتُقْبِلَ
5
سابقہ علوم کو کامل کرنے والے آئندہ علوم کے دروازے کھولنے والے
5
وَالْمُھَیْمِنِ عَلٰی ذٰلِكَ كُلِّہٖ
6
اور ان سب کے محافظ و نگہبان ہیں
6
وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ وَصَلَوَاتُہٗ وَتَحِیَّاتُہٗ
7
خدا کی رحمت ہو ان پر اور اس کی برکتیں اس کے درود اور سلام ہوں
7
اَلسَّلَامُ عَلٰی ٲَنْبِیَاءِ ﷲِ وَرُسُلِہٖ
8
سلام ہو خدا کے نبیوں اور اس کے رسولوں پر
8
وَمَلَائِكَتِہِ الْمُقَرَّبِیْنَ وَعِبَادِہِ الصَّالِحِیْنَ
9
اور اس کے مقرب فرشتوں اور اس کے نیک بندوں پر
9
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا ٲَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَسَیِّدَ الْوَصِیِّیْنَ
10
سلام ہو آپ پر اے مومنوں کے امیر، اوصیاء کے سردار
10
وَوَارِثَ عِلْمِ النَّبِیِّیْنَ، وَوَلِیَّ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
11
نبیوں کے علم کے وارث، جہانوں کے رب کے ولی
11
وَمَوْلَایَ وَمَوْلَی الْمُؤْمِنِیْنَ وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ۔
12
اور میرے اور سب مومنوں کے مولا، سلام ہو خدا کی رحمت اور برکتیں
12
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا مَوْلَایَ یَا ٲَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ
13
سلام ہو آپ پر اے میرے مولا اے مومنوں کے امیر
13
یَا ٲَمِیْنَ ﷲِ فِیْ ٲَرْضِہٖ وَسَفِیْرَہٗ فِیْ خَلْقِہٖ
14
اے خدا کی زمین میں اس کے امین، اس کی مخلوق میں اس کے سفیر
14
وَحُجَّتَہُ الْبَالِغَۃَ عَلٰی عِبَادِہٖ
15
اور اس کے بندوں پر اس کی کامل تر حجت
15
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا دِیْنَ ﷲِ الْقَوِیْمَ، وَصِرَاطَہُ الْمُسْتَقِیْمَ
16
آپ پر سلام ہو اے خدا کے دین محکم اور اس کے راہ راست
16
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ ٲَیُّھَا النَّبَٲُ الْعَظِیْمُ
17
آپ پر سلام ہو اے خبر عظیم
17
الَّذِیْ ھُمْ فِیْہِ مُخْتَلِفُوْنَ وَعَنْہُ یُسْئَلُوْنَ۔
18
جس میں لوگوں نے اختلاف کیا اور اس کے لئے جواب دہ ہیں
18
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا ٲَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ
19
آپ پر سلام ہو اے مومنوں کے امیرؑ
19
اٰمَنْتَ بِاللّٰهِ وَھُمْ مُشْرِكُوْنَ
20
کہ آپ خدا پر ایمان لائے اور وہ مشرک ہو گئے
20
وَصَدَّقْتَ بِالْحَقِّ وَھُمْ مُكَذِّبُوْنَ
21
آپ نے حق کی تصدیق فرمائی اور انہوں نے جھٹلایا
21
وَجَاھَدْتَ فِی ﷲِ وَھُمْ مُحْجِمُوْنَ
22
آپ نے جہاد کیا اور وہ سر چھپاتے رہے
22
وَعَبَدْتَ ﷲَ مُخْلِصًا لَہُ الدِّیْنَ
23
اور آپ نے خدا کے دین میں خالص ہو کر اس کی عبادت کی
23
صَابِرًا مُحْتَسِبًا حَتّٰی ٲَتَاكَ الْیَقِیْنُ
24
خیر خواہ اور صابر رہ کر، حتیٰ کہ آپ کی شہادت ہو گئی
24
ٲَلَا لَعْنَۃُ ﷲِ عَلَی الظَّالِمِیْنَ
25
آگاہ رہو کہ ظالموں پر خدا کی لعنت ہے
25
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا سَیِّدَ الْمُسْلِمِیْنَ
26
آپ پر سلام ہو اے مسلمانوں کے سردار،
26
وَیَعْسُوْبَ الْمُؤْمِنِیْنَ، وَاِمَامَ الْمُتَّقِیْنَ
27
مؤونوں کے رہبر و پیشوا، پرہیزگاروں کے امام
27
وَقَائِدَ الْغُرِّ الْمُحَجَّلِیْنَ، وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ۔
28
نورانی چہرے والوں کے پیشرو، خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکتیں
28
ٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ ٲَخُوْ رَسُوْلِ ﷲِ وَوَصِیُّہٗ، وَوَارِثُ عِلْمِہٖ
29
میں گواہ ہوں بے شک آپ رسولؐ خدا کے برادر، ان کے وصی، ان کے علوم کے وارث
29
وَٲَمِیْنُہٗ عَلٰی شَرْعِہٖ، وَخَلِیْفَتُہٗ فِیْ ٲُمَّتِہٖ
30
ان کی شریعت کے امانت دار، ان کی امت میں ان کے جانشین
30
وَٲَوَّلُ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَصَدَّقَ بِمَا ٲُنْزِلَ عَلٰی نَبِیِّہٖ
31
اور وہ پہلے فرد ہیں کہ خدا پر ایمان لائے اور جو کچھ اس کے نبیؐ پر نازل ہوا اس کی تصدیق کی
31
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّہٗ قَدْ بَلَّغَ عَنِ ﷲِ مَا ٲَنْزَلَہٗ فِیْكَ
32
میں گواہ ہوں کہ آنحضرتؐ نے پہنچایا جو کچھ آپ کے حق میں اترا
32
وَٲَوْجَبَ عَلٰی ٲُمَّتِہٖ فَرْضَ طَاعَتِكَ وَوِلَایَتِكَ
34
اور اپنی امت پر آپؑ کی اطاعت واجب کی، آپؑ کی ولایت فرض کر دی
34
وَعَقَدَ عَلَیْھِمُ الْبَیْعَۃَ لَكَ
35
آپ کیلئے ان لوگوں سے بیعت لی
35
وَجَعَلَكَ ٲَوْلٰی بِالْمُؤْمِنِیْنَ مِنْ ٲَنْفُسِھِمْ
36
اور آپ کو ان کے نفسوں سے زیادہ بااختیار بنایا
36
كَمَا جَعَلَہُ ﷲُ كَذٰلِكَ
37
جیسا کہ خدا نے آنحضرتؐ کو با اختیار بنایا
37
ثُمَّ ٲَشْھَدَ ﷲَ تَعَالٰی عَلَیْھِمْ
38
پھر خدا کو ان پر گواہ قرار دیا
38
فَقَالَ: ٲَلَسْتُ قَدْ بَلَّغْتُ؟ فَقَالُوْا: اَللّٰھُمَّ بَلٰی
39
اور فرمایا، آیا میں نے تبلیغ نہیں کی؟ انہوں نے کہا باخدا کی ہے
39
فَقَالَ: اَللّٰھُمَّ اشْھَدْ
40
تب فرمایا، اے اللہ گواہ رہنا
40
وَكَفٰی بِكَ شَھِیْدًا وَحَاكِمًا بَیْنَ الْعِبَادِ۔
41
اور تو گواہی کے لئے کافی ہے اور بندوں میں حکم کرنے والا ہے
41
فَلَعَنَ ﷲُ جَاحِدَ وِلَایَتِكَ بَعْدَ الْاِقْرَارِ
42
پس خدا کی لعنت اس پر جو اقرار کے بعد تیری ولایت کا انکار کرے
42
وَنَاكِثَ عَھْدِكَ بَعْدَ الْمِیْثَاقِ
43
اور تجھ سے عہد باندھنے کے بعد توڑے
43
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ وَفَیْتَ بِعَھْدِ ﷲِ تَعَالٰی
44
اور میں گواہ ہوں بے شک آپ نے خدا سے کیا ہوا عہد پورا کیا
44
وَٲَنَّ ﷲَ تَعَالٰی مُوْفٍ لَكَ بِعَھْدِہٖ
45
اور یقیناً خدا بھی آپ سے کیا ہوا عہد پورا کرے گا
45
وَمَنْ ٲَوْفٰی بِمَا عَاھَدَ عَلَیْہِ ﷲَ
46
اور جو خدا سے کیے ہوئے عہد کو پورا کرے
46
فَسَیُؤْتِیْہِ ٲَجْرًا عَظِیْمًا
47
تو وہ اسے بہت بڑا اجر دے گا
47
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ ٲَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْنَ الْحَقُّ
48
میں گواہ ہوں کہ آپ مومنوں کے حقیقی امیر ہیں
48
الَّذِیْ نَطَقَ بِوِلَایَتِكَ التَّنْزِیْلُ
49
جن کی ولایت قرآن نے بتائی
49
وَٲَخَذَ لَكَ الْعَھْدَ عَلَی الْأُمَّۃِ بِذٰلِكَ الرَّسُوْلُ
50
اور رسولؐ نے اس کا عہد لے کر حجت تمام کر دی ہے
50
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ وَعَمَّكَ وَٲَخَاكَ الَّذِیْنَ تَاجَرْتُمُ ﷲَ بِنُفُوْسِكُمْ
51
میں گواہ ہوں کہ آپ، آپ کے چچا حمزہؑ اور آپ کے بھائی جعفرؑ نے خدا سے اپنی جانوں کا سودا کیا
51
فَٲَنْزَلَ ﷲُ فِیْكُمْ: اِنَّ ﷲَ اشْتَرٰی مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ
52
تو اس نے آپ کے لئے فرمایا، بے شک خدا نے مومنوں سے خرید لئے
52
ٲَنْفُسَھُمْ وَٲَمْوَالَھُمْ بِٲَنَّ لَھُمُ الْجَنَّۃَ
53
ان کی جانیں اور ان کے مال، ان کو جنت دے کر
53
یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ ﷲِ فَیَقْتُلُوْنَ وَیُقْتَلُوْنَ
54
کہ وہ خدا کی راہ میں جنگ کرتے ہیں، پھر قتل کرتے ہیں اور قتل ہو جاتے ہیں
54
وَعْدًا عَلَیْہِ حَقًّا فِی التَّوْرَاۃِ وَالْاِنْجِیْلِ وَالْقُرْاٰنِ
55
یہ اس کے ذمہ سچا وعدہ ہے جو اس نے توریت، انجیل اور قرآن میں فرمایا
55
وَمَنْ ٲَوْفٰی بِعَھْدِہٖ مِنَ ﷲِ
56
اور کون ہے جو خدا سے بڑھ کر وعدہ پورا کرنے والا ہے
56
فَاسْتَبْشِرُوْا بِبَیْعِكُمُ الَّذِیْ بَایَعْتُمْ بِہٖ
57
پس مژدہ ہو تمہارے سودے پر جو تم نے خدا سے کیا ہے
57
وَذٰلِكَ ھُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ۔
58
اور یہ ان کی بہت بڑی کامیابی ہے
58
التَّائِبُوْنَ، الْعَابِدُوْنَ، الْحَامِدُوْنَ
59
جو توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے، اس کی حمد کرنے والے
59
السَّائِحُوْنَ، الرَّاكِعُوْنَ، السَّاجِدُوْنَ
60
روزہ رکھنے والے، رکوع کرنے والے، سجدہ کرنے والے
60
الْاٰمِرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَالنَّاھُوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ
61
نیک کاموں کا حکم دینے والے، برے کاموں سے روکنے والے
61
وَالْحَافِظُوْنَ لِحُدُوْدِ ﷲِ، وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ۔
62
اور خدا کی حدوں کی حفاظت کرنے والے ہیں۔ ایسے مومنوں کو خوشخبری دو۔
62
ٲَشْھَدُ یَا ٲَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ
63
اے مومنوں کے امیر، میں گواہی دیتا ہوں
63
ٲَنَّ الشَّاكَّ فِیْكَ مَا اٰمَنَ بِالرَّسُوْلِ الْاَمِیْنِ
64
کہ جو آپ کی امامت میں شک کرے وہ رسولِ امینؐ پر ایمان نہیں لایا
64
وَٲَنَّ الْعَادِلَ بِكَ غَیْرَكَ عَانِدٌ عَنِ الدِّیْنِ الْقَوِیْمِ
65
اور جو آپ کے علاوہ غیر کو مانے تو وہ اس محکم دین کا دشمن ہے
65
الَّذِی ارْتَضَاہُ لَنَا رَبُّ الْعَالَمِیْنَ
66
جسے جہانوں کے رب نے ہمارے لئے پسند فرمایا
66
وَٲَكْمَلَہٗ بِوِلَایَتِكَ یَوْمَ الْغَدِیْرِ
67
اور یوم غدیر آپ کی ولایت سے اس کو کامل کیا
67
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ الْمَعْنِیُّ بِقَوْلِ الْعَزِیْزِ الرَّحِیْمِ:
68
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ قوی و مہربان [خدا] کے قول میں آپ ہی مراد ہیں
68
وَٲَنَّ ھٰذَا صِرَاطِیْ مُسْتَقِیْمًا فَاتَّبِعُوْہُ
69
کہ بے شک یہ میرا سیدھا راستہ ہے، پس اس کی پیروی کرو
69
وَلَا تَتَّبِعُوْا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَنْ سَبِیْلِہٖ۔
70
اور ٹیڑھے راستوں پر نہ چلو کہ وہ تمہیں اس کے راستے سے بھٹکا دیں گے۔
70
ضَلَّ وَﷲِ وَٲَضَلَّ مَنِ اتَّبَعَ سِوَاكَ
71
بخدا آپ کے غیر کا پیروکار گمراہ اور گمراہ کرنے والا ہے
71
وَعَنَدَ عَنِ الْحَقِّ مَنْ عَادَاكَ
72
اور آپ کا دشمن حق و حقیقت کا دشمن ہے
72
اَللّٰھُمَّ سَمِعْنَا لِاَمْرِكَ وَٲَطَعْنَا
73
اے معبود! ہم نے تیرا فرمان سنا اور اطاعت کی
73
وَاتَّبَعْنَا صِرَاطَكَ الْمُسْتَقِیْمَ
74
اور تیری صراط مستقیم ﴿علیؑ﴾ کی پیروی کی
74
فَاھْدِنَا رَبَّنَا، وَلَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ ھَدَیْتَنَا اِلٰی طَاعَتِكَ
75
پس قائم رکھ ہمیں اے ہمارے رب، اور جب ہمیں اپنی اطاعت کی راہ دکھائی ہے تو ہمارے دلوں کو کج نہ ہونے دے
75
وَاجْعَلْنَا مِنَ الشَّاكِرِیْنَ لِاَنْعُمِكَ۔
76
اور ہمیں اپنی نعمتوں کا شکر گزار بنا دے۔
76
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ لَمْ تَزَلْ لِلْھَوٰی مُخَالِفًا
77
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپؑ ہمیشہ خواہش نفس کے مخالف رہے
77
وَلِلتُّقٰی مُحَالِفًا، وَعَلٰی كَظْمِ الْغَیْظِ قَادِرًا
78
پرہیز گاری کے حامی، غصے کو پینے پر قادر
78
وَعَنِ النَّاسِ عَافِیًا غَافِرًا
79
اور لوگوں کو معاف کرنے بخش دینے والے رہے
79
وَاِذَا عُصِیَ ﷲُ سَاخِطًا وَاِذَا ٲُطِیْعَ ﷲُ رَاضِیًا
80
آپ خدا کی نافرمانی پر ناراض اور اس کی اطاعت پر راضی ہوئے
80
وَبِمَا عَھِدَ اِلَیْكَ عَامِلًا
81
اپنی ذمہ داری پوری کرنے والے رہے
81
رَاعِیًا لِمَا اسْتُحْفِظْتَ، حَافِظًا لِمَا اسْتُوْدِعْتَ
82
قابل حفاظت چیزوں کے نگہبان، خدا و رسولؐ کی امانتوں کے محافظ
82
مُبَلِّغًا مَا حُمِّلْتَ، مُنْتَظِرًا مَا وُعِدْتَ
83
احکام الہی کے مبلغ اور اس کے وعدوں کے منتظر رہے۔
83
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ مَا اتَّقَیْتَ ضَارِعًا
84
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ کی رواداری کمزوری کی وجہ سے نہ تھی
84
وَلَا ٲَمْسَكْتَ عَنْ حَقِّكَ جَازِعًا
85
آپ کی اپنے حق پر خاموشی خوف کے باعث نہ تھی
85
وَلَا ٲَحْجَمْتَ عَنْ مُجَاھَدَۃِ غَاصِبِیْكَ نَاكِلًا
86
غاصبوں سے جہاد نہ کرنے میں آپ کی سستی کا دخل نہ تھا
86
وَلَا ٲَظْھَرْتَ الرِّضٰی بِخِلَافِ مَا یُرْضِیْ ﷲَ مُدَاھِنًا
87
آپ نے رضائے الہی کے خلاف سہل پسندی سے اپنی رضا مندی کا اظہار نہیں کیا
87
وَلَا وَھَنْتَ لِمَا ٲَصَابَكَ فِیْ سَبِیْلِ ﷲِ
88
اور خدا کی راہ میں مصیبتوں پر کبھی کم ہمتی سے کام نہیں لیا
88
وَلَا ضَعُفْتَ وَلَا اسْتَكَنْتَ عَنْ طَلَبِ حَقِّكَ مُرَاقِبًا
89
آپ نے دیکھنے، سننے، اپنا حق طلب کرنے میں کوئی کمزوری اور ناتوانی نہیں دکھائی
89
مَعَاذَ ﷲِ ٲَنْ تَكُوْنَ كَذٰلِكَ
90
اس سے خدا کی پناہ کہ آپ اس طرح کے ہوں
90
بَلْ اِذْ ظُلِمْتَ احْتَسَبْتَ رَبَّكَ
91
بلکہ جب آپ پر ظلم کیا گیا جس پر آپ نے صبر کیا
91
وَفَوَّضْتَ اِلَیْہِ ٲَمْرَكَ
92
اور اپنا یہ معاملہ خدا کے سپرد کر دیا
92
وَذَكَّرْتَھُمْ فَمَا ادَّكَرُوْا
93
آپ نے انہیں نصیحت کی تو انہوں نے قبول نہ کی
93
وَوَعَظْتَھُمْ فَمَا اتَّعَظُوْا
94
ان کو سمجھایا تو وہ نہیں سمجھے
94
وَخَوَّفْتَھُمُ ﷲَ فَمَا تَخَوَّفُوْا
95
اور آپ نے خدا سے ڈرایا تو وہ نہیں ڈرے
95
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ یَا ٲَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ
96
اے مومنوں کے امیر، میں گواہی دیتا ہوں
96
جَاھَدْتَ فِی ﷲِ حَقَّ جِھَادِہٖ
97
کہ آپ نے خدا کیلئے وہ جہاد کیا جو جہاد کرنے کا حق ہے
97
حَتّٰی دَعَاكَ ﷲُ اِلٰی جِوَارِہٖ
98
یہاں تک کہ خدا نے آپ کو جوار رحمت میں بلا لیا
98
وَقَبَضَكَ اِلَیْہِ بِاخْتِیَارِہٖ
99
اور اپنے اختیار سے آپ کی جان قبض کر لی
99
وَٲَلزَمَ ٲَعْدَائَكَ الْحُجَّۃَ بِقَتْلِھِمْ اِیَّاكَ
100
اور آپ کے دشمنوں پر حجت لازم کر دی جب کہ انہوں نے آپ کو قتل کیا
100
لِتَكُوْنَ الْحُجَّۃُ لَكَ عَلَیْھِمْ
101
تاکہ آپ کی طرف سے ان پر حجت قائم ہو جائے
101
مَعَ مَا لَكَ مِنَ الْحُجَجِ الْبَالِغَۃِ عَلٰی جَمِیْعِ خَلْقِہٖ۔
102
علاوہ ان کامل حجتوں کے جو آپ کی طرف سے ساری مخلوق پر قائم ہیں
102
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا ٲَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ
103
آپ پر سلام ہو اے مومنوں کے امیر
103
عَبَدْتَ ﷲَ مُخْلِصًا
104
کہ آپ نے خدا کی خالص عبادت کی،
104
وَجَاھَدْتَ فِی ﷲِ صَابِرًا
105
خدا کی راہ میں صبر تحمل کے ساتھ جہاد کیا
105
وَجُدْتَ بِنَفْسِكَ مُحْتَسِبًا
106
اور حُسن نیت کے ساتھ اپنی جان قربان کر دی
106
وَعَمِلْتَ بِكِتَابِہٖ، وَاتَّبَعْتَ سُنَّۃَ نَبِیِّہٖ
107
آپ نے کتاب خدا پر عمل کیا، اس کے نبی کی سنت کی پیروی فرمائی
107
وَٲَقَمْتَ الصَّلَاۃَ، وَاٰتَیْتَ الزَّكَاۃَ
108
آپ نے نماز قائم رکھی اور زکوٰۃ دیتے رہے
108
وَٲَمَرْتَ بِالْمَعْرُوْفِ، وَنَھَیْتَ عَنِ الْمُنْكَرِ مَا اسْتَطَعْتَ
109
آپ نے نیکی کا حکم دیا اور برائی سے منع کیا جہاں تک آپ کی وسعت تھی
109
مُبْتَغِیًا مَا عِنْدَ ﷲِ، رَاغِبًا فِیْمَا وَعَدَ ﷲُ
110
آپ کا مقصد رضائے الہی تھا، خدا کے وعدوں پر توجہ رکھی
110
لَا تَحْفِلُ بِالنَّوَائِبِ، وَلَا تَھِنُ عِنْدَ الشَّدَائِدِ
111
آپ مصائب میں گھبرائے نہیں اور سختیوں میں کمزوری ظاہر نہیں کی
111
وَلَا تَحْجِمُ عَنْ مُحَارِبٍ
112
نہ آپ نے کسی دشمن کو پیٹھ دکھائی
112
ٲَفِكَ مَنْ نَسَبَ غَیْرَ ذٰلِكَ اِلَیْكَ
113
جس نے اس کے علاوہ آپ کے بارے کچھ کہا اس نے آپ پر بہتان لگایا
113
وَافْتَرٰی بَاطِلًا عَلَیْكَ، وَٲَوْلٰی لِمَنْ عَنَدَ عَنْكَ
114
اور آپ کے بارے میں جھوٹ باندھا اور یہ باتیں آپ کے دشمنوں میں موجود رہی ہیں
114
لَقَدْ جَاھَدْتَ فِی ﷲِ حَقَّ الْجِھَادِ
115
جب کہ آپ نے خدا کی خاطر جہاد کا حق ادا کر دیا
115
وَصَبَرْتَ عَلَی الْاَذٰی صَبْرَ احْتِسَابٍ
116
اور دکھوں پر خیر خواہی کے ساتھ صبر استقامت کا مظاہرہ کیا
116
وَٲَنْتَ ٲَوَّلُ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَصَلّٰی لَہٗ وَجَاھَدَ
117
آپ ہی وہ پہلے فرد ہیں کہ خدا پر ایمان لائے، اس کی نماز پڑھی اور جہاد کیا
117
وَٲَبْدٰی صَفْحَتَہٗ فِیْ دَارِ الشِّرْكِ
118
آپ نے اس شرک کے مرکز میں خود کو آشکار کیا
118
وَالْاَرْضُ مَشْحُوْنَۃٌ ضَلَالَۃً
119
اور گمراہی سے بھری دنیا میں
119
وَالشَّیْطَانُ یُعْبَدُ جَھْرَۃً
120
جہاں کھلے عام شیطان کی پوجا کی جا رہی تھی
120
وَٲَنْتَ الْقَائِلُ: لَا تَزِیْدُنِیْ كَثْرَۃُ النَّاسِ حَوْلِیْ عِزَّۃً
121
وہ آپ ہی ہیں جو کہہ رہے تھے کہ میرے گرد لوگوں کی کثرت سے میری عزت میں کچھ اضافہ نہیں ہوتا
121
وَلَا تَفَرُّقُھُمْ عَنِّیْ وَحْشَۃً
122
اور نہ ان کے ہٹ جانے سے مجھے وحشت ہوتی ہے
122
وَلَوْ ٲَسْلَمَنِی النَّاسُ جَمِیْعًا لَمْ ٲَكُنْ مُتَضَرِّعًا۔
123
اگر سب لوگ مجھے چھوڑ کر جائیں تو بھی میں باطل کے آگے نہیں جھکوں گا
123
اعْتَصَمْتَ بِاللّٰهِ فَعَزَزْتَ
124
آپ نے خدا سے تعلق رکھا تو اس نے عزت عطا کی
124
وَاٰثَرْتَ الْاٰخِرَۃَ عَلَی الْاُوْلٰی فَزَھِدْتَ
125
آپ نے دنیا کے مقابل آخرت کو ترجیح دی، پس آپ نے زہد کو اپنایا
125
وَٲَیَّدَكَ ﷲُ، وَھَدَاكَ، وَٲَخْلَصَكَ وَاجْتَبَاكَ
126
پھر خدا نے آپ کی تائید فرمائی، آپ کو ہدایت دی، آپ کو خالص اپنا بنایا اور برگزیدہ کیا
126
فَمَا تَنَاقَضَتْ ٲَفْعَالُكَ، وَلَا اخْتَلَفَتْ ٲَقْوَالُكَ
127
پس آپ کے افعال میں تفریق نہیں، آپ کے اقوال میں مختلف نہیں
127
وَلَا تَقَلَّبَتْ ٲَحْوَالُكَ
128
آپ کے احوال متغیر نہیں ہوئے
128
وَلَا ادَّعَیْتَ وَلَا افْتَرَیْتَ عَلَی ﷲِ كَذِبًا
129
آپ نے کوئی غلط دعویٰ نہیں کیا نہ آپ نے خدا کے بارے میں جھوٹ کہا
129
وَلَا شَرِھْتَ اِلَی الْحُطَامِ، وَلَا دَنَّسَكَ الْاَثَامُ
130
آپ نے دنیا کمانے کی خواہش نہیں رکھی نہ گناہوں نے آپ کو آلودہ کیا
130
وَلَمْ تَزَلْ عَلٰی بَیِّنَۃٍ مِنْ رَبِّكَ، وَیَقِیْنٍ مِنْ ٲَمْرِكَ
131
آپ ہمیشہ ہمیشہ خدا کی دلیل و حجت پر قائم اور یقین کے ساتھ عمل کرتے رہے
131
تَھْدِیْ اِلَی الْحَقِّ وَاِلٰی صِرَاطٍ مُسْتَقِیْمٍ
132
یعنی حق و حقیقت راہ راست کی طرف رہبری فرمائی
132
ٲَشْھَدُ شَھَادَۃَ حَقٍّ، وَٲُقْسِمُ بِاللّٰهِ قَسَمَ صِدْقٍ
133
کہ گواہی دیتا ہوں میں سچی گواہی اور قسم کھاتا ہوں اللہ کی سچی قسم
133
ٲَنَّ مُحَمَّدًا وَاٰلَہٗ صَلَوَاتُ ﷲِ عَلَیْھِمْ سَادَاتُ الْخَلْقِ
134
کہ محمدؐ و آل محمدؐ ساری مخلوق کے سردار ہیں، خدا کی رحمتیں ہوں ان پر
134
وَٲَنَّكَ مَوْلَایَ وَمَوْلَی الْمُؤْمِنِیْنَ
135
اور بے شک آپ میرے مولا اور مومنوں کے مولا ہیں
135
وَٲَنَّكَ عَبْدُ ﷲِ وَوَلِیُّہٗ
136
یقیناً آپ خدا کے بندے، اس کے ولی
136
وَٲَخُوْ الرَّسُوْلِ وَوَصِیُّہٗ وَوَارِثُہٗ
137
رسولؐ کے بھائی، ان کے وصی اور ان کے وارث ہیں
137
وَٲَنَّہُ الْقَائِلُ لَكَ: وَالَّذِیْ بَعَثَنِیْ بِالْحَقِّ
138
اور انہوں نے آپ کیلئے فرمایا، قسم اس کی جس نے مجھے حق کے ساتھ مبعوث کیا
138
مَا اٰمَنَ بِیْ مَنْ كَفَرَ بِكَ
139
کہ وہ مجھ پر ایمان نہیں لایا جس نے تمہارا انکار کیا
139
وَلَا ٲَقَرَّ بِاللّٰهِ مَنْ جَحَدَكَ
140
اور جو تمہارا منکر ہوا اس نے خدا کو نہیں مانا
140
وَقَدْ ضَلَّ مَنْ صَدَّ عَنْكَ
141
وہ گمراہ ہوا جو تم سے پھر گیا
141
وَلَمْ یَھْتَدِ اِلَی ﷲِ وَلَا اِلَیَّ مَنْ لَا یَھْتَدِیْ بِكَ۔
142
جو تمہاری ولایت کا قائل نہیں وہ اللہ کی طرف اور میری طرف راہ نہیں پائے گا
142
وَھُوَ قَوْلُ رَبِّیْ عَزَّ وَجَلَّ:
143
یہی میری عزت وجلال والے رب کا قول ہے
143
وَاِنِّیْ لَغَفَّارٌ لِمَنْ تَابَ وَاٰمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا
144
یقیناً میں اسے بخشنے والا ہوں جو توبہ کرے، ایمان لائے اور نیک عمل کرے
144
ثُمَّ اھْتَدٰی اِلٰی وِلَایَتِكَ مَوْلَایَ
145
پھر آپ کی ولایت کے راستے پر آئے میرے سردار
145
فَضْلُكَ لَا یَخْفٰی، وَنُوْرُكَ لَا یُطْفَٲُ
146
آپ کی بزرگی پوشیدہ نہیں، آپ کا نور بجھتا نہیں
146
وَٲَنَّ مَنْ جَحَدَكَ الظَّلُوْمُ الْاَشْقٰی
147
بے شک آپ سے جنگ کرنے والا بڑا ظالم اور بد بخت ہے
147
مَوْلَایَ ٲَنْتَ الْحُجَّۃُ عَلَی الْعِبَادِ
148
میرے آقا آپ بندوں پر خدا کی حجت ہیں
148
وَالْھَادِیْ اِلَی الرَّشَادِ، وَالْعُدَّۃُ لِلْمَعَادِ
149
راہ راست کی طرف لے جانے والے اور آخرت کے لئے سرمایہ ہیں
149
مَوْلَایَ لَقَدْ رَفَعَ ﷲُ فِی الْأُوْلٰی مَنْزِلَتَكَ
150
میرے مولا! دنیا میں خدا نے آپ کا مرتبہ بلند کیا
150
وَٲَعْلٰی فِی الْاٰخِرَۃِ دَرَجَتَكَ
151
اور آخرت میں آپ کو بلند تر قرار دیا ہے
151
وَبَصَّرَكَ مَا عَمِیَ عَلٰی مَنْ خَالَفَكَ
152
خدا نے آپ کو بصیرت دی جب کہ آپ کے مخالف نابینا ہیں
152
وَحَالَ بَیْنَكَ وَبَیْنَ مَوَاھِبِ ﷲِ لَكَ
153
اس لئے وہ آپ کے اور آپ کیلئے خدا کے عطیوں کے درمیان حائل ہو گئے
153
فَلَعَنَ ﷲُ مُسْتَحِلِّی الْحُرْمَۃِ مِنْكَ
154
پس خدا لعنت کرے ان پر جنہوں نے آپ کی حرمت کا خیال نہ رکھا
154
وَذَائِدِی الْحَقِّ عَنْكَ
155
اور آپ کے حق پر قبضہ کر بیٹھے
155
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّھُمُ الْاَخْسَرُوْنَ
156
میں گواہی دیتا ہوں کہ وہ بہت گھاٹے میں ہیں
156
الَّذِیْنَ تَلْفَحُ وُجُوْھَھُمُ النَّارُ، وَھُمْ فِیْھَا كَالِحُوْنَ
157
آگ ان کے چہروں کو پگھلائے گی اور وہ اس میں خوار ہوں گے
157
وَٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ مَا ٲَقْدَمْتَ وَلَا ٲَحْجَمْتَ
158
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ کا آگے بڑھنا، پیچھے ہٹنا،
158
وَلَا نَطَقْتَ وَلَا ٲَمْسَكْتَ اِلَّا بِٲَمْرٍ مِنَ ﷲِ وَرَسُوْلِہٖ
159
آپ کا کلام کرنا اور خاموش رہنا بس اللہ اور اس کے رسولؐ کے حکم سے ہے
159
قُلْتَ: وَالَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِہٖ
160
آپ نے فرمایا، قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے
160
لَقَدْ نَظَرَ اِلَیَّ رَسُوْلُ ﷲِ صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
161
کہ حضرت رسولؐ اللہ نے مجھ پر نظر فرمائی
161
ٲَضْرِبُ بِالسَّیْفِ قُدْمًا
162
جب میں بڑھ بڑھ کے تلوار چلا رہا تھا
162
فَقَالَ: یَا عَلِیُّ ٲَنْتَ مِنِّیْ بِمَنْزِلَۃِ ھَارُوْنَ مِنْ مُوْسٰی
163
پس فرمایا، اے علیؑ! میرے ساتھ تیری وہی نسبت ہے جو ہارونؑ کی موسٰیؑ سے تھی
163
اِلَّا ٲَنَّہٗ لَا نَبِیَّ بَعْدِیْ
164
مگر یہ کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں
164
وَٲُعْلِمُكَ ٲَنَّ مَوْتَكَ وَحَیَاتَكَ مَعِیْ وَعَلٰی سُنَّتِیْ
165
اور میں تجھے بتا دوں کہ بے شک تیری موت و حیات میرے ساتھ اور میری سنت پر ہے
165
فَوَﷲِ مَا كَذِبْتُ وَلَا كُذِّبْتُ
166
بخدا میں نے جھوٹ نہیں کہا نہ جھوٹ سنا
166
وَلَا ضَلَلْتُ وَلَا ضُلَّ بِیْ
167
نہ میں گمراہ ہوا نہ گمراہ کیا
167
وَلَا نَسِیْتُ مَا عَھِدَ اِلَیَّ رَبِّیْ
168
اور میں اپنے رب کی فرمائش نہیں بھولا
168
وَاِنِّیْ لَعَلٰی بَیِّنَۃٍ مِنْ رَبِّیْ بَیَّنَہَا لِنَبِیِّہٖ
169
میں ضرور اس دلیل پر قائم ہوں جو میرے رب نے اپنے نبیؐ کو بتائی
169
وَبَیَّنَھَا النَّبِیُّ لِیْ
170
اور نبیؐ نے مجھ کو سمجھائی
170
وَاِنِّیْ لَعَلَی الطَّرِیْقِ الْوَاضِحِ ٲَلْفِظُہٗ لَفْظًا۔
171
میں لفظ بہ لفظ واضح راستے اور طریقے پر رواں ہوں۔
171
صَدَقْتَ وَﷲِ وَقُلْتَ الْحَقَّ
172
بخدا آپ نے سچ فرمایا اور حق بات کہی
172
فَلَعَنَ ﷲُ مَنْ سَاوَاكَ بِمَنْ نَاوَاكَ
173
پس خدا لعنت کرے اس پر جس نے آپ کو آپ کے مخالف کے برابر جانا
173
وَﷲُ جَلَّ اسْمُہٗ یَقُوْلُ:
174
جبکہ بلند نام والا خدا کہتا ہے،
174
ھَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَعْلَمُوْنَ وَالَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْن۔
175
کہ آیا برابر ہو سکتے ہیں جاننے والے اور وہ جو نہیں جانتے ہیں
175
فَلَعَنَ ﷲُ مَنْ عَدَلَ بِكَ مَنْ فَرَضَ ﷲُ عَلَیْہِ وِلَایَتَكَ
176
پس خدا لعنت کرے اس پر جو خدا کی طرف سے واجب شدہ آپ کی ولایت سے منہ موڑے رہا
176
وَٲَنْتَ وَلِیُّ ﷲِ، وَٲَخُوْ رَسُوْلِہٖ، وَالذَّابُّ عَنْ دِیْنِہٖ
177
جبکہ آپ خدا کے دوست اس کے رسولؐ کے برادر اور اس کے دین کو بچانے والے ہیں
177
وَالَّذِیْ نَطَقَ الْقُرْاٰنُ بِتَفْضِیْلِہٖ، قَالَ ﷲُ تَعَالٰی:
178
آپ وہ ہیں جس کی فضیلت کو قرآن ظاہر کرتا ہے جیسے خدائے تعالی نے فرمایا
178
وَفَضَّلَ ﷲُ الْمُجَاھِدِیْنَ عَلَی الْقَاعِدِیْنَ ٲَجْرًا عَظِیْمًا
179
کہ خدا نے بڑائی دی ہے مجاہدوں کو پیچھے بیٹھ رہنے والوں پر، ان کیلئے اس کی طرف سے بڑا اجر
179
دَرَجَاتٍ مِنْہُ وَمَغْفِرَۃً وَرَحْمَۃً، وَكَانَ ﷲُ غَفُوْرًا رَحِیْمًا۔
180
اور بلند درجہ، بخشش اور رحمت ہے، اور خدا بہت بخشنے والا اور مہربان ہے۔
180
وَقَالَ ﷲُ تَعَالٰی: ٲَجَعَلْتُمْ سِقَایَہَ الْحَاجِّ وَعِمَارَۃَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ
181
اور خدائے تعالی نے یہ بھی فرمایا، آیا تم حاجیوں کو پانی پلانے اور مسجد الحرام کو آباد کرنے والے کے عمل کو
181
كَمَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَجَاھَدَ فِیْ سَبِیْلِ ﷲِ
182
ویسا قرار دیتے ہو جو کہ خدا و یوم آخرت پر ایمان لایا اور اس نے راہ خدا میں جہاد کیا
182
لَا یَسْتَوُوْنَ عِنْدَ ﷲِ، وَﷲُ لَا یَھْدِی الْقَوْمَ الظَّالِمِیْنَ
183
خدا کے ہاں برابر نہیں ہیں اور خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا
183
الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَھَاجَرُوْا وَجَاھَدُوْا فِیْ سَبِیْلِ ﷲِ بِٲَمْوَالِھِمْ وَٲَنْفُسِھِمْ
184
وہ جو ایمان لائے، ہجرت کی اور انہوں نے خدا کی راہ میں جہاد کیا اپنے مالوں اور جانوں سے
184
ٲَعْظَمُ دَرَجَۃً عِنْدَ ﷲِ، وَٲُولٰئِكَ ھُمُ الْفَائِزُوْنَ
185
خدا کے نزدیک ان کا بڑا درجہ ہے، وہی تو کامیاب ہیں
185
یُبَشِّرُھُمْ رَبُّھمْ بِرَحْمَۃٍ مِنْہُ وَرِضْوَانٍ
186
ان کا پروردگار بشارت دیتا ہے ان کو اپنی رحمت اور خوشنودی کی
186
وَجَنَّاتٍ لَھُمْ فِیْھَا نَعِیْمٌ مُقِیْمٌ
187
اور ان کیلئے باغات ہیں نعمت بھرے
187
خَالِدِیْنَ فِیْھَا ٲَبَدًا، اِنَّ ﷲَ عِنْدَہٗ ٲَجْرٌ عَظِیْمٌ۔
188
جن میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہا کریں گے، کیونکہ خدا وہ ہے جس کے ہاں بہت بڑا اجر ہے۔
188
ٲَشْھَدُ ٲَنَّكَ الْمَخْصُوْصُ بِمِدْحَۃِ ﷲِ
189
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ خدا کی مدح کے خاص مصداق ہیں
189
الْمُخْلِصُ لِطَاعَۃِ ﷲِ
190
خدا کی اطاعت میں مخلص ہیں
190
لَمْ تَبغِ بِالْھُدٰی بَدَلًا
191
آپ نے ہدایت کے بدلے میں کچھ نہیں چاہا
191
وَلَمْ تُشْرِكْ بِعِبَادَۃِ رَبِّكَ ٲَحَدًا
192
اور اپنے یگانہ خدا کی عبادت میں کسی کو شریک نہیں کیا
192
وَٲَنَّ ﷲَ تَعَالی اسْتَجَابَ لِنَبِیِّہٖ صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ فِیْكَ دَعْوَتَہٗ
193
بے شک خدائے تعالی نے اپنے نبیؐ کی وہ دعا قبول فرمائی جو آپ کے بارے میں تھی
193
ثُمَّ ٲَمَرَہٗ بِاِظْھَارِ مَا ٲَوْلَاكَ لِاُمَّتِہٖ
194
پھر ان کو حکم دیا کہ ان کی امت پر آپ کو جو بڑائی ہے اس کا اظہار کریں
194
اِعْلَاءً لِشَٲْنِكَ، وَاِعْلَانًا لِبُرْھَانِكَ
195
تاکہ آپ کی شان عیاں ہو، نیز آپ کے بارے میں برہان و دلیل کا اعلان کریں
195
وَدَحْضًا لِلْاَبَاطِیْلِ، وَقَطْعًا لِلْمَعَاذِیْرِ
196
کہ باطل ہٹ جائے اور بہانے کٹ جائیں
196
فَلَمَّا ٲَشْفَقَ مِنْ فِتْنَۃِ الْفَاسِقِیْنَ، وَاتَّقٰی فِیْكَ الْمُنَافِقِیْنَ
197
پس وہ آپ کے حق میں بدکرداروں اور منافقوں سے خوف و خطر محسوس کرتے تھے
197
ٲَوْحٰی اِلَیْہِ رَبُّ الْعَالَمِیْنَ:
198
تب جہانوں کے پروردگار نے ان کو یہ وحی بھیجی
198
یَا ٲَیُّھَا الرَّسُوْلُ بَلِّغْ مَا ٲُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَبِّكَ
199
کہ اے رسولؐ جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے نازل کیا گیا وہ پہنچا دو
199
وَاِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَہٗ
200
اگر تم نے ایسا نہ کیا تو تم نے اس کا کوئی پیغام نہیں پہنچایا
200
وَﷲُ یَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ۔
201
اور خدا تمہیں لوگوں سے محفوظ رکھے گا
201
فَوَضَعَ عَلٰی نَفْسِہٖ ٲَوْزَارَ الْمَسِیْرِ
202
پس حضرت نے سفر کی زحمت کا بوجھ اٹھا لیا
202
وَنَھَضَ فِیْ رَمْضَاءِ الْھَجِیْرِ
203
غدیر کے تپتے ہوئے صحرا میں رک گئے
203
فَخَطَبَ وَٲَسْمَعَ وَنَادٰی فَٲَبْلَغَ
204
پس خطبہ دیا اور بآواز بلند سب کو سنایا
204
ثُمَّ سَٲَلَھُمْ ٲَجْمَعَ، فَقَالَ: ھَلْ بَلَّغْتُ؟
205
پھر اس اجتماع سے سوال کیا، فرمایا آیا میں نے تبلیغ کر دی؟
205
فَقَالُوْا: اَللّٰھُمَّ بَلٰی فَقَالَ: اَللّٰھُمَّ اشْھَدْ
206
سب نے کہا ہاں۔ تب فرمایا اے اللہ! گواہ رہنا۔
206
ثُمَّ قَالَ: ٲَلَسْتُ ٲَوْلٰی بِالْمُؤْمِنِیْنَ مِنْ ٲَنْفُسِھِمْ
207
پھر فرمایا، آیا میں مومنوں پر ان کی جانوں سے بڑھ کر مختار نہیں ہوں؟
207
فَقَالُوْا: بَلٰی۔ فَٲَخَذَ بِیَدِكَ، وَقَالَ:
208
انہوں نے کہا، ہاں۔ پس حضرتؐ نے آپؑ کا ہاتھ پکڑا اور کہا
208
مَنْ كُنْتُ مَوْلَاہُ فَھٰذَا عَلِیُّ مَوْلَاہُ
209
جس کا میں مولا ہوں پس یہ علیؑ اس کا مولا ہے
209
اَللّٰھُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاہُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاہُ
210
اے اللہ اس کے دوست سے دوستی اور اس کے دشمن سے دشمنی رکھ
210
وَانْصُرْ مَنْ نَصَرَہٗ، وَاخْذُلْ مَنْ خَذَلَہٗ۔
211
جو اس کی مدد کرے اس کی مدد کر اور جو اسے چھوڑے تو اسے چھوڑ دے۔
211
فَمَا اٰمَنَ بِمَا ٲَنْزَلَ ﷲُ فِیْكَ عَلٰی نَبِیِّہٖ اِلَّا قَلِیْلٌ
212
پس وہ ایمان نہ لائے اس پر جو خدا نے آپ کے حق میں اپنے نبیؐ پر نازل کیا لیکن تھوڑے لوگ
212
وَلَا زَادَ ٲَكْثَرَھُمْ غَیْرَ تَخْیِیْرٍ
213
اور ان میں زیادہ تر لوگوں نے گھاٹے کے سوا کچھ حاصل نہ کیا
213
وَلَقَدْ ٲَنْزَلَ ﷲُ تَعَالٰی فِیْكَ مِنْ قَبْلُ وَھُمْ كَارِھُوْنَ:
214
اس سے پہلے خدا نے آپ کے بارے میں آیات نازل کیں تو انہوں نے ناپسندیدگی ظاہر کی
214
یَا ٲَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَنْ یَرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِیْنِہٖ
215
اے ایمان لانے والو! تم میں سے جو کوئی اپنے دین سے پھر جائے گا
215
فَسَوْفَ یَٲْتِی ﷲُ بِقَوْمٍ یُحِبُّھُمْ وَیُحِبُّوْنَہٗ
216
تو خدا آئندہ ایسا گروہ لے آئے گا جسے وہ چاہتا اور وہ اسے چاہتے ہیں
216
ٲَذِلَّۃٍ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ، ٲَعِزَّۃٍ عَلَی الْكَافِرِیْنَ
217
وہ مومنوں کے ساتھ نرم اور کافروں پر سخت گیر ہیں
217
یُجَاھِدُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ ﷲِ وَلَا یَخَافُوْنَ لَوْمَۃَ لَائِمٍ
218
وہ خدا کی راہ میں جہاد کرتے ہیں اور ملامت کرنے والوں کی ملامت سے نہیں ڈرتے
218
ذٰلِكَ فَضْلُ ﷲِ یُؤْتِیْہِ مَنْ یَشَاءُ، وَﷲُ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ
219
یہ تو اللہ کا فضل ہے جسے چاہے عطا کرتا ہے، اور اللہ وسعت والا علم والا ہے
219
اِنَّمَا وَلِیُّكُمُ ﷲُ وَرَسُوْلُہٗ وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا
220
تحقیق تمہارا ولی اللہ اور اس کا رسولؐ اور وہ ہیں جو ایمان لائے
220
الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلَاۃَ وَیُؤْتُوْنَ الزَّكَاۃَ وَھُمْ رَاكِعُوْنَ
221
انہوں نے نماز قائم کی اور حالت رکوع میں زکوٰۃ دیتے ہیں
221
وَمَنْ یَتَوَلَّ ﷲَ وَرَسُوْلَہٗ وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا
222
اور جو لوگ اللہ اس کے رسولؐ اور صاحبان ایمان کی ولایت قبول کر لیں
222
فَاِنَّ حِزْبَ ﷲِ ھُمُ الْغَالِبُوْنَ۔
223
تو وہ خدا کا گروہ ہیں غالب رہنے والے
223
رَبَّنَا اٰمَنَّا بِمَا ٲَنْزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُوْلَ
224
ہمارے رب ہم اس پر ایمان لائے جو تو نے نازل کیا اور رسولؐ کی پیروی کرتے ہیں
224
فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاھِدِیْنَ
225
پس ہمیں گواہوں میں لکھ لے
225
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ ھَدَیْتَنَا
226
ہمارے رب ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ ہونے دے جبکہ تو نے ہمیں ہدایت دی
226
وَھَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَۃً، اِنَّكَ ٲَنْتَ الْوَھَّابُ۔
227
اور ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا فرما، بے شک تو بہت عطا کرنے والا ہے
227
اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَعْلَمُ ٲَنَّ ھٰذَا ھُوَ الْحَقُّ مِنْ عِنْدِكَ
228
اے اللہ ہم جانتے ہیں کہ یہ سب کچھ وہی حق ہے کہ جو تیری طرف سے ہے
228
فَالْعَنْ مَنْ عَارَضَہٗ وَاسْتَكْبَرَ وَكَذَّبَ بِہٖ وَكَفَرَ
229
پس لعنت کر ان پر جو ان کے مخالف، تکبر کرنے والے، اس کا انکار کرنے، جھٹلانے والے ہیں
229
وَسَیَعْلَمُ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا ٲَیَّ مُنْقَلَبٍ یَنْقَلِبُوْنَ
230
اور ظلم کرنے والوں کو جلد معلوم ہو جائے گا کہ انہیں کہاں لوٹ کر جانا ہے
230
اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا ٲَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ، وَسَیِّدَ الْوَصِیِّیْنَ
231
سلام ہو آپ پر اے مومنوں کے امیر، اوصیاء کے سردار
231
وَٲَوَّلَ الْعَابِدِیْنَ، وَٲَزْھَدَ الزَّاھِدِیْنَ
232
عبادت کرنے والوں میں پہلے، سب سے بڑے زاہد
232
وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ وَصَلَوَاتُہٗ وَتَحِیَّاتُہٗ
233
خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکتیں اور اس کا درود و سلام ہو
233
ٲَنْتَ مُطْعِمُ الطَّعَامِ عَلٰی حُبِّہٖ مِسْكِیْنًا وَیَتِیْمًا وَٲَسِیْرًا
234
آپ ہیں خدا کی محبت میں مسکین، یتیم اور اسیر کو کھانا کھلانے والے
234
لِوَجْہِ ﷲِ لَا تُرِیْدُ مِنْھُمْ جَزَاءً وَلَا شُكُوْرًا
235
محض خدا کی خاطر کہ آپ ان سے کسی بدلے اور شکریے کے خواہاں نہ تھے
235
وَفِیْكَ ٲَنْزَلَ ﷲُ تَعَالٰی:
236
اور آپ کے بارے میں خدا نے نازل کیا
236
وَیُؤْثِرُوْنَ عَلٰی ٲَنْفُسِھِمْ وَلَوْ كَانَ بِھِمْ خَصَاصَۃٌ
237
کہ وہ دوسروں کو خود پر مقدم رکھتے ہیں اگرچہ ان کو شدید حاجت بھی ہو
237
وَمَنْ یُوْقَ شُحَّ نَفْسِہٖ فَٲُولٰئِكَ ھُمُ الْمُفْلِحُوْنَ۔
238
اور جو اپنے نفس کو بخل سے بچاتے ہیں تو وہی نجات پانے والے ہیں
238
وَٲَنْتَ الْكَاظِمُ لِلْغَیْظِ وَالْعَافِیْ عَنِ النَّاسِ
239
اور آپ ہیں غصے کو پینے والے، لوگوں کو معاف کرنے والے
239
وَﷲُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ
240
اور خدا نیکوکاروں کو پسند کرتا ہے
240
وَٲَنْتَ الصَّابِرُ فِی الْبَٲْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ وَحِیْنَ الْبَٲْسِ
241
اور آپ ہیں تنگدستی اور سختیوں اور ہنگام جنگ میں صبر کرنے والے
241
وَٲَنْتَ الْقَاسِمُ بِالسَّوِیَّۃِ، وَالْعَادِلُ فِی الرَّعِیَّۃِ
242
اور آپ ہیں برابر تقسیم کرنے والے، رعیت میں عدل کرنے والے
242
وَالْعَالِمُ بِحُدُوْدِ ﷲِ مِنْ جَمِیْعِ الْبَرِیَّۃِ
243
اور سب سے بڑھ کر خدا کی حدوں کو جاننے والے
243
وَﷲُ تَعَالٰی ٲَخْبَرَ عَمَّا ٲَوْلَاكَ مِنْ فَضْلِہٖ بِقَوْلِہٖ:
244
اور اللہ تعالی نے آپ کو فضیلت و بڑائی کی خبر دی اپنے قول میں
244
ٲَفَمَنْ كَانَ مُؤْمِنًا كَمَنْ كَانَ فَاسِقًا لَا یَسْتَوُوْنَ
245
کہ آیا جو مومن ہے وہ فاسق کی مانند ہے؟ وہ برابر نہیں ہیں
245
ٲَمَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ
246
لیکن وہ لوگ جو ایمان لائے اور اچھے کام کرتے رہے
246
فَلَھُمْ جَنَّاتُ الْمَٲْوٰی، نُزُلًا بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ۔
247
تو ان کے لئے ہمیشگی والے باغات ٹھکانہ ہیں، ان کے بدلے میں جو عمل انہوں نے کیے
247
وَٲَنْتَ الْمَخْصُوْصُ بِعِلْمِ التَّنْزِیْلِ
248
اور آپ کو خاص کیا گیا نزول آیات کے علم میں
248
وَحُكْمِ التَّٲْوِیْلِ، وَنَصِّ الرَّسُوْلِ
249
اور آیتوں کی تاویل کے مطابق حکم لگانے میں اور رسولؐ کی طرف سے نامزدگی میں
249
وَلَكَ الْمَوَاقِفُ الْمَشْھُوْدَۃُ، وَالْمَقَامَاتُ الْمَشْھُوْرَۃُ
250
اور آپ کی ثابت قدمی کے مقامات عیاں ہیں، آپ کے مرتبے آشکار ہیں
250
وَالْاَیَّامُ الْمَذْكُوْرَۃُ ، یَوْمَ بَدْرٍ
251
اور آپ کے خاص دن یادگار ہیں، یعنی یوم بدر
251
وَیَوْمَ الْاَحْزَابِ: اِذْ زَاغَتِ الْاَبْصَارُ
252
اور یوم خندق کہ جب ڈر سے آنکھیں خیرہ ہو گئیں
252
وَبَلَغَتِ الْقُلُوْبُ الْحَنَاجِرَ، وَتَظُنُّوْنَ بِاللّٰهِ الظُّنُوْنَا
253
اور دل گردنوں میں آ پھنسے اور خدا کے بارے میں بد گمانیاں ہونے لگیں
253
ھُنَالِكَ ابْتُلِیَ الْمُؤْمِنُوْنَ، وَزُلْزِلُوْا زِلْزَالًا شَدِیْدًا
254
وہاں مومنوں کی آزمائش کی گئی اور ان پر سخت لرزہ طاری ہو گیا
254
وَاِذْ یَقُوْلُ الْمُنَافِقُوْنَ وَالَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِھِمْ مَرَضٌ
255
جب منافقین اور جن کے دلوں میں بیماری تھی وہ کہہ رہے تھے
255
مَا وَعَدَنَا ﷲُ وَرَسُوْلُہٗ اِلَّا غُرُوْرًا
256
کہ خدا اور رسولؐ نے ہمیں جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا
256
وَاِذْ قَالَتْ طَائِفَۃٌ مِنْھُمْ یَا ٲَھْلَ یَثْرِبَ
257
اور یاد کرو جب ان میں سے ایک گروہ نے کہا اے یثرب والو
257
لَا مُقَامَ لَكُمْ فَارْجِعُوْا
258
یہاں تمہارے لئے کوئی ٹھکانا نہیں، گھروں کو چلے جاؤ
258
وَیَسْتَٲْذِنُ فَرِیْقٌ مِنْھُمُ النَّبِیَّ یَقُوْلُوْنَ اِنَّ بُیُوْتَنَا عَوْرَۃٌ
259
اور ان میں ایک گروہ پیغمبر سے واپسی کی اجازت کیلئے کہتا تھا ہمارے گھر غیر محفوظ ہیں
259
وَمَا ھِیَ بِعَوْرَۃٍ، اِنْ یُرِیْدُوْنَ اِلَّا فِرَارًا۔
260
حالانکہ وہ غیر محفوظ نہ تھے، بلکہ وہ صرف جنگ سے بھاگنا چاہتے تھے۔
260
وَقَالَ ﷲُ تَعَالٰی: وَلَمَّا رَٲَی الْمُؤْمِنُوْنَ الْاَحْزَابَ
261
اور خدائے تعالیٰ نے فرمایا کہ جب مومنوں نے احزاب کے لشکر کو دیکھا
261
قَالُوْا ھٰذَا مَا وَعَدَنَا ﷲُ وَرَسُوْلُہٗ
262
تو کہنے لگے یہ وہی ہے جس کا خدا اور رسولؐ نے ہم سے وعدہ کیا
262
وَصَدَقَ ﷲُ وَرَسُوْلُہٗ
263
خدا اور اس کا رسولؐ سچے ہیں
263
وَمَا زَادَھُمْ اِلَّا اِیْمَانًا وَتَسْلِیْمًا۔
264
اور اس سے ان کے ایمان و یقین میں اضافہ ہوا۔
264
فَقَتَلْتَ عَمْرَھُمْ، وَھَزَمْتَ جَمْعَھُمْ
265
تب آپ نے عمرو ﴿بن عبدود﴾ کو قتل کیا اور ان کے لشکر کو شکست دی
265
وَرَدَّ ﷲُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِغَیْظِھِمْ لَمْ یَنَالُوْا خَیْرًا
266
خدا نے کافروں کو غیض و غضب کے عالم میں واپس کیا، اور انہوں نے کوئی بھلائی نہ پائی
266
وَكَفَی ﷲُ الْمُؤْمِنِیْنَ الْقِتَالَ
267
اور خدا نے جنگ میں مومنوں کی کفایت فرمائی
267
وَكَانَ ﷲُ قَوِیًّا عَزِیْزًا
268
اور خدا قوت والا غالب تر ہے
268
وَیَوْمَ ٲُحُدٍ اِذْ یُصْعِدُوْنَ وَلَا یَلْوُوْنَ عَلٰی ٲَحَدٍ
269
اور احد کے دن جب لوگ پہاڑ پر چڑھے جاتے تھے اور پیچھے رہ جانے والوں کو دیکھتے ہی نہ تھے
269
وَالرَّسُوْلُ یَدْعُوْھُمْ فِیْ ٲُخْرَاھُمْ
270
اور رسولؐ ان کے پیچھے ان کو پکار رہے تھے
270
وَٲَنْتَ تَذُوْدُ بِھِمُ الْمُشْرِكِیْنَ
271
جب کہ آپ مشرکین کو لڑ بھڑ کر پیچھے دھکیلتے جاتے تھے
271
عَنِ النَّبِیِّ ذَاتَ الْیَمِیْنِ وَذَاتِ الشِّمَالِ
272
نبیؐ کے دائیں اور بائیں سے
272
حَتّٰی رَدَّھُمُ ﷲُ تَعَالٰی عَنْكُمَا خَائِفِیْنَ
273
یہاں تک کہ خدا نے خائف دشمنوں کو آپ سے دور کر دیا
273
وَنَصَرَ بِكَ الْخَاذِلِیْنَ
274
اور آپ کے ذریعے بھاگے ہوؤں کو مدد دی
274
وَیَوْمَ حُنَیْنٍ عَلٰی مَا نَطَقَ بِہِ التَّنْزِیْلُ:
275
اور حنین کا دن، جس کے بارے میں قرآن کہتا ہے
275
اِذْ ٲَعْجَبَتْكُمْ كَثْرَتُكُمْ فَلَمْ تُغْنِ عَنْكُمْ شَیْئًا
276
کہ جب تمہاری کثرت نے تمہیں نازاں کر دیا پس وہ تمہارے کسی کام نہ آئی
276
وَضَاقَتْ عَلَیْكُمُ الْاَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ
277
اور زمین تمہارے لئے تنگ ہو گئی جب وہ وسیع تھی
277
ثُمَّ وَلَّیْتُمْ مُدْبِرِیْنَ
278
پھر تم پیٹھ پھیر کر بھاگ گئے
278
ثُمَّ ٲَنْزَلَ ﷲُ سَكِیْنَتَہٗ عَلٰی رَسُوْلِہٖ وَعَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ۔
279
تب اللہ تعالیٰ نے اپنے رسولؐ پر سکون قلب نازل کیا اور مومنوں پر بھی۔
279
وَالْمُؤْمِنُوْنَ ٲَنْتَ وَمَنْ یَلِیْكَ
280
ہاں آپ اور آپ کے پیروکار ہی تو مومن ہیں
280
وَعَمُّكَ الْعَبَّاسُ یُنَادِی الْمُنْھَزِمِیْنَ
281
اس وقت آپ کے چچا عباس بھاگنے والوں کو پکار رہے تھے
281
یَا ٲَصْحَابَ سُوْرَۃِ الْبَقَرَۃِ، یَا ٲَھْلَ بَیْعَۃِ الشَّجَرَۃِ
282
اے سورہ بقرہ کی تلاوت کرنے والو، اے بیعت شجرہ میں حصہ لینے والو
282
حَتَّی اسْتَجَابَ لَہٗ قَوْمٌ
283
یہاں تک کہ ایک گروہ نے ان کو لبیک کہا
283
قَدْ كَفَیْتَھُمُ الْمَؤُوْنَۃَ وَتَكَفَّلْتَ دُوْنَھُمُ الْمَعُوْنَۃَ
284
اس وقت آپ نے ان کے نان و نفقہ کا انتظام کیا
284
فَعَادُوْا اٰیِسِیْنَ مِنَ الْمَثُوْبَۃِ
285
پس وہ پلٹ آئے ثواب جہاد سے ناامیدی میں
285
رَاجِیْنَ وَعْدَ ﷲِ تَعَالٰی بِالتَّوْبَۃِ
286
خدا کے قبول توبہ کے وعدے کی آس میں
286
وَذٰلِكَ قَوْلُ ﷲِ جَلَّ ذِكْرُہٗ:
287
اور یہ بلند ذکر والے خدا کا فرمان ہے کہ
287
ثُمَّ یَتُوْبُ ﷲُ مِنْ بَعْدِ ذٰلِكَ عَلٰی مَنْ یَشَاءُ۔
288
پھر خدا جس کی چاہے توبہ قبول فرمائے
288
وَٲَنْتَ حَائِزٌ دَرَجَۃَ الصَّبْرِ، فَائِزٌ بِعَظِیْمِ الْاَجْرِ
289
اور آپ ہی ہیں جو صبر کے اونچے درجے پر ہیں، بہت بڑا اجر پانے والے ہیں
289
وَیَوْمَ خَیْبَرَ اِذْ ٲَظْھَرَ ﷲُ خَوَرَ الْمُنَافِقِیْنَ
290
اور خیبر کے دن، جب خدا نے منافقوں کی سستی ظاہر کی
290
وَقَطَعَ دَابِرَ الْكَافِرِیْنَ
291
اور آپ کے ذریعے کافروں کی جڑیں کاٹ دیں
291
وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
292
اور حمد ہے خدا کے لئے جو جہانوں کا رب ہے
292
وَلَقَدْ كَانُوْا عَاھَدُوا ﷲَ مِنْ قَبْلُ
293
اور فرمان الہی ہے کہ اس سے پہلے انہوں نے خدا سے عہد کیا تھا
293
لَا یُوَلُّوْنَ الْاَدْبَارَ، وَكَانَ عَھْدُ ﷲِ مَسْؤُوْلًا۔
294
کہ دشمنوں سے پیٹھ نہ پھیریں گے، اور خدا سے کیے ہوئے عہد پر باز پرس ہو گی
294
مَوْلَایَ ٲَنْتَ الْحُجَّۃُ الْبَالِغَۃُ، وَالْمَحَجَّۃُ الْوَاضِحَۃُ
295
اے میرے مولا آپ ہی تو کامل حجت، حق کا واضح تر طریق
295
وَالنِّعْمَۃُ السَّابِغَۃُ، وَالْبُرْھَانُ الْمُنِیْرُ
296
خدا کی نعمتِ عامہ اور روشن تردلیل ہیں
296
فَھَنِیْئًا لَكَ بِمَا اٰتَاكَ ﷲُ مِنْ فَضْلٍ
297
پس آپ پر اللہ کا یہ فضل مبارک بہت بہت مبارک ہو
297
وَتَبًّا لِشَانِئِكَ ذِی الْجَھْلِ
298
آپ کے جاہل دشمن پر ہلاکت پڑے
298
شَھِدْتَ مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ جَمِیْعَ حُرُوْبِہٖ وَمَغَازِیْہِ
299
آپ حضرت رسولؐ کے ہمراہ سبھی جنگوں میں حاضر اور شامل ہوئے
299
تَحْمِلُ الرَّایَۃَ ٲَمَامَہٗ، وَتَضْرِبُ بِالسَّیْفِ قُدَّامَہٗ
300
ان کے حضور علمبردار لشکر رہے اور ان پرحملہ کرنے والوں پر تلوار چلاتے رہے
300
ثُمَّ لِحَزْمِكَ الْمَشْھُوْرِ، وَبَصِیْرَتِكَ فِی الْأُمُوْرِ
301
پھر آپ کی انتہائی احتیاط اور آپ کی معاملہ فہمی کے پیش نظر
301
ٲَمَّرَكَ فِی الْمَوَاطِنِ، وَلَمْ یَكُنْ عَلَیْكَ ٲَمِیْرٌ
302
وہ آپ کو امیر بناتے تھے، کسی کو آپ پر امیر نہیں بنایا
302
وَكَمْ مِنْ ٲَمْرٍ صَدَّكَ عَنْ اِمْضَاءِ عَزْمِكَ فِیْہِ التُّقٰی
303
کتنے ہی ایسے امور ہیں جن میں تقویٰ آپ کے لئے رکاوٹ بن گیا
303
وَاتَّبَعَ غَیْرُكَ فِیْ مِثْلِہِ الْھَوٰی
304
جب کہ آپ کے غیر نے ان میں خواہش کی پیروی کی
304
فَظَنَّ الْجَاھِلُوْنَ ٲَنَّكَ عَجَزْتَ عَمَّا اِلَیْہِ انْتَھٰی
305
پس جاہلوں نے خیال کیا آپ ان امور میں قاصر و عاجز ہیں
305
ضَلَّ وَﷲِ الظَّانُّ لِذٰلِكَ وَمَا اھْتَدٰی
306
قسم بخدا یہ خیال کرنے والا گمراہ ہوا اور راہ نہ پا سکا
306
وَلَقَدْ ٲَوْضَحْتَ مَا ٲَشْكَلَ مِنْ ذٰلِكَ
307
اور آپ نے ایسے شخص کی مشکل آسان کر دی
307
لِمَنْ تَوَہَّمَ وَامْتَرٰی بِقَوْلِكَ صَلَّی ﷲُ عَلَیْكَ:
308
جو وہم کرتا اور آپ کے قول پر شک کرتا تھا، خدا کی رحمت ہو آپ پر، [آپ نے فرمایا]
308
قَدْ یَرَی الْحُوَّلُ الْقُلَّبُ وَجْہَ الْحِیْلَۃِ
309
کبھی امور کو انجام دینے والا ان کے لئے عجیب سا طریقہ دیکھتا ہے
309
وَدُوْنَھَا حَاجِزٌ مِنْ تَقْوَی ﷲِ
310
جس میں تقویٰ رکاوٹ بن جاتا ہے
310
فَیَدَعُھَا رَٲْیَ الْعَیْنِ
311
لیکن اس کی پروا نہیں کرتا
311
وَیَنْتَھِزُ فُرْصَتَھَا مَنْ لَا حَرِیْجَۃَ لَہٗ فِی الدِّیْنِ۔
312
جو چاہے کر گزرتا ہے اور اپنے دین کی کچھ فکر نہیں کرتا۔
312
صَدَقْتَ وَﷲِ وَخَسِرَ الْمُبْطِلُوْنَ
313
آپ سچے اور اہل باطل گھاٹے میں ہیں
313
وَاِذْ مَاكَرَكَ النَّاكِثَانِ، فَقَالَا نُرِیْدُ الْعُمْرَۃَ
314
جب بیعت توڑنے والے دو شخصوں نے مکر کیا اور آپ سے کہا ہم عمرہ کرنا چاہتے ہیں
314
فَقُلْتَ لَھُمَا لَعَمْرُكُمَا مَا تُرِیْدَانِ الْعُمْرَۃَ
315
تو آپ نے ان سے کہا تمہاری زندگی کی قسم تم عمرہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے
315
لٰكِنْ تُرِیْدَانِ الْغَدْرَۃَ
316
لیکن یہ کہ تم دھوکہ دینا چاہتے ہو
316
فَٲَخَذْتَ الْبَیْعَۃَ عَلَیْھِمَا
317
پس آپ نے بار دیگر ان سے بیعت لے لی
317
وَجَدَّدْتَ الْمِیْثَاقَ، فَجَدَّا فِی النِّفَاقِ
318
اور پھر سے عہد و پیمان باندھا مگر وہ دونوں نفاق کر رہے تھے
318
فَلَمَّا نَبَّھْتَھُمَا عَلٰی فِعْلِھِمَا
319
جب آپ نے ان کو اس فعل سے خبردار کیا
319
ٲَغْفَلَا وَعَادَا وَمَا انْتَفَعَا
320
تو بے پروا ہو کر چلے گئے اور کچھ فائدہ نہ پا سکے
320
وَكَانَ عَاقِبَۃُ ٲَمْرِھِمَا خُسْرًا
321
اور انجام کار وہ خسارے سے دوچار ہوئے
321
ثُمَّ تَلَاھُمَا ٲَھْلُ الشَّامِ
322
پھر شام والوں نے بھی انہی کی پیروی کی
322
فَسِرْتَ اِلَیْھِمْ بَعْدَ الْاِعْذَارِ
323
تو ان کا عذر و بہانہ سن کر آپ ان کی طرف روانہ ہوئے
323
وَھُمْ لَا یَدِیْنُوْنَ دِیْنَ الْحَقِّ
324
کیونکہ ان کا دین و حق سے کوئی تعلق نہ تھا
324
وَلَا یَتَدَبَّرُوْنَ الْقُرْاٰنَ، ھَمَجٌ رُعَاعٌ ضَالُّوْنَ
325
اور نہ ہی قرآن کی تعلیم پر توجہ دیتے تھے اور ہر آواز کے پیچھے چلنے والے گمراہ تھے
325
وَبِالَّذِیْ ٲُنْزِلَ عَلٰی مُحَمَّدٍ فِیْكَ كَافِرُوْنَ
326
آپ کے بارے میں پیغمبر اکرمؐ پر جو آیات آئیں ان کا انکار کرتے تھے
326
وَلِاَھْلِ الْخِلَافِ عَلَیْكَ نَاصِرُوْنَ
327
اور آپ کے دشمنوں کی مدد و نصرت کرنے والے تھے
327
وَقَدْ ٲَمَرَ ﷲُ تَعَالٰی بِاتِّبَاعِكَ
328
جبکہ خدا نے آپ کی پیروی کا حکم دیا
328
وَنَدَبَ الْمُؤْمِنِیْنَ اِلٰی نَصْرِكَ
329
اور مومنوں کو آپ کی نصرت کی دعوت دی تھی
329
وَقَالَ عَزَّ وَجَلَّ: یَا ٲَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا
330
اور خدائے عزوجل نے فرمایا، کہ اے وہ لوگو! جو ایمان لائے ہو
330
اتَّقُوا ﷲَ وَكُوْنُوْا مَعَ الصَّادِقِیْنَ۔
331
خدا سے ڈرو اور حق سچ والوں کے ساتھ ہو جاؤ
331
مَوْلَایَ بِكَ ظَھَرَ الْحَقُّ، وَقَدْ نَبَذَہُ الْخَلْقُ
332
میرے مولا، آپ کے ذریعے حق آشکار ہوا جب کہ لوگ اسے چھوڑ چکے تھے
332
وَٲَوْضَحْتَ السُّنَنَ بَعْدَ الدُّرُوْسِ وَالطَّمْسِ
333
آپ نے پیغمبر کی سنتوں کو ظاہر کیا جب وہ بھلائی، مٹائی جا چکیں تھیں
333
فَلَكَ سَابِقَۃُ الْجِھَادِ عَلٰی تَصْدِیْقِ التَّنْزِیْلِ
334
پس تبلیغ قرآن کے لئے جہاد میں آپ کو سبقت حاصل ہے
334
وَلَكَ فَضِیْلَۃُ الْجِھَادِ عَلٰی تَحْقِیْقِ التَّٲْوِیْلِ
335
اور قرآن کی تاویل و تعین مفہوم کیلئے جہاد کی فضیلت بھی آپ ہی کے لئے ہے
335
وَعَدُوُّكَ عَدُوُّ ﷲِ جَاحِدٌ لِرَسُوْلِ ﷲِ
336
آپ کا دشمن، خدا کا دشمن، خدا کے رسولؐ کا انکار کرنے والا ہے
336
یَدْعُوْ بَاطِلًا، وَیَحْكُمُ جَائِرًا
337
باطل کی طرف بلانے والا، ظالمانہ فیصلہ کرنے والا،
337
وَیَتَٲَمَّرُ غَاصِبًا، وَیَدْعُوْ حِزْبَہٗ اِلَی النَّارِ
338
زبردستی حکومت لینے والا اور اپنے گروہ کو جہنم کی طرف بلانے والا ہے
338
وَعَمَّارٌ یُجَاھِدُ وَیُنَادِیْ بَیْنَ الصَّفَّیْنِ
339
لیکن عمار [یاسر] جہاد کرتے اور آواز دے رہے تھے دو لشکروں کے درمیان
339
الرَّوَاحَ الرَّوَاحَ اِلَی الْجَنَّۃِ
340
کہ چلو چلو جنت کی طرف چلو
340
وَلَمَّا اسْتَسْقٰی فَسُقِیَ اللَّبَنَ
341
اور جب انہوں نے پانی مانگا تو انہیں دودھ پلایا گیا
341
كَبَّرَ وَقَالَ قَالَ لِیْ رَسُوْلُ ﷲِ صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ:
342
تب تکبیر بلند کی اور کہا حضرت رسولؐ نے مجھ سے فرمایا تھا
342
اٰخِرُ شَرَابِكَ مِنَ الدُّنْیَا ضَیَاحٌ مِنْ لَبَنٍ
343
کہ دنیا میں تمہاری آخری خوراک دودھ کا پیالہ ہے
343
وَتَقْتُلُكَ الْفِیَۃُ الْبَاغِیَۃُ
344
اور تمہیں ایک باغی گروہ قتل کرے گا
344
فَاعْتَرَضَہٗ ٲَبُو الْعَادِیَۃِ الْفَزَارِیُّ فَقَتَلَہٗ
345
پس ابو العادیہ فزاری آپ کے مقابل آیا اور اس نے آپ کو شہید کر دیا
345
فَعَلٰی ٲَبِی الْعَادِیَۃِ لَعْنَۃُ ﷲِ
346
پس ابو العادیہ پر خدا کی لعنت برستی رہے
346
وَلَعْنَۃُ مَلَائِكَتِہٖ وَرُسُلِہٖ ٲَجْمَعِیْنَ
347
اور اس کے فرشتوں کی اور اس کے رسولوں کی
347
وَعَلٰی مَنْ سَلَّ سَیْفَہٗ عَلَیْكَ
348
اور اس پر جس نے آپ پر تلوار کھینچی
348
وَسَلَلْتَ سَیْفَكَ عَلَیْہِ یَا ٲَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ
349
اور اس پر بھی جس پر آپ نے تلوار کھینچی اے مومنوں کے امیر
349
مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ وَالْمُنَافِقِیْنَ اِلٰی یَوْمِ الدِّیْنِ
350
جو کہ مشرکوں میں سے اور منافقوں میں سے ہیں، روز قیامت تک لعنت ہو
350
وَعَلٰی مَنْ رَضِیَ بِمَا سَائَكَ
351
اور اس پر لعنت ہو جو آپ کو تکلیف پہنچانے پر راضی ہوا
351
وَلَمْ یَكْرَھْہُ وَٲَغْمَضَ عَیْنَہٗ
352
اور ناخوش نہ ہوا آنکھیں بند کر لیں
352
وَلَمْ یُنْكِرْ ٲَوْ ٲَعَانَ عَلَیْكَ بِیَدٍ ٲَوْ لِسَانٍ
353
اور نفرت نہیں کی یا آپ کے خلاف ہاتھ یا زبان سے معاون بنا
353
ٲَوْ قَعَدَ عَنْ نَصْرِكَ، ٲَوْ خَذَلَ عَنِ الْجِھَادِ مَعَكَ
354
آپ کی نصرت سے دست بردار یا جہاد میں آپ کو چھوڑ کر چلا گیا
354
ٲَوْ غَمَطَ فَضْلَكَ وَجَحَدَ حَقَّكَ
355
یا آپ کی فضیلت کو چھپایا اور آپ کے حق کا منکر ہوا
355
ٲَوْ عَدَلَ بِكَ مَنْ جَعَلَكَ ﷲُ ٲَوْلٰی بِہٖ مِنْ نَفْسِہٖ
356
یا اسے آپ کے برابر لایا کہ جس پر خدا نے آپ کو اس کے اپنے آپ سے زیادہ اختیار دیا
356
وَصَلَوَاتُ ﷲِ عَلَیْكَ وَرَحْمَۃُ ﷲِ وَبَرَكَاتُہٗ وَسَلَامُہٗ وَتَحِیَّاتُہٗ
357
اور درود ہو خدا کا آپ پر، خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکتیں ہوں، اس کا سلام اور اس کی عنایت ہو
357
وَعَلَی الْاَئِمَّۃِ مِنْ اٰلِكَ الطَّاھِرِیْنَ، اِنَّہٗ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ۔
358
اور آپ کی پاکیزہ اولاد میں سے ہونے والے ائمہؑ پر بھی، بے شک وہ حمد والا، شان والا ہے
358
وَالْاَمْرُ الْاَعْجَبُ، وَالْخَطْبُ الْاَفْظَعُ بَعْدَ جَحْدِكَ حَقَّكَ
359
اور آپ کے حق کا انکار کیے جانے کے بعد سب سے عجیب اور بڑی مصیبت یہ ہے
359
غَصْبُ الصِّدِیْقَۃِ الطَّاھِرَۃِ الزَّھْرَاءِ سَیِّدَۃِ النِّسَاءِ فَدَكًا
360
کہ صدیقۂ طاہرہ زہراؑ کا حق غصب کیا گیا اور فدک چھین لیا گیا
360
وَرَدُّ شَھَادَتِكَ وَشَھَادَۃِ السَّیِّدَیْنِ
361
اور آپ کی اور دو سرداروں کی شہادتیں رد کی گئیں
361
سُلَالَتِكَ وَعِتْرَۃِ الْمُصْطَفٰی صَلَّی ﷲُ عَلَیْكُمْ
362
جو آپ کی اولاد میں سے اور عترت پیغمبرؐ میں سے ہیں، خدا کی رحمت آپ سب پر
362
وَقَدْ ٲَعْلَی ﷲُ تَعَالٰی عَلَی الْأُمَّۃِ دَرَجَتَكُمْ
363
کیونکہ خدا نے آپ کو امت پر بلندئ درجات دی
363
وَرَفَعَ مَنْزِلَتَكُمْ، وَٲَبَانَ فَضْلَكُمْ
364
آپ کی شان بلند کی، آپ کی فضیلت ظاہر فرمائی
364
وَشَرَّفَكُمْ عَلَی الْعَالَمِیْنَ
365
اور آپ کو سب جہانوں پر بڑائی دی
365
فَٲَذْھَبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ وَطَہَّرَكُمْ تَطْھِیْرًا
366
پس آپ سب سے ہر برائی کو دور رکھا اور آپ کو پاک رکھا جس طرح پاک رکھنے کا حق ہے
366
قَالَ ﷲُ عَزَّ وَجَلَّ: اِنَّ الْاِنْسَانَ خُلِقَ ھَلُوْعًا
367
خدائے عز و جل نے فرمایا، انسان کو بے صبر پیدا کیا گیا
367
اِذَا مَسَّہُ الشَّرُّ جَزُوْعًا
368
کہ جب اسے تکلیف پہنچے تو گھبرا جاتا ہے
368
وَاِذَا مَسَّہُ الْخَیْرُ مَنُوْعًا، اِلَّا الْمُصَلِّیْنَ
369
اور جب بھلائی ملے تو روک لیتا ہے، سوائے نماز گزاروں کے
369
فَاسْتَثْنَی ﷲُ تَعَالٰی نَبِیَّہُ الْمُصْطَفٰی
370
پس خدا نے اپنے نبی محمدؐ مصطفی کو الگ قرار دیا
370
وَٲَنْتَ یَا سَیِّدَ الْاَوْصِیَاءِ مِنْ جَمِیْعِ الْخَلْقِ
371
اور اے اوصیاء کے سردار آپ کو، ساری مخلوق سے الگ۔
371
فَمَا ٲَعْمَہَ مَنْ ظَلَمَكَ عَنِ الْحَقِّ
372
پس کس قدر اندھا ہے وہ جو آپ کے حق کو نہیں پہچانتا
372
ثُمَّ ٲَفْرَضُوْكَ سَھْمَ ذَوِی الْقُرْبٰی مَكْرًا
373
پھر یہ کہ ان لوگوں نے مکر کے ساتھ نبیؐ کے قرابت داروں کا حق تسلیم کیا
373
وَٲَحَادُوْہُ عَنْ ٲَھْلِہٖ جَوْرًا
374
اور ظلم کے ساتھ ان حقداروں کو محروم کیا
374
فَلَمَّا اٰلَ الْاَمْرُ اِلَیْكَ ٲَجْرَیْتَھُمْ عَلٰی مَا ٲَجْرَیَا
375
پھر جب معاملہ آپ کے ہاتھ میں آیا تو آپ نے ان امور کو جوں کا توں رہنے دیا
375
رَغْبَۃً عَنْھُمَا بِمَا عِنْدَ ﷲِ لَكَ
376
اس ثواب کی خاطر جو خدا کے ہاں آپ کیلئے ہے
376
فَٲَشْبَھَتْ مِحْنَتُكَ بِھِمَا مِحَنَ الْاَ نْبِیَاءِ عَلَیْھِمُ اَلسَّلَامُ
377
پس ان دو باتوں میں آپ کی مظلومی انبیاء کی مظلومی جیسی ہے
377
عِنْدَ الْوَحْدَۃِ وَعَدَمِ الْاَ نْصَارِ
378
یعنی آپ کی تنہائی اور مددگاروں سے محرومی
378
وَٲَشْبَھْتَ فِی الْبَیَاتِ عَلَی الْفِرَاشِ الذَّبِیْحَ
379
آپ کا شب ہجرت بستر رسولؐ پر سونا مشابہ ہے ذبیحؑ کی قربانی کے
379
اِذْ ٲَجَبْتَ كَمَا ٲَجَابَ، وَٲَطَعْتَ كَمَا ٲَطَاعَ
380
جب آپ نے سونا قبول کیا اور حکم کی اطاعت کی جیسا کہ
380
اِسْمَاعِیْلُ صَابِرًا مُحْتَسِبًا
381
اسماعیلؑ نے خوشدلی اور صبر سے اطاعت کی
381
اِذْ قَالَ لَہٗ یَا بُنَیَّ اِنِّیْ ٲَرٰی فِی الْمَنَامِ ٲَنّٰی ٲَذْبَحُكَ
382
جب باپ نے ان سے کہا اے میرے بیٹے بے شک میں نے خواب میں دیکھا کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں
382
فَانْظُرْ مَاذَا تَرٰی، قَالَ یَا ٲَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ
383
پس دیکھو تمہاری کیا رائے ہے؟ انہوں نے کہا اے بابا جو حکم ملا اس کی تعمیل کریں
383
سَتَجِدُنِیْ اِنْ شَاءَ ﷲُ مِنَ الصَّابِرِیْنَ
384
خدا نے چاہا تو آپ مجھے صابر ہی پائیں گے
384
وَكَذٰلِكَ ٲَنْتَ لَمَّا ٲَبَاتَكَ النَّبِیُّ صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
385
اور اسی طرح جب نبیؐ نے آپ کو اپنے بستر پر سلایا
385
وَٲَمَرَكَ ٲَنْ تَضْجَعَ فِیْ مَرْقَدِہٖ
386
اور حکم دیا کہ آپ ان کے بستر پر سو جائیں
386
وَاقِیًا لَہٗ بِنَفْسِكَ
387
اور اپنی جان کی قربانی سے آنحضرتؐ کی جان بچائیں
387
ٲَسْرَعْتَ اِلٰی اِجَابَتِہٖ مُطِیْعًا
388
تو آپ فوراً اطاعت کرتے ہوئے اس پر آمادہ ہو گئے
388
وَلِنَفْسِكَ عَلَی الْقَتْلِ مُوَطِّنًا
389
اور اپنے آپ کو قتل ہونے کیلئے پیش کر دیا
389
فَشَكَرَ ﷲُ تَعَالٰی طَاعَتَكَ
390
پس خدا نے آپ کی اس فرمانبرداری کی قدر فرمائی
390
وَٲَبَانَ عَنْ جَمِیْلِ فِعْلِكَ بِقَوْلِہٖ جَلَّ ذِكْرُہٗ:
391
اور آپ کے کارنامے کو ظاہر کیا اپنے اس واضح قول کے ذریعے
391
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَشْرِیْ نَفْسَہُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاۃِ ﷲِ۔
392
کہ لوگوں میں کچھ ایسے ہیں جو خدا کی رضا حاصل کرنے کیلئے اپنی جانیں بیچ دیتے ہیں۔
392
ثُمَّ مِحْنَتُكَ یَوْمَ صِفِّیْنَ
393
پھر جنگ صفین میں آپ کی سخت مصیبت
393
وَقَدْ رُفِعَتِ الْمَصَاحِفُ حِیْلَۃً وَمَكْرًا
394
کہ جب انہوں نے فریب کاری کے ساتھ قرآن نیزوں پر بلند کر دیئے
394
فَٲَعْرَضَ الشَّكُّ، وَعُزِفَ الْحَقُّ، وَاتُّبِعَ الظَّنُّ
395
تو لوگ شک و شبہ میں پڑ گئے، حق کو چھوڑ دیا گیا اور شک پر عمل ہونے لگا
395
ٲَشْبَھَتْ مِحْنَۃَ ھَارُوْنَ
396
آپ کی یہ مصیبت ہارونؑ کی مشکل جیسی تھی
396
اِذْ ٲَمَّرَہٗ مُوْسٰی عَلٰی قَوْمِہٖ فَتَفَرَّقُوْا عَنْہُ
397
جب کہ موسٰیؑ نے ان کو اپنی قوم پر امیر مقرر کیا تو لوگ انہیں چھوڑ گئے
397
وَھَارُوْنُ یُنَادِیْ بِھِمْ وَیَقُوْلُ یَا قَوْمِ اِنَّمَا فُتِنْتُمْ بِہٖ
398
تب ہارونؑ انہیں آوازیں دیتے اور کہتے تھے کہ اے قوم یقیناً تم بچھڑے کے ذریعے آزمائے گئے ہو
398
وَاِنَّ رَبَّكُمُ الرَّحْمٰنُ، فَاتَّبِعُوْنِیْ وَٲَطِیْعُوْا ٲَمْرِیْ۔
399
بے شک رحمان ہی تمہارا رب ہے، پس تم میری پیروی کرو اور میرا حکم مانو
399
قَالُوْا لَنْ نَبْرَحَ عَلَیْہِ عَاكِفِیْنَ
400
انہوں نے کہا ہم تو اس کے ارد گرد عبادت کرتے رہیں گے
400
حَتّٰی یَرْجِعَ اِلَیْنَا مُوْسٰی۔
401
جب تک موسٰیؑ ہمارے پاس واپس نہیں آتے
401
وَكَذٰلِكَ ٲَنْتَ لَمَّا رُفِعَتِ الْمَصَاحِفُ
402
اسی طرح جب قرآن نیزوں پر بلند کیے گئے تو آپ بھی
402
قُلْتَ یَا قَوْمِ اِنَّمَا فُتِنْتُمْ بِھَا وَخُدِعْتُمْ
403
ان لوگوں سے فرما رہے تھے کہ اے لوگو یقیناً اس میں تم آزمائے گئے ہو اور فریب دیے گئے ہو
403
فَعَصَوْك وَخَالَفُوْا عَلیْكَ
404
پس انہوں نے نافرمانی کی اور آپ کے خلاف ہو گئے
404
وَاسْتَدْعَوْا نَصْبَ الْحَكَمَیْنِ فَٲَبَیْتَ عَلَیْھِمْ
405
اور آپ کو حکمین کے تقررکی خواہش کی تو آپ نے اس سے انکار کیا
405
وَتَبَرَّٲْتَ اِلَی ﷲِ مِنْ فِعْلِھِمْ، وَفَوَّضْتَہٗ اِلَیْھِمْ
406
ان کے اس فعل سے خدا کی جانب برأت ظاہر کی اور معاملہ ان پر چھوڑ دیا
406
فَلَمَّا ٲَسْفَرَ الْحَقُّ، وَسَفِہَ الْمُنْكَرُ
407
پھر جب حق ظاہر ہوا، منکروں کی بے وقوفی عیاں ہوئی
407
وَاعْتَرَفُوْا بِالزَّلَلِ وَالْجَوْرِ عَنِ الْقَصْدِ
408
اور انہوں نے لغزش کا اعتراف کیا اور نافرمانی کی
408
اخْتَلَفُوْا مِنْ بَعْدِہٖ وَٲَلْزَمُوْكَ عَلٰی سَفَہِ التَّحْكِیْمِ
409
اور بعد میں اپنی اس بات سے پھر گئے اور اس پنچایت ﴿تحکیم﴾کی غلطی کو آپ کے ذمے لگانے لگے
409
الَّذِیْ ٲَبَیْتَہٗ وَٲَحَبُّوْہُ
410
کہ جس کا آپ نے انکار کیا اور انہوں نے اس میں رغبت کی
410
وَحَظَرْتَہٗ وَٲَبَاحُوْا ذَنْبَھُمُ الَّذِی اقْتَرَفُوْہُ
411
آپ نے منع کیا اور انہوں نے جو گناہ کیا تھا اس کو درست سمجھنے لگے۔
411
وَٲَنْتَ عَلٰی نَھْجِ بَصِیْرَۃٍ وَھُدًى
412
آپ عقل وہدایت کی راہ پر تھے
412
وَھُمْ عَلٰی سُنَنِ ضَلَالَۃٍ وَعَمًى
413
اور وہ لوگ گمراہی اور اندھے پن کے طریقے اختیار کیے ہوئے تھے
413
فَمَا زَالُوْا عَلَی النِّفَاقِ مُصِرِّیْنَ
414
پس انہوں نے نفاق کا دامن پکڑا
414
وَفِی الْغَیِّ مُتَرَدِّدِیْنَ
415
اپنی گمراہی پر اصرار کرتے رہے جب کہ شبہ میں گرفتار تھے
415
حَتّٰی ٲَذَاقَھُمُ ﷲُ وَبَالَ ٲَمْرِھِمْ
416
یہاں تک کہ خدا نے انہیں ان کے کیے کا مزہ چکھایا
416
فَٲَمَاتَ بِسَیْفِكَ مَنْ عَانَدَكَ فَشَقِیَ وَھَوٰی
417
آپ کے مخالفوں کو آپ کی تلوار سے قتل کرایا اور وہ بد بختی کے ساتھ تباہ ہوئے
417
وَٲَحْیَا بِحُجَّتِكَ مَنْ سَعَدَ فَھُدِیَ
418
اور جنہوں نے آپ کو حجت مانا وہ خوش بخت اور خدا کی ہدایت حاصل کرتے زندہ ہوئے
418
صَلَوَاتُ ﷲِ عَلَیْكَ غَادِیَۃً
419
رحمت ہو آپ پر ہر صبح وشام
419
وَرَائِحَۃً وَعَاكِفَۃً وَذَاھِبَۃً
420
خواہ آپ کسی جگہ ٹھہرے ہوں یا چل رہے ہوں
420
فَمَا یُحِیْطُ الْمَادِحُ وَصْفَكَ
421
کیونکہ مدح کرنے والا آپ کے اوصاف گن نہیں سکتا
421
وَلَا یُحْبِطُ الطَّاعِنُ فَضْلَكَ
422
اور طعن کرنے والا آپ کی فضیلت کو چھپا نہیں سکتا
422
ٲَنْتَ ٲَحْسَنُ الْخَلْقِ عِبَادَۃً، وَٲَخْلَصُھُمْ زَھَادَۃً
423
آپ عبادت میں ساری مخلوق سے بہتر، زہد میں سب سے خالص ہیں
423
وَٲَذَبُّھُمْ عَنِ الدِّیْن
424
اور دین کی حفاظت میں سب سے آگے ہیں
424
ٲَقَمْتَ حُدُوْدَ ﷲِ بِجُھْدِكَ
425
آپ نے حدود الٰہی کے قیام میں بڑی کوشش کی
425
وَفَلَلْتَ عَسَاكِرَ الْمَارِقِیْنَ بِسَیْفِكَ
426
آپ نے اپنی تلوار سے بے دین ہونے والوں کے لشکر ناکارہ بنا دئیے
426
تُخْمِدُ لَھَبَ الْحُرُوْبِ بِبَنَانِكَ
427
آپ نے انگلی کے اشارے سے جنگ کے شعلے ٹھنڈے کر دیئے
427
وَتَھْتِكُ سُتُوْرَ الشُّبَہِ بِبَیَانِكَ
428
اپنے بیان سے شک کے پردوں کو چاک کر ڈالا
428
وَتَكْشِفُ لَبْسَ الْبَاطِلِ عَنْ صَرِیْحِ الْحَقِّ
429
اور آپ نے حق کے چہرے سے باطل کے حجاب نوچ لئے
429
لَا تَٲْخُذُكَ فِی ﷲِ لَوْمَۃُ لَائِمٍ
430
کیونکہ خدا کے معاملے میں آپ کو ملامت کرنے والے کی ملامت کی پروا نہیں
430
وَفِیْ مَدْحِ ﷲِ تَعَالٰی لَكَ غِنًى
431
اور جب خدا ہی آپ کی تعریف کر رہا ہے
431
عَنْ مَدْحِ الْمَادِحِیْنَ وَتَقْرِیْظِ الْوَاصِفِیْنَ
432
تو مدح کرنے والوں کی مدح اور تعریف کرنے والوں کی تعریف کا کیا ہے
432
قَالَ ﷲُ تَعَالٰی: مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ رِجَالٌ
433
خدائے تعالی کا فرمان ہے، کہ مومنوں میں ایسے مرد بھی ہیں
433
صَدَقُوْا مَا عَاھَدُوا ﷲَ عَلَیْہِ
434
جنہوں نے خدا سے کیا ہوا عہد سچ کر دکھایا
434
فَمِنْھُمْ مَنْ قَضٰی نَحْبَہٗ
435
پس ان میں سے کچھ دنیا سے چلے گئے
435
وَمِنْھُمْ مَنْ یَنْتَظِرُ، وَمَا بَدَّلُوْا تَبْدِیْلًا۔
436
اور ان میں سے بعض انتظار میں ہیں، اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
436
وَلَمَّا رَٲَیْتَ ٲَنْ قَتَلْتَ النَّاكِثِیْنَ وَالْقَاسِطِیْنَ وَالْمَارِقِیْنَ
437
اور جب آپ نے دیکھا کہ عہد توڑنے والے، تفرقہ ڈالنے والے اور بے دین آپ سے لڑتے ہیں
437
وَصَدَقَكَ رَسُوْلُ ﷲِ صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَعْدَہٗ
438
اور حضرت رسولؐ اللہ کا آپ کو دیا ہوا وعدہ سچ نکلا
438
فَٲَوْفَیْتَ بِعَھْدِہٖ
439
تو آپ نے وہ عہد پورا کر دیا
439
قُلْتَ ٲَمَا اٰنَ ٲَنْ تُخْضَبَ ھٰذِہٖ مِنْ ھٰذِہٖ
440
تب آپ نے کہا کہ وہ وقت کیا نہیں آیا ہے کہ پیشانی کے خون سے داڑھی پر خصاب ہو
440
ٲَمْ مَتٰی یُبْعَثُ ٲَشْقَاھَا
441
تو وہ بد بخت کب اٹھے گا
441
وَاثِقًا بِٲَنَّكَ عَلٰی بَیِّنَۃٍ مِنْ رَبِّكَ
442
یہ اس لیے کہ اپنے رب کی واضح دلیل کا آپ کو یقین تھا
442
وَبَصِیْرَۃٍ مِنْ ٲَمْرِكَ
443
اور اپنے معاملے میں کامل بصیرت حاصل تھی
443
قَادِمٌ عَلَی ﷲِ مُسْتَبْشِرٌ بِبَیْعِكَ الَّذِیْ بَایَعْتَہٗ بِہٖ
444
آپ بارگاہ الہی میں جان کی تجارت پر خوش ہو کر گئے جو تجارت اس ذات خدا سے کی تھی
444
وَذٰلِكَ ھُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ
445
اور یہی وہ بڑی کامیابی ہے
445
اَللّٰھُمَّ الْعَنْ قَتَلَۃَ ٲَنْبِیَائِكَ وَٲَوْصِیَاءِ ٲَنْبِیَائِكَ
446
اے اللہ! لعنت کر اپنے نبیوں کے قاتلوں اور ان کے اوصیاء کے قاتلوں پر
446
بِجَمِیْعِ لَعَنَاتِكَ، وَٲَصْلِھِمْ حَرَّ نَارِكَ
447
مکمل لعنت، اور ان کو آتش جنہم میں جھونک دے
447
وَالْعَنْ مَنْ غَصَبَ وَلِیَّكَ حَقَّہٗ، وَٲَنْكَرَ عَھْدَہٗ
448
اور لعنت کر ان پر جنہوں نے تیرے ولی کا حق چھینا، ان کی بیعت کا انکار کیا
448
وَجَحَدَہٗ بَعْدَ الْیَقِیْنِ وَالْاِقْرَارِ بِالْوِلَایَۃِ لَہٗ
449
اور ان کے مخالف ہو گئے ان کی ولایت کا یقینی اقرار کرنے کے بعد
449
یَوْمَ ٲَكْمَلْتَ لَہُ الدِّیْنَ
450
دین کے کامل ہونے کے دن۔
450
اَللّٰھُمَّ الْعَنْ قَتَلَۃَ ٲَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ
451
اے اللہ! لعنت کر امیر المؤمنینؑ کے قاتلوں پر
451
وَمَنْ ظَلَمَہٗ وَٲَشْیَاعَھُمْ وَٲَنْصَارَھُمْ۔
452
حضرت پر ظلم کرنے والے پر، ان ظالموں کے پیروکاروں اور مددگاروں پر
452
اَللّٰھُمَّ الْعَنْ ظَالِمِی الْحُسَیْنِ وَقَاتِلِیْہِ
453
اے اللہ! لعنت کر امام حسینؑ پر ظلم کرنے والوں پر، آپ کے قاتلوں پر
453
وَالْمُتَابِعِیْنَ عَدُوَّہٗ وَنَاصِرِیْہِ
454
آپ کے دشمنوں کے پیروکاروں اور مددگاروں پر
454
وَالرَّاضِیْنَ بِقَتْلِہٖ وَخَاذِلِیْہِ لَعْنًا وَبِیْلًا۔
455
آپ کے قتل پر خوش ہونے والوں اور آپ کو چھوڑ جانے والوں پر لعنت اور انہیں عذاب دے
455
اَللّٰھُمَّ الْعَنْ ٲَوَّلَ ظَالِمٍ
456
اے اللہ! لعنت اس پہلے ظالم پر
456
ظَلَمَ اٰلَ مُحَمَّدٍ وَمَانِعِیْھِمْ حُقُوْقَھُمْ۔
457
جس نے آل محمدؐ پر ظلم کیا اور ان کے حقوق کو روک لیا
457
اَللّٰھُمَّ خُصَّ ٲَوَّلَ ظَالِمٍ وَغَاصِبٍ لِاٰلِ مُحَمَّدٍ بِاللَّعْنِ
458
اے اللہ! آل محمدؐ پر ظلم کرنے والے ان کا حق غصب کرنے والے پہلے ظالم سے مخصوص اظہار بیزاری کر
458
وَكُلَّ مُسْتَنٍّ بِمَا سَنَّ اِلٰی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ۔
459
اور اس کے طریقے پر چلنے والوں سے تاقیامت اظہار بیزاری کرتا رہ
459
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ
460
اے معبود! رحمت فرما نبیوں کے خاتم حضرت محمدؐ پر
460
وَعَلٰی عَلِیٍّ سَیِّدِ الْوَصِیِّیْنَ وَاٰلِہٖ الطَّاھِرِیْنَ
461
اور رحمت کر اوصیاء کے سردار علیؑ پر اور ان کی پاک آلؑ پر
461
وَاجْعَلْنَا بِھِمْ مُتَمَسِّكِیْنَ وَبِوِلَایَتِھِمْ مِنَ الْفَائِزِیْنَ الْاٰمِنِیْنَ
462
اور قرار دے ہمیں ان سے تعلق رکھنے اور ان کی ولایت کو ماننے والوں [اور کامیاب افراد] میں
462
الَّذِیْنَ لَا خَوْفٌ عَلَیْھِمْ وَلَا ھُمْ یَحْزَنُوْنَ۔
463
کہ جن کو نہ کوئی خوف ہے نہ ان کو کچھ غم واندیشہ ہے۔
463
مؤلف کہتے ہیں ہم نے کتاب ہدیۃ الزائرین میں اس زیارت کی سندکی طرف اشارہ کیا ہے اور یہ بھی بتایا ہے کہ اس زیارت کو ہر روز نزدیک یا دور سے پڑھا جا سکتا ہے۔ ذوق عبادت رکھنے والوں اور امیر المؤمنین علیہ السلام کی زیارت کے شائقین کو اسے غنیمت شمار کرنا اور اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
﴿۳﴾ روز غدیر کی تیسری زیارت وہ ہے، جسے سید نے اقبال میں امام جعفر صادق علیہ السلام سے نقل کیا اور فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص غدیر کے دن امیر المؤمنینؑ کی قبر پر موجود ہو، تو نماز اور دعا کے بعد قبر شریف کے نزدیک جا کر یہ زیارت پڑھے۔ اگر کسی دوسرے شہر میں ہو تو اس دن امیر المؤمنین علیہ السلام کی قبر مبارک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسے پڑھے اور وہ دعا یہ ہے۔
مؤلف کہتے ہیں سیدؒ نے مصباح الزائر میں اس باشرف دن میں پڑھنے کیلئے ایک اور زیارت نقل کی ہے مگر اس دن کے ساتھ اس زیارت کی خصوصیت کا علم نہیں ہو سکا۔ مذکورہ زیارت ان دو زیارتوں پر مشتمل ہے جن کو علامہ مجلسی نے تحفہ کی دوسری اور تیسری زیارت قرار دیا ہے۔